امریکہ کا 244واں یومِ آزادی: کورونا وائرس کے سائے میں 4 جولائی کا دن کیسے منایا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکی شہری یومِ آزادی یعنی 4 جولائی کا دن عام طور پر آتش بازی دیکھنے یا پریڈوں میں سرخ، سفید اور نیلے رنگ کی جھنڈیاں لہرانے میں گزارتے ہیں۔۔ لیکن اس برس کورونا وائرس کے باعث بہت سے امریکیوں نے یوم آزادی کے موقع پرگھر پر ہی رہنا مناسب سمجھا۔
امریکہ کا 244واں یومِ آزدی اس بار ایسے موقع پر آیا ہے جب ملک کی کم سے کم آٹھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے بعد متعدد گورنرز معاشرتی دوری کے سخت اقدامات نافذ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہ کر یومِ آزادی منانے کی تاکید کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہReuters



















