کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئیں
دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے زائد جبکہ 4162 اموات ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں نئے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لائیو کوریج
جرمنی میں کورونا وائرس کے 687 نئے مریضوں کی تصدیق
،تصویر کا ذریعہReuters
جرمنی میں روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق سنیچر کے روز کورونا وائرس کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد میں 687 افراد کا اضافہ ہوا اور اس طرح کل تعداد بڑھ کر 193،243 ہوگئی ہے۔
جرمنی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں مزید چھ افراد کا اضافہ ہوا اور کل تعداد 8954 ہو گئی ہے۔
یورپی یونین کا امریکہ، روس اور برازیل کے شہریوں پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا امکان
،تصویر کا ذریعہReuters
یوروپی یونین ممالک کے درمیان ان ’محفوظ ممالک کی حتمی فہرست‘ پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا جن کے شہریوں کے لیے جولائی سے سرحدیں کھولی جا رہی ہیں۔ امریکہ ، برازیل اور روس کے شہریوں پر پابندی برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یورپی سفارت کاروں نے خبررساں ادارے روئٹرز اور اے ایف پی کو اس پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ان تین ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
تمام 27 یورپی ممالک کے سفیروں نے جمعے کو ملاقات کی، جس میں آئندہ بدھ سے یورپ سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کی شرط کے بغیر اجازت دینے سے متعلق طریقہ کار پرغور کیا۔
روئٹرز اور اے ایف پی کے مطابق اس ملاقات کے بعد عارضی طور پر 18 ممالک کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس فہرست میں امریکہ، روس اور برازیل شامل نہیں ہیں۔
یررپی ممالک کے نے ابھی اس فہرست کی حتمی منظوری دینی ہے۔
چین کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت ہوگی مگر ان پر وہی شرائط لاگوں ہوں گی جو سلوک یورپی شہریوں سے بیجنگ میں روا رکھا جاتا ہے۔
کورونا وائرس: ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس سے متاثر ہونے کا کتنا خطرہ ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کورونا وائرس کی زد میں کوئی بھی آ سکتا ہے لیکن ان لوگوں کے لیے خطرہ زیادہ ہے جن کو پہلے سے ہی صحت کا مسئلہ ہے یا جو عمر دراز ہیں۔
دی لانسیٹ جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ عمر رسیدہ ہیں یا جن کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ہیں ان میں کورونا وائرس سے جان جانے کا زیادہ خطرہ ہے۔
یہ تحقیق چین کے ووہان کے دو ہسپتالوں کے 191 مریضوں پر کی گئی ہے۔ اس میں محققین نے ان لوگوں کا مطالعہ کیا جو کورونا کی وجہ سے یا تو انتقال کر گئے یا پھر صحتیابی کے بعد انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
ان میں 135 مریض جنینتان ہسپتال اور 56 ووہان پلمنری ہسپتال کے تھے۔ ان 191 مریضوں میں سے 137 کو ہسپتال سے رخصت دی گئی جبکہ 54 ہلاک ہوگئے۔ کل نمونوں میں سے 58 مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر تھا 36 کو ذیابیطس اور 15 کو دل سے متعلق امراض تھے۔ مزید پڑھیے
پیرو میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی
،تصویر کا ذریعہReuters
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو، چھٹے نمبر پر ہے اور یہاں جمعہ کے روز کووڈ 19 متاثرین کی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
پیرو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3762 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 272،364 ہے جبکہ اب تک تقریبا 9000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس: انڈیا میں متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی، 18 ہزار نئے متاثرین
،تصویر کا ذریعہAFP
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 18552 ئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انڈیا میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور مجموعی تعداد 508،953 ہو گئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انڈیا میں کورونا سے 384 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 15،685 ہوگئی ہے۔
چین میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ، 21 نئے مریض
،تصویر کا ذریعہReuters
چین میں سنیچر کے روز گذشتہ چار دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ کووڈ 19 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس اضافے کی وجہ بیجنگ میں وائرس کی نئی لہر کو قرار دیا جا رہا ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جمعہ کے روز چین میں 21 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی یہ تعداد ایک دن پہلے 13 تھی۔ پیر کے بعد سے اب تک یہ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
