پاکستان: بیرون ملک جانے والی پروازیں آج رات سے، اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ فلائٹ آپریشن صرف بیرون ملک جانے والی پروازوں کے لیے بحال ہو رہا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, بورس جانسن: چھ افراد تک اب باہر مل سکیں گے

    برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پیر سے انگلینڈ میں چھ افراد تک باہر اکٹھا ہو سکتے ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ انگینڈ میں مزید بچوں کے لیے سکول پیر سے کھل رہے ہیں۔

    ’سکول بند کرنے سے بچے تعلیم سے محروم ہوئے ہیں اور اکثر سب سے پسماندہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔‘

    15 جون سے سیکینڈری سکولوں میں بھی روبرو رابطہ شروع ہو جائے گا۔

    بورس جانسن
  2. خیبر پختونخوا 7 مزید ہلاکتیں اور 359 نئے کیسز

    KP Government

    ،تصویر کا ذریعہKP Government

    خیبر پختونخوا 7 مزید ہلاکتیں اور 359 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    صوبائی حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5717 ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو کل 61 مریض صحت یاب ہوئے۔

    کل 8842 کیسز میں سے 2693 افراد صحت یاب ہو چکے ہیںاور اب تک کل اموات کی تعداد 432 ہو چکی ہے۔

  3. مائگرینٹ ورکرز کا کرایہ حکومت دے، انڈین سپریم کورٹ

    مائگرینٹ ورکرز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے سپریم کورٹ نے کہا کہ حکام کو چاہیئے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے مائگرینٹ ورکرز (ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والے مزدور) کو گھروں کو جانے کا کرایہ دے، نہ کہ ورکرز خود یہ کرایہ ادا کریں۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ مائگرینٹ ورکرز کو راستے میں مفت کھانا اور پانی بھی مہیا کیا جائے۔

    جب ملک لاک ڈاؤن میں گیا تو لاکھوں کم اجرت لینے والے مزدوروں کی دیہاڑیاں جاتی رہیں اور وہ بری طرح متاثر ہوئے۔

    یکم مئی سے کئی ریاستوں نے انھیں گھروں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں۔ لیکن لوگ بہت زیادہ ہیں اور ٹرینیں کم اور کئی مائگرینٹ مزدوروں کے لیے ٹرینیوں کا کرایہ اکٹھا کرنا بھی بہت مشکل ہے۔

    حالیہ دنوں میں انڈین میڈیا نے ایسے واقعات رپورٹ کیے ہیں جن میں مائگرینٹ ورکرز گرم اور پرہجوم ٹرینیوں میں مر رہے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے کچھ پہلے ہی بیمار تھے۔

  4. ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر کورونا کا شکار ہو کر چل بسے

    Dr Raheem Babar

    ،تصویر کا ذریعہDr Raheem Babar

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا سے ایک سینئر ڈاکٹر زبیر احمد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر کے مطابق کورونا سے زندگی کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر زبیر احمد بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ٹراما سینٹر کے انچارج تھے۔

    بتایا گیا ہے وہ دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور گذشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے مطابق کورونا سے اب تک ڈاکٹروں سمیت محکمہ صحت 190 سے زائد اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

    ان میں متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 150 ہے۔

    اس سے قبل کورونا سے سول ہسپتال کوئٹہ کے دو کمپاﺅنڈر بھی ہلاک ہوئے تھے جو کہ آپس میں بھائی تھے۔

  5. ممبئی: ایک بستر میں دو دو مریض

    انڈیا کی اس وائرل ویڈیو میں ممبئی کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے اکثر بیڈز پر دو مریض لیٹے ہوئے ہیں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  6. بی بی سی اردو سیرین: 28 مئی 2020

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  7. 'اسلام آباد میں ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے'

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاقت نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ کچھ نیوز آئٹمز میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے باوجود مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل نہیں کیا جا رہا۔

    اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا گیا۔ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ‘

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھروں میں موجود زیادہ سے زیادہ مریضوں کی نگرانی کے لیے بھی کووڈ مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

  8. ’بین الاقوامی سیاحت میں 70 فیصد کمی آ سکتی ہے‘

    سیاحت

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    اقوامِ متحدہ کی سیاحت کی عالمی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی سیاحت میں اس سال 70 فیصد تک کمی آ سکتی ہے، جو کہ 1950 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ کمی ہو گی۔

    جرمنی کے اخبار ہینڈلزبلاٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے یو این ڈبلیو ٹی او کے سربراہ زوراب پولولیکاشولی نے کہا کہ دنیا بھر میں 11 کروڑ نوکریاں خطے میں ہیں۔

    سیاحت میں کمی کا تخمینہ اس مفروضے پر لگایا جا رہا ہے کہ اگست سے سبھی ممالک غیر ملکی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں گے۔

    یورپ بھر میں، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی سیاحت کی منڈی ہے، کئی ممالک نے اپنی سرحدوں پر نرمیاں شروع کر دی ہیں۔ لیکن برازیل سمیت جنوبی امریکہ میں، جو کہ ایک اور چھٹیاں گزارنے کا اہم مقام ہے، انفیکشنز بڑھتی جا رہی ہیں اور یہ پتہ نہیں کہ کب بین الاقوامی سفری پابندیوں کو معمول کے مطابق دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

    پولولیکاشولی نے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے کہ زیادہ تر سیاح ان گرمیوں میں اپنے ملکوں میں ہی رہ رہے ہیں۔‘

  9. صدر ٹرمپ: ملک میں ایک لاکھ اموات انتہائی افسوسناک

    امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ افراد کی موت کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں اسے ایک ’انتہائی افسوسناک سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔

    امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ کے لگ بھگ ہے جوکہ دنیا میں کل متاثرین کا 30 فیصد ہے۔

    صدر ٹرمپ کا اصرار ہے کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے وہ نہ ہوتے تو یہ اموات 25 گنا زیادہ ہوتیں جبکہ ناقدین ان پر سست ردعمل کا الزام عائد کرتے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. کورونا وائرس کی صورتحال ایک بڑا چیلنج ہے: عمران خان

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

    عمران خان نے اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کے بعد ترقی کے لیے امداد سے متعلق ورچول کانفرنس کا خیر مقدم کیا۔

    اپنے مختصر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس نے دنیا کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

    انھوں نےنائجیریا، ایتھوپیا اور مصر کے سربراہان سے کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیا اور بتایا کہ انھیں بھی ہم جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر دنیا کی آبادی چھ بلین ہے۔

    انھوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ اس صورتحال کو عالمی مسئلے کے طور پر دیکھنا ہوگا۔

  11. کورونا وائرس اور اس کے بعد ترقی کے لیے امداد سے متعلق کانفرنس

    radio pakistan

    ،تصویر کا ذریعہRadio pakistan

    کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال اور اس کے بعد ترقی کے لیے مالیاتی امداد کی فراہمی سے متعلق اعلیٰ سطح کا ایک ورچوئل اجلاس آج ہو رہا ہے۔

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اجلاس میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش قرضوں کی واپسی اور مختلف مالیاتی مشکلات کو حل کرنے کے ممکنہ طریقوں کے بارے میں بات کریں گے۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اعلیٰ سطح اجلاس کی میزبانی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کینیڈا اور جمیکا کے وزرائے اعظم کریں گے۔

    تقریب میں جن چھ ایک دوسرے سے جڑے مالیاتی مسائل پر غور کیا جائیگا ان میں ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے پیدا شدہ مشکلات بھی شامل ہیں۔

  12. پنجاب میں انسدادِ کورونا اجلاس

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا انسداد کورونا سے متعلق ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کورونا کے 6699 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اور اس وقت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں میں 1073، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ہسپتالوں میں 897 مریض زیر علاج ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 275 مریض زیرعلاج ہیں اور صوبہ بھر میں 1266 مریض گھروں میں خود ساختہ تنہائی میں ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں صرف 65 مریض نازک حالت کے پیش نظر وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    حکام کو بتایا گیا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 17600 سماجی رابطے ٹریس کیے گئے اور تقریباً سوا لاکھ کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہوا تو بتدریج پابندیاں نرم کرنے پر غور کریں گے۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرانے کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    ریستورانوں اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ اجازت سے مشروط

