پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2165 نئے متاثرین، 67 ہلاکتیں

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2165 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 67 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کے کورونا کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 55 ہزار 789 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی ہلاکتیں 5386 ہیں۔
14 جولائی کو ملک بھر میں کل 21749 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9972، پنجاب میں 7175، خیبر پختونخواہ میں 1575، بلوچستان میں 305، اسلام آباد میں 2333، گلگت بلتستان میں 69 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 320 ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک میں 172810 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 77,573 ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کوئی مریض بھی وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص کیے گئے 1825 وینٹی لیٹرز میں سے 339 اس وقت زیر استعمال ہیں۔
ملک بھر میں 3727 مریض 733 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔



