کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئیں

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے زائد جبکہ 4162 اموات ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں نئے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی

    te

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اٹلی میں یکم مارچ سے اب تک کورونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یومیہ اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    گذشتہ روز ملک میں صرف 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 34,716 ہو گئی ہے۔

    اٹلی میں 175 نئے مریض بھی سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 240,136 تک پہنچ گئی ہے۔

  2. ملک کو درست سمت میں رکھنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی تدبیر کام آئی، عمران خان

    شفش

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی تدبیر کام آئی۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے۔

    @ImranKhanPTI

    ،تصویر کا ذریعہ@ImranKhanPTI

  3. کورونا وائرس آپ کے جسم کے ساتھ کرتا کیا ہے؟

    بشفش

    ،تصویر کا ذریعہBISP

    کورونا وائرس گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا لیکن اب کوویڈ-19 عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

    اس بیماری میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد میں اس بیماری کا اتنا اثر نہیں ہوتا اور وہ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں، تاہم کچھ افراد اس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

    تو سوال یہ ہے کہ یہ وائرس جسم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک کیوں ہو رہے ہیں اور اس بیماری کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

  4. کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 83 اموات، 4072 نئے متاثرین

    dfd

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مرتبہ پھر ٹیسٹوں کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے اور صرف 25013 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4072 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا جبکہ اس عالمی وبا سے 83 اموات ہوئی ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 کے کل متاثرین کی تعداد 202,955 اور کل اموات کی تعداد 4118 ہوگئی ہے۔

    سب سے زیادہ 1673 اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ 78,267 متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں۔

    اب تک ملک میں کورونا سے 92,624 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 5342 ہے جن میں سے 502 مریض وینٹیلیٹر کا استعمال کر رہے ہیں

  5. جرمنی میں کورونا وائرس کے 256 نئے مریض، متاثرین کی تعداد 193,499 ہو گئی

    گد

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    جرمنی میں روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز جرمنی میں کورونا وائرس کے 256 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 193،499 ہوگئی ہے۔

    ملک میں کووڈ 19 سے مزید 3 تین اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8957 ہو گئی ہے۔

  6. امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی، دوبارہ سخت پابندیوں کا اطلاق

    tr

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ میں سنیچر کے روز کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    امریکہ میں ایریزونا اور فلوریڈا سمیت دیگر کئی ریاستوں میں کاروبار دوبارہ کھلنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    سنیچر کے روز فلوریڈا میں 9500 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جمعے کو یہ تعداد 9000 تھی۔

    متاثرین کی بڑھتی تعداد کے نتیجے میں ریاستی عہدیداروں نے دوبارہ سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

    کووڈ 19 کے باعث ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جو دنیا بھر میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

  7. کورونا وائرس: کیا کووڈ 19 کی دوسری لہر آ سکتی ہے؟

    جہاں دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی ہو رہی ہے وہیں اس امر پر بھی توجہ مرکوز ہے کہ اس وبا کی دوسری لہر سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

  8. کورونا: میکسیکو میں 4410 نئے کیس، مزید 602 اموات

    میکسیکو میں کورونا وائرس کے 4410 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 212802 ہو گئی ہے۔

    ہفتے کے روز مزید 602 اموات کے ساتھ میکسیکو میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 26381 ہو گئی ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

  9. کورونا وائرس: برازیل میں متاثرین 13 لاکھ سے زیادہ، 57 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

    برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38693 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1313667 ہو گئی ہے۔

    برازیل کے وزیر صحت کے مطابق سنیچر کے روز ملک میں کورونا وائرس سے مزید 1109 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 57070 ہو گئی ہے۔

    برازیل

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  10. کورونا وائرس کے باعث انسانی سرگرمیوں میں کمی اور جنگلی حیات پر اثرات, وکٹوریہ گل، سائنس نامہ نگار، بی بی سی نیوز

    کورونا وائرس کے باعث انسانی سرگرمیوں میں کمی اور جنگلی حیات پر اثرات

    ،تصویر کا ذریعہPAOLA SEMENZATO

    سائنسدانوں نے لاک ڈاؤن سے پہلے اور بعد کی جنگلی حیات پر کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے اثرات کا مطالعہ شروع کردیا ہے۔

    اس جائزے کا مقصد لاک ڈاؤن سے پہلے اور بعد میں کرہ ارض کی جنگلی اور قدرتی حیات پر انسانی سرگرمیوں کے سست ہوجانے کے اثرات کا مطالعہ کرنا ہے۔

    برطانیہ کے سائنس دانوں کی ٹیم کی اِس تحقیق کا مقصد، بقول ان کے عالمی سطح پر 'انسانی توقف' یعنی عارضی طور پر انسانی سرگرمیوں میں سست روی کے اثرات کا مطالعہ کرنا ہے جس کا دیگر مخلوقات کی زندگی پر بھی گہرا اثر پڑ رہا ہے۔

    اس اثر کی پیمائش ان مختلف طریقوں کا انکشاف کرے گی جن سے ہم اپنے پر ہجوم کرہِ ارض پر سانجھی زندگی بسر کرتے ہیں۔

    انھوں نے اپنے مشن کے خد و خال ایک جریدے ’نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولیوشن‘ میں شائع کیے ہیں۔

    وہ اس میں فوری طور پر لیے جانے والے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ سائنس دان انسانی سرگرمیوں کی اچانک غیر حاضری سے پیدا ہونے والے حالات کی مختلف جہتوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرسکیں۔

  11. جمہوریہ چیک میں دو ماہ بعد کووڈ 19 کے نئے متاثرین میں سب سے بڑا اضافہ

    چیک ریپبلک

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جمہوریہ چیک کی وزارت صحت نے سنیچر کو بتایا کہ یہاں دو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد گذشتہ روز ایک دن میں کووڈ 19 کے سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو جمہوریہ چیک میں 168 متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اپریل 11 کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ تھا۔ سنیچر کی شب تک مزید 120 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ایک کروڑ 70 لاکھ کی آبادی والے اس یورپی ملک میں سنیچر تک کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 11,164 ہوگئی ہے جبکہ کووڈ 19 سے 349 اموات ہوئی ہیں۔

    چیف ہیلتھ آفیسر نے بتایا ہے کہ یہ اضافہ ٹیسٹنگ بڑھانے سے سامنے آیا ہے۔ یہاں کئی مقامات پر وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

  12. بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے 24 نئے متاثرین, ایم اے جرال، صحافی

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے 24 نئے متاثرین

    ،تصویر کا ذریعہMA JARRAL

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 خواتین سمیت 24 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1027 ہوگئی ہے۔

    حکام کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ کمشنر میرپور ڈویژن محمد رقیب خان کے مطابق میرپور میں 2 خواتین سمیت 10 افراد جبکہ کوٹلی میں ایک خاتون سمیت 2 افراد اور بھمبر میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہHealth Department

    ضلع باغ کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور کے مطابق 2 افراد باغ جبکہ ایک شخص حویلی سے کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

    حکام کے مطابق کووڈ 19 کے مزید 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 465 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں 15350 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  13. بریکنگ, اسلام آباد کے جی نائن 2 اور جی نائن 3 کے علاقے جلد کھول دیے جائیں گے

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے چند رہائشی علاقوں سے لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے۔

    اسلام اباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جی نائن 2 اور جی نائن 3 کو کھولا جا رہا ۔

    جبکہ جی نائن کے کمرشل علاقوں اور کراچی کمپنی کو بھی پیر تک کھول دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں 14 دن کے لاک ڈاؤن سے کیسز مںی 78 فیصد تک کمی آئی ہے۔

    تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ان علاقوں کی سخت نگرانی جاری رہے گی۔

  14. عالمی وبا سے کیا مراد ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کووِڈ 19 چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا۔ یہ محلق وائرس اب دنیا کے مختلف ممالک تک پھیل چکا ہے اور خدشہ ہے کہ اسے عالمی وبا قرار دے دیا جائے گا۔ پینڈیمک یا عالمی وبا کی صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ایک وائرس نیا ہو اور وہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں باآسانی منتقل ہو جاتا ہو۔ لیکن آخر عالمی وبا ہوتی کیا ہے؟

  15. عراق میں پھنسے جنوبی ایشیائی ملازمین جن کے پاس پیسے نہ گھر جانے کا راستہ

    عراق میں پھنسے جنوبی ایشیائی ملازمین جن کے پاس پیسے نہ گھر جانے کا راستہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    عراق میں وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہزاروں غیر ملکی ملازمین یہاں بغیر کسی آمدن کے پھنس چکے ہیں اور ان کے پاس گھر واپس جانے کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے۔ وہ اپنے سامنے معیشت کو تباہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کووڈ 19 کے پھیلاؤ سے عالمی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ عراق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں تیل کی پیداوار کے حوالے سے دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہاں تیل کی قیمتوں میں کمی سے معاشی بحران نے زور پکڑ لیا ہے۔

    نفیس عباس 32 سالہ پاکستانی درزی ہیں جو بغداد میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ تقریباً چار ماہ تک جاری لاک ڈاؤن کے بعد گذشتہ ہفتے کام پر واپس گئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ: ’میں گھر واپس جانا چاہتا ہوں لیکن میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اگر میں ابھی پاکستان جاتا ہوں تو مجھے 700 ڈالر ادا کرنا ہوں گے جو کہ میرے پاس نہیں ہیں۔ میرے پاس 1000 عراقی دینار بھی نہیں (جس کی قدر ایک امریکی ڈالر سے بھی کم ہے)۔‘

    ان ہزاروں ملازمین میں سے اکثر کا تعلق جنوبی ایشیا کے ممالک سے ہے۔ یہ عراق میں کئی شعبوں میں نوکریاں کرتے ہیں۔

    بغداد میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کے ایک اہلکار کے مطابق ان میں دو لاکھ 50 ہزار بنگلہ دیشی ملازمین بھی شامل ہیں۔

  16. بریکنگ, پنجاب: گذشتہ ایک روز میں کورونا کے 1,322 نئے متاثرین، 17 اموات

    پنجاب: گذشتہ ایک روز میں کورونا کے 1,322 نئے متاثرین، 17 اموات

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1322 نئے متاثرین اور 17 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کووڈ 19 سے اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے میں اب تک 1673 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جبکہ کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 74202 ہے۔

    اب تک کورونا سے 25162 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اب تک دارالحکومت لاہور میں 37,625 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. فون کو جراثیم سے پاک کرنے کا طریقہ

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    ہم اپنی روز مرہ زندگی میں موبائل فون کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فون کو جراثیم سے پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    اس بارے میں دیکھیے ہماری یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔۔۔

  18. بریکنگ, کورونا وائرس: بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں چھ نئے متاثرین

    پاکستان، کورونا، متاثرین

    بلوچستان میں کورونا کے 145 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی تعداد 10261 ہوگئی ہے۔ صوبے میں کووڈ 19 سے ایک مزید ہلاکت ہوئی ہے۔ کل مصدقہ اموات کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 27 جون 2020 کو کورونا کے 831 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 145 کے نتائج مثبت آئے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر47735 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 37474 کے نتائج منفی آئے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3810 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق خطے میں کورونا کے چھ نئے مریضوں کے ساتھ کل کورونا کے متاثرین کی تعداد 1423 ہوگئی ہے۔ ایک اور ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر 24 لوگ وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1062 جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد337 ہے۔ ان میں 234 مرد اور 103 خواتین شامل ہیں۔

  19. برازیل نے تجرباتی ویکسین بنانے کا معاہدہ طے کر لیا

    برازیل نے تجرباتی ویکسین بنانے کا معاہدہ طے کر لیا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    برازیل نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اس نے دوا ساز کمپنی اسٹرا زینیکا کی کووڈ 19 کی تجرباتی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرنے کے 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق برطانوی دوا ساز کمپنی اسٹرا زینیکا کی ویکسین اب تک دنیا بھر میں سب سے آگے ہے جبکہ امکان ہے کہ اسے لائسنس مل جائے گا اور یہ ویکسین کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں سرکاری درجہ حاصل کر لے گی۔

    فی الحال ایک بڑے پیمانے پر اس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش جاری ہے۔ اسے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برازیل میں صحت کے اہلکار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کا ملک ابتدائی طور پر ویکسین کی تین کروڑ خوراکیں تیار کرے گا۔ ان میں سے آدھی دسمبر تک جبکہ باقی آدھی جنوری 2020 تک تیار کر لی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ برازیل اس ویکسین کے لیے پیسے خرچ کر رہا ہے لیکن یہ خدشات سے آگاہ ہے، کہ اگر ویکسین لائسنس حاصل کرنے کی شرائط مکمل نہ کر سکے یا کوئی دوسری ویکسین اس سے پہلے منظوری حاصل کر لے۔

    برازیل میں صحت کے سب سے بڑا سرکاری ادارہ ویکسین کی تیاری کرے گا۔

  20. آج کی چند اہم خبریں

    کورونا وائرس، دنیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • امریکہ میں جمعے کے روز کورونا وائرس کے 40 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے۔ 16 ریاستوں میں متاثرین میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ وبائی امرض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ ملک ’سنجیدہ مسئلے‘ سے دوچار ہے۔
    • انڈیا میں کورونا وائرس کے کل متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ دلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بڑھتے متاثرین سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بستروں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
    • برطانیہ میں ٹریول کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے بُکنگ میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 6 جولائی سے سفری پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔
    • جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل متاثرین کی تعداد 98 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چار لاکھ 94 ہزار اموات ہوئی ہیں۔