بیجنگ میں 17 نئے مریض سامنے آئے ہیں، گذشتہ روز یہ تعداد 11 تھی۔ 20 جون کے بعد سے اب تک یہ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جا رہی ہے۔
بیجنگ میں وبا کی نئی لہر کا آغاز 11 جون کو ہوا جب تھوک فروش بازار سے ایک نیا مریض سامنے آیا، اس کے بعد سے 20 ملین سے زائد آبادی والے اس شہر میں 297 افراد وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
چین میں جمعے کے روز بیرونِ ملک سے آنے والے سے مذیر چار متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اس سے ایک دن قبل یہ تعداد صرف دو تھی۔
چین میں کل متاثرین کی تعداد 83,483 ہو گئی ہے۔
من پسند کی ادویات کو بازار سے لے کر کھانے کے کیا نقصانات ہیں؟
کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ہر ایک کی نظر طبی تحقیق کی جانب ہے کہ کب اس بیماری کا علاج دریافت ہوگا۔ لیکن جب بھی مثبت نتائج کے بعد کسی نئی دوائی کا نام سامنے آتا ہے تو پاکستان میں اس کی قلت یا پھر قیمت میں فوری اضافہ ہو جاتا ہے۔
خود سے اپنی من پسند کی ادویات کو بازار سے لے کر کھانے کے کیا نقصانات ہیں، یہ بتا رہی ہیں ڈاکٹر تمکنت منصور اس وی لاگ میں۔۔۔
امریکہ: یومیہ متاثرین کی تعداد میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ، 45،242 نئے مریض
،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ میں جمعہ کے روزکووڈ 19 سے متاثرہ 45،242 نئے مریض رپورٹ ہوئے، یہ یومیہ متاثرین کی تعداد میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
اس نئے اضافے کے بعد امریکہ میں متاثرین کی کل تعداد 24 لاکھ 80 ہزار ہو گئی ہے۔
یہ گذشتہ روز رپورٹ ہونے والی تعداد میں ایک بڑا اضافہ ہے۔ گذشتہ روز متاثرین کی تعداد 40،870 بتائی گئی تھی۔ تاہم جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب بھی یومیہ متاثرین کی تعداد 40،000 کے قریب ہے۔
امریکہ میں کووڈ 19 متاثرین کی ریکارڈ تعداد اس وقت سامنے آیا ہے جب متعدد ریاستیں انفیکشن میں اضافے کے باعث کاروباری اداروں پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی، ٹیسٹنگ میں مزید کمی
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مرتبہ پھر ٹیسٹوں کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے اور صرف 21033 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گذشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3138 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا جبکہ اس عالمی وبا سے 74 اموات ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 کے کل متاثرین کی تعداد 198,883 اور کل اموات کی تعداد 4035 ہوگئی ہے۔
سب سے زیادہ 1656 اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ 76,318 متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں۔
اب تک ملک میں کورونا سے 86,906 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 5033 ہے جن میں سے 516 مریض وینٹیلیٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس کے 46،860 نئے مریض، مزید 990 اموات
،تصویر کا ذریعہReuters
برازیل کی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 46،860 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ مزید 990 اموات ہوئیں۔
ملک میں اب تک وائرس سے 55،961 اموات ہو چکی ہیں جبکہ تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 1،274،974 ہے۔
کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟
کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟
کورونا: ’امریکی قوم کو وبا کی صورت میں سنجیدہ مسئلے کا سامنا ہے‘
،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ
کی 16 ریاستوں میں کورونا کے متاثرین
میں اضافے کے بعد امریکی افکیشیز
ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فوچی کا کہنا ہے کہ قوم کو کورونا وبا کی صورت میں ’سنجیدہ
مسئلے‘ کا سامنا ہے۔
دو
ماہ میں پہلی وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس بریفنگ میں ڈاکٹر فوچی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے
پاس اسے ختم کرنے کے لیے ایک ہی راستہ ہے کہ مل کر اسے ختم کیا جائے۔‘
امریکی
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے
کی ضرورت ہے جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اس وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی
اقدامات کو سراہا۔
انھوں
نے کہا کہ آج 50
امریکی ریاستیں اور علاقے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی ضابطہ کار اپناتے ہوئے کھل رہے
ہیں اور نیو یارک اور نیو جرسی میں بڑی بہتری آئی ہے۔
گذشتہ
روز امریکہ میں یومیہ شرح کے اعتبار سے سب سے زیادہ 40
ہزار نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔
امریکہ میں اب تک 24 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی
تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ 124749 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کا سویڈن وارننگ کا دفاع
