سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کراچی کی یونیورسٹی کے انجینیئرز نے وینٹیلیٹر کا نمونہ تیار کر لیا

    کراچی کے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینیئرز نے وینٹیلیٹر کا ایک نمونہ تیار کر لیا ہے جسے جانچ پڑتال کے ابتدائی مراحل سے گزارا جا چکا ہے اور جلد وہ کلینیکل ٹرائلز کی لیے دستیاب ہو گا۔کیا یہ وینٹیلیٹر عالمی معیار کے مطابق ہے، جانتے ہیں نامہ نگار عمردراز اور محمد نبیل کی اس رپورٹ میں

  2. ازبکستان: ’چند‘ پابندیوں میں نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کر دی گئی

    رع

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ازبکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لگائے گئے اقدامات میں 15 جون تک توسیع کردی ہے، تاہم اندورنِ ملک سیاحت اور فٹ بال کے کھیل کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے چند پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

    ازبکستان نے مارچ میں اپنے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا اور غیر ضروری کاروبار بند کردیے گئے تھے۔

    تاشقند حکومت نے اس مہینے کچھ پابندیوں میں نرمی کی ہے اور نئے انفیکشن کی شرح کی بنیاد پر ملک کو سبز ، پیلے اور سرخ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    نئے اقدامات کے بعد یکم جون سے بہت سے کاروباروں کو دوبارہ کھلنے کا موقع ملے گا۔ لیکن اس بات کا انحصاد اس چیز پر ہے کہ آپ کس زون میں ہیں۔

    مثال کے طور پر ’گرین‘ زون میں بچوں کے گرمیوں کے کیمپ، تفریحی اور کھیلوں کے مراکز کام کرنا شروع کردیں گے اور 30 مہمانوں کے ساتھ لوگوں کو شادیوں کے انعقاد اور روایتی تقریب کی اجازت ہوگی۔

  3. چین میں کورونا وائرس کے چار نئے مریض

    رع

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    چین میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ چار نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

    نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کی ویب سائٹ کے مطابق تمام متاثرین بیرونی ممالک سے آئے ہیں۔

    گذشتہ روز کے مقابلے میں این ایچ سی نے بھی چار نئے اسیمپوٹومیٹک مریضوں کی تصدیق کی ہے۔ ایک دن پہلے تک یہ تعداد پانچ تھی۔

    چین میں کورونا وائرس سے مزید کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے اور اب تک اموات کی تعداد 4634 ہے۔

  4. کورونا وائرس: برطانیہ کا پاکستان کے لیے مزید 43 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ کی امداد کا اعلان

    radio

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    برطانیہ، پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پاکستان کو 43 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ کی امداد فراہم کر رہا ہے۔

    پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ 43 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ کی اس امداد سے کورونا وائرس کا شکار 20 لاکھ افراد تک رسائی ممکن ہو گی اس کے علاوہ گھریلو تشدد کا شکار 1000 خواتین کی مدد ممکن ہو سکے گی۔

    جنوبی ایشیا اور دولت مشترکہ کے لیے برطانیہ کے وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کا کہنا تھا کہ ہم غربا اور مستحق لوگوں کی مدد کر کے انسانی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔

  5. ماسک پہنتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟

    جیسے جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی ہو رہی ہے، دنیا بھر میں پہلے سے زیادہ لوگ اپنی حکومت کے مشوروں کے تحت ماسک پہن رہے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ماسک صرف اس صورت میں موثر ثابت ہوتے ہیں جب مناسب طریقے سے پہننے کے ساتھ بار بار ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔ماسک پہنتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟ یہ جاننے کے لیے دیکھیں یہ ویڈیو

  6. برطانیہ: ’لاک ڈاؤن میں نرمی ایک سیاسی فیصلہ ہے‘

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں حکومت کے سائنسی مشیروں نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کے خطرے سے متعلق خبردار کیا ہے۔

    واضح رہے برطانیہ میں اگلے ہفتے سے لاک ڈاؤن قوانین میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

    پروفیسر جان ایڈمنڈس کا کہنا تھا ’لاک ڈاؤن اقدامات میں نرمیاں کرنا ایک ’سیاسی فیصلہ‘ تھا۔

    سر جیریمی فرار نے بھی ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے قبل این ایچ ایس ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ سسٹم ’مکمل طور پر کام کرتا‘ ہونا چاہیے۔

    انگلینڈ میں پیر سے دو سے زیادہ افراد باہر مل سکیں گے اور سکول بھی کچھ طالبعلموں کے ساتھ دوبارہ کھلیں گے۔

    پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں۔

  7. وینس فلم فیسٹول کا انعقاد، فلمی دنیا کے لیے ’امید کی کرن‘

    AFP

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    کوورنا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے سینما، فلموں کے سیٹ اور تقریبات سب کچھ ٹھپ پڑا ہے، ایسے میں وینس فلم فیسٹیول کے انعقاد کے فیصلے کو فلمی دنیا کے لیے ’امید کی کرن‘ کہا جا جارہا ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے بڑی پروڈکشن کمپنیوں کو فلم بندی پر مجبور کردیا اور فلمی دنیا کی بڑی تقریبات اور فیسٹول ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے۔

