قازقستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، پنجاب میں 646 نئے متاثرین، 13 ہلاکتیں
دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 31 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ قازقستان میں کورونا کے متاثرین میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہوتا رہا تو اگلے دو ہفتوں میں ہسپتالوں میں بستر کم پڑ سکتے ہیں۔
لائیو کوریج
بولیویا کے لوگ اپنے پیاروں کے تابوت سڑکوں پر کیوں چھوڑ رہے ہیں؟
،تصویر کا ذریعہEPA
بولیویا کے سب سے بڑے شہر کوکبامبا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو تدفین کے لیے کئی کئی دنوں تک طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
بہت سے لوگوں کو پیاروں کے بند تابوت اپنے گھروں رکھنے پڑ رہے ہیں جو کہ ایک مشکل صورتحال ہے۔
احتجاج کے طور پر گذشتہ اتوار کو ہلاک ہونے والے ایک 62 سالہ شخص کے لواحقین نے ان کا تابوت کئی گھنٹوں تک ایک گلی کے بیچ میں رکھے رکھا۔
چھ لاکھ سے زیادہ آبادی والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن میں 17 لاشیں جمع کررہے ہیں۔
میئر کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ مزید قبریں کھود رہے ہیں لیکن قبرستانوں کے باہر ہونے والے احتجاج کی وجہ سے ان کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب قبریں کھودنے والوں کا مطالبہ ہے کہ کووڈ 19 سے مرنے والوں کے لیے الگ سے ایک خصوصی قبرستان کھولا جائے۔
ڈیکسا میتھازون اور پلازمہ کا استعمال کب کرنا چاہیے؟
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے علاج کے بارے میں جاننے کی تگ و دو جاری ہے۔
جہاں ایک طرف ڈیکسامیتھازون دوا کو علاج کے لیے ایک اہم پیشرفت کا خطاب ملنے کے بعد وہ اب مارکٹ میں دستیاب نہیں ہے وہیں دوسری جانب پلازمہ ڈونیٹ کرنے کے بارے میں جیسے ہی اطلاع عام ہوئی تو لوگوں نے ایک لاکھ کی رقم کے عوض اپنے پلازمہ لوگوں میں بانٹے۔
لیکن ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ تمام طریقہ اور ادویات اس وقت انڈر ٹرائل ہیں۔ اور ان کو کورونا وائرس کا مکمل علاج سمجھنا غلط ہے۔
اس بارے میں بی بی سی نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے سیکشن ہیڈ ڈاکٹر فیصل سے بات کی، انھوں نے اس تمام تر صورتحال کے بارے میں کہا دیکھیے اس ویڈیو میں۔
ہم بیس لاکھ مریضوں کے علاج کے لیے تیار تھے: این ایچ ایس کے سربراہ سر سائمن سٹیوینز
برطانیہ کے ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروس کے سربراہ سر سائمن سٹیونز نے بی بی سی کے اینڈریو مار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ کووڈ 19 کے مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتال آنے کی توقع کر رہا تھا اور اسی حساب سے انھوں نے بیس لاکھ مریضوں کے علاج کا انتظام کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ خدشہ تھا کہ اس تعداد میں سے ساڑھے چھ لاکھ افراد کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوگی۔
’ہمیں یہ پریشانی تھی کہ تعداد بہت بڑھ جائے گی۔‘
انھوں نے مزید بتایا کہ این ایچ ایس نے نہایت قلیل مدت میں ایک لاکھ مریضوں کے لیے انتہائی نگہداشت کا انتظام کر لیا تھا۔
یوگانڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد 939 تک جا پہنچی
،تصویر کا ذریعہAFP
یوگانڈا کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 12 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے اعدادوشمار کے مطابق یوگانڈا میں مجموعی طور پر تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد اب 939 ہو گئی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں داخلے کے سرحدی مقامات پر 11 غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد انھیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