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کورونا کی اصل صورتحال سے میڈیا کو روزانہ آگاہ رکھے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں ریستوران کھولنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اجازت سے مشروط ہو گا اور مری اور دیگر سیاحتی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ بھی یہی ادارہ کرے گا۔

    بریفنگ میں حکام کو بتایا گیا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو مجموعی طور پر ساڑھے 11 ارب کا کورونا بجٹ دیا گیا۔

    محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کورونا کے سلسلے میں 96 کروڑ روپے ہسپتالوں کو جاری کیے۔ 26 کروڑ روپے حفاظتی سامان اور 57 کروڑ ادویات پر خرچ کیے گئے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ 24 ہسپتالوں کو ضرورت کے مطابق 10 کروڑ سے 50 لاکھ روپے تک فراہم کیے گئے ہیں۔

    بریفنگ کے مطابق لاہور میں ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال صرف اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا۔

  13. بریکنگ, امریکہ: مارچ کے وسط سے چار کروڑ سے زیادہ افراد اپنی نوکریاں کھو چکے ہیں

    سنیما

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے مزید 21 لاکھ افراد نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

    مارچ کے وسط سے چار کروڑ سے زیادہ افراد اپنی نوکریاں کھو چکے ہیں، جو کہ امریکی ورک فورس کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔

    گذشتہ ماہ بے روزگاری تقریباً 15 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جو کہ گریٹ ڈپریشن کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے۔

    یہ تازہ ترین اعداد و شمار اس وقت آئے ہیں جب سبھی 50 ریاستیں کووڈ۔19 کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں میں کچھ نرمی لا رہی ہیں اور پورے ملک میں کاروبار آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں۔

    دریں اثناء ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے، جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

  14. اسلام آباد کچہری میں حفاظتی انتظامات کی ہدایت

    اسلام آباد کی ضلع کچہری کے ایک عدالتی اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سیشن جج طاہر محمود نے متعلقہ عدالت کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    سیشن جج اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ضلع کچہری میں حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

  15. ڈومنک کمنگز: ایک شخص کا 400 میل کا سفر برطانوی وزیر اعظم کے لیے مصیبت کیوں بن گیا ہے؟

    برطانوی وزیر اعظم کو پہلے ہی صحت عامہ اور معاشی بحرانوں کا سامنا ہے اور اس دوران وہ ایک نئے بحران کی زد میں آ گئے جس کی وجہ ان کے مشیرِ اعلیٰ ڈومنک کمنگز ہیں، جنھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ گاڑی میں 400 میل کا سفر کیا۔

  16. ’سکاٹ لینڈ سکیم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعتماد دیا‘

    نکولا سٹرجئن

    سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجئن نے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ اس اعتماد کا نتیجہ ہے جو ٹیسٹ اینڈ پروٹیکٹ سکیم کو لانچ کرنے کے بعد آیا ہے۔

    سٹرجئن نے کہا کہ تبدیلیوں کی توجہ خاندان، دوستی، پیار پر رہے گی اور ان کا زیادہ تر وقت لوگوں کی دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ رابطے کے متعلق بات کرنے میں صرف ہو گا۔

    لیکن پہلے انھوں نے تجارت پر بات کی اور کہا کہ کل سے:

    • دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں کنسٹرکشن انڈسٹری سائٹ کی تیاری شروع کر سکتی ہے
    • کل سے گارڈن سینٹر اور پودوں کی نرسریاں کچھ سروسز دوبارہ شروع کر سکتی ہیں
    • کچھ ڈرائیو تھرو ٹیک اوے سروسز بھی شروع ہو سکتی ہیں
    • پیر سے ری سائیکلنگ سینٹر بھی کھل سکتے ہیں
  17. بریکنگ, ’وزیراعظم بورس جانسن سمجھتے ہیں کہ کمنگز کا معاملہ اب حل ہو چکا ہے‘

    ڈرہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کے بعد 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ڈامنک کمنگز کے خلاف خودساختہ تنہائی اور ڈرہم کے سفر کے معاملے میں کارروائی نہیں کر رہی ہے‘۔

    بیان کے مطابق ’وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ مسٹر کمنگز کا رویہ تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب تھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملے اب ختم ہو چکا ہے۔ ‘

  18. بریکنگ, پولیس: وزیراعظم کے مشیر ڈومنک کمنگز کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی

    وزیر اعظم بورس جانسن کے مشیر ڈومنک کمنگز

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    وزیر اعظم بورس جانسن کے مشیر ڈومنک کمنگز کے خلاف پولیس کی تحقیقات کے مطابق ہو سکتا ہے کہ انھوں نے لاک ڈاؤن کی ’معمولی خلاف ورزی‘ کی ہو۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ ڈرہم میں اپنے والدین کے گھر سے برنارڈ کاسل یا قلعے گئے تو اسے ایک معمولی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے کیوں کہ بظاہر اس دوران سماجی دوری کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کمنگز کو جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔

    ڈومنگ کمنگز اس سے پہلے اپنی اہلیہ کے ساتھ جن میں کورونا کی علامات تھیں، لندن سے ڈرہم گئے تھے اور پولیس کے مطابق اس سفر میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی۔

  19. نائجیریا میں متاثرین چار گنا زیادہ ہو سکتے ہیں

    نائجیریا

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    نائجیریا کے ڈاکٹروں کی ایک نمائندہ تنظیم کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی اصل تعداد حکام کی طرف سے تصدیق کیے گئے 8 ہزار 733 سے چار گنا زیاہ ہو سکتے ہیں۔

    نائجیریا کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ سرکاری نمبروں پر بھروسہ نہیں کرتے اور ان پر شک کرتے ہیں۔

    فرانسس فادویئل نے کہا کہ ’ہم پریشان ہیں کیونکہ ہم نے جن نمبروں کا اعلان کیا ہے وہ ان سے بہت کم ہیں جو ہمارے پاس ہیں یا جن کی ہم توقع کر رہے ہیں۔‘

    ’ہمارے پاس بہت زیادہ مریض ہیں جنھوں نے کووڈ۔19 کی علامات ظاہر کی ہیں اور ہمیں تین یا پانچ دن تک نتائج مل جائیں گے۔ سو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس بہت زیادہ جمع شدہ متاثرین ہیں۔‘

    کثیر آبادی والی شمالی ریاست کانو میں بڑے پیمانے پر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ہونے والی اموات پر تشویش پائی جاتی ہے۔ گورکنوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے معمول سے زیادہ لاشیں دفنائی ہیں۔

  20. ریڈیو پاکستان کی سینیئر براڈکاسٹر ہما ظفر اور سینیئر براڈ کاسٹ انجینیئر محمد اشفاق انتقال کر گئے

    HUMA ZAFER

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    ریڈیو پاکستان کے دو سینیئر ممبران کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

    براڈکاسٹر ڈاکٹر ہما ظفر گذشتہ دو دہائیوں سے ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک تھیں۔ گذشتہ دنوں ان میں اور ان کی والدہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    اطلاعات ہیں کہ بدھ کی شب ڈاکٹر ہما ظفر کی والدہ جب کہ جمعرات کی صبح وہ خود انتقال کر گئیں۔

    ہما ظفر اب بھی ریڈیو پاکستان سے کنٹریکٹ کی بنیادوں پر وابستہ تھیں۔

    انھوں نے حال ہی میں برطانیہ سے سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کی تھی اور وہ راولپنڈی کے وقارالنسا گرلز کالج میں بطور سینئیر لیکچرر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

    ریڈیو پاکستان نے سینیئر براڈ کاسٹ انجینیئر محمد اشفاق کی بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