    ان فیسٹولز میں وینس کا حریف، کینز فیسٹول بھی شامل ہیں جو عموماً مئی کے مہینے میں منعقد ہوتا ہے۔

    کوورنا وائرس سے بدترین متاثرہ ملک ہونے کے باوجود، اٹلی میں وینس فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر البرٹو باربیرہ ، بیماری کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

    اٹلی آہستہ آہستہ اپنے لاک ڈاؤن سے باہر آرہا ہے اورشہریوں کو امید ہے کہ موسم گرما کے اختتام تک ملک کے حالات معمول پر واپس آ جائیں گے۔

    AFP

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    AFP

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  8. وہ کون سے ممالک ہیں جہاں کورونا کے کیسز ابھی بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں؟

    اگرچہ بیشتر ممالک میں سخت لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ہر روز نئے آنے والے کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مندرجہ ذیل چارٹس میں ایسے ہی ممالک کا ذکر ہے۔

    Corona
  9. سیول: کوورنا وائرس کے سائے میں بدھا کی سالگرہ کیسے منائی گئی

    Buddha

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بدھا کی سالگرہ کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر پر تو عمل ہوا مگر سماجی دوری اتنی نظر نہیں آئی۔

    کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر بدھا کی سالگرہ کی یہ تقریب 30 اپریل سے 30 مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

    afp

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    afp

    ،تصویر کا ذریعہafp

    reuters

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    afp

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    reuters

    ،تصویر کا ذریعہreuters

  10. سرکاری ہسپتالوں میں کووڈ 19 مریضوں کو فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی

    Radio

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبوں کے تعاون سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پہلے ہی موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے لوگوں کو قواعد و ضوابط پر عمل کرنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  11. انڈیا: بندروں کا لیبارٹری اسسٹنٹ پر حملہ ، کورونا ٹیسٹ کِٹس لے کر چلتے بنے

    bbc

    انڈیا میں بندروں کا ایک گروہ لیبارٹری اسسٹنٹ پر حملہ کرکے کورونا وائرس کی نمونے لے کر فرار ہو گیا۔

    یہ واقعہ انڈیا کے شہر دہلی کے میرٹھ میڈیکل کالج کے قریب پیش آیا جہاں بندروں کی بہتات ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بندروں کا گروہ کووڈ 19 بلڈ ٹیسٹ کے نمونے چھین کر فرار ہو گیا۔ یہ نمونے تین مریضوں سے لیے گئے تھے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بعد ازاں ان بندروں میں سے ایک کو درخت پر نمونے جمع کرنے والی کٹس چباتے دیکھا گیا۔

    میرٹھ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ دھیرج راج نے اے ایف پی کو بتایا کہ بعد میں وہ کٹس برآمد کرلی گئیں جنھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا ’کٹس اچھی حالت میں ہیں اور ہمیں نہیں لگتا کہ جراثیم یا وائرس کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ ہے۔‘

  12. کووِڈ 19 کا بحران چوہوں کو ’جارحانہ رویہ‘ اپنانے پر مجبور کیوں کر رہا ہے؟

    Mouse

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ریستوران بند ہیں اور لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ہمارے اس عمل کے بہت سے نتائج سامنے آ رہے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ چوہے کھانے کے نئے ذرائع کی تلاش اور اپنا طرز عمل تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات جانیں اس تحریر میں۔

  13. جرمنی: کورونا وائرس کے 738 نئے مریض، ہلاکتوں کی کل تعداد 8489 ہو گئی

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جرمنی میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 738 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 181،196 ہوگئی ہے۔

    متعدی بیماریوں سے متعلق رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد ہلاک ہوئے۔

    جرمنی میں اموات کی مجموعی تعداد 8489 ہو چکی ہے۔

  14. یونان: دو ہفتوں میں مخصوص سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولی جائیں گی

    Greece

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یونان میں حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد وہ 29 ممالک کے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں گے۔

    جمعے کے روز وزارتِ سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے کچھ ممالک جیسے کہ جرمنی، آسٹریا، ڈینمارک، اور فن لینڈ کے شہریوں کو یونان آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ممالک کی اس فہرست میں اٹلی، سپین، اور برطانیہ جیسے ممالک جہاں وائرس بری طرح پھیلا ہے، شامل نہیں ہیں۔

    وزارتِ سیاحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پہلے مزید ممالک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

  15. کوورنا وائرس: پاکستان میں اب تک کی صورتحال

    bbc

    پاکستان میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 1395 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ 445 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔

    مریضوں کے لحاظ سے سب سے متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں تقریباً 26 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

