بریکنگ, این سی او سی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

،تصویر کا ذریعہRADIO PAK
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر، این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی جہاں ادارے کے چیئرمین کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس آج ہو گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
کراچی میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا کے حوالے سے `ہاٹ سپاٹ ایریاز، سمارٹ لاک ڈاؤن، کانٹیکٹ ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔`
این سی او سی کا صوبائی دارلاحکومت میں یہ دوسرا اجلاس ہے۔
اس سلسلے کا پہلا اجلاس گذشتہ ہفتے لاہور میں منعقد ہوا تھا۔
صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاسوں کا مقصد کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے۔
وفاقی وزیر وزیر داخلہ اعجاز شاہ سندھ میں عید الاضحی, مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔













