پاکستان: بیرون ملک جانے والی پروازیں آج رات سے، اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ فلائٹ آپریشن صرف بیرون ملک جانے والی پروازوں کے لیے بحال ہو رہا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, کورونا وائرس: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک اور ہلاکت، پانچ نئے مریض, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کل متاثرین: 219 | اموات: 5 | صحتیاب: 99

    M. A Jarral

    ،تصویر کا ذریعہM. A Jarral

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید ایک اور خاتون کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد اس خطے میں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

    صحافی ایم اے جرال کے مطابق ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ اس خطے میں ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت پانچ مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں محکمہ صحت کے ایک اہلکار بھی شامل ہیں۔

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 219 ہوگی ہے۔

    حکام کے مطابق اب تک پانچ ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں جن میں 62 افراد کے رزلٹ باقی ہیں.

  2. پرائیویٹ جیٹس کی مانگ میں اضافہ، امیر روسیوں کی ’لاک ڈاؤن‘ گزارنے مغرب میں آمد

    پرائیویٹ جیٹ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کچھ پرائیویٹ جیٹ کمپنیوں نے امیر روسیوں کی طرف سے جہازوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا ہے کیونکہ وہ لوگ کورونا وائرس کے بحران کے دوران اپنا وقت مغرب میں گزارنا چاہتے ہیں لیکن ایئر لائنز اور حکومتوں کی طرف سے لگائی گئی سخت پابندیوں کی وجہ سے کمرشل فلائٹس نہیں لے سکے۔

    خبرس رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ مسافر برطانیہ اور قبرص جیسے ممالک کا سفر کر رہے ہیں جہاں ان کی پراپرٹیاں ہیں، رہائش کا حق ہے، یا تو دہری شہریت رکھتے ہیں یا پھر ان کے قریبی شتہ دار وہاں رہتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وہ ایک فلائٹ کا 16 سے 25 ہزار یورو دے رہے ہیں جو کہ عام حالات میں 13 مسافروں کا کرایہ ہے۔

    جیٹ وی آئی پی بروکر کمپنی کے مالک ایلیگزینڈر اوسٹ نے روئٹرز کو بتایا کہ ’لوگ لاک ڈاؤن کی زندگی سے تنگ آ چکے ہیں۔۔۔ وہ اس سے نکلنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔‘ کمپنی نے کہا ہے کہ انھوں نے گذشتہ دو ماہ میں یورپ کی جانب ایک طرفہ فلائٹس میں اضافہ دیکھا ہےجبکہ زیادہ تر ایئرلائنز نے جہاز اڑانے بند کر دیے ہیں، پرائیویٹ جہازوں کا استعمال غیر قانونی نہیں ہے اور نہ روس میں یہ کوئی انوکھی بات ہے۔

    ادارے کے مطابق روسی اور یورپ کے 80 جہازوں کی چارٹر فرمز کے فلائیٹ ٹریکنگ ڈیٹا کو دیکھ کر یہ سامنے آیا ہے کہ مارچ میں ماسکو اور یورپ کے درمیان 250 راؤنڈ فلائیٹس چلیں۔ یہ نہیں پتہ چلا کہ ان فلائیٹس میں کتنے لوگ سوار تھے۔

    اپریل میں بھی فلائیٹس جاری رہیں لیکن اس مرتبہ راؤنڈ ٹرپس کم ہو کر 61 ہو گئے۔

    مئی میں ایک دم پھر ان میں اضافہ دیکھا گیا اور یکم سے 26 مئی تک 107 فلائٹس چل چکی تھی۔

  3. کورونا وائرس کی وبا آخر کب ختم ہوگی؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے اب دنیا بھر میں اربوں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کروڑوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔مگر کیا یہ وبا کبھی ختم ہوگی اور اگر ہاں تو اس میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے، دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  4. سائنسدان اب بھی کورونا کے بارے میں کیا نہیں جانتے؟

    نول کووڈ 19 وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس سے متاثر ہیں، سائنسدان اس وائرس کی ویکسین بنانے میں کوشاں ہیں لیکن وہ اس وائرس کے متعلق کیا اور کتنا جانتے ہیں، جاننے کے لیے دیکھیے یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔

  5. کورونا وائرس کی وبا کے بارے میں بی بی سی کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 56 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ دنیا کے سب ہی ممالک اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا اور اس کے دنیا پر اثرات کے بارے میں بی بی سی اردو کی بدھ سے پہلے کی کوریج کے لیےکلک کریں۔