ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی گئی تو حکومت سخت لاک ڈاؤن نافذ کر سکتی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر مجبور ہو گی۔
ملتان میں کیٹررز اور ہالز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت کے جاری کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانا چاہتی ہے بلکہ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا چاہتی ہے۔