کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئیں

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے زائد جبکہ 4162 اموات ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں نئے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا

    کورونا وائرس کے حوالے سے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے۔

    تازہ ترین معلومات سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے نئے لائیو پیج پر آئیے۔

  2. بریکنگ, متحدہ عرب امارت نے پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    متحدہ عرب امارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔

    متحدہ عرب امارت کی جانب سے جاری ٹریول الرٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں اس وقت تک منسوخ رہیں گی جب تک پاکستان یو ای اے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہیں کر لیتا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. بریکنگ, کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد 500108 ہو گئی ہے۔

    امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں یہ تعداد 125747 ہے۔

    دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اموات برازیل میں ہوئی ہیں جہاں اب تک اس وائرس سے 57070 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    43634 اموات کے ساتھ برطانیہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  4. ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات:’ایس او پیز پر عملدرآمد کی وجہ سے اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے‘

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی وجہ سے ہی وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 189 کیس سامنے آئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 26 جون کو اسلام آباد میں 271 جبکہ 27 جون کو 225 کیسز سامنے آئے تھے۔

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ مخلتف سیکٹر سیل کرنے سے کورونا کے نئے کیس کنٹرول ہوئے ہیں۔

    حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 618 گاڑیوں کے چالان جبکہ 58 گاڑیاں بند کی گئیں ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے 102ہوٹلوں اور 456 دوکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے جبکہ 107 افراد کو گرفتار اور 24 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  5. اینٹی باڈی ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پاکستان میں کئی لیبارٹریاں کورونا وائرس کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ برطانوی ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے بھی کورونا وائرس کے لیے ایک نیا اینٹی باڈی ٹیسٹ منظور کرلیا ہے۔

    آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور اس کی اہمیت کیوں زیادہ ہے۔

  6. بریکنگ, پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے 576 نئے کیس، مزید آٹھ اموات

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 576 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 74778 ہو گئی ہے۔

    صوبے میں مزید آٹھ اموات کے بعد وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1681 ہو گئی ہے۔

    پنجاب میں اب تک 26062 افراد اس وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 22 نئے متاثرین کی تصدیق, ایم اے جرال، صحافی

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہMA JARRAL

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں 11 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔ خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1049 ہوگئی ہے۔

    حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

    میرپور ڈویژن کے کمشنر محمد رقیب خان کے مطابق شہر میں چار خواتین سمیت سات افراد جبکہ کوٹلی میں دو خواتین سمیت چار افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والی ایک خاتون سمیت چار افراد کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک شخص کا تعلق جہلم ویلی سے ہے۔

    ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ مرزا ارشد جرال کے مطابق راولاکوٹ میں دو خواتین سمیت چھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 520 ہوگئی ہے۔ اب تک اس خطے میں 15620 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  8. عالمی اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے لیے 6.9 ارب ڈالر جمع

    عالمی اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے لیے 6.9 ارب ڈالر جمع

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنیورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وون در لیئن

    ایک اجلاس میں امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے 6.9 ارب ڈالر جمع کیے ہیں جن سے خطرات کی زد میں موجود ممالک کی مدد کی جائے گی۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کو ہونے والے اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ ممکنہ ویکسین سب کے لیے دستیاب ہونی چاہیے۔

    یورپی یونین کی کمیشن نے یورپی سرمایہ کاری بینک کی مدد سے 5.5 ارب ڈالر عطیہ کیے ہیں جبکہ امریکہ نے 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، جرمنی نے 42 کروڑ ڈالر، کینیڈا نے 21 کروڑ نو لاکھ ڈالر جبکہ قطر نے ایک کروڑ ڈالر کی شراکت کی ہے۔ اجلاس میں 40 حکومتوں نے شمولیت کی۔

    یہ پیسے دنیا بھر میں غربت کا شکار آبادیوں میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ، علاج اور ویکسین کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

  9. کورونا وائرس: بیماری سے بچاؤ اور علاج کے وہ چھ جعلی مشورے جنھیں آپ کو نظر انداز کرنا چاہیے

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس بہت تیزی سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک اس کا مصدقہ علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔

    تاہم بدقسمتی سے کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے آن لائن طبی مشورے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض مشورے بیکار مگر بے ضرر سے ہیں مگر بعض انتہائی خطرناک۔

