بچوں کی سکول میں واپسی والدین اور اساتذہ کے لیے کڑا امتحان, ڈین جانسن، بی بی سی نیوز
بچوں کو واپس سکول بھیجنا ایسا ہے جیسے یہ کہنا کہ ’انتظار کر کے دیکھتے‘ ہیں۔ والدین نہیں چاہتے کہ ان حالات میں بچوں کو سکول واپس بھیجا جائے۔
برطانیہ میں ایسے سکول لاک ڈاؤن کے باوجود کھلے رہے ہیں جن میں ملازمین کے بچے پڑھتے ہیں یا وہ طبقے جو وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ آج کا مقصد سب سے چھوٹی اور سب سے بڑی عمر کے بچوں کو سکول واپس بھیجنا ہے۔
تمام سکول اس حالت میں نہیں کہ بچوں کے لیے اپنے دروازے کھول سکیں۔ انگلینڈ میں کئی کونسلز کا کہنا ہے کہ ان کے بچے ابھی سکول جانے کے لیے تیار نہیں۔
یہ فیصلہ ہیڈ ماسٹر کو کرنا ہے کہ آیا وہ سکول کھولنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ یونینز کے اندازوں کے مطابق اہلیت رکھنے والے صرف نصف طلبہ سکول واپس جائیں گے کیونکہ والدین پریشان ہیں۔
بچوں کی سکولوں میں واپسی ایک مشکل کام ہے۔
سکولوں کے لیے نئے انتظامات کیے جانے ہیں، جیسے کلاس رومز کی کمی اور ون وے نظام۔ سماجی فاصلے کی تدابیر پر بھی عمل لازم ہے۔
اس سلسلے میں بچوں کو سنبھالنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