،تصویر کا ذریعہReuters
ٹوکیو: 111 نئے مریض، شہریوں کو دارالحکومت سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
،تصویر کا ذریعہReuters
ٹوکیو میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 111 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ مسلسل چوتھا دن ہے کہ یومیہ متاثرین کی تعداد 100 سے زیادہ رہی ہے۔
گذشتہ روز ٹوکیو میں 131 نئے مریض رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد گورنر یوریکو کوائکے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ دارالحکومت سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھر سے کام کرنے کا طریقہ اپنائیں۔
میلبورن لاک ڈاؤن: ’یہ سزا نہیں بلکہ حفاظتی اقدام ہے‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں سنیچر کے بعد 67 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور حکام اس وبا کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریاست کے وزیر اعظم ڈینیئل اینڈریوز نے میلبرن میں نو ٹاور بلاکس کو مکمل لاک ڈاؤن میں ڈالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے وہاں کے تقریباً 3000 رہائشیوں کے لیے مدد کا وعدہ بھی کیا ہے۔
اینڈریوز کا کہنا تھا ’ان رہائشیوں کے لیے یہ کوئی خوشگوار تجربہ نہیں ہوگا لیکن ان سب کے لیے میرے پاس ایک پیغام ہے: یہ سزا نہیں بلکہ حفاظتی اقدام ہے۔‘
وکٹوریہ کے چیف ہیلتھ آفیسر بریٹ سوٹن نے متنبہ کیا کہ کم آمدنی والے افراد کے زیِر استعمال ان علاقوں کی فرقہ وارانہ نوعیت کے باعث یہاں ’تباہ کن حد تک وائرس پھیل سکتا ہے۔‘
کیا آپ کورونا وائرس کو یو وی لائٹ کے ذریعے ختم کر سکتے ہیں؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈین آرنلڈ ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ 'آپ کو لوگوں کو حقیقت میں فرائی ہی کرنا ہو گا۔'
آرنلڈ یو وی لائٹ ٹیکنالوجی میں کام کرتے ہیں جو برطانیہ میں ہسپتالوں، دوائیاں اور خوراک بنانے والی کمپنیوں کو جراثیم کشی کے آلات مہیا کرتی ہے۔ حال ہی میں جب کووڈ۔19 کے متعلق عالمی تشویش عروج پر پہنچی تو ان کے پاس بہت ہی غیر معمولی گزارشات آئیں۔
انھوں نے بتایا کہ 'ہمارے پاس ایک شخص کی طرف سے ہمارے آلات کے متعلق ایک انکوائری آئی جس میں کہا گیا تھا: 'کیوں نہ ہم آپ کی ایک یو وی لائٹ لے لیں اور اسے سپر مارکیٹ کے بیرونی دروازے پر لگا دیں اور لوگ اندر داخل ہونے سے پہلے اس کے نیچے کچھ سیکنڈ کھڑے ہوں۔'
صحت کے متعلق انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے وافر مشوروں میں سے اپنے جسم، کپڑوں اور دوسری اشیا کو یو وی لائٹ کے ساتھ جراثیم سے پاک بنانا سب سے مشہور ثابت ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک کالج نے ایک یو وی سرنگ بنائی ہے جس میں سے گذر کر طالب علم اپنے آپ کو ڈس انفیکٹ کرتے ہیں۔
سو کیا یہ اپنے آپ کو کووڈ۔19 سے ڈس انفیکٹ کرنے کا اچھا طریقہ ہے؟ اور کیا یہ درست ہے کہ نئے کورونا وائرس کو سورج سے نفرت ہے اور سورج کی روشنی اسے فوراً ہی مار دیتی ہے، جیسا کہ سوشل میڈیا پر آنے والی کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے۔
بلوچستان میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 1500 سے زیادہ لیکن یومیہ ٹیسٹس 500 سے بھی کم, محمد کاظم، نامہ نگار
،تصویر کا ذریعہepa
ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافے کے
باوجود بلوچستان میں کورونا وائرس کے یومیہ ٹیسٹ کی تعداد میں مستقل کمی آرہی ہے جس
کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے۔
محکمہ صحت کی یومیہ رپورٹس
کے مطابق گذشتہ ڈھائی ہفتے کے دوران 17 جون
کو سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے جن کی تعداد 1434 تھی لیکن اسکے بعد تعداد میں مسلسل کمی
آرہی ہے۔
جولائی میں اب تک کی سامنے