    ہم نے بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیے جانے والے اس نوعیت کے دعوؤں کا جائزہ لیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ سائنس اس بارے میں کیا کہتی ہے۔

  10. وزیر اعظم عمران خان: ہم مشکل مقام پر کھڑے ہیں، سب کے لیے ماسک پہننا لازم

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب سے عوامی مقامات پر سب کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایس او پیز (ہدایات) کا سب سے اہم نقطہ ہے۔

    عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے فیصلے پر زور دیا کہ پاکستان مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ’اب ہمیں بالکل الگ قسم کے اقدامات کرنے ہوں گے۔‘

    ’ہم اس وقت مشکل مقام پر کھڑے ہیں۔ فیکٹری کو بند کریں گے تو مزدور متاثر ہوگا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے 34 فیصد آبادی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

  11. خیبر پختونخوا میں گذشتہ روز کورونا کے 398 نئے متاثرین، آٹھ اموات

    خیبر پختونخوا میں گذشتہ روز کورونا کے 398 نئے متاثرین، آٹھ اموات

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکام کے مطابق گذشتہ روز کورونا وائرس کے 398 نئے متاثرین اور آٹھ اموات سامنے آئی ہیں۔

    اس طرح متاثرین کی کل تعداد 25,778 ہوگئی ہے جبکہ اب تک کووڈ 19 سے 922 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    اب تک صوبے میں 12,348 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا

    ،تصویر کا ذریعہHealth Department, KP

    اس طرح پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 205,666 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 4,154 اموات ہوئی ہیں۔

  12. بلوچستان میں 115 مزید افراد میں کورونا کی تشخیص، 459 یومیہ ٹیسٹ

    بلوچستان میں گذشتہ روز 115 افراد میں کورونا کی تشخیص، 459 ٹیسٹ کیے گئے

    بلوچستان میں کورونا کے 115 نئے متاثرین کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 10376 ہوگئی ہے۔

    صوبے میں کورونا سے مزید دو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 116 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 28 جون 2020 کو کورونا کے 459 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 115 مثبت آئے۔ بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 48194 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    ان میں سے 37818 کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    بلوچستان میں مجموعی طوپر پر101,441 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 3939 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

  13. گلگت بلتستان میں متاثرین کے صحتیاب ہونے کا تناسب تقریباً 76 فیصد

    گلگت بلتستان میں متاثرین کے صحتیاب ہونے کا تناسب تقریباً 76 فیصد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق خطے میں کورونا وائرس کے مزید 19 نئے متاثرین کے ساتھ کل تعداد 1442 ہوگئی ہے۔

    مجموعی طور پر 24 لوگ وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 37 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

    گلگت بلتستان میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1099 جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 319 ہے۔ ان میں 234 مرد اور 103 خواتین شامل ہیں۔

    محکمہ صحت گلگت بلستان کے مطابق خطے میں متاثرین کے صحتیاب ہونے کا تناسب تقریباً 76 فیصد جبکہ ہلاکتوں کا تناسب 1.66 فیصد ہے۔

  14. شادی کے بعد اب ڈاکٹری نہیں چھوڑنی پڑے گی!

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    آپ کے حلقہ احباب میں یقیناً کئی ایسی خواتین ڈاکٹرز ہوں گی جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد کسی وجہ سے پریکٹس نہیں کر سکیں۔ اب کراچی کی ایک تنظیم نے دنیا بھر میں موجود ایسی پاکستانی ڈاکٹرز کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کیا ہے۔ کیسے؟ جانیے اِس ویڈیو میں۔

  15. سکاٹ لینڈ کے پائلٹ نے ویتنام میں وینٹیلیٹر پر 68 دن کیسے گزارے؟

    سکاٹ لینڈ کے پائلٹ نے ویتنام کے ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر 68 دن کیسے گزارے؟

    ،تصویر کا ذریعہCHO RAY HOSPITAL

    ’اگر میں دنیا کے کسی بھی اور ملک میں ہوتا تو شاید اب تک میں مر چکا ہوتا۔ شاید وہ 30 دن بعد وینٹیلیٹر کا سوئچ آف کر دیتے۔‘

    یہ کہنا ہے سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ پائلٹ سٹیفن کیمرون کا جنھوں نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد لگاتار 68 دن وینٹیلیٹر پر گزارے۔

