امریکہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ، میکسیکو میں 5311 نئے متاثرین

امریکہ میں ہر ہفتے تقریباً پانچ ہزار لوگ وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ امریکی شہروں میں حکام کے پاس مردہ خانوں میں جگہ ختم ہونے کے باعث لاشیں رکھنے کی جگہ باقی نہیں بچی ہے۔ پاکستان میں اس مرض سے اب تک دو لاکھ 64 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ دو لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق کچھ اہم حقائق

    • عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کچھ ممالک کے رہنماؤں کی کورونا وائرس سے متعلق تضادات پر مبنی پیغامات بھیجنے پر سرزنش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ خطرناک سے خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔
    • جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ اور 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
    • لاطینی امریکہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ اور کینیڈا سے بھی آگے نکل گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے لحاظ سے یہ دوسرے نمبر کا سب سے متاثرہ خطہ ہے۔
    • لاطینی ممالک میں سے میکسیکو کی اس وائرس سے اموات اٹلی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔ میکسیکو اموات کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
  2. ہاٹ سپاٹ دہلی میں کورونا قابو میں کیسے آیا؟

  3. بریکنگ, ایران میں اب تک دو کروڑ 50 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں: حسن روحانی

    حسن روحانی

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں اب تک دو کروڑ 50 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مزید تین کروڑ 50 لاکھ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ان کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کی بنیاد ملک کی وزارتِ صحت کی ایک تحقیق ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ملک میں دگنے بستروں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اب تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 271606 ہے۔

    روحانی کا کہنا تھا کہ ’اس رپورٹ کے مطابق ملک میں دو کروڑ 50 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تین کروڑ سے تین کروڑ 50 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد پچھلے 150 دنوں کے مقابلے میں دگنی ہو سکتی ہے۔‘

    روحانی کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 14 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پچھلے 150 دنوں میں دو لاکھ ہسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    ایران میں وبا کے پھیلاؤ کے آغاز میں یہ کہا جا رہا تھا کہ ایران میں کیسز کی تعداد رپورٹ کیے گئے کیسز سے زیادہ ہے تاہم ایران اس بات کی تردید کرتا آیا ہے۔

    یہ پہلی بار ہے کہ وزارتِ صحت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے ذریعے ایران نے یہ تسلیم کیا ہے کہ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد مصدقہ مریضوں سے کہیں زیادہ ہے۔

  4. لیڈز کے حمایتی جشن منانے گراؤنڈ کے باہر پہنچ گئے

    UK

    ،تصویر کا ذریعہAFP/ GETTY IMAGES

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں پریمئیر لیگ میں 16 سال بعد اپنی ٹیم کی واپسی کے حق میں گراؤنڈ کے باہر حمایتی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

    لیڈز کے مالک انڈریا ریڈریزانی اور پولیس نے حمایتیوں کو گھر تک محدود رہنے کا مشورہ دیا۔

    برطانیہ میں سماجی فاصلے سے متعلق احتیاطی تدابیر کے طور پر کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک میٹر کا فیصلہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

  5. شمالی آئر لینڈ میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی تاریخ کا اعلان نہ ہو سکا

    DRIVING

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شمالی آئر لینڈ میں کار کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ سے متعلق ابھی بھی کوئی نئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے، جس وجہ سے متعدد امیدوار بہت ہیجان میں ہیں۔

    کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ ٹیسٹ 20 مارچ کو منسوخ کیے گئے تھے۔

    برطانیہ میں یہ ٹیسٹنگ 22 جولائی سے شروع ہونی ہے جبکہ ویلز میں تین اگست کو ڈرائیونگ ٹیسٹ دوبارہ شروع ہوں گے۔

    کرملن کی رہائشی 29 برس کی این ہنٹ نے ایک کیئر ہوم میں 13 سال کام کیا ہے اور وہ اپنے کریئر میں تبدیلی لانے کے لیے بڑی بے تاب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنی بھی جگہوں پر انھوں نے ملازمت کے لیے درخواست دی ہے وہاں ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی شرط ہے۔

    وہ کہتی ہیں کہ یہ بہت پریشان کن صورتحال ہے۔ ان کا کہنا ہے کوئی معلوم نہیں کہ اب آگے کیا ہونے جا رہا ہے۔