،تصویر کا ذریعہReuters
عالمی ادارۂ صحت نے سویڈن کو ان یورپی ممالک میں شامل کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے جہاں کووڈ۔19 دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔
سویڈن کے اعلیٰ ماہرِ وبائیات ایندرز ٹیگنیل نے اعلمی ادارۂ صحت پر ڈیٹا کی مکمل غلط تشریح کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ سویڈن میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ وہ زیادہ ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔
لیکن عالمی ادارۂ صحت کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ زیادہ ٹیسٹنگ کے باوجود نتائج کا تناسب 12 سے 13 فیصد کے گرد ہی رہا ہے، جس کا مطلب کہ ’سویڈن کو کمیونٹی ٹرانسمیشن کا سامنا ہے۔‘
ادارے نے سویڈن کو یورپ کے ان 11 ممالک میں شامل کیا ہے جہاں ابھی بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
لوگ لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی رقص کی محفلوں میں کیوں جانا چاہتے ہیں؟, جینیفر میئرہانس، بی بی سی نیوز
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانوی پولیس انگلینڈ کے کئی حصوں میں لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی رقص کی تقاریب پر چھاپے مار رہی ہے اور خبردار کر رہی ہے کہ جو بھی وہاں گیا اسے گرفتاری یا مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن لوگ وبا کے دوران رقص کی تقاریب میں جاتے ہی کیوں ہیں؟
کورونا وائرس کے نئے قوانین کے تحت کسی بھی جگہ پر لوگوں کا بڑی تعداد میں اکٹھا ہونا غیر قانونی ہے لیکن 22 سالہ جے نے مجھے بتایا کہ وہ ’وہیئر ہاؤس پارٹیوں‘ میں جاتے رہتے ہیں۔
’اگر لوگ پارک میں جا کر ایک دوسرے کے قریب بیٹھ سکتے ہیں تو ہم کیوں ایسا نہیں کر سکتے؟ ہمیں پتہ ہے کہ یہ قانون شکنی ہے، اس لیے ہم نے اسے بہت خفیہ رکھا ہے، لیکن کوئی بھی ہمیں ایسا کرنے سے روک نہیں سکتا۔ لوگ اپنے گھروں پہ لوگوں کو ڈرنکس پر پلاتے ہیں، اس لیے ایسا کہنا منافقانہ کہ ہم ایسا نہیں کر سکتے۔‘
21 سالہ اولی مانچیسٹر میں اس تقریب میں شامل تھے جہاں ایک شخص ہلاک ہوا، تین افراد کو چاقو مارا گیا اور ایک خاتون ریپ ہوئی۔
وہ اور ان کا ایک دوست محض تجسس کی وجہ سے ہجوم کا پیچھا کرتے ہوئے تقریب میں پہنچے لیکن وہاں انھوں نے خوفناک تشدد اور منشیات کا استعمال دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ ’جو کوئی بھی لاک ڈاؤن موسیقی کی تقریب میں جانے کا سوچ رہا ہو گا میں اسے کہوں گا کہ 100 فیصد نہ جاؤ۔‘
بریکنگ, پنجاب میں 1193 نئے متاثرین، 27 ہلاکتیں
پاکستان
کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1193 نئے متاثرین کی تصدیق کی
گئی ہے۔
صوبائی
محکمہ صحت کے جانب سے 27 جون کی شب جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گذشتہ
24 گھنٹوں کے دوران 1193 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 27 مزید
افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
نئے
متاثرین کی تصدیق کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 72880 ہو گئی ہے
جبکہ ملک میں کل تعداد 198658 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب
میں 27 مزید ہلاکتوں کے بعد صوبے میں کورونا کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1656
تک پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتیں 4034 ہو گئی ہیں۔
تاہم
صوبے میں کورونا کے مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 21340 ہے۔
محکمہ
صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کل 9653 افراد کا کورونا ٹیسٹ
کیا گیا جبکہ اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 470507 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے تین ہلاکتیں اور مزید 41 متاثرین
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والے تین مریض ہلاک جبکہ 15 خواتین سمیت 41 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہےجس کے بعد اس خطے میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 1003 ہوگی ہے۔
حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق آئسولیشن ہسپتال میں ایک زیر علاج مریض چل بسا جبکہ 4 خواتین سمیت 13 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
صحافی ایم اے جرال کے مطابق ضلع ہٹیاں کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نے بتایا کہ ہٹیاں میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
کمشنر میرپور ڈویژن محمد رقیب خان کے مطابق بھمبر کے ایک اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ایک مریض چل بسا جبکہ کورونا وائرس متاثر ہونے والی 6 خواتین سمیت 10 افراد کا تعلق میرپور، 5 کا بھمبر اور 4 کو کوٹلی سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ مرزا ارشد جرال کے مطابق راولاکوٹ میں 5 خواتین سمیت 8 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ضلع باغ کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور کے مطابق باغ کے ایک اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ایک مریض چل بسا۔
حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 446 ہوگی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں 15015 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں۔
مائیک پینس: ہم نے پھیلاؤ کو آہستہ کیا، خم کو چپٹا کیا، اور زندگیاں بچائیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی نائب صدر مائیک پینس دو مہینوں میں پہلی مرتبہ وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کی بریفنگ دے رہے ہیں۔
پینس نے کہا کہ ’ہم نے اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لیے زبردست ترقی کی ہے۔‘ پینس کے ہمراہ امریکہ میں متعدی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی بھی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج سبھی 50 ریاستیں اور علاقے حفاظت اور ذمہ داری سے کھل رہے ہیں اور نیو یارک اور نیو جرسی میں بڑی بہتری آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور افسوس کہ ہم نے اپنے 1 لاکھ 26 ہزار ہم وطن کھو دیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے 22 لاکھ ہلاکتوں کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔
’ہم نے پھیلاؤ کو آہستہ کیا، ہم نے خم کو چپٹا کیا، اور زندگیاں بچائیں۔‘
انھوں نے کہا کہ اگرچہ 34 ریاستوں میں استحکام محسوس کیا جا رہا ہے، ہم نے جنوب میں بڑھتے ہوئے کیسز بھی دیکھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اپریل میں روزانہ متاثرین کی تعداد 30 ہزار پر آ گئی تھی، اور یہ نمبر اب دوبارہ بڑھا ہے (آج امریکہ میں پہلی مرتبہ 40 ہزار متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں۔)
نائب صدر نے کہا کہ 16 ریاستیں ہیں جہاں متاثرین اور مثبت نتائج کی شرح بڑھی ہے۔
مائیک پینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام دہراتے ہوئے کہا کہ زیادہ تعداد میں متاثرین اس وجہ سے بڑھ رہے ہیں کیونکہ ٹیسٹنگ کو زیادہ کیا گیا ہے۔
بریکنگ, بلوچستان میں کورونا کے170 نئے کیسز، چار لاکتیں
بلوچستان میں کورونا کے170نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد10116ہوگئی ہے۔
صوبے میں کورونا سے مزید چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 113 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 26 جون 2020 کو کورونا کے881 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 170 پازیٹو آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر46904 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے36788 کے نتائج منفی آئے۔
بلوچستان میں مجموعی طوپر پر99855 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک 3768 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
پھیلتے ہوئے وائرس نے ٹیکساس کو بند رہنے پر مجبور کر دیا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک انتظامی حکم جاری کیا ہے جس کے تحت دوسرے اقدامات کے ساتھ ریاست میں بارز بند کرنے کا کہا گیا ہے۔
ٹیکساس ان ریاستوں میں شامل تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں کو جلدی جلدی ختم کرنے کی خواہاں تھی، لیکن اب حالیہ دنوں میں وہاں ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں جمعرات کو ریکارڈ 5996 انفیکشنز اور 47 اموات بھی شامل ہیں، جو کہ اس مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔ ٹیکساس میں ہی گذشتہ 13 دنوں سے سب سے زیادہ افراد کو ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑی ہے۔
ایبٹ نے، جو کہ ریپبلیکن ہیں، کہا کہ وہ ریور رافٹنگ کا کھیل بند کر دیں گے اور رستوراںوں سے کہیں گے کہ اپنی صلاحیت 75 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بارز بھی بند کریں۔ یہ تبدیلیاں مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو نافذ کی جا رہی ہیں۔
ایبٹ نے شروع میں ریاست کا گھروں پہ رہنے کا حکم 30 اپریل کو ختم ہونے دیا تھا، جو کہ امریکہ میں سب سے کم عرصے کے لیے گھروں پہ رہنے کا حکم تھا۔
گلگت بلتستان: گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 18 افراد کورونا سے متاثر, موسی چلونکھا، سکردو
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطے میں مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہاں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 1416 ہو گئی ہے۔
اسی دورانیے میں مزید 28 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اب گلگت بلتستان میں صحت یاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1027 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد بدستور 23 ہے۔
گلگت بلتستان کا ضلع سکردو سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وقت اس ضلعے میں متاثرین کی کُل تعداد 82 ہے۔