کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئیں

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے زائد جبکہ 4162 اموات ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں نئے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟

    coronac x

    کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟

  2. سائنسدان دوسرے اعضا پر کورونا کے اثرات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں

    سائنسدان کورونا کے دوسرے اعضا پر اثرات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈاکٹر اور ماہرین صحت اس مرحلے میں کووڈ 19 سے جڑے دیگر امراض کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق سانس لینے میں دشواری اور مریضوں کا سانس پھولنے کے علاوہ کورونا دوسرے اعضا پر بھی حملہ کرتا ہے جس سے بعض کیسز میں کافی نقصان ہوسکتا ہے۔

    کیلیفورنیا میں ڈاکٹر ایرک ٹوپو کہتے ہیں کہ ’ہم سمجھتے تھے کہ یہ صرف نظام تنفس کا وائرس ہے۔ لیکن یہ لبلبے پر بھی حملہ کرتا ہے۔ یہ جگر، دماغ، گردے اور دیگر اعضا پر بھی حملہ آور ہوسکتا ہے۔‘

    ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کے مریضوں کو سردرد، اضطراب اور سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت ختم ہونے جیسے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

  3. برطانیہ میں کورونا سے مزید 100 اموات

    برطانیہ میں کورونا سے مزید 100 اموات

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    برطانیہ میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 100 اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 43,514 ہوگئی ہے۔

    ملک میں 890 نئے متاثرین کے ساتھ کل تعداد 310,250 ہوچکی ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری انسانیت کی کامیابی ہوگی۔

    گلوبل آن لائن سمٹ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ: ’پوری دنیا میں اب بھی مرض پھیل رہا ہے۔ ویکسین، بہتر علاج اور تیز رفتار و پُر اعتماد ٹیسٹنگ کے لیے دوڑ جاری رہنی چاہیے۔‘

    انھوں نے زور دیا کہ عالمی رہنما اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویکسین سب کے لیے دستیاب ہوگی۔

  4. ہینڈ سینیٹائزر پینے سے امریکہ میں تین افراد ہلاک

    ہینڈ سینیٹائزر پینے سے امریکہ میں تین افراد ہلاک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ریاست نیو میکسیکو میں تین افراد میتھانول سے بنا ہینڈ سینیٹائزر پینے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مزید تین افراد تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ ایک شخص مستقل طور پر اپنی بینائی کھو چکا ہے۔

    ریاست کے محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ شراب نوشی سے جڑا ہے۔ ہینڈ سینیٹائزر میں الکوہل کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور اگر اسے پیا جائے تو یہ زہریلا ہوسکتا ہے۔

    امریکہ کے ادارے فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے میکسیکو میں بنے نو ایسے سینیٹائزر خریدنے کے خلاف متنبہ کیا تھا کیونکہ ان میں میتھانول موجود ہے۔

  5. یورپی یونین کا خطرے کی زد میں موجود ممالک کے لیے 5.5 ارب دینے کا اعلان

    یورپی یونین خطرے کی زد میں موجود ممالک کے لیے 5.5 ارب ڈالر دے گا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک آن لائن اجلاس کے دوران یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وون در لیئن نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین عالمی وبا سے بحالی کی کوششوں کے دوران خطر کی زد میں موجود ممالک کے لیے 5.5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے لیے ایک عالمی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

    ’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو ویکسین دے کر اور دوسروں کو نظر انداز کر کے آپ وائرس کو شکست دے سکتے ہیں تو یہ خیال غلط ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جو جڑی ہوئی ہے۔

    ’کوئی بھی ملک معمول کی طرف نہیں جاسکتا اگر کوئی دوسرا ملک اس وقت بھی وائرس کا مقابلہ کر رہا ہو۔ تو پہلے ہمیں ویکسین کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد اس ویکسین کو سستا بنانے کی ضرورت ہے۔

    ’اس کے لیے میں کوشش کر رہی ہوں کہ زیادہ آمدن والے ممالک اپنے علاوہ کم یا درمیانی آمدن والے ممالک کے لیے بھی ویکسین جمع کریں۔ یہ ہماری مہم ہے۔‘

  6. مصر: کورونا کے بڑھتے متاثرین کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی

    مصر: کورونا کے بڑھتے متاثرین کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    مصر میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن اب حکومت نے اس میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عبادت گاہیں آج سے کھل جائیں گے اور رات کو کرفیو نہیں لگا کرے گا۔

    جِم، تھیٹر اور کیفے بھی کھل سکیں گے لیکن انھیں ایک وقت میں محدود افراد کو داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن اس دوران ملک میں کووڈ 19 کے نئے متاثرین بڑھ رہے ہیں۔

    مصر میں اب تک کورونا کے کل 62,755 متاثرین اور 2620 اموات کی تصدیق ہوسکی ہے۔ لیکن دیگر ممالک کی طرح یہاں بھی متاثرین اور اموات اس سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    مصر کے وزیر اعظم نے گذشتہ ہفتے اس نرمی کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ وبا کا مقابلہ اور معیشت کی حفاظت دونوں ایک ساتھ کرنا ہوں گے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن دوبارہ سخت کر دیا جائے گا اگر لوگوں نے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

  7. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں مزید 24 ہلاکتیں اور 437 متاثرین

    corona

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مزید 437 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 25380 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 افردا لقمہ اجل بن گئے۔ صوبے میں کورونا کے باعث ہونے والی اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد 914 ہو چکی ہے۔

    تاہم مزید 245 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12149 ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. ہزار سال قبل ویکسین کا خیال کیسے آیا؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔

    جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔۔

  9. لاہور: عید الاضحی کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد اور اضافی منڈیوں کا فیصلہ

    lahore

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت عیدالاضحی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اعلی حکام نے فیصلہ کیا کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں میں کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    کمشنر لاہور کے مطابق سرکاری منڈی کے علاوہ 12 منڈیوں کے لیے مجوزہ جگہوں کی شناخت کی گئی ہے۔

    منڈیوں کی تعداد بڑھا کر لوگوں کے اجتماع کو تقسیم کیا جائے گا۔ اور کورونا ایس او پی ز کے تحت مزید منڈیوں کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

    کسی بچے اور بوڑھے شہری کو منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہر خاندان کے ایک فرد کے علاوہ کسی کو منڈی کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ماسک اور گلوز کے بغیر کسی کی منڈی میں انٹری نہیں ہو گی۔

    منڈیوں سےکورونا وائرس پھیلاو روکنے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گےجن میں منڈیوں میں داخلی خارجی راستوں پر کورونا چیکنگ کو سخت کیا جائےگا۔

    کمشنر لاہور کے مطابق اس کے علاوہ منڈیوں میں جانوروں کی سینیٹائزیشن میں کوئی کسر نہیں رکھی جائے گی۔ شہر داخلے پر ہر جانور کی خریداری رسید کو پولیس چیک کرے گی۔

  10. آیت اللہ خامنہ ای: کورونا کے مزید پھیلاؤ سے معاشی مشکلات بڑھ سکتی ہیں

    ایران آیت اللہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس مزید پھیلنے سے ملکی معیشت کو درپیش مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ کہنا صحیح ہوگا کہ کورونا سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ضروری ہے۔

    ’لیکن لاپرواہی اور وائرس کے پھیلاؤ سے معاشی مسائل بھی بڑھیں گے۔‘

    اپریل میں ایران میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

    ملک کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2456 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے اور کل تعداد 220180 ہوگئی ہے۔

    جبکہ 125 مزید ہلاکتوں کے ساتھ کل 10,364 اموات کورونا کی وجہ سے پیش آچکی ہیں۔

  11. ’اسلام آباد میں کورونا کے 56 فیصد متاثرین صحتیاب‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ضلعی صحت کے افسر (ڈی ایچ او) نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہر میں اس وقت کورونا کے 5288 مریض زیر علاج ہیں۔

    ’56 فیصد متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج 384 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

    ’کل 12206 متاثرین میں سے 6918 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔‘

  12. بلوچستان: ساڑھے تین ماہ میں دس ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار

    بلوچستان

    بلوچستان میں محکمہ صحت کے مطابق ساڑھے تین ماہ کے دوران کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    محکمہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں کورونا کا پہلا کیس دس مارچ کو سامنے آیا تھا جبکہ 26 جون تک مجموعی کیسز کی تعداد 10ہزار 116 ہو چکی تھی۔

    ان میں سے دو ہزار کیسز دس مارچ سے دس مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کے دو مہینے کے دوران سامنے آئے تاہم مکمل لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے بعد ان کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

