پاکستان: بیرون ملک جانے والی پروازیں آج رات سے، اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ فلائٹ آپریشن صرف بیرون ملک جانے والی پروازوں کے لیے بحال ہو رہا ہے۔

لائیو کوریج

  1. پنجاب: طبی عملے کے 341 اراکین میں وائرس کی تشخیص

    پنجاب میں قدرتی افات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 2173 ارکان کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور 341 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    پی ڈی ایم کے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کی جانے والی معلومات کے مطابق اب تک 223,074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت صوبے میں کورونا کے 22,964 مریض موجود ہیں۔

    صوبے میں اب تک 410 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے 153 افراد سمیت پنجاب میں اب تک کُل 6,338 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    لاہور میں 59 قیدیوں سمیت 11,203 وائرس سے متاثر ہیں جبکہ شہر میں اب تک وائرس کی وجہ سے 153 اموات ہو چکی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. بریکنگ, کورونا وائرس: انڈیا میں ہلاکتیں چین سے بھی زیادہ ہوگئیں

    India

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    انڈیا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    وہاں اب تک 4706 اموات ہو چکی ہیں جبکہ چین کی تعداد 4638 ہے۔

    انڈیا میں کُل متاثرین کی تعداد 160000 کے قریب ہے۔ کچھ ہفتے قبل اس اعتبار سے بھی انڈیا چین سے آگے چلا گیا تھا۔

    اگرچہ انڈیا میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ اختتام کے قریب ہے، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔ کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا اپنے عروج تک نہیں پہنچی ہے اور ایسا جون یا جولائی میں ہوگا۔

  3. فلپائن: منیلا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی

    Manila

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    فلپائن میں صدر روڈریگو دوئرتے نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت منیلا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔ منیلا میں مارچ کے وسط سے لاک ڈاؤن جاری ہے جو کہ دنیا میں لاک ڈاؤن کی طویل ترین مدتوں میں سے ایک ہے۔

    پیر کے روز بیشتر کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چلنے دیا جائے گا۔ سکول، ریستوران اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

    یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز ملک میں 539 نیے متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ اس وبا کے آغاز سے ملک میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    فلپائن میں اس وقت 15000 مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ٹیسٹنگ میں کمی ہے۔

  4. جرمنی: 700 سے زیادہ نئے مریض، 39 ہلاکتیں

    Germany

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جرمنی کے رابرٹ کاک انسٹیٹیوٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 741 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد ملک میں متاثرین کی کُل تعداد 180458 ہو گئی ہے۔

    تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 8450 ہوگئی ہے۔

  5. چین: گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس نہیں

    China

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جمعے کے روز چین کی وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ 28 مئی کے 24 گھنٹوں میں ملک میں کوئی نیا تصدیق شدہ کورونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا۔ (اس میں ہانگ کانگ کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں)۔

    اس سے ایک روز قبل دو نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

    نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 28 مئی کو کورونا وائرس کے پانچ ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن میں بیماری کی علامات نہیں ہیں۔ چین میں ان مریضوں کی گنتی علیحدہ کی جاتی ہے۔

  6. روس: ماسکو میں اپریل میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی

    MOscow

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ماسکو میں حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اپریل کے دوران 1561 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے روسی حکام نے شہر اپریل میں اموات کی تعداد 639 ظاہر کی تھی جو کہ تازہ تعداد کا تقریباً نصف ہے۔

    محکمہِ صحت کا کہنا ہے کہ تبدیل کی گئی تعداد میں وہ کیسز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ہلاکت کی وجہ ’بہت متنازع‘ ہے۔

    روس میں اس وقت کل کیسز کی تعداد 380000 ہے جو کہ دنیا میں تیسری بڑی تعداد ہے۔

    صرف امریکہ اور برازیل میں اس سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس کے باوجود روس میں ہلاکتوں کی سرکاری تعداد صرف 4142 ہے۔

  7. بریکنگ, پاکستان: ایک دن میں 2636 نئے کیسز، 57 ہلاکتیں

    Table

    پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    جمعہ کی صبح کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو ملک میں 11931 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک میں اس وقت 496 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 28 مئی کو ملک میں وائرس کے باعث 57 افراد ہلاک ہوئے۔

  8. بریکنگ, برازیل میں ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین

    Brazil

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    برازیل میں جمعرات کے روز وزارتِ صحت کے مطابق 26417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ایک دن میں نئے مریضوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔

    برازیل میں کل متاثرین کی تعداد اب 438238 ہوگئی ہے جو کہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

    اس سے قبل برازیلی حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں 1156 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 26754 ہوگئی ہے۔ کسی ایک دن میں اموات کے حوالے سے برازیل کے لیے بدترین دن 21 مئی تھا جب 1188 ہلاکتیں ہوئیں۔

  9. فرانس: لاک ڈاؤن میں نرمی، ریستوران، کیفے اور شراب خانے کھولنے کا اعلان

    فرانس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    فرانس کے وزیر اعظم ایڈوارڈ فلپ نے ملک بھر میں ریستوران اور شراب خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    اگرچہ فرانس کا دارالحکومت پیرس ملک میں اس وبا کا ہاٹ سپاٹ نہیں رہا ہے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ شہر کی محتاط انداز میں نگرانی جاری رہے گی۔

    شہریوں پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کوئی شہری اپنے گھر سے زیادہ سے زیادہ سو کلومیٹر تک کا سفر ہی کر سکتا تھا۔

    تاہم اجتماعات اور دس سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی بدستور موجود ہے۔

    فرانس میں اب تک وائرس ے 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بدھ کے روز نئے ہلاک ہونے والے متاثرین کی تعداد سو کے لگ بھگ تھی۔

    فرانس کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ دیگر یورپی ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولنے کے حوالے سے فیصلہ 15 جون کو کیا جائے گا۔

  10. امریکہ کی تازہ ترین صورتحال

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کچھ یوں ہے:

    • جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ اب بھی دنیا کے بدترین متاثرہ ممالک میں سرِفہرست ہے جہاں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے
    • سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں امریکی معیشت پانچ فیصد تک سکڑ گئی ہے۔ امریکی معیشت میں اتنی بڑی گراوٹ اس سے قبل سنہ 2008 کے عالمی معاشی بحران کے دوران ہوئی تھی
    • گذشتہ ہفتے کے دوران 21 لاکھ امریکی شہریوں نے مکمل دیوالیہ (بینک کرپٹسی) ہونے کی درخواستیں جمع کروائی ہیں
    • مارچ کے مہینے کے وسط سے اب تک بیروزگار ہونے والی شہریوں کی تعداد چار کروڑ ہو چکی ہے۔ یہ تعداد امریکہ میں کام کرنے والوں کا لگ بھگ چوتھائی حصہ ہے
  11. برطانیہ: طبی عملے کو خراجِ تحسین، تصاویر میں

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    برطانیہ میں طبی عملے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانوی شہری اپنے اپنے گھروں کے باہر باغیچوں، بالکونیوں اور اپنے کمروں کی کھڑکیوں سے تالیاں بجا کر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    یہ خراجِ تحسین پیش کرنے کا دسواں ہفتہ ہے۔ برطانوی عوام گذشتہ دس ہفتوں سے ہر ہفتے میں ایک مرتبہ طبی عملے کو تالیاں بجا کر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے والدین نے بھی برطانیہ کے طبی عملے کو اپنے گھر سے باہر نکل کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. بلوچستان میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے کا مطالبہ

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے غیر معمولی اور تیزی سے پھیلتے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی ماہرین اور ڈاکٹروں سمیت ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے صوبائی حکومت کو صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ سفارش بلوچستان کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں شعبہ بیرونی مریضاں کھولنے سے متعلق فیصلہ جاتی امور کا جائزہ لینے کے لیے سیکریٹری صحت دوستین خان جمال دینی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس کے بعد کی گئی۔