    مجھے ڈرائیونگ کی اشد ضرورت ہے۔ مجھے اپنی جاب سے محبت ہے مگر اب میں اپنے دائرہ کار کو وسیع کرنا چاہتی ہوں۔

  6. برطانیہ: 140 سے زائد قیدی رہائی کے بعد ہوٹل میں رہ رہے ہیں

    prison

    برطانیہ میں 140 سے زیادہ ایسے قیدی ہیں جن کو کورونا وائرس کی وجہ سے رہا کرنے کے بعد ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔

    اس قیدیوں میں سے چھ ایسے بھی ہیں جن کو صرف اس وجہ سے رہائی ملی تاکہ جیل میں قیدیوں کے رش کو کم کیا جا سکے۔

    بی بی سی نے وہ خط دیکھا ہے جو ہوٹل مالکان کے نام لکھا گیا ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ انھیں ان قیدیوں نے جو جرائم سرزد کیے ہیں ان کے بارے میں نہیں بتایا جائے گا۔ حالانکہ حکومت اس بات پر زور دیتی نظر آتی ہے کہ مجرمان کی کڑی چھان بین کی جائے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہوٹلوں کو آخری آپشن کے طور پر استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

    وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ جن قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے ان کے بارے میں مکمل چھان بین کی گئی ہے کہ کہیں مستقبل میں وہ کسی خطرے کا باعث تو نہیں بن سکتے۔

  7. وبا کے باعث آسٹریلیوی پارلیمان دوبارہ کھولنے میں مزید کئی ہفتوں کا تعطل

    AUSTRALIA

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    آسٹریلیا کی دو گنجان ترین ریاستوں مں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پارلیمان کو کھولنے کے فیصلے کو مزید کئی ہفتوں تک موخر کر دیا ہے۔

    وزیراعظم سکاٹ موریسن نے سپیکر سے کہا ہے کہ وہ چار اگست کو شروع ہونے والے اجلاس کو مزید دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیں۔

    اب پلان کے مطابق اگلی تاریخ 24 اگست رکھی گئی ہے۔

    وزیراعظم کی جانب سے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹیرینز، ان کے عملے اور پارلیمنٹ کے اندر موجود عملے اور وسیع پیمانے پر لوگوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

    وہاں اس وقت نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں کیسز میں اصافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  8. بیلجیئم میں کورونا وائرس کے متاثرین میں پھر سے اضافہ

    belgium

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    بیلجئیم میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 261 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    اس سے پچھلے سات دنوں میں ہسپتالوں میں مریضوں کے اندراج میں کمی رپورٹ ہوئی تھی۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سات دن میں اوسط بنیادوں پر سامنے آنے والے کیسز میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 127.4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

  9. کیا کورونا وائرس آپ کو دوبارہ بھی متاثر کر سکتا ہے؟

    کیا آپ کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں؟ آپ کا نظام مدافعت کسی بھی وائرس سے بچاؤ میں کیا کردار ادا کرتا ہے اور اینٹی باڈیز کیسے متاثرہ جسم کو آئندہ اس بیماری سے بچا سکتی ہیں۔ جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  10. بریکنگ, سعودی عرب میں کورونا کی تشخیص کے لیے 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

    KSA

    ،تصویر کا ذریعہTWITTER

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سے 20 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حج کی ادائیگی کے لیے ہر سال 20 لاکھ سے زائد افراد جاتے ہیں تاہم اس بار بیرون ملک سے زائرین کو کورونا وائرس کے مزید پھلینے کے خدشے کی وجہ سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    العریبیہ ٹی وی نے محکمہ صحت کی گذشتہ روز دی جانے والی بریفنگ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وہاں مزید 2613 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 245,851 تک پہنچ گئی ہے۔

    سعودی عرب میں مزید 27 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر وبا کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تعداد 2407 بتائی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 3,539 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 191,1161 ہو گئی ہے۔

  11. بریکنگ, روس میں مزید 124 اموات

    RUSSIA

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کورونا وائرس کے نتیجے میں روس میں مزید 6,234 کیسز سامنے آئے اور 124 ہلاکتیں ریکاارڈ کی گئی ہیں۔

