قازقستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، پنجاب میں 646 نئے متاثرین، 13 ہلاکتیں
دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 31 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ قازقستان میں کورونا کے متاثرین میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہوتا رہا تو اگلے دو ہفتوں میں ہسپتالوں میں بستر کم پڑ سکتے ہیں۔
لائیو کوریج
انگلینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شراب خانے، حجام اور سنیما کھل گئے
انگلینڈ میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سنیچرکو شراب خانے، حجام کی دکانیں، پارکس اور سنیما کھول دئے گئے ہیں۔
ان تمام عوامی مقامات پر جانے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
سنیچر کو عوامی مقامات کھلنے کے بعد عوام بڑی تعداد میں شراب خانوں اور پارکس کا رخ کرتی نظر آئی۔
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بریکنگ, پنجاب میں 1020 نئے متاثرین، مزید 27 ہلاکتیں
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1020
متاثرین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل
تعداد 81371 ہو گئی ہے۔
پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
صوبے میں کورونا کے باعث مزید 27 افراد
ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 1871 ہو چکی ہے۔
صوبے میں کورونا سے صحت
یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44671 ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7818 ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ صوبے میں اب تک کیے جانے والے کل
ٹیسٹ کی تعداد 533040 ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
میکسیکو شہر میں متاثرین بڑھنے کے بعد دکانیں ایک بار پھر بند
،تصویر کا ذریعہAFP
میکسیکو شہر کے تاریخی مرکز میں رواں ہفتے کے اواخر کے دوران دکانوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صرف تبن دن قبل دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی اور حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔
جمعے کو میکسیکو میں کورونا وائرس کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ یومیہ متاثرین کا اضافہ سامنے آیا تھا۔ یہ تعداد 6741 سے کچھ کم تھی جو ملک میں کورونا کے متاثرین کی یومیہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دکانوں میں اتنی بھیڑ ہے کہ انھیں محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
حکام نے دکانداروں کو متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ سماجی فاصلے کی ہدایات کو یقینی نہیں بنائیں گے تو دکانوں کو دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
حکام نے اس صورت میں پورے بازار بھی بند کرنے کی تنبیہ کی تھی کہ اگر 30 فیصد کاروبار حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد نہیں کراتے۔
بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 74 افراد کورونا سے متاثر، کوٹلی میں سمارٹ لاک ڈاؤن
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں میرپور ڈویژن کے کمشنر محمد رقیب خان کے مطابق ضلع کوٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب انتظامیہ نے دس روز کے لیے سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔
ان کے مطابق لاک ڈاون کے دوران ماسوائے میڈیکل اسٹور اور اشیاء خوردنوش کی دکانیں کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند رہیں گےگ
محمد رقیب خان کے مطابق ضلع بھر میں ماسوائے مال بردار گاڑیوں کے پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
صحافی ایم اے جرال کے مطابق خطے کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 خواتین سمیت 74 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1288 ہوگی ہے۔
ان کے مطابق بھمبر میں کورونا سے متاثر ایک مریض کی موت ہوئی جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے تعداد 35 ہوگی ہے۔
ان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر، ایک اسٹاف نرس اور 11 پیرامیڈکس اسٹاف بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی 3 خواتین سمیت 9 کا تعلق مظفرآباد، 8 خواتین سمیت 28 کا میرپور، 3 خواتین سمیت 13 کا بھمبر، 7 خواتین سمیت 18 کا کوٹلی،2 خواتین سمیت 5 کا نیلم اور ایک کا راولاکوٹ سے ہے۔
حکام کے مطابق دو مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 668 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں 17208 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟
کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟
پیرو میں معیشت کی بحالی کے لیے سرکاری چھٹیاں کم کر دی گئیں
،تصویر کا ذریعہAFP
پیرو میں شہریوں کو رواں سال صرف ایک دن کی چھٹی ملے گی۔ وہ بھی 28 جولائی کو یومِ آزادی کی۔ پیرو نے اس روز سپین سے آزادی حاصل کی تھی اور سالانہ اس کا جشن منایا جاتا ہے۔
پیرو کے صدر نے کہا ہے کہ اس اقدام سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔ عالمی وبا کے دوران قومی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
پیرو لاطینی امریکہ کے ان پہلے ممالک میں سے ہیں جہاں مارچ کے وسط میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اکثر دکانیں 1 جولائی سے کھول دی گئی ہیں۔
