قازقستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، پنجاب میں 646 نئے متاثرین، 13 ہلاکتیں

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 31 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ قازقستان میں کورونا کے متاثرین میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہوتا رہا تو اگلے دو ہفتوں میں ہسپتالوں میں بستر کم پڑ سکتے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. شمالی کوریا کا کورونا وائرس پر قابو پانا ’روشن مثال‘ہے: کم جونگ ان

    Kim Jong Un

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک وبا پر قابو پانے کی ’کامیاب اور روشن مثال‘ ہے۔

    حکومت کی پالیسی ساز اجلاس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے ملک میں وبا کے پھیلاؤ کو قابو کر کے مستحکم صورتحال قائم کر لی ہے۔‘

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اب بھی اس وبا کے پھیلاؤ کے خلاف انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے جبکہ زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔

    البتہ کورونا کے وبا کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی شمالی کوریا سے فوری اقدامات کرتے ہوئے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں اور ہزاروں افراد کو جنوری میں ہی قرنطینہ کر دیا تھا۔

  2. ’کورونیل‘: یوگا گُرو رام دیو کی کمپنی کی ’کورونا دوا‘ کی حقیقت

  3. ملک میں 22 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کے لیے تقریباً 22 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہلک وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ملک بھرمیں 135 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. بریکنگ, پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4087 نئے متاثرین، 78 ہلاکتیں

    Figures

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4087 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ 19 کے باعث مزید 78 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    حکومت کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4087 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    نئے متاثرین میں اضافے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 221896 تک پہنچ گئی ہے۔

    اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 78 اموات کے بعد ملک میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد 4551 ہو گئی ہے۔

    کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 89225 ہے جبکہ پنجاب میں 78,956 کورونا متاثرین ہیں۔

    صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 27170 ہے جبکہ بلوچستان میں 10666 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 1524 ہے۔

    اسی طرح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 1160 افراد اس وائرس سے متاثرہ ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 113623 افراد کورونا کے مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2470 زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  5. بریکنگ, کورونا: پنجاب میں 1216 نئے متاثرین، مزید 35 ہلاکتیں

    Figures

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دو جولائی کی شب تک مزید 1216 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 78956 ہو گئی ہے۔

    جبکہ گذشتہ روز کووڈ 19 کے باعث مزید 35 افراد ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1819 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبائی محکمہ قدرتی آفات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دو جولائی کو صوبے بھر میں 8521 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    صوبے میں کورونا کے مرض سے 33786 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی، کیا پاکستان میں وبا کا عروج گزر چکا ہے؟

  7. کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟

    CoronaVirus

    کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟ مزید پڑھیے۔۔۔

  8. دنیا میں کہاں کووڈ 19 کا مرض پھیل رہا ہے اور کہاں کم ہو رہا ہے؟

    coronavirus

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مغربی یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن دوسری جانب دنیا کے دیگر کئی علاقوں میں یہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    جب کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو دس لاکھ افراد کو متاثر ہوتے ہوتے نوے دن لگ گئے لیکن نوے لاکھ سے ایک کروڑ کی تعداد صرف آٹھ روز میں بڑھی جس سے اس وائرس کے پھیلاؤ کی تیزی کا اندازہ ہو سکتا ہے۔

    مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  9. انڈیا کے 'اتائی ڈاکٹر' کیسے کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں دیہات کو محفوظ رکھ رہے ہیں

  10. ریاست ٹیکساس میں تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا اب لازمی

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی ریاست ٹیکساس میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر گورنر گریگ ایبٹ نے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    اس کا اطلاق ان تمام کاؤنٹیز میں ہوگا جہاں 20 سے زیادہ کیسز ہے جو کہ ٹیکساس کی تقریباً 254 کاؤنٹیز میں سے زیادہ تر میں ہیں۔

    یاد رہے کہ بدھ کے روز ریاست میں 8000 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ دو ہفتے قبل وہاں کیسز کی کل تعداد 2400 تھی۔

    یاد رہے کہ امریکہ میں چار جولائی کو یومِ آزادی منایا جاتا ہے جس کے سلسلے میں متعدد تقریبات کو منسوخ کیا جا چکا ہے۔

