سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
لائیو کوریج
انگلینڈ میں چھ افراد پر مشتمل گروپ کو ورزش کی اجازت
برطانیہ کے سیکرٹری ثقافت اولیور ڈاوڈن کا کہنا ہے کہ پیر کے روز سے انگلینڈ میں مخلتف گھرانوں سے چھ افراد پر مشتمل گروپ کو باہر ورزش کرنے کی اجازت ہو گی تاہم معاشرتی دوری کی سخت ہدایات پر عمل ضروری ہو گا۔
ایک ساتھ ورزش کرنے والے افراد کو کم از کم دو میٹر کے فاصلے پر رہنا ہو گا تاہم مختلف گھرانوں کے چھ سے زیادہ افراد کے اجتماعات کی ابھی بھی اجازت نہیں ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
جیسے جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی ہو رہی ہے، دنیا بھر میں پہلے سے زیادہ لوگ اپنی حکومت کے مشوروں کے تحت ماسک پہن رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ماسک صرف اس صورت میں موثر ثابت ہوتے ہیں جب مناسب طریقے سے پہننے کے ساتھ بار بار ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔
ماسک پہنتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟ یہ جاننے کے لیے دیکھیں یہ ویڈیو
انڈیا: کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبے کا اعلان
،تصویر کا ذریعہEPA
کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باوجود انڈیا نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
8 جون سے بہت سے علاقوں میں ریستوران، ہوٹلوں، شاپنگ سینٹرز اور عبادت گاہوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔
اس کے چند ہی ہفتوں بعد جولائی میں سکولوں اور کالجوں میں پڑھائی دوبارہ شروع ہو جائے گی تاہم کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ منصوبہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ہفتے کے روز انڈیا میں کورونا کے ریکارڈ آٹھ ہزار کیس سامنے آئے ہیں۔
انڈیا میں کورونا سے اب تک 174500 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پانچ ہزار اموات بھی ہو چکی ہیں۔
وہ ماہ قبل انڈیا میں اس وقت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا جب کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد صرف چند سو تھی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس فیصلے کی بدولت 37 سے 78 ہزار افراد کی جانیں بچائی گئیں ہیں۔
گلگت بلتستان: اٹھارہ نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 678 ہو گئی, محمد زبیر خان، صحافی
گلگت بلتستان محکمہ صحت کے مطابق اٹھارہ نئے مریضوں کے ساتھ گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 678 ہو گئی ہے۔
گلگت بلستان میں دو مزید مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔
گلگت بلتستان صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 490 جبکہ اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 177 ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 215 افراد ہلاک
برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 215 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 215 اموات کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 38376 ہو گئی ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریا نے فارمولا ون سیزن کی اجازت دے دی
،تصویر کا ذریعہEPA
سال 2020 کا فارمولا ون سیزن جولائی سے آسٹریا میں شروع ہو رہا ہے جہاں پانچ اور 12 جولائی کو ریس منعقد کی جائیں گی۔
آسٹریا کے سرکاری نشریاتی ادارے او آر ایف کے مطابق وزارتِ صحت نے سنیچر کو اس کی اجازت دی ہے اور شپیل برگ میں ریڈ بل رنگ میں ریس بغیر تماشائیوں کے منعقد کی جائیں گی۔
وزارت کا کہنا تھا کہ منتظمین نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک جامع اور پیشہ وارانہ سکیورٹی منصوبہ پیش کیا ہے۔
وزیرِ صحت روڈولف اینشوبر کا کہنا تھا کہ ’چوںکہ تماشائی موجود نہیں ہوں گے، اس لیے یہ ریس قانونی ہوں گی اور ٹیموں کو یہاں آ کر اپنا ہنر آزمانے کی اجازت ہوگی۔‘
یکم جون کو سعودی ائیر لائن کا طیارہ 250 مسافر لیکر پشاور ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے پشاور ائیر پورٹ کے لیے پروازیں بحال کر دی گئیں ہیں اور سعودی عرب میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی یکم جون سے شروع ہو گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے مطابق یکم جون کو سعودی ائیر لائن کا طیارہ 250 مسافروں کو لیکر پشاور ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔ جس کے بعد سعودی عرب سے پشاور کے لیے دوسری فلائٹ تین جون جبکہ اس سے اگلی فلائٹ 6 جون کو آئے گی۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی کے لیے پشاور ائیر پورٹ سے فلائٹس بحال کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے بے حد مشکور ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کے بیرون ملک مقیم شہری ملک کے دیگر ائیر پورٹس سے بھی وطن واپس آئیں گے۔
ممبئی: کورونا نے انڈیا کے امیر ترین شہر میں کیسے تباہی مچائی؟
انڈیا میں موجود کورونا کے مصدقہ متاثرین کا پانچواں حصہ یعنی 31 ہزار سے زائد متاثرین، ملک کے سب سے امیر شہر ممبئی میں بستا ہے جبکہ اس وبا کے باعث ہونے والی ایک چوتھائی ہلاکتیں بھی اسی شہر میں ہوئی ہیں۔