ابتدائی لاک ڈاؤن اور سخت اقدامات کے باوجود پیرو لاطینی امریکہ میں کورونا کے متاثرین اور اموات کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
کورونا وائرس کے باعث شادی کی بڑی تقاریب اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس وجہ سے کئی جوڑوں کے شادی کرنے کے منصوبے اب ملتوی ہو گئے ہیں۔ لیکن حسان غزالی اور ان کی منگیتر لورنا رسل نے ایک منفرد انداز میں اپنی شادی کا اہتمام کیا۔ انھوں نے اپنی شادی میں مہمانوں کو ورچوئل دعوت دی اور شادی کی پوری تقریب فیس بک پر نشر کی۔ ان کی کہانی مزید جانیے وقاص انور کی اس ویڈیو میں
بریکنگ, خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 339 متاثرین، 18 اموات
،تصویر کا ذریعہHealth Department, KP
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکام کے مطابق گذشتہ روز کورونا وائرس کے 339 نئے متاثرین اور 18 اموات کا اضافہ ہوا ہے۔
تاحال صوبے میں کل 27,843 متاثرین اور 1,020 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں چھ کا تعلق پشاور، تین کا لوئر دیر، تین کا ایبٹ آباد، تین کا صوابی، ایک کا مردان اور ایک کا تعلق سوات سے ہے۔
خیبر پختونخوا میں اب تک 16,242 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ان میں گذشتہ روز 723 کا اضافہ ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے کل 158,900 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, بلوچستان: کورونا کے مزید 49 نئے متاثرین، کل 52 فیصد افراد صحت یاب
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکام کے مطابق مزید کورونا وائرس کے 49 نئے متاثرین کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 10766 ہوگئی ہے۔
کووڈ 19 سے مزید ایک شخص ہلاک ہوا ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 123 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت حکومتِ بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 4 جولائی 2020 کو کورونا کے 243 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 49 مثبت آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 50721 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 39955 کے نتائج منفی آئے ہیں۔
بلوچستان میں مجموعی طوپر پر 107432 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک 5688 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ یہ تعداد کل متاثرین میں سے 52 فیصد ہے۔
کل متاثرین میں سے 76.9 کا تعلق دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔
امریکہ میں شہریوں کو یوم آزادی کا جشن احتیاط سے منانے کی تلقین
،تصویر کا ذریعہEPA
آج 4 جولائی کو امریکہ بھر میں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکام اور ماہرین نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے متاثرین کے پیش نظر جشن آزادی کی تقریبات میں کمی لائیں۔
امریکہ میں ساحلی علاقے بند کر دیے گئے ہیں، پریڈز منسوخ ہوچکی ہے جبکہ آتش بازی کو بھی روک دیا گیا ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔
جمعے کے اعداد و شمار کے مطابق 57,562 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی تھی۔
فلوریڈا جیسے سیاحتی مقام میں بھی سنیچر کو یومیہ 11,458 متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ میامی بیچ پر ایک ہفتے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور ہر شخص کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔
واشنگٹن کی مئیر کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی تنبیہ کے باوجود صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑی دعوت رکھ رہے ہیں جس میں کووڈ 19 کی روک تھام میں مصروف ڈاکٹروں اور نرسوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں مختلف اضلاع کے 89 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا
،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل 214 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیرکا کہنا تھا کہ ان متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 410 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے 8 لاکھ 5 ہزار877 افراد گھروں تک محدود ہیں۔
:وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہدایات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ان سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔
اجمل وزیر کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسی کا روزگار یا کاروبار زندگی متاثر نہیں ہورہا کیونکہ یہ مخصوص علاقے تک محدود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ساتوں ڈویژن میں کیسز کی شرح کو مانیٹر کرکے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق جون کے وسط میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی مدت پوری ہونے پر بہت سے علاقوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا مختلف اضلاع کے 89 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں 677 افراد کورونا سے متاثر تھے۔ جس کے بعد وہاں 35 ہزار 752 افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی تھی۔