آنے والی رپورٹس کے مطابق پہلی جولائی کو 780، دوسری کو 459، تیسری کو 325 اور چوتھی جولائی کو 243 ٹیسٹس کیے گئے۔
سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ
بلوچستان میں روزانہ 1500 ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن گذشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران آٹھ سے دس دنوں کے سوا باقی دنوں
میں ان کی تعداد روزانہ ہزار سے زیادہ نہیں ہوئی۔
ٹیسٹ کی تعداد میں کمی کے باعث
مجموعی طور پر ساڑھے تین ماہ سے زائد کے دوران بلوچستان میں بمشکل 50 ہزار سے کچھ زیادہ ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت
شاہوانی کا بھی یہ کہنا ہے کہ ایک رحجان یہ سامنے آیا ہے کہ لوگوں نے کورونا کے ٹیسٹ
کے لیے سیمپل دینا کم کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ماہرین کی
یہ رائے ہے کہ شاید کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث لوگوں کی ٹیسٹ کے لیے
سیمپل دینے کی تعداد میں کمی آئی ہے یا پھر لوگ اپنے طور پر صحیتیاب ہونے والے رشتہ
داروں یا دوستوں وغیرہ کے نسخوں کا استعمال کررہے ہیں جس کے باعث لوگ سامنے نہیں آرہے
ہیں۔‘
انھوں نے کہ سماجی رابطوں کی
ویب سائٹس پر یہ افواہیں بھی چلی تھیں کہ ہسپتالوں میں شاید غلط علاج ہورہاہے یا غلط
انجیکشن لگائے جارہے ہیں۔ اگر لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات ہے اور وہ اس وجہ سے سیمپل
دینے کے لیے نہیں آرہے تو ہم لوگوں سے یہ کہتے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ ہسپتالوں
سے لوگ صحتیاب ہوکر جارہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت
کے لیے ٹیسٹ کرنے کے مراکز کو بھی بڑھایا گیا ہے اس لیے لوگوں کو چائیے کہ وہ زیادہ
سے زیادہ تعداد میں اپنے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز دیں ۔
ٹیسٹ کی تعداد میں کمی کے ساتھ
ساتھ گذشتہ چند روز سے کورونا کے کیسوں کی تعداد بھی کم رپورٹ ہو رہی ہے۔
بلوچستان کے 33 اضلاع میں سے
اب تک 50 ہزار سے جو زائدٹیسٹ ہوئے ہیں ان
میں زیادہ تر کوئٹہ شہر میں کیے گئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں خضدار کے سوا کسی اور
ضلع میں ٹیسٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے ۔
کورونا وائرس: پاکستان 600 افراد پر مشتمل طبی عملہ کویت بھیجے گا
،تصویر کا ذریعہReuters
پاکستان نے کویت کی درخواست پر 600 طبی کارکنوں کو کویت بھیجنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’آج ہم نے کویت کی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ وہاں پر کام کرنے کے لیے پاکستانی ڈاکٹر، نرسوں اور پیرامیڈکس میں اضافہ کیا جائے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے کویتی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے صحت سے متعلق پیشہ ور پاکستانی افراد کو ترجیح دی، یہ ہمارے دو عظیم ممالک کو مزید قریب لانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ’اللہ تعالی کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے اور اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے نتائج آنے تک ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو سخت احتیاط جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹراؤٹ مچھلیوں کے فارم میں گنجائش ختم
پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سیاحوں کی بندش سے جہاں ہوٹل اور دیگر انڈسٹری متاثر ہوئی ہے وہیں ان علاقوں میں ٹراؤٹ مچھلیوں کے کاروبار سے جڑے لوگ بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ان علاقوں میں 270سے زائد فارموں میں لاکھوں کلو کی مچھلی جمع ہوگئی ہے جس سے مالکان کو ان کو خوراک کے فراہمی بڑا مسئلہ بن رہا ہے۔ مزید بتارہے ہیں پشاور سے بلال احمد اس رپورٹ میں۔
تاج محل کے دروازے سیاحوں کے لیے ایک بار پھر کھلیں گے لیکن کچھ شرائط کے ساتھ!
