BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ٹرمپ کی دھمکی پر عراقچی کا ردعمل: ’ایرانی تنصیبات پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے لکھا کہعباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’ہمارا دفاعی نظریہ واضح ہے ’آنکھ کے بدلے آنکھ۔ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔‘ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں کسی جہاز پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ جواباً ایران کے پلوں، بجلی گھروں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی، ممکنہ معاہدے کا اعلان متوقع
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک ایسے معاہدے کا اعلان متوقع ہے جس کے تحت سعودی عرب کو سویلین جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہے، عوام تک آواز نہ پہنچ سکے تو انتخابات کی ساکھ کیا رہ جائے گی: بلاول بھٹو
بی بی سی اُردو کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال، اسمبلی انتخابات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے کے لیے ٹروتھ کمیشن قائم کرنے کی تجویز پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
’سب یاد رکھا جائے گا‘: نصیر الدین شاہ اور انڈیا کے دیگر فنکاروں نے دلی میں طلبہ کے احتجاج پر کیا کہا؟
اس تنازعے پر بالی وڈ کی معروف شخصیات منقسم دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک طرف نصیر الدین شاہ جیسے فنکار طلبہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ مگر دوسری طرف اداکارہ کنگنا رناوت حکومت کی حمایت میں بیانات دے رہی ہیں۔
پاکستان میں پیٹرول پمپ ہڑتال موخر: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کے حکومتی فیصلے پر اختلاف کیوں؟
پاکستان کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے کے اعلان کے بعد آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کی صبح سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد اب انھوں نے یہ کال واپس لے لی ہے اور اب فریقین کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ ’ان دونوں معاملات کا حل آئندہ 15 روز کے اندر نکالا جائے گا۔‘
یمنی حوثیوں کی دھمکی پر پاکستان نے اپنے بحری مفادات اور سعودی عرب کے دفاع کا اعلان کیوں کیا؟
پاکستان نے یمن کے حوثی گروہ کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو پاکستان کی قومی سلامتی اور خود مختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔
’میں نے ایک دن میں ایک لاکھ پاؤنڈز کمائے‘: وہ نوجوان جو اپنی دکان ٹک ٹاک لائیو پر چلاتے ہیں
بہت سے لوگوں کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ کے ذریعے خریداری روزمرہ کا معمول بنتا جا رہا ہے۔
کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل کے امید ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر پر 16 مارچ 2026 کو ہونے والے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسے ایسے شواہد نہیں ملے جو اس مقام کے فوجی استعمال یا ہتھیاروں کے ذخیرہ ہونے کے پاکستانی دعوے کی تائید کرتے ہوں۔
’بچے اس کا مذاق اڑاتے ہیں‘: انڈیا میں 10 سالہ بچے کے عضو تناسل کی سرجری کے بعد ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟
لڑکے کی والدہ نے کہا کہ ’ڈاکٹر کے غلط علاج کی وجہ سے میرے بیٹے کے عضوِ تناسل کا ایک بڑا حصہ ہٹانا پڑا۔ اس کے باعث اس کے مستقبل کے بارے میں شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔‘
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































