امریکہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ، میکسیکو میں 5311 نئے متاثرین
امریکہ میں ہر ہفتے تقریباً پانچ ہزار لوگ وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ امریکی شہروں میں حکام کے پاس مردہ خانوں میں جگہ ختم ہونے کے باعث لاشیں رکھنے کی جگہ باقی نہیں بچی ہے۔ پاکستان میں اس مرض سے اب تک دو لاکھ 64 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ دو لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔
لائیو کوریج
انڈیا میں کورونا کے متاثرین 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئے
،تصویر کا ذریعہEPA
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ نئے متاثرین میں اضافہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہوا ہے۔
انڈیا میں وزارت صحت کے مطابق اب تک کووڈ 19 سے 25,602 ہوئی ہیں۔ 32,695 نئے متاثرین کے ساتھ کل تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
چھ لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
انڈیا سے زیادہ متاثرین صرف امریکہ اور برازیل میں موجود ہیں۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال, کل متاثرین 259,999 اور 5475 اموات
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
کیا آپ کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں؟ آپ کا نظام مدافعت کسی بھی وائرس سے بچاؤ میں کیا کردار ادا کرتا ہے اور اینٹی باڈیز کیسے متاثرہ جسم کو آئندہ اس بیماری سے بچا سکتی ہیں۔ جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔
برازیل میں کورونا کے متاثرین 20 لاکھ سے تجاوز کر گئے
،تصویر کا ذریعہReuters
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 13,765,713 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 589,192 افراد کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
اب تک کورونا سے 7,679,786 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرین ان ممالک میں موجود ہیں:
امریکہ 3,574,371
برازیل 2,012,151
انڈیا 968,876
روس 751,612
پیرو 341,586
بریکنگ, پاکستان: مزید 2,085 افراد میں کورونا کی تشخیص، 49 اموات
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان میں 16 جولائی کو مجموعی طور پر مزید 2,085 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ اس عالمی وبا سے 49 اموات کی تصدیق ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں 70,787 افراد زیرِ علاج ہیں اور 183,737 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
16 جولائی کو 23,907 ٹیسٹ کیے گئے۔
کووڈ 19 کے لیے مختص 1825 وینٹیلیٹرز میں سے 323 مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ متاثرہ حصہ ہے جہاں تاحال کورونا سے 2059 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اقوام متحدہ نے امداد جمع کرنے کی سب سے بڑی مہم کی کال دے دی
،تصویر کا ذریعہReuters
اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے مقابلے کے لیے 10.3 ارب ڈالر کی امداد جمع کی جا رہی ہے۔ یہ اب تک امداد کی سب سے بڑی اپیل ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے اثرات کی بدولت سال کے آخر تک 26 کروڑ 50 لاکھ افراد بھوک و افلاس کی صورت میں داخل ہوجائیں گے۔
اقوام متحدہ کی امداد ’کم آمدنی والے کمزور ممالک کے افراد پر خرچ کی جائے گی۔‘
تنظیم نے متنبہ کیا ہے کہ ناکامی کی صورت میں دہائیوں کی ترقی ضائع ہوجائے گی۔
ابتدائی طور پر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے دو ارب ڈالر کی اپیل کی تھی۔
سونے کی ’عالمی ذخیرہ اندوزی‘ اس کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے
وُوہان میں سوالات کے جوابات کی تلاش
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوری کے اوائل میں ڈاکٹروں کو احساس ہو گیا تھا کہ یہ مرض سنگین قسم کی متعدی بیماری ہے اور انھوں نے اپنی سطح پر ہسپتالوں میں قرنطینے کے قواعد و ضوابط کا نفاذ کردیا تھا۔ لیکن اس خطرناک صورت حال کے باوجود حکام ہیلتھ ورکروں کو خاموش کروا رہے تھے۔
لی وین لیانگ، ایک ڈاکٹر جنھوں نے اپنے ساتھیوں کو اس متعدی بیماری کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے خبردار کرنے کی کوشش کی تھی، ان کی سرزنش کی گئی تھی اور انھیں پولیس نے اقبال جرم کے ایک بیان پر دستخط کرنے پر مجبور کیا تھا۔
18 جنوری کے دن تک جب حکام کا اصرار تھا کہ یہ بیماری متعدی نہیں ہے، وانگ فے نے محسوس کرنا شروع کیا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔ وہ ہسپتال گئے جہاں انھیں بخار کے لیے پیراسیٹامول دی گئی اور پھر انھیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔ 'انھوں نے اپنی بہن کو بتایا تھا کہ 'وہ کہتے ہیں کہ انسانوں سے انسانوں کو یہ بیماری نہیں لگتی ہے لیکن تمام ڈاکٹروں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔'
