سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. روانڈا میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے طبی کارکنان کی جگہ روبوٹ تعینات

    r

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    روانڈا کے دارالحکومت کیگالی سے قریب ایک ہسپتال میں اکازوبا، اکیسیئر اور نگابو کو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ لیکن یاد رہے یہ کوئی معمولی طبی کارکن نہیں بلکہ روبوٹ ہیں۔

    کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں، ڈاکٹروں اور نرسوں کے مابین رابطے کو کم کرنے کے لیے، مریضوں کے درجہ حرارت لینے اور مریضوں کی نگرانی جیسے آسان کام انجام دینے کے لیے تین روبوٹس کو تعینات کیا ہے۔

    روشن ، چمکتی ہوئی نیلی آنکھوں اور انسانی شکل کے یہ سفید روبوٹ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی طرف سے عطیہ کیے گئے ہیں اور مشرقی افریقی ملک میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن کارکنوں کی مدد کررہے ہیں۔

    75 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کے ڈاکٹر ڈیوڈ توراتسنزے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہمارے پاس جو تین روبوٹ ہیں وہ علاج معالجے کی ٹیم کا حصہ ہیں۔‘

    ر

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    r

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  2. کووِڈ 19 کا بحران چوہوں کو ’جارحانہ رویہ‘ اپنانے پر مجبور کیوں کر رہا ہے؟

    g

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ریستوران بند ہیں اور لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ہمارے اس عمل کے بہت سے نتائج سامنے آ رہے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ چوہے کھانے کے نئے ذرائع کی تلاش اور اپنا طرز عمل تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات جانیں اس تحریر میں۔

  3. جرمنی: کورونا وائرس کے 286 نئے مریض، متاثرین کی کل تعداد 181,482 ہو گئی

    گ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 286 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 181,482 ہو گئی ہے۔

    متعدی بیماریوں کے ادارے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 11 اموات کی بھی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 8500 ہوگئی ہے۔

  4. اٹلی کا مشہور پیسا ٹاور بھی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

    Italy

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    اٹلی کا مشہور پیسا ٹاور، کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے کے تین ماہ بعد ایک بار پھر سیاحوں کے لیے کھل گیا ہے۔

    انیسا نیوز ایجنسی کے مطابق سب سے پہلے آنے والے سیاحوں میں 10 سالہ میٹلڈے اور ان کے والد شامل تھے جنھوں نے 280 سیڑھیاں چھڑ کر ٹاور کا دورہ کیا۔

    کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملک اٹلی میں اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن اقدامات میں نرمی کی جا رہی ہے اور سیاحتی مقامات کو کھولا جا رہا ہے۔

    پیسا ٹاور پر ایک وقت میں سیاحوں کی تعداد کو 15 افراد تک محدود کیا جارہا ہے۔

    کورونا وائرس سے قبل اس ٹاور اور آس پاس کے مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی سالانہ تعداد تقریباً پانچ ملین تک ہوتی ہے۔

    Italy

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  5. کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

    mask

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کپڑے اور کاغذ کے ماسک عوام میں کووِڈ-19 پھیلنے سے تو روک سکتے ہیں لیکن یہ کسی بھی طرح انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں استعمال کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔

    پاکستان میں حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر چہرے کے ماسک کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد یہ جاننا ضروری ہے کہ کس قسم کا ماسک کہاں کارآمد ہوتا ہے۔ مزید تفصیلات پڑھیے اس تحریر میں۔

  6. بریکنگ, پاکستان: عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہوگیا

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اتوار کی صبح ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں پر ہجوم عوامی مقامات مثلاً مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ یعنی ریل، روڈ اور فضائی پروازوں کے دوران ہر شحض کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    سوال یہ ہے کہ کیا ماسک پہننا وائرس کی منتقلی کو روک سکتا ہے؟ جانیے اس تحریر میں۔

    mask

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. بریکنگ, اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 226 نئے متاثرین، مزید چار اموات

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 226 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    جبکہ چار مزید اموات کی بھی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں اموات کی کل تعداد 27 ہو گئی ہے۔

    covid.gov.pk

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

  8. بریکنگ, پاکستان: کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 88 ہلاکتیں، 3039 نئے مریض

    ببث

    پاکستان میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 1483 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3039 نئے مریضوں جبکہ 88 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پاکستان میں اب تک سب سے زیادہ 475 ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں۔

    مریضوں کے لحاظ سے سب سے متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں تقریباً 27 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

    پاکستان میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہے۔

  9. کورونا وائرس: 1000 برس پہلے ویکسین کا خیال کہاں سے آیا تھا؟

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  10. دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 369,106 ہو گئی

    WORLD

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 369,126 تک پہنچ گئی ہے۔

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں امریکہ 103,768 اموات کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 33,340 ہو چکی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک برازیل ہے جہاں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے اور 28,834 تک پہنچ چکی ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 498,440 ہو گئی ہے۔

  11. کورونا وائرس: چہرے کو ہاتھ نہ لگانا اتنا مشکل کیوں؟

    face

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جانداروں کی دوسری تمام انواع میں صرف انسانوں کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ وہ غیرارادی طور پر اپنے جسم کو چھوتے ہیں۔