    سمارٹ لاک ڈاﺅن کے نام سے کاروباری مراکز کے کھلنے کے بعد دس مئی سے 26 جون تک ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کے عرصے کے دوران 8 ہزار سے 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کی رپورٹس کے مطابق مکمل لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے بعد سمارٹ لاک ڈاﺅن میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا جس کے باعث مکمل لاک ڈاﺅن کے مقابلے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔ مئی کے آخری ہفتے اور جون کے دو ہفتے کے مقابلے میں بلوچستان میں جون کے تیسرے ہفتے میں کیسز کی شرح میں کمی آئی۔

    حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے رحجان میں اضافے کو قرار دیا۔ تاہم محکمہ صحت کی رپورٹس کے مطابق جون کے تیسرے ہفتے اور اس کے بعد ٹیسٹ کی شرح میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی آئی۔

  13. برطانیہ میں بیرون ملک سفر کے لیے بُکنگ بڑھنے کا امکان

    برطانیہ میں بیرون ملک سفر کے لیے بُکنگ بڑھنے کا امکان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے لیے شرائط میں 6 جولائی سے نرمی کر دی جائے گی۔

    اس حوالے سے جب بی بی سی نے ٹریول ایسوسی ایشن کے نمائندے جوناتھن سمتھ سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس صنعت میں بُکنگ بڑھنے کا امکان ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ٹریول کمپنیوں کو مکمل بحالی سے قبل نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    ’اس بار لوگوں کو چھٹیاں ایک مختلف انداز سے دیکھنا ہوں گی۔ بات صرف ہوائی اڈوں یا ہوائی جہازوں تک محدود نہیں۔ سماجی سرگرمیوں جیسے باہر کھانے پینے کے لیے جانے میں بھی تبدیلی کی توقع رکھنی چاہیے۔‘

    ایک ٹریول ایجنسی سے منسلک پیٹریشیا پین کہتی ہیں کہ لوگوں کا اعتماد بحال ہونے میں وقت لگے گا اور فی الحال یہ کم ہے۔ ’سیاحت کی صنعت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم محفوظ ہیں۔‘

    ’گرمیوں میں ہم نے مقامی سفر کے لیے بھی لوگوں کو پریشان دیکھا۔ اب نئے لوگ اس صنعت میں شامل ہوں گے، جنھوں نے کئی سالوں میں مقامی سطح پر سفر نہیں کیا۔‘

  14. ارجنٹینا کا 17 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ

    ارجنٹینا کا 17 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنینڈز کا کہنا کہ بیونس آئرس سمیت قریی علاقوں میں جنوبی امریکی ملک لاک ڈاؤن میں توسیع اور مزید سحتی لے کر آئے گا۔

    ارجنٹینا میں اس وقت اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد 1,150 ہے۔

    صدر البرٹو کا کہنا ہے کہ ملک کے گنجان آباد دارالحکومت میں نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے سختی کی جائے گی۔ ان پابندیوں کا اطلاق 17 جولائی تک رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا صحت کا نظام اب اس قابل ہو جائے کہ ہم متاثرین کا علاج کر سکیں۔ ان کے مطابق اس وبا کے لیے قرنطینہ اہم حربہ ہے، جس کے بارے میں ابھی تک ہم جانتے ہیں۔

    ارجنٹینا کے مطابق ملک کی معیشت خراب ہو رہی ہے مگر اس کی بحالی ہو جائے گی۔ ان کے مطابق بدقسمتی سے ہم ان ہزاروں شہریوں کو واپس نہیں لا سکتے جو اس وبا کی وجہ سے ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔

  15. امریکہ: نئے متاثرین میں اضافہ، بعض ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا منصوبہ موخر

    امریکہ: نئے متاثرین میں اضافہ، بعض ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا منصوبہ موخر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں نئے متاثرین کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد بعض ریاستوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں فی الحال نرمی نہیں کریں گے۔

    ٹیکساس کے گورنر نے جمعے کو تمام بار بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ فلوریڈا میں حکام نے کہا ہے کہ پبز میں شراب کی فروخت بند کی جائے گی جبکہ کئی ریاستوں میں ریستوران دوبارہ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    ایسا تاثر ملا ہے کہ کچھ لوگ ان احکامات سے حیران ہوئے ہیں۔

    ٹیکساس میں ایک بار کے مالک مارک مارٹینز کہتے ہیں کہ انھیں تب نئی ہدایات کے بارے میں معلوم ہوا جب کچھ دوستوں نے پیغام بھیجا۔

    ’میں نے ہزاروں ڈالر خرچ کیے ہیں۔۔۔ ہفتے کو بار کھولنے کے لیے۔ میں یہ رقم اپنا کرایہ ادا کرنے کے لیے استعمال کر سکتا تھا۔‘

    ٹیکساس میں ریستوران کھل سکیں لیکن وہاں صرف 50 فیصد کرسیوں پر لوگ بیٹھ سکیں گے۔ حالانکہ پہلے 75 فیصد کا اعلان کیا گیا تھا۔

    بعض بار اور ریستوران مالکان سمجھتے ہیں کہ نئی بندشوں سے انھیں مزید مالی نقصان ہوگا۔

    فلوریڈا، ٹیکساس اور ایریزونا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔

    امریکہ ریاستیں
  16. پورے پاکستان میں 96 لاکھ سے زائد افراد لاک ڈاؤن میں

    corona

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    نیسنل کمانڈڈ اینڈ آپریشنل سنٹر کی ٹریک ٹریس اینڈ کوارنٹین (یعنی معلومات، کھوج اور قرنطینے کرنے) کی حکمت عملی کی بنیاد پر، پورے پاکستان میں مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 528 علاقے لاک ڈاؤن کیے گئے ہیں۔

    لاک ڈاؤن والے علاقوں کی مجموعی آبادی 9626702 نفوس ہے۔

    انفرادی طور پر صوبوں اور خطے میں لاک ڈاؤن کے زیر اثر انے والی آبادی کی تفصیل کچھ یوں ہے:

    پنجاب لاک ڈاؤن: 131 لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی - 1948315

    سندھ لاک ڈاؤن: 68 لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی - 4951000

    خیبر پختونخوا لاک ڈاون: 262 لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی - 792473

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر لاک ڈاؤن: 32 لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی - 1611221

    اسلام آباد لاک ڈاؤن: 14 لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی - 170000

    گلگت بلتستان لاک ڈاؤن: 21 لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی - 153693

  17. پاکستان میں کورونا کے نئے متاثرین، ٹیسٹنگ میں کمی آئی ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پاکستان میں گذشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ یومیہ ٹیسٹنگ کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔

    کیا پاکستان میں واقعی کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے؟ کیا یہ سب حکومتی اقدامات اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نتیجہ ہے؟ اس سب پر نظر ڈال رہے ہیں ہمارے ساتھی عابد حسین، محمد ابراہیم کی اس ویڈیو میں۔۔۔

  18. جنوبی کوریا میں متاثرین کی یومیہ تعداد 50 سے زائد ہو گئی

    جنوبی کوریا میں متاثرین کی یومیہ تعداد 50 سے زائد ہو گئی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سنیچر کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ایک بڑے چرچ میں کورونا وائرس کے متعدد متاثرین سامنے آنے کے بعد ملک میں ایک بار پھر یومیہ متاثرین کی تعداد پچاس سے زائد ہو گئی ہے۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ11 روز کل 51 متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ان میں سے 31 افراد مقامی طور پر اس وائرس کی منتقلی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 20 متاثرین باہر کے ممالک سے آئے ہیں۔

    سیول سے پانچ، گینونگی صوبے سے 12 اور ڈیجیون صوبے سے دو متاثرین سامنے آئے ہیں۔

  19. بریکنگ, سندھ میں کورونا کے 1949 نئے کیسز، پاکستان بھر میں متاثرین دو لاکھ سے زیادہ

    کورونا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11901 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1949 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    ان کے مطابق اب تک صوبے میں کل 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں کورونا کے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 78267 ہوچکی ہے۔

    24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض جان کی بازی ہار گئے اور سندھ میں اب تک وبا کے باعث کل 1243 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

    صوبے میں اس وقت تک 43444 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اس وقت صوبے میں 33580 مریض زیر علاج ہیں۔ ان زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں میں اور 78 آئسولیشن سینٹرز پر ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  20. روس میں سات ہزار کے قریب نئے متاثرین، کل تعداد 627,646 ہو گئی

    روس میں سات ہزار کے قریب نئے متاثرین، کل تعداد 627,646 ہو گئی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سنیچر کو روس میں 6,852 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ اپریل سے یہ دوسرا دن ہے کہ جب روس میں سات ہزار سے کم متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 627,646 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں روس میں اس وائرس سے کل 188 ہلاکتیں ہوئیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8,969 ہو گئی ہے۔