  11. ’امریکہ سنہ 2021 تک ویکسین کی 30 کروڑ خوراکیں تیار کر لے گا‘

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر سٹیون ہان کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین اس سال کے آخر تک یا اگلے سال کے آغاز تک بنا لی جائے گی۔

    ادارے نے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے چار مختلف ادویات کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت دے رکھی ہے۔ سٹیون ہان نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کہا کہ درجنوں کمپنیاں ویکسین بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ایسے سمجھیں کہ ہم اس ہدف کو پہنچنے کے لیے کئی کوششیں کر رہے ہیں۔

  12. ایک مرتے ہوئے مریض کے بچ جانے کا معجزانہ سفر

    جب محمد عظیم بریڈ فورڈ کے رائل انفرمری ہسپتال میں پہنچے تو ان کی طبیعت انتہائی نازک تھی اور ان کے خون میں آکسیجن کی مقدار خطرناک حد تک کم تھی، اتنی کم کے ان کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ان کی آکسیجن تو زندہ رہنے کے لیے درکار مقدار سے بھی کم تھی لیکن معجزانہ طور پر وہ بچ گئے۔

    محمد عظیم

    ،تصویر کا ذریعہJOHN WRIGHT

  13. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1160 ہو گئی, ایم اے جرال، صحافی

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 129 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 686 ہوگئی ہے۔

    وزیر صحت کے مطابق اس خطے میں ایک دن میں صحتیاب ہونے مریضوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    ان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں میں سے 36 کا تعلق مظفرآباد، 19 کا راولاکوٹ، 10 کا سدھنوتی، 20 کا میرپور، 11 کا کوٹلی، 2 کا حویلی، 3 کا ہٹیاں، 22 کا بھمبر اور 6 کا تعلق باغ سے ہے۔

    دوسری جانب حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ 25 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس خطے میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1160 ہوگی ہے۔

    چارٹ
  14. بریکنگ, بلوچستان میں کورونا کے 58 نئے کیس، مزید ایک شخص دم توڑ گیا

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کورونا کے 58 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 10666 ہو گئی ہے۔

    کورونا سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا ہے جس کے باعث اموات کی مصدقہ تعداد 122 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 2 جولائی 2020 کو کورونا کے 459 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 58 مثبت آئے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 50153 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے39487 کے نتائج منفی آئے۔

    بلوچستان میں مجموعی طوپر پر106018 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 5073 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    چارٹ
  15. پولینڈ کے وزیرِاعظم: وائرس کسی بھی اور بیماری کی طرح ہے

    پولینڈ کے وزیرِ اعظم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پولینڈ کے وزیرِاعظم میتیوش موراویسکی نے کہا ہے کہ پولش عوام کو اس مہینے ملک کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کووڈ 19 کسی بھی بیماری کی طرح کی ایک بیماری بن گئی ہے۔

    گذشتہ اتوار کو ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا اور اگلا مرحلہ 12 جولائی کو مکمل ہونا ہے۔

    سرکاری نیوز ایجنسی پی اے پی کے مطابق موراویسکی نے کہا کہ ’یہ اب ایک ایسی بیماری ہے جس کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ کسی بھی دوسری بیماری کی طرح ہے، ہم صرف ویکسین کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’جن اداروں نے پہلے راؤنڈ کو دیکھا تھا انھوں نے تصدیق کی ہے کہ اس کا انتظام بڑے مناسب طریقے سے کیا گیا تھا۔ ہمیں دوسرے راؤنڈ میں شرکت کرنے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔‘

    پولینڈ کورونا وائرس سے دوسرے یورپی ممالک جتنا متاثر نہیں ہوا ہے اور3 کروڑ 80 لاکھ کی آبادی میں صرف 1500 کے قریب اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

  16. بریکنگ, خیبرپختونخوا میں کورونا کے 232 نئے کیس، مزید 10 اموات

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونوا میں کورونا کے 232 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 27170 ہو گئی ہے۔

    مزید 10 اموات کے ساتھ صوبے میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 983 ہو گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں اب تک 14715 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    چارٹ
  17. برطانیہ کی ایل جی بی ٹی برادری میں خود کشیوں کا خوف

    ایل جی بی ٹی

    ،تصویر کا ذریعہep

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایل جی بی ٹی برادری کے کئی افراد نے خودکشی کرنے والی سوچوں سے بچاؤ کے لیے مدد طلب کی ہے۔