    اور انسان کی یہی عادت کورونا وائرس (کووِڈ 19) کی وبا کے پھیلنے کا سبب بن رہی ہے۔

    لیکن ہم اپنے چہرے کو کیوں چھوتے ہیں؟

  12. رومانیہ کے وزیراعظم کو قانون توڑنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا

    romania

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    رومانیہ کے وزیراعظم لوڈووک اوربن پراس وقت جرمانہ عائد کیا گیا جب ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس میں وہ وزرا کے درمیان بیٹھ کر سگریٹ پی رہے ہیں۔

    ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم اوربن کا کہنا ہے کہ ان کی یہ تصویر تب لی گئی جب وہ رواں ماہ کے آغاز میں اپنی سالگرہ منا رہے تھے۔

    انھوں اس اقدام کی وجہ سے دوہرا جرمانہ ادا کیا ہے جس کی مجموعی رقم 673 امریکی ڈالر ہے۔

    سنیچر کو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ جرمانہ ایک تو ماسک نہ پہننے پر عائد کیا گیا دوسرے کسی جگہ لوگوں کے درمیان بیٹھ کر سگریٹ پینے پر۔

    رومانیہ کی سرکاری نیوزایجنسی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ قوانین کی پاسداری تمام شہریوں کو کرنی چاہیے قطع نظر اس کے کہ ان کا کیا عہدہ ہے اور اگر قانون توڑا جائے گا تو پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

  13. افغانستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کسیز

    REUTERS

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    افغانستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    کورونا وائرس کی وبا پھلینے کے بعد سے اب تک افغانستان میں ایک دن میں 860 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق اب تک مصدقہ مریضوں کی تعداد 14525 ہے اور 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تاہم ان اعدادوشمار کو حتمی نہیں سمجھا جا رہا ہے کیونکہ طویل عرصے تک جنگی صورتحال میں رہنے کے باعث افغانستان میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

  14. پنجاب: ایک دن میں 36 ہلاکتیں، 952 نئے مریض

    پنجاب میں حکام نے ایک دن میں مزید 36 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں مزید 952 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

    پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹوئٹر پر تحریری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں سنیچر 30 مئی کی شب دس بجے تک 36 ہلاکتوں کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 475 ہو گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 6901 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    صوبے میں مجموعی متاثرین کی تعداد 25056 بتائی گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟

    کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟

    ان تمام اصطلاحات کے معنی جاننے کے لیے آپ ہمارا ’کورونا وائرس مترجم‘ ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔

    کورونا وائرس
  16. پوپ فرانسس: ہتھیاروں پر لگنے والی دولت آئندہ وبا کو روکنے کے لیے استعمال کی جائے

    پوپ فرانسس

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    مسیح برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاست دان ہتھیاروں پر لگنے والی دولت آئندہ وبا کو روکنے کے لیے استعمال کی جائے۔

    پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز روم میں 130 افراد پر مشتمل دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں کورونا سے متاثرہ افراد نے بھی شرت کی۔

    اس دعائیہ تقریب میں 83 سالہ پوپ فرانسس لوگوں سے کئی میٹر دور بیٹھے رہے تاہم انھوں نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔

  17. کورونا وائرس: اس بیماری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

    محققین کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد میں اس کی معمولی علامات ہی دکھائی دی ہیں اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات شدت سے پائی گئیں اقلیت میں ہیں۔ سو سوال یہ ہے آپ اسے کیسے شناخت کر سکتے ہیں؟

    کورونا
  18. پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں متاثرین کی تعداد 4193 ہو گئی

    چارٹ

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4193 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس سے صحت یاب افراد کی تعداد 1471 ہے۔

    صوبے میں اب تک کورونا سے مصدقہ اموات کی تعداد 46 ہے۔

    تاہم محکمہ صحت بلوچستان کےاعدادوشمار کے مطابق صوبے میں وائرس سے مشتبہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہے جن کے بارے میں یہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے کہ واقعی یہ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔

  19. بیلجیئم کے شہزادے میں کورونا وائرس کی تشخیص

    بیلجیئم کے شہزادہ جوکھیم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    یہ خبر سب سے پہلے سپین کی ایک ویب سٹائٹ پر شائع ہوئی تاہم اس میں شہزادے کا نام نہیں لیا گیا تھا، جس کے بعد بیلجیئم کے میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہزادہ جوکھیم سپین میں تھے اور ان میں ہلکی علامات پائی گئی ہیں۔

    شاہی محل کے مطابق شہزادے نے 24 مئی کو ایک انٹرن شپ کے لیے سپین کا سفر کیا تاہم ایک عرصہ دراز سے ان کے ایک ہسپانوی خاتون سے تعلقات کی خبریں آتی رہی ہیں۔

    ہسپانوی میڈیا کے مطابق شہزادے نے 27 افراد پر مشتمل ایک پارٹی میں شرکت کی جو کہ لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے لیکن بیلجیئم کے میڈیا کے مطابق لوگوں کی تعداد صرف 10 سے 12 تھی جو خلاف ورزی کے زمرے میں ںہیں آتا۔

  20. کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کے نئے مریضوں کے علاج کے لیے جگہ اور وسائل کم پڑنے لگے

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار اس بات کا ثبوت پیش کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن اب اس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ اور وسائل کم پڑنے لگے ہیں۔

    ملک کے بعض ہسپتالوں میں حکام اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے پاس کووڈ 19 کے مزید مریضوں کا علاج کرنے کے لیے گنجائش ختم ہوچکی ہے یا انھیں اس حوالے سے خدشات ہیں۔

    اس طرح نئے آنے والے مریضوں کو شہر کے کسی دوسرے ہسپتال بھیجا جا رہا ہے۔