تین مہینوں کے لاک آؤٹ کے بعد تاج محل ایک بار پھر سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ سترہویں صدی کی اس تاریخی عمارت کے دروازے پیر سے کھلنے جارہے ہیں۔
لیکن سیاحوں کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن کے تحت انھیں ہمیشہ ماسک پہننا پڑے گا، دوسرے لوگوں سے فاصلہ رکھنا پڑے گا اور تو اور انھیں محل کی چمکتی ماربل کی سطح کو بھی چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہر روز صرف پانچ ہزار سیاحوں کو تاج محل دیکھنے کی اجازت ہوگی اور یہاں آنے والے سیاحوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
یہ مقبرہ مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوبہ ممتاز کی یاد میں تعمیر کرایا تھا۔
انڈیا کی وزارتِ سیاحت کا کہنا ہے کہ ’تمام تاریخی عمارتوں اور مقامات پر صفائی، معاشرتی دوری اور صحت کے حوالے سے دیگر ہدایات کی پیروی کی جائے گی۔‘
حکومت تاج محل کے علاوہ جن دیگر تاریخی عمارتوں کو دوبارہ کھولنے جا رہی ہے ان میں نئی دہلی کا لال قلعہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب انڈیا میں ہر گذرتے دن کے ساتھ یومیہ متاثرین کی ایک ریکارڈ تعداد سامنے آ رہی ہے۔
اتوار کو جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24850 نئے متاثرین اور 613 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 673,165 ہوگئی ہے۔
انڈیا میں کورونا سے اب تک 19,628 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں یومیہ اضافے کا نیا ریکارڈ قائم، گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ سے زیادہ نئے متاثرین
،تصویر کا ذریعہGetty Images
عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ
24 گھنٹوں میں
212326 مزید نئے متاثرین کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ اس اضافے کا سبب امریکہ، برازیل
اور انڈیا میں بڑے پیمانے پر نئے متاثرین کا سامنے آنا بنا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی
رپورٹ کے مطابق امریکہ، برازیل اور میکسیکو میں 130000 کے قریب متاثرین سامنے آئے
جبکہ مشرق بعید بشمول انڈیا میں ہفتے کو 28 ہزار نئے متاثرین کی شناخت ہوئی۔
اس سے قبل ایک دن
میں سب سے زیادہ اضافہ گذشتہ منگل کو دیکھا گیا تھا جب 189000 نئے متاثرین سامنے
آئے تھے۔
میکسیکو میں ایک دن میں 523 مزید اموات، مجموعی ہلاکتیں 30 ہزار سے بڑھ گئیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وسطی امریکی ملک میکسیکو میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہفتے کو 523 مزید اموات کی
تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے
اور اب دنیا میں ہلاکتوں کے اعتبار سے میکسیکو فرانس کو پیچھے چھوڑ کر پانچواں بڑا
ملک بن گیا ہے۔
ہفتے کو
ملک میں یومیہ 6914 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مجموعی طور پر ملک میں اب
ڈھائی لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔
لیکن
ماہرین کہتے ہیں کہ کم ٹیسٹنگ کی وجہ سے ملک میں اعداد و شمار کی صحیح تصویر سامنے
نہیں آ رہی اور ممکن ہے کہ حقیقت میں متاثرین اور اموات، دونوں کی تعداد میں کہیں
زیادہ اضافہ ہو۔
کورونا انسانی جسم پر کیسے حملہ آور ہوتا ہے؟
،تصویر کا ذریعہReuters
چین سے شروع ہو کر دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے انفیکشن سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی لڑائی ایسی ہے جیسے وہ کسی نامعلوم دشمن کے خلاف لڑ رہے ہوں۔
یہ آپ کے جسم پر کیسے حملہ آور ہوتا ہے؟ انفیکشن کے بعد انسانی جسم میں کس قسم کی علامات پیداہوتی ہیں؟
کن لوگوں کے لیے شدید بیمار ہونے یا مرنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں؟ اور آپ اس کا علاج کس طرح کریں گے؟