    پاکستان میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہے۔

  16. کیا آپ صحت یابی کے بعد دوبارہ کووڈ-19 کا شکار ہو سکتے ہیں؟

    GETTY IMAGES

    ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

    کیا آپ کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ بھی کورونا وائرس نشانہ بنا سکتا ہے؟ کچھ مریض دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہیں؟ کیا یہ مرض ہر سردی میں واپس آئے گا؟ کیا ویکسین کارگر ثابت ہو گی؟ کیا امیونٹی پاسپورٹ کی مدد سے ہم میں سے کچھ لوگ کام پر واپس جا سکتے ہیں؟ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے کن طویل المدتی اقدامات کی ضرورت ہے؟

    دنیا میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد جہاں روز بروز بڑھ رہی ہے وہیں یہ سوالات بھی تواتر سے پوچھے جانے لگے ہیں۔

    ان تمام سوالات میں جو ایک چیز مشترک ہے وہ ہے امیون سسٹم یا مدافعتی نظام اور ہم اس بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔

  17. بریکنگ, دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے زائد, مجموعی اموات تین لاکھ 64 ہزار سے زائد

    سپین

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

    امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 59 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ ہے۔

    امریکہ بدستور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار سے زائد ہے جبکہ یہاں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے۔

    دنیا کے دیگر ممالک میں صورتحال:

    • متاثرین کی تعداد کے حوالے سے دس سرِفہرست ممالک میں امریکہ کے علاوہ بالترتیب برازیل، روس، برطانیہ، سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، انڈیا اور ترکی شامل ہیں
    • برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ 65 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27878 ہے
    • روس میں مصدقہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات کی تعداد 4374 ہے
    • برطانیہ میں اب تک وبا کے باعث 38243 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہاں متاثرین کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار سے زائد ہے
    • سپین میں متاثرین کی کُل تعداد دو لاکھ 38 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27121 ہے
    • اٹلی میں اموات کی کُل تعداد 33229 جبکہ مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 32 ہزار سے زیادہ ہے
    • فرانس میں اب تک ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28717 ہے
    • جرمنی میں متاثرین کی کُل تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8504 ہے
    • انڈیا میں اب تک کورونا سے 4980 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یہاں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے
  18. برطانوی حکومت کے ایک اور سائنسی مشیر نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کر دی

    برطانوی حکومت کے سائنسی مشیران میں سے ایک اور ڈاکٹر جیریمی فارر نے بھی متبنہ کیا ہے اس وقت کورونا کے باعث عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان جلدی کرنے کے مترادف ہو گا۔

    ڈاکٹر جیریمی حکومت کی جانب سے قائم کردہ سائنٹفک ایڈوائزری گروپ کے رکن ہیں اور ’ویلکم ٹرسٹ‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔

    ویلکم ٹرسٹ سائنسی مقاصدر کے لیے امداد فراہم کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔

    انھوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ انفیکشن کی شرح بہت بلند ہے اور یہ اس سطح پر نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ وائرس کے حالیہ پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹ اور ٹریس کرنے کے نظام کو موثر بنانا ہو گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. چین اور سنگاپور سفری رابطہ آئندہ ماہ کے اوائل میں بحال کرنے پر متفق

    چین

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سنگاپور اور چین کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ماہ کے اوائل میں دونوں ممالک کے مابین کاروباری اور سرکاری مقاصد کے لیے ضروری سفری رابطہ بحال کر دیا جائے گا۔

    اس سفری رابطے کو ’فاسٹ لین کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر سنگاپور اور چین کے چھ صوبوں میں سفری رابطہ بحال ہو گا۔

    اعلامیے میں کیا گیا ہے کہ سفری رابطہ کورونا کے احتیاطی قواعد و ضوابط کے تحت بحال ہو گا۔

    ابتدائی طور پر فضائی سفر کا آغاز ہو گا اور بعد ازاں اس کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

    اس سے قبل سنگاپور کے حکام نے کہا تھا کہ وہ ان ممالک کے ساتھ سفری رابطے بحال کریں گے جہاں کورونا کی وبا کنٹرول میں ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے بہت سے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

  20. کینیڈا: 150 افراد کو وائرس کے خطرے سے دوچار کرنے والا ڈاکٹر معطل

    کینیڈا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کینیڈا کے شہر نیو برنزوک سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو کم از کم 150 افراد کو کورونا وائرس کے خطرے میں مبتلا کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

    اس ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انھوں نے قرنطینہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

    یہ ڈاکٹر کینیڈا کی ریاست کیوبک میں وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ کیوبک کینیڈا کی کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔

    کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بجائے 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے یہ ڈاکٹر کام پر آ گئے۔

    اب تک کم از کم ایسے آٹھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو اس ڈاکٹر سے رابطے میں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے والوں کا ڈاکٹر کا اپنا بیٹا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر کے ذریعے وائرس کا شکار ہونے والے دو افراد انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

    حکام کو خدشہ ہے کہ ڈاکٹر نے کم از کم 150 افراد کو وائرس میں مبتلا کیا گیا۔