    یہ اعداد و شمار ماسکو میں کورونا وائرس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ٹیلی گرام چینل پر بتائے گئے ہیں۔

    اب وہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 12247 ہو گئی ہے جبکہ اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 765,437 ہے۔

    نئے کیسز میں سب سے زیادہ مریض ماسکو میں سامنے آئے ان کی تعداد 578 ہے۔

    اب تک 546,863 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  12. بریکنگ, این سی او سی کا اجلاس: مویشی منڈیوں کی مانیٹرنگ ضروری، محرم اور ربیع الاوّل کے لیے تیاری کرنا ہو گی

    NCOC

    ،تصویر کا ذریعہISPR

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر، این سی او سی کا خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں عید کے دوران مویشی منڈیوں کی مانیٹرنگ یقینی بنانے اور اس کے بعد محرم اور ربیچ الاوّل کے لیے خصوصی تیاریاں کرنے کی ضرورت پر بات کی گئی۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیراسد عمر نے سندھ میں ہونے والے خصوصی اِجلاس کی صدارت کی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بطور میزبان اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

    سندھ کی وزیر صحت، وزیر تعلیم اور انتظامیہ کے دیگر لوگوں کی بھی اجلاس میں شرکت۔ کی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے NCOC اسلام آباد سے ویڈیو لِنک کے ذریعے شرکت کی۔

    وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شروع میں کچھ مشکلات درپیش تھیں لیکن وفاق اور صوبوں نے مِل کر عوام کی صحت کے لیے بھرپور کام کیا۔

    `اس وقت ہسپتالوں اور دیگر انتظامات بہتر ہیں۔`

    اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فیس ماسک اور احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔ NCOC کے صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس کے مقاصد اہم ایشوز پر مشاورت اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔

    `ہمیں آنے والے دنوں میں عیدالضحیٰ، محرم اور ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی تیاری کرنا ہو گی۔ عیدالضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مانیٹرنگ کا نظام بھی ضروری ہے۔`

    ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ کرونا بازیٹو کیسز میں اور اموات میں کمی واقع ہو ئی ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔ ہمیں اب پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تا کہ دوبارہ کیسزکی تعداد میں اضافہ نہ ہو۔

    `سندھ سمیت تمام صوبوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈکس انتظامیہ او ر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا ہے۔ یہ سب شاباش کے مستحق ہیں۔`

    اس موقع پر NCOC فورم نے سندھ کے ٹیسٹنگ اور ٹریس سسٹم کی تعریف کی۔

    اس موقع پر وزیرداخلہ کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    `مویشی منڈیوں میں کنٹرول کا نظام موثر بنایا جائے گا تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے بچایا جا سکے۔`

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ محرم کے حوالے سے بھی پلان مرتب کر رہے ہیں اور حفاظتی تدابیر پر مشاورت جاری ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. بریکنگ, کورونا وائرس: ایران میں 24 گھنٹوں میں 183 مریض ہلاک، 3509 کی حالت تشویشناک

    ایران

    ،تصویر کا ذریعہMIZAN

    ایرانی حکام نے ملک میں مزید 2379 کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 183 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

    ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ملکی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 13971 ہو چکی ہے۔

    ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 269,440 بتائی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 3509 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 232,873 بتائی گئی ہے۔

    ملک کے مشرقی صوبوں کو خطرے کی زد میں قرار دیا گیا ہے۔

  14. ڈرائیونگ لائسنس کی مدت ختم ہو گئی یا نیا بنانا ہے تو ابھی انتظار کیجیے

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت ختم ہو گئی ہے یا آپ نیا بنوانا چاہتے ہیں تو ابھی انتظار کیجیے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی طور پر برانچ آفس بند ہے۔ جب دفتر کھل جائے گا تو درخواست گزاروں کو آگاہ کر دیا جائے گا تب تک آپ موجودہ لائسنس جس کی معیاد ختم ہوچکی ہے کو ہی استعمال کریں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. تفریحی دورہ کینسل تو ہوا لیکن آپ کی رقم محفوظ ہے

    holidays

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    برطانیہ مں کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے تفریحی دورے کینسل ہو گئے اور انھیں کیش کے بجائے کریڈٹ نوٹس دیے گئے انھیں اب کہا گیا ہے کہ آپ کے پیسے محفوظ ہیں۔

    حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ اس ریفنڈ کریڈٹ کی ضمانت دیتی ہے چاہے ٹریول کمپنی انکار کر دے تب بھی۔

    یہ ہالی ڈے واؤچر سے مختلف ہے کیونکہ اس میں ایسا تحظ نہیں دیا جاتا۔

    جس کسی کا بھی چھٹیوں کا پیکج کینسل ہوا ہے اسے یہ حق ہے کہ اسے پورا کیش واپس ملے۔

    ریفنڈ کریڈٹ نوٹس کورونا وائرس سے پہلے کسی بھی ہالی ڈے کمپنیز کی جانب سے دیے جاتے تھے۔

    انھیں اب دوسری کسی جگہ پر چھٹیاں گزارنے کے لیے بکنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر نوٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد ریفنڈ کیا جا سکتا ہے۔

  16. ‘پھینکے ہوئے ماسک سمندر میں کسی وہیل کی جان لے سکتے ہیں’

  17. راولپنڈی کی مویشی منڈی میں صفائی کے انتظامات

    پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب عید سے پہلے شہر کی مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اس حوالے سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. کورونا وائرس: اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال میں 2 ماہ کے لیے ہائی الرٹ کے انتظامات

    PIMS

    ،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

    پاکستان کےدارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پمز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ عید الاضحیٰ اور پھر محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری نافذ کرنا پڑے۔

    پمز ہسپتال اسلام آباد کی جانب سے جاری سرکلر میں 20 جولائی سے 20 ستمبر تک کے لیے ہائی الرٹ کی صورتحال نافذ کرنی پڑ سکتی ہے۔

    یہ سرکلر 15 جولائی کو جاری کیا گیا۔

    مزید کہا گیا ہے کہ 2 ماہ تک کے لیے ایمرجنسی کے لیے عملے کی ڈیوٹی کا روسٹر انتظامیہ کے دفتر تک پہنچا دیا جائے۔

    ادویات کے شعبے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ادویات اور کورونا سے حفاظت کے لیے اضافی سامان و آلات کی رکھ لیں۔

    عملے کو ان دو ماہ کے دوران تعطیلات پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان بھر میں انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مویشی منڈیا شہر سے باہر بنائی جائیں اور ان میں جانوروں کی تعداد کم ہو تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

  19. ماسک پہننے کو لازم قرار دینے سے متفق نہیں: ٹرمپ

    trump

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امریکیوں کو ماسک پہننے کا حکم نہیں دیں گے۔

    ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں ہی وبائی امراض کے علاج کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فوسی نے ریاستی اور مقامی سطح پر موجود رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو بزور طاقت ممکن بنائیں کہ لوگ ماسک کا استعمال کریں۔

    ڈاکٹر فوسی کہتے ہیں کہ ماسک پہننا واقعی بہت اہم ہے اور ہمیں سب کو اسے استعمال کرنا چاہیے۔

    بہت سی ریاستوں میں ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے اس میں کسی فرد کی مرضی اہم نہیں۔

    اب رپبلکن پارٹی کے گورنرز بشمول کے آئیوی نے بھی اس پر ابتدا میں کیے جانے والے اعتراض کو چھوڑ دیا ہے۔

    صدر ٹرمپ جنھوں نے ابتدا میں خود بھی ماسک کے استعمال پر مزاحمت کی تھی نے گذشتہ سنیچر کو پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ماسک کا استعمال کیا۔

    جمعے کو فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات سے متفق نہیں کہ قومی سطح پر ماسک کے استعمال کو لازم قرار دیا جائے۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے پاس کچھ آزادی ہونی چاہیے۔

  20. بریکنگ, پاکستان میں مزید 47 ہلاکتیں، 1918 نئے مریض

    ہسپتال

    ،تصویر کا ذریعہsocial media

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 1918 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو صوبے سندھ میں 26، صوبہ پنجاب میں آٹھ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 6، بلوچستان میں تین جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    حکام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہسپتالوں میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2690 ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال مریضوں کی مجموعی تعداد 57886 بتائی گئی ہے۔