    یہ کسی بھی برطانوی مریض کا وینٹیلیٹر پر گزارے جانے کا طویل ترین عرصہ ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مشکل وقت انھوں نے اپنے ملک یعنی برطانیہ کے کسی ہسپتال میں نہیں گزارا۔

    وہ ویتنام کے ایک شہر کے ہسپتال میں داخل تھے۔ ایک ایسے شہر میں جہاں ہزاروں کلومیٹر دور دور تک نہ تو ان کا کوئی رشتہ دار تھا اور نہ ہی کوئی دوست احباب۔

  16. اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں ’کورونا ٹریسنگ‘ مہم کا فیصلہ

    کورونا وائرس، اسلام آباد

    ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کچی آبادیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک نئی ٹریسنگ مہم کا فیصلہ کیا ہے۔

    جاری کردہ بیان کے مطابق اس مہم کےذریعے ’اسلام آباد میں زیادہ خطرے میں موجود غریب آبادی میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتا لگایا جائے گا۔‘

    ’یہ مہم اہم ہے۔۔۔ کچی آبادیوں میں لوگ غریب ہیں اور یہاں سفائی اور صحت کے لیے حالات بہتر نہیں۔ انھیں وائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔‘

    ’اس مہم کو علاقے کے عوامی نمائندوں کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔‘

    اس حوالے سے انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ مہم 29 جولائی کو اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں شروع کی جائے گی۔

  17. برطانیہ: معیشت کی بحالی کے لیے ’تعمیرات کے شعبے پر توجہ مرکوز‘

    برطانیہ: معیشت کی بحالی کے لیے ’تعمیرات کے شعبے پر توجہ مرکوز‘

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد اب معیشت کی بحال کے لیے تعمیرات پر اربوں ڈالر خرچ کرنے جا رہی ہے۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ’ہم بحالی کی طرف جائیں گے۔ ہم صحت کے نظام میں بہتری لائیں گے۔‘

    ذرائع ابلاغ اور وزرا کے بیانات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تعمیرات کے شعبے کی بہتری کے لیے بھاری رقم خرچ کی جائے گی۔

    منگل کو ایک بیان میں بورس جانسن نے نئی سڑکوں، سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

  18. کورونا وائرس: کیا آپ کو خود ساختہ تنہائی میں رہنے کی ضرورت ہے؟

    lady

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس سے بچاؤ اور دوسروں کو اس کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے لوگ خود ساختہ طور پر تنہائی اختیار کر رہے ہیں۔

    آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ خود ساختہ تنہائی کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے اور آپ اپنے آپ کو کیسے خود ساختہ طور پر تنہا کر سکتے ہیں؟

  19. کورونا: دنیا بھر میں ایک کروڑ متاثرین، تقریباً پانچ لاکھ لوگ ہلاک

    دنیا بھر میں متاثرین ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے، اموات پانچ لاکھ کے قریب

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ تقریباً پانچ لاکھ اموات ہوئی ہیں۔

    اب تک 5,077,700 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس وقت کووڈ 19 کے تقریباً 50 لاکھ متاثرین زیر علاج ہیں۔ یعنی 50 فیصد سے زیادہ متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ، برازیل، روس، انڈیا اور برطانیہ شامل ہیں۔ جبکہ سب سے زیادہ اموات امریکہ، برازیل، برطانیہ، اٹلی اور فرانس میں ہوئی ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق مئی کے وسط سے متاثرین میں اضافہ ہوا ہے۔

  20. عالمی وبا کے دوران پہلی بار میڈرڈ میں کورونا سے ایک بھی یومیہ ہلاکت نہیں ہوئی

    عالمی وبا کے دوران پہلی مرتبہ میڈرڈ میں کورونا سے ایک بھی یومیہ ہلاکت نہیں

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپین ان ممالک میں سے ہے جو یورپ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ لیکن اب یہاں سے ایک اچھی خبر موصول ہوئی ہے۔

    حکام نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر کو دارالحکومت میڈرڈ میں کورونا سے ایک بھی نئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اس عالمی وبا کے دوران ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

    ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا کہ ’ہم ایک ساتھ یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ بُرا خواب دوبارہ نہیں آئے گا۔‘

    سپین میں اب تک 28 ہزار سے زیادہ لوگ کووڈ 19 سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ ڈھائی لاکھ کے قریب متاثرین سامنے آئے ہیں۔