جن علاقوں سے لاک ڈاؤن ہٹایا گیا ہے ان میں ضلع نوشہرہ کے کل 15 علاقے، باجوڑ کے 12 علاقے، ایبٹ آباد کے 8 علاقےشامل ہیں۔ ان کے علاوہ بنوں کے 2 علاقے، بونیر کے 4 علاقے، چارسدہ کے 4 علاقے، چترال اپر کے 2 ، مرادن کے 5 علاقے اور پشاور کے 4 علاقوں سے اب تک سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹایا گیا ہے۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان کا ایک علاقہ اور سوات کے تین علاقوں سے بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹایا گیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
سندھ میں 8672 آئسولیشن بیڈز کو ایچ ڈی یو بیڈز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’ہم سب کو اسکرین نہیں کرسکتے لہذا ٹارگٹ اسکریننگ کی پالیسی اپنائی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8672 آئسولیشن بیڈز کو دو سے زائد مراحل میں ایچ ڈی یو بیڈز میں تبدیل کرنے اور زیادہ وینٹی لیٹرز اور معیاری آکسیجن انتظامات والے ایچ ڈی یو بیڈز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات انھوں نے سنیچر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کووڈ 19 ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہی۔ واضح رہے کہ اس وقت سندھ حکومت کے پاس 503 آئی سی یو بیڈز ہیں جن میں وینٹی لیٹر اور 1810 ایچ ڈی یو بستر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا اور سندھ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح دیگر صوبے سے بہتر ہے۔
جبکہ یہاں اموات کی شرح 1.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اگر اموات کی شرح کا موازنہ صوبے کے مریضوں اور آبادی کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے تو بہتر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی وجہ سے سندھ میں سب سے کم شرح ہے۔
خطے کے فی ملین آبادی کے ٹیسٹ کا تقابلی تجزیہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت سے موازنہ کیا تو پتہ چلا یہ دیگر ممالک سے آگے ہے۔
مراد علی شاہ نے جون کے تین ہفتوں کا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں 51086 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 15221 کیسز کا پتہ چلا اور 8916 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ جون کے تیسرے ہفتے میں 67534 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 15095 کیسز کی تشخیص ہوئی اور 10702 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جون کے چوتھے ہفتے میں 34344 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 7975 کیسز ظاہر ہوئے اور 7110 مریض صحتیاب ہوئے۔ مراد علی شاہ نے جولائی کے پہلے ہفتے سے متعلق بتایا کہ 18934 ٹیسٹ کیے گئے جس سے 4806 کیسز کا پتہ چلا اور 3988 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ان کے بقول ’اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم نے ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو بڑھایا، ایس او پیز سے متعلق لوگوں میں آگاہی میں اضافہ ہوااور تشخیصی شرح کو کم کرنے اور صحتیابی کی شرح میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔`
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’ہم سب کو اسکرین نہیں کرسکتے لہذا ٹارگٹ اسکریننگ کی پالیسی اپنائی۔ ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں ہیں لہذا ہمیں ایسے وسائل مختص کرنے ہیں جہاں صحت پر کم سے کم اخراجات کو یقینی بنایا جاسکے۔‘
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزید وینٹی لیٹرز ، مزید ایچ ڈی یو بیڈ اور ہائی آکسیجن انتظامات خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال
دنیا بھر میں کورونا وائرس 188 ملکوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ مصدقہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔
ان میں سے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 58 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
عالمی سطح پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ آپ اوپر دیے ایک چارٹ کی مدد سے سمجھ سکتے ہیں۔
کورنا کے باعث گھریلو خواتین پر تشدد میں اضافہ
خواتین سے متعلق ایک دو روزہ ورکشاپ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کے
وبا کے باعث جہاں گھریلو کاروبار سے منسلک خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں وہاں ان پر تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یہ انکشاف کوئٹہ میں عورت فاونڈیشن اور ساﺅتھ ایشیا پارٹنر شپ کے اشتراک سے کوئٹہ میں سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت اور بلدیاتی نظام سے متعلق منعقد ہونے والی دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں کیا گیا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عورت فاﺅنڈیشن کوئٹہ کے ریجنل ڈائریکٹر علاوالدین خلجی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث خواتین کی مشکلات میں ہر لحاظ سے اضافہ ہوا ہے جبکہ گھٹن معاشی و اقتصادی صورتحال کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تشدد سے پاک معاشرہ ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔
عورت فاﺅنڈیشن کے "جذبہ " پروگرام کی پروجیکٹ افسر یاسمین مغل نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں معاشی سرگرمیوں سے وابستہ خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین کی بحالی کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر خاطر خواہ اقدامات ناگزیر ہیں بصورت دیگر ملک میں متوسط درجے کے لاکھوں خاندان معاشی بد حالی کا شکار ہوکر غربت کی لکیر سے نیچھے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے اور ملک میں غربت کی عفریت میں مزید اضافہ ہوگا۔