چین کے شہر ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں اس وبائی مرض کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اب ان سوالات کے جوابات دینا شروع کردیئے ہیں۔
بورس جانسن نیشل ہیلتھ سروس کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ملک کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی 72ویں سالگرہ کے موقع
پر اتوار کو منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔
مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام
پانچ بجے تالیاں بجا کر ادارے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
ولی عہد
شہزادہ چارلس نے بھی اپنے پیغام میں ادارے کے لیے تعریفی کلمات کہے اور ادارے کے
عملے کی قربانیوں کو سراہا ہے۔
جرمنی میں مزید 239 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق
،تصویر کا ذریعہReuters
جرمنی میں متعدی بیماریوں کے اعدادوشمار جمع کرنے والے ادارے روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کےآئ) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 239 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان نئے اعدادوشمار کے بعد ملک میں کووڈ 19 متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 196،335 ہوگئی ہے۔
جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث مزید دو اموات کی بھی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9012 ہو گئی ہے۔
سنگاپور میں 185 مزید نئے متاثرین کی شناخت
،تصویر کا ذریعہReuters
سنگاپور کے اخبار دا سٹریٹ ٹائمز کے مطابق سنیچر کو 82 سالہ خاتون جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان کا گذشتہ روز سامنے آنے والے متاثرین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان خاتون میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق سنیچر کو ہوئی تھی اور بدھ سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں۔
سنگاپور میں وزارت صحت نے ہفتے کو 185 نئے متاثرین کی تصدیق کی جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 44 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
تاہم ملک میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد صرف 26 ہے۔
سخت خسارے کے بعد، پیرس کا مشہور لوور میوزیم پیر سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے
،تصویر کا ذریعہReuters
پیرس میں قائم دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لوور میوزیم کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ، پیر سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے تاہم اس کے چند حصے اب بھی بند رہیں گے۔
میوزیم کے ڈائریکٹر ژان لوک مارٹنیج کا کہنا ہے کہ لوور میوزیم 13 مارچ سے بند ہے جس کی وجہ سے انھیں چار کروڑ یورو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سنہ 2018 میں تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد نے اس میوزیم کا دورہ کیا تھا جن میں سے تقریباً تین چوتھائی غیر ملکی سیاح تھے۔
حفاظتی اقدامات کے تحت میوزیم کا دورہ کرنے والوں کو ماسک پہننا پڑے گا اور میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے مقررہ راستے پر چلنا ہو گا۔
مونا لیزا کے ساتھ سلفیاں لینے والوں کے لیے، پورٹریٹ کے سامنے مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے تاکہ معاشرتی فاصلہ یقینی بنایا جا سکے۔
،تصویر کا ذریعہReuters
کیا چمگادڑ کورونا وائرس پھیلاتے ہیں؟
سائنسدان کووڈ 19 کے نقطہ آغاز سے متعلق تحقیقات میں مصروف ہیں اور ایسے میں اس بات کا خوف بڑھ رہا ہے کہ چمگادڑ اس وبا کو پھیلا رہے ہیں۔
چمگادڑوں کی بحالی کا کام کرنے والے ان الزامات کو رد کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ چمگاذڑ کس طرح انسانوں کی مدد کرتے ہیں۔