بی بی سی ہندی کی یوگیتا لیمائے نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ انڈیا کا معاشی دارالحکومت اس وبا سے اتنی بُری طرح متاثر کیوں ہوا ہے۔
پنجاب میں نوجوان کورونا وائرس سے زیادہ متاثر, محمد زبیر خان، صحافی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
محکمہ صحت صوبہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں 75 سال سے زائد عمر کے 314 بزرگ شہری جبکہ 61 سے 75 سال تک کی عمر کے 2209 بزرگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
وائرس سے متاثرہ 15 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 1438 جبکہ 16 سے 30 سال تک کی عمر کے 7346 نوجوان اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
31 سے 45 سال تک کی عمر کے 7102 افراد اور 46 سے 60 سال تک کے 4952 شہری کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب بھر میں کورونا سے متاثرہ مردوں کی تعداد 17 ہزار900 سے زائد ہے جبکہ خواتین متاثرین کی تعداد 6 ہزار تک ہے۔
امریکہ اور برطانیہ سے وبائی امراض کے تربیت یافتہ ماہر ڈاکٹر رانا جواد نے ایک اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بزرگ لوگوں کا تناسب نوجوان لوگوں کی نسبت انتہائی کم ہے۔ جس وجہ سے ممکنہ طور پر ان کے متاثر ہونے کی تعداد بھی بظاہر زیادہ نظر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے ہر عمر کے لوگ متاثر ہوتے ہیں، عموماً نوجوانوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں مگر بڑی اکثریت میں ظاہر بھی ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوورونا سے زیادہ متاثر بزرگ ہو رہے ہیں اور اموات کی شرح بھی ان میں زیادہ ہے۔
ایوب میڈیکل انسٹیٹوٹ ایبٹ آباد کے ایمرجنسی سروسز کے انچارج اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید کا کہنا تھا کہ بزرگ زیادہ متاثر تو ہو رہے ہیں مگر نوجوانوں کو کیئریر بننے سے گریز کرنا چاہیے۔ سماجی فاصلوں اور ایس او پی پیز کا خیال رکھنا چاہیے، ورنہ صورتحال اب اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ حالات ہاتھ سے نکل سکتے ہیں۔
انگلینڈ میں کورونا وائرس سے مزید 146 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 26529 ہو گئی
این ایچ ایس انگلینڈ نے کورونا وائرس سے 146 نئی اموات کا اعلان کیا ہے، جس سے انگلینڈ کے ہسپتالوں میں ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی مجموعی تعداد 26529 ہو گئی ہے۔
ادھر سکاٹ لینڈ میں کورونا سے مزید 22 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 2353 جبکہ ناردرن آئرلینڈ میں مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 522 ہو گئی ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بریکنگ, خیبرپختونخوا میں کورونا کے 473 نئے کیس، مزید آٹھ اموات
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 473 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 9540 ہو گئی ہے۔
مزید آٹھ اموات کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 453 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 2809 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
’خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں کورونا مریضوں کی شرح صوبے بھر میں سب سے زیادہ‘, محمد زبیر خان، صحافی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں محکمہ صحت کے مطابق کورونا مریضوں کی شرح اندازے کے مطابق صوبہ بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
محکمہ صحت ضلع مانسہرہ کے فوکل پرسن ڈاکٹر یاسر کے مطابق اس وقت تک تقریبا 800 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے اب تک 134 پازیٹو تھے، 95 افراد صحت مند جبکہ چھ ہلاک ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ضلع مانسہرہ میں کورونا مریضوں کی شرح مختلف اوقات میں 17 فیصد سے لے کر 25 فیصد تک رہی ہے۔
ضلع مانسہرہ کے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد جاوید نے صحافی محمد زبیر کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں ہمارے پاس یک دم ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو گئی تھی۔ اس وقت تبلیغی جماعت کے لوگوں اور پھر کچھ غیر ملکی تبلیغی جماعت کے لوگوں میں بھی کورونا پازیٹو پایا گیا تھا جو کہ تقریبا سب کے سب صحت مند ہوچکے ہیں اور ان کو ان کے ممالک میں بھی بھجوایا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر محمد جاوید کا کہنا تھا کہ مانسہرہ ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ٹیسٹنگ زیادہ ہو تو شاید زیادہ پازیٹو مریض ہوں۔
’عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ عوام کو مشکل حالات بھی درییش ہیں، مزدور اور غریب لوگ ہیں۔ ایک ایک گھر میں دس دس، بیس بیس لوگ رہ رہے ہیں۔ ان حالات میں عوام کے لیے بھی سماجی فاصلوں کی زیادہ پابندی کرنا مشکل ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا ’میرے اندازے کے مطابق صرف دس، پندرہ فیصد لوگ ہی سماجی فاصلوں کی پابندی کر رہے ہوں گے ورنہ مانسہرہ سمیت پورے ملک میں پابندی نہیں رہی ہے۔‘