سری لنکا میں ماسک کی شرط پر عملدرآمد کے لیے پولیس تعینات
،تصویر کا ذریعہEPA
سری لنکا میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے مغربی صوبے میں دو ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ اس علاقے میں دارالحکومت کولمبو بھی شامل ہے۔
یہ اہلکار یقینی بنائیں گے کہ عوامی مقامات پر لوگ ماسک پہنیں۔
ان میں سے کچھ اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس رہیں گے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو دو ہفتوں کے لیے خود ساختہ قرنطینہ میں بھیجا جا سکے گا۔
سری لنکا نے سخت ملک گیر لاک ڈاؤن کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا ہے۔ یہاں کووڈ 19 کے دو ہزار سے زیادہ مصدقہ متاثرین اور 11 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
عمران خان کا عید کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
،تصویر کا ذریعہPID
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے قیام کو 100 روز مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی یہاں موجود تھے۔
اس موقع پر عمران خان نے این سی او سی کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت ملک میں عالمی وبا کے ردعمل میں تیزی سے اقدامات کیے جاسکے۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے جس پر انھوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر عملدرآمد کا حکم دیا اور کہا کہ انظامیہ عید کے دوران تمام ضروری اقدامات کرے اور ایس او پیز کی پیروی یقینی بنائے۔
وزیر اعظم نے عید الاضحیٰ کے لیے آگاہی مہم اور بیماری کا پھیلاؤ روکنے کی ہدایات بھی دیں۔
اس دوران انھوں نے طبی عملے کی خدمات کو سراہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے کل پانچ لاکھ 25 ہزار سے زیادہ اموات
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 525,557 اموات ہوچکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 11,099,645 ہے۔
سب سے زیادہ اموات ان ممالک میں ہوئی ہیں:
امریکہ 129,437
برازیل 61,884
برطانیہ 44,216
اٹلی 34,833
فرانس 29,896
میکسیکو 29,843
سپین 28,385
انڈیا 18,655
ایران 11,260
پیرو 10,226
روس 10,011
اب تک سب سے زیادہ 2,795,163 مصدقہ متاثرین امریکہ میں موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا: کورونا کے خلاف جنگ کے 100 دن ’ہسپتالوں کی استعداد میں تین گنا اضافہ‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف عزم و حوصلے کے ساتھ برسرِ پیکار ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں صرف 50 فیصد بستر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں جو کہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے صحت کے نظام پر ویسا بوجھ نہیں پڑا جیسے چند بڑے ترقی یافتہ ملکوں میں دیکھنے میں آیا۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ جون میں سرکاری ہسپتالوں میں موجود آئی سی یوز بستروں کی تعداد 120 سے بڑھا کر 175 کی ہے جبکہ جولائی کے آخری تک ان کی تعداد 330 ہو جائے گی۔
اسی طرح آکسیجن کی سہولت سے آراستہ بستروں کی تعداد جون میں 485 سے بڑھا کر 712 کی جبکہ اگلے ماہ ان بیڈز کی تعداد 1540 ہو جائے گی۔ ان کے بقول آئندہ 30 سے 45 دنوں میں سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بستروں کی تعداد 2 ہزار تک بڑھا دیں گے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنچند دنوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی آئی لیکن اس کی وجہ لوگوں کا ٹیسٹ نہ کرانا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اسی سال کورونا مریضوں کے لیے فعال کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی آئی لیکن اس کی وجہ لوگوں کا ٹیسٹ نہ کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب ٹیسٹنگ کی استعداد زیادہ ہے لیکن ڈیمانڈ کم ہو گئی ہے۔
انھوں نے زور دیا کہ عید اور محرم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور کیسز کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 22 اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں گھر گھر جا کر ٹیسٹ کے نمونے لے رہی ہیں۔ صوبے کے شہری 1700 پر کال کر کے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
بریکنگ, کورونا وائرس: صوبہ سندھ میں مزید 42 ہلاکتیں اور 1585 نئے مریض
وزیر اعلی سندھ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 مریضوں کی ہلاکت کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی کی تعداد 1501 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10718 ٹیسٹ کیے گئےجن میں 1585 نئے مریض سامنے آئے۔
اب تک سندھ میں کل 92306 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1480 مریض صحتیاب ہوئے۔ اب تک 52388 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اس وقت صوبے میں 38417 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 36515 مریض گھروں میں اور 299 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔ 1603 کورونا مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
آج 733 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےاور اس وقت 98 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