روس: دوسری عالمی جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اعزاز میں تقریب ’حالات بہتر ہونے تک‘ ملتوی
،تصویر کا ذریعہEPA
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک
میں دوسری عالمی جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کے اعزاز میں منعقد تقریبات کو
منسوخ کر دیا ہے۔
یہ تقریب نو مئی کو ہونی تھی لیکن حالات کے باعث اسے جولائی 26 تک ملتوی کر دیا
گیا تھا۔ تاہم اب نئے فیصلے کے مطابق یہ صرف اس وقت ہوگی جب حالات بہتر ہوں گے اور
کوئی نئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
اس
تقریب کی منتقلی سے ایک بار پھر ملک میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ وائرس کے پھیلاؤ
کی صورتحال کیا ہے۔
اس وقت
روس میں اوسطاً یومیہ چھ ہزار متاثرین کی تشخیص ہو رہی ہے اور اب تک ملک میں مصدقہ
متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اموات کی تعداد 11 ہزار سے
زیادہ ہے۔
آکسفورڈ یونی ورسٹی میں کووڈ 19 کے علاج کے لیے ویکسین کا تجربہ جلد متوقع
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانیہ کی آکسفورڈ یونی ورسٹی میں کووڈ19 کے علاج کے لیے
ویکسین تیار کرنے والی ٹیم پر امید ہے کہ وہ اگلے چند روز میں ان رضاکاروں پر دوا
کا استعمال شروع کر دیں گے جو خود کو کورونا وائرس جان بوجھ کر لگوائیں گے تاکہ دوا
کے موثر ہونے کے بارے میں تحقیق کی جا سکے۔
حالانکہ
طبی تحقیق میں اس نوعیت کے تجربے معمول کی بات ہیں لیکن کورونا وائرس کا کوئی علاج
نہ ہونے کے باعث اس تجربے کو متنازع قرار دیا جا رہا ہے۔
سپین میں 580 نئے متاثرین، دو ماہ میں سب سے زیادہ تعداد
،تصویر کا ذریعہReuters
سپین میں ایک بار پھر کورونا وائرس اپنے پھیلاؤ میں تیزی لا رہا ہے اور دو روز
قبل نئے کیسز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 580 نئے
متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ دو ماہ میں یومیہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
حکام نے
کاتالونیا کے علاقے میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور للیڈا کے علاقے میں
لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے کا حکم دیا ہے جہاں 160000 افراد رہائش پذیر ہیں۔
حکام نے
مزید کہا کہ خطے کے دارالحکومت بارسلونا میں بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی لیکن
تفصیلات نہیں دیں۔
سائنس سکول کھولنے کے راستے میں نہ آئے: وائٹ ہاؤس ترجمان
،تصویر کا ذریعہReuters
وائٹ ہاؤس کی
پریس سیکریٹری کےلیہہ میکنانی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا سے لاحق
خطرے کے باوجود سکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق مطالبے کا دفاع کیا۔
انھوں نے کہا
کہ جب صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ سکولوں کو کھولا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ سکولوں میں
کلاس پوری طرح بحال ہو اور تمام بچے ہر روز سکول کا سکیں۔
کےلیہے میکنانی نے کہا کہ ’سائنس سکولوں کو کھولنے
کے راستے میں نہیں آئے۔‘
جاپان: تین ماہ میں پہلی بار متاثرین کی یومیہ تعداد میں سب زیادہ اضافہ
،تصویر کا ذریعہReuters
جاپان میں مقامی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی انفیکشنز میں تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جمعرات کو 600 تصدیق شدہ متاثرین رپورٹ ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔
اس اضافے کے باوجود کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشیدے سوگا نے کہا کہ جاپان کے پاس وبا سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں 19 ہزار بستر اور کافی بڑی تعداد میں طبی سامان موجود ہیں۔
ان متاثرین میں سے 286 کا تعلق ٹوکیو سے ہے، جو کہ شہر کے لیے بھی ایک نیا ریکارڈ ہے۔ بدھ کو ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا کووڈ۔19 کا سٹیٹس بڑھا کر سرخ کر رہی ہے، جو کہ سب سے زیادہ درجہ ہے۔
جاپان کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مقامی سیاحت کے لیے امدادی سکیم کا اعلان کیا ہے۔ 22 جولائی سے سیاح دیکھیں گے کہ ان کے سفر میں 50 فیصد رعایت کر دی گئی ہے۔ تاہم بڑھتے ہوئے متاثرین کی وجہ سے ٹوکیو کے رہائشی اور جو وہاں پہلے ہی چھٹیاں منا رہے ہیں، یہ سکیم ان پر لاگو نہیں ہو گی۔
جاپان ٹائمز کے مطابق مقامی حکومتوں کو تشویش ہے کہ بڑے شہروں سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر چار اہم خواتین
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