    نجی ٹی وی چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم ابڑو کا کہنا تھا کہ اگر پولیس حالات کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو فوج کو بلا کر کرفیو نافذ کیا جائے۔

    اجلاس میں ہسپتالوں میں سمارٹ اوپی ڈیز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال، طبی سہولیات اور وبا کے پھیلاؤ کی ممکنہ غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں دستیاب طبی وسائل کا جائزہ لیا گیا۔

    طبی ماہرین کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا تناسب سنگین حد تک بڑھ چکا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ’ایسی تشویشناک صورتحال میں ڈاکٹرز اور طبی سٹاف شدید متاثر ہو سکتا ہے جس سے علاج معالجے پر متعین افرادی قوت ختم ہو جائے گی جبکہ الیکٹیو سرجری یا دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو وارڈز میں رکھنے کی صورت میں کورونا ایمرجنسی کے لیے خالی کیے گئے بیڈز کی دستیابی ممکن نہیں رہے گی۔‘

    اعلامیے کے مطابق ایسی صورتحال یقیناً پریشانی کا باعث بنے گی۔ اجلاس میں ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے عوامی مشکلات کے مدنظر ہسپتالوں کے شعبہ حادثات میں جاری ایمرجنسی سروسز میں محدود سطح پر ’سمارٹ او پی ڈیز‘ شروع کرنے کی تجویز دی۔

    اس ضمن میں اتفاق کیا گیا کہ شعبہ حادثات میں موجود ڈیوٹی افسران کے ہمراہ ہر ڈیپارٹمنٹ کے پوسٹ گریجوئیٹ طلبا اور آن کال پروفیسر تعینات کیے جائیں گے، جو فرسٹ ایڈ اور طبی تشخیص پر علاج تجویز کریں گے۔

    جون کے ابتدائی دو تین ہفتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور گراف کو مدنظر رکھتے ہوئے او پی ڈیز کو مکمل یا جزوی طور پر کھولنے سے متعلق آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں طبی ماہرین اور ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کے غیر معمولی اور تیزی سے پھیلتے تناسب مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو مکمل لاک ڈاون اور کرفیو کے نفاذ کی سفارش کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس روز اول سے ہی کورونا وائرس کی اس عالمی وباءسے دلیری کے ساتھ نبرد آزما ہیں اور ابتدائی مشکل ترین حالات سے لیکر ابتک ہمارے عزائم و حوصلے بلند ہیں۔

  13. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید چار مریض, صحافی ایم اے جرال

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق اس خطے میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 223 ہوگی ہے.

    ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع مظفرآباد میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 102 ہوگی۔

    ضلع باغ کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور کے مطابق باغ میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ضلع باغ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگی ہے۔

    حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں 5738 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں جس میں 62 کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

  14. بلوچستان: کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں 147 نئے کیسز, محمد کاظم، نامہ نگار بی بی سی

    بلوچستان میں کورونا کے 147 نئے کیسز کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 3928 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے مزید دو افراد کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق مزید دو افراد کی ہلاکت کے باعث مجموعی طور پر صوبے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 28 مئی کو کورونا کے441 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 147 پازیٹو آئے۔

    اب تک بلوچستان کورونا کے 22641 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 18713 منفی آئے۔

    مشتبہ مریضوں کی تعداد 21566 ہے۔ کورونا وائرس سے 1354 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  15. گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید سات مصدقہ مریض, صحافی محمد زبیر خان

    محکمہ صحت گلگت بلستان کے مطابق گلگت بلستان میں سات نئے مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی تعداد 658 تک پہنچ گئی ہے۔

    حکام کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 470 ہوگئی ہے۔

    اس وقت گلگت بلستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 179 جبکہ نو ