بریکنگ, پاکستان: دورہ انگلینڈ کے لیے سکواڈ کا اعلان، ’10 متاثرہ کھلاڑیوں میں چھ کے کورونا ٹیسٹ منفی‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے ایک 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ تمام 20 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔
’کھلاڑی اتوار کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے اور پہنچنے پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔‘
پی سی بی کا کہنا ہے کہ: ’پہلے مرحلے میں جن 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، دوبارہ ٹیسٹنگ میں ان میں سے 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تاہم پہلے مرحلے میں سکواڈ میں شامل جن اراکین کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے انھیں انگلینڈ روانگی کے لیے دو منفی ٹیسٹ دینے ہوں گے۔‘
’بورڈ کے ٹیسٹنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں مثبت آنے والے 10 کھلاڑی اور ایک ٹیم آفیشل کی دوبارہ ٹیسٹنگ کے دوران فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔ اب انھیں ٹیسٹنگ کے تیسرے مرحلے سے گزرنا پڑے گا جوکہ آئندہ ہفتے کسی وقت ہوگی۔‘
’دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر دونوں کھلاڑیوں کی انگلینڈ روانگی کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔‘


