پاکستان میں حالات چاہے جیسے بھی ہو خواتین ہمیشہ سے اپنا کردار ادا کرنے میں پیش پیش رہیں ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بھی حکومتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین صفِ اول میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ مگر یہ خواتین صرف آج سے ہی نہیں بلکہ بہت عرصے سے مختلف شعبہ جات زندگی میں اپنا لوہا منوا چکی ہے۔
ان کی زندگی کے اتار چڑھاو کے بارے میں مزید دیکھیے ہمارے نمائندے موسیٰ یاوری کی اس ویڈیو میں
بریکنگ, صوبہ پنجاب میں 484 نئے مریض، مزید آٹھ ہلاکتیں
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 37 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
،تصویر کا ذریعہGovt. of AJK
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ڈاکٹر ندیم الرحمٰن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 338 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے جن میں سے 37 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان کے مطابق خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1808 ہو گئی ہے۔
اب تک خطے میں 46 افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
صحافی ایم اے جرال کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صحتیاب افراد کی تعداد 1077 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر ندیم الرحمن کے مطابق اب تک اس خطے میں 21508 افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں۔
کورونا وائرس: فلوریڈا میں یومیہ ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
فلوریڈا میں کورونا وائرس سے جڑی ہوئی اموات میں 156 کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ جب سے وبا شروع ہوئی ہے ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
جمعرات کو ہلاکتوں میں اضافے نے منگل کو 132 ہلاکتوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔
دریں اثنا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں فلوریڈا میں مزید 13 ہزار 965 انفیکشنز رپورٹ ہوئی ہیں۔
سماجی دوری کی کوئی بھی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے فلوریڈا امریکہ میں کورونا وائرس کی انفیکشنز کا گڑھ بن رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ جنوبی ریاست، جس میں مئی میں کورونا وائرس کی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں، سیاحت اور بڑی عمر کے لوگوں کی زیادہ آبادی ہونے کی وجہ سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔
بریکنگ, بلوچستان میں 63 نئے مریض، مزید ایک ہلاکت
،تصویر کا ذریعہGovt of Balochistan
بلوچستان میں کورونا کے 63 نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1138 ہو گئی ہے۔
ایک اور مریض کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 128 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 16جولائی 2020 کو کورونا کے 289 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 63 مثبت آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 54957 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 43572 کے نتائج منفی آئے۔
بلوچستان میں مجموعی طوپر پر 121433 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک 8161 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
شنجیانگ میں کووڈ۔19 کے کئی متاثرین کے بعد تشویش کی لہر, کیری ایلن، بی بی سی مانیٹرنگ
،تصویر کا ذریعہReuters
چین میں حکام اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ شمال مغربی صوبے شنجیانگ کے شہر ارمچی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں کیوں اچانک کووڈ۔19 کا ٹیسٹ مثبت آ رہا ہے۔
سرکاری براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کے مطابق، 10 جولائی کو ایک 24 سالہ خاتون گلے میں خراش کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوئی تھی۔ 14 جولائی کو، اسے بخار اور سر درد کی تکلیف ہوئی، اور اگلے دن اس کا کووڈ۔19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
علاقے میں اس کے قریبی رابطے کے لوگوں میں سے تین افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ اس وقت خود ساختہ تنہائی میں ہیں۔ تاہم ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ ایک اور واقع میں10 جولائی کو ارمچی سے مشرقی صوبے زیئجینگ کے شہر شاؤشنگ آنے والے ایک 50 سالہ شخص کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس میں بھی کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق حکام اب یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان لوگوں کو کس طرح یہ وائرس لگا ہے۔ ابھی تک ایسی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی جس سے پتہ چلے کہ ان کا کسی ایسے شخص سے رابطہ ہوا جس کو کورونا وائرس تھا۔
بریکنگ, صوبہ خیبرپختونخوا میں 269 نئے مریض، مزید چار ہلاکتیں
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