ویلز میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک
برطانیہ کے علاقے ویلز میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ویلز میں وائرس سے اموات کی تعداد 1331 ہو گئی ہے۔
مزید 86 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد ویلز میں متاثرہ افراد کی تعداد 13913 ہو گئی ہے۔
سنگاپور کی وزارت صحت نے سنیچر کے روز مزید 506 کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق کی ہے جس کے بعد سنگاپور میں متاثرین کی مجموعی تعداد 34،366 ہو گئی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے متاثرہ افراد کی اکثریت ہوسٹلوں میں رہنے والے تارکین وطن مزدور ہیں۔
’برطانیہ عالمی ادارہ صحت سے فنڈ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا‘
،تصویر کا ذریعہReuters
برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے عالمی ادارہ صحت سے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر ادارے کو دی جانے والی برطانوی امداد واپس لینے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔
برطانیہ میں محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنا ایک ’عالمی چیلنج‘ ہے اور عالمی ادارہ صحت نے ’بین الاقوامی صحت کے ردعمل کی قیادت میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔‘
انھوں نے کہا ’ہمارا اپنے فنڈ واپس لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘
بریکنگ, یورپی یونین: ٹرمپ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں
یورپی یونین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں۔
یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عالمی سطح پر تعاون اور یکجہتی ہی اس جنگ کو جیتنے کی مؤثر اور قابل عمل راہیں ہیں۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ڈبلیو ایچ او کو ’پہلے سے ہی اضافی فنڈز فراہم کر دیے ہیں۔‘
،تصویر کا ذریعہAFP
لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی پر لندن کے مئیر صادق خان کو ’سخت تشویش‘
لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ انھیں لاک ڈاؤن اقدامات جلدی ختم کرنے پر سخت تشویش ہے۔
حکومت کے سائنسی مشیر سر جیریمی فارر جنھوں نے انگلینڈ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے خطرے سے متعلق خبردار کیا تھا، ان کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے صادق خان نے لندن کے شہریوں کو ’احتیاط کے ساتھ کام کرنے‘ پر زور دیا کیونکہ ’زندگی کا انحصار اسی احتیاط پر ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ نیا جوائنٹ بایئو سکیورٹی سنٹر جو انفیکشن کی شرح میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے، ان کے مطابق انگلینڈ لیول چار سے تین پر جانے کے لیے ابھی ’تیار نہیں‘ اور مزید یہ کہ پابندیوں میں نرمی لانے کے لیے حکومت نے پانچ ٹیسٹ پورے نہیں کیے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
یورپ کے سب سے متاثرہ ممالک میں کورونا کیسز کی صورتحال
درج ذیل چارٹ میں یورپ میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک کا تقابلی جائزہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کورونا نے کیسے تباہی مچائی اور ان ممالک نے وبا کے عروج کو کیسے گزارہ۔
تاہم اس جائزے کے دوران ہمیں ان ممالک کے آبادی اور دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
کورونا: کس امریکی ریاست میں کتنے متاثرین؟
امریکہ کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ درج ذیل نقشے میں امریکی ریاستوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔
دنیا میں کورونا کے مجموعی متاثرین کا ایک تہائی حصہ امریکہ میں متاثرین کا ہے۔ جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات ایک لاکھ سے زیادہ بھی امریکہ میں ہی ہوئی ہیں۔
درج ذیل نقشے کے مطابق امریکہ میں کورونا کے متاثرین کے سب سے زیادہ تعداد تین لاکھ 68 ہزار امریکی ریاست نیویارک، ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد امریکی ریاست نیو جرسی میں ہیں۔
معید یوسف: افغانستان کے ساتھ تجارت کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنا پر دی
معید یوسف نے مزید کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ تجارت کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنا پر دی ہے جس کی درخواست افغان حکومت کی جانب سے کی گئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں جن سے روزانہ 200 سے 250 ٹرک پاکستان سے افغانستان جا رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ہر ہفتے میں 6 دن ان ٹرکوں کے ذریعے اشیائے ضروریہ افغانستان جا رہی ہیں۔
معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ان سرحدوں سے سنیچر کے روز افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی واپس آ سکتے ہیں جبکہ جو افغان شہری پاکستان سے افغانستان جانا چاہتے ہیں ان کے لیے بھی حکومت نے اجازت دے دی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ چمن سے 300 اور طورخم سے 500 افراد کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