    سپورٹ گروپ ایل جی بی ٹی ہیرو کے مطابق اس کے خود کشی سے تحفظ کے انٹرنیٹ کے صفحے پر 11 ہزار افراد نے رسائی حاصل کی، جو کہ سال کے پہلے تین مہینوں سے 44 فیصد زیادہ تھی۔

    اور دوسرے ایل جی بی ٹی خیراتی اداروں کے مطابق ان کے کچھ سروس یوزرز نے خود کشی کر لی ہے۔

    حکومت سمجھتی ہے کہ ایل جی بی ٹی برادری میں خود کشیوں کا زیادہ خطرہ ہے لیکن ایل جی بی ٹی برادری میں خودکشیوں پر کوئی قومی ڈیٹا نہیں ہے۔

  18. کورونا وائرس: فلوریڈا میں متاثرین کا نیا ریکارڈ

    فلوریڈا

    ،تصویر کا ذریعہgetty

    فلوریڈا نے کووڈ۔19 کے نئے متاثرین کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل اس میں ریکارڈ متاثرین رپورٹ ہوئے تھے۔

    فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے جمعرات کو 10 ہزار 109 متاثرین رپورٹ کیے، جس کے بعد ریاست میں متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 106 ہو جاتی ہے۔

    اس سے قبل سنیچر کو 9 ہزار 500 نئے متاثرین ریکارڈ کیے گئے تھے۔

  19. ٹرمپ کا وارننگ کے باوجود ماؤنٹ رشمور پر 4 جولائی کی تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چار جولائی کو آزادی کے دن کی تقریبات جنوبی ڈاکوٹا میں واقع ماؤنٹ رشمور پر ہی منانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگرچہ پبلک ہیلتھ کے اہلکار، ماحولیاتی اور قبائلی رہنما اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

    جنوبی ڈاکوٹا کے گورنر نے کہا کہ اس تقریب میں سماجی دوری نہیں رکھی جائے گی اور اس میں 7000 ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت کی گنجائش ہو گی۔

    نیشنل پارک کے اہلکارں نے خبردار کیا ہے کہ تقریب میں کی جانے والی آتش بازی سے اس خشک موسم میں جھاڑیوں میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔

  20. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک ہفتے کے لیے دکانیں کھولنے کی اجازت, ایم اے جرال، صحافی

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہM.A. Jarral

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ضلع بھر میں انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈوان میں مزید نرمی کرتے ہوئے دکانیں، کاروباری و تجارتی مراکز کو احتیاطی تدابیر کے تحت ایک ہفتے کے لیے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس نرمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری و تجارتی مراکز کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے جبکہ دودھ، دہی بیکری اور تندور کی دکانیں صبح 6 سے شام 8 بجے تک کھولنے اجازت ہو گی۔ دوسری جانب میڈیکل سٹورز ان اوقات کار سے متثنی ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے اور منگل کے روز مکمل لاک ڈاون ہو گا البتہ میڈیکل سٹورز، بیکری، ایل پی جی، کریانہ، فروٹ و سبزی، دودھ و دہی اور مرغی والی دکانیں مقررہ وقت کے لیے ضابطہ اخلاق کے تحت کھلی رہیں گی۔

    نوٹفکیشن کے مطابق دارالحکومت سمیت ضلع مظفرآباد میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، شادی بیاہ کی تقریبات، جلسے جلوسوں کے علاوہ مزارات اور زیارات پر اجتماع سمیت لنگر تقسیم کرنے پر پابندی رہے گی۔

    تعلیمی اداروں سمیت تربیتی مراکز اور مدارس کو کھولنے پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ سیاحوں کی آمدروفت پر بھی پابندی رہی گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل ٹیک اوے کے تحت صبح 6 سے شام 8 بجے تک کھلے رہیں گے، ہوٹل انتظامیہ کھانا پارسل کر سکے گی مگر ہوٹل پر بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چھوٹے اور بڑے ہوٹلوں کا پانچ سے ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گھر کا ایک فرد ماسک پہن کر سامان لینے کے لیے باہر نکل سکتا ہے بلاوجہ گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تمام کاروباری افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں بصورت دیگر انکو پانچ ہزار سے پندرہ ہزار تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر اور بیرون ضلع ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پہلے سے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے تحت چلانے کی اجازت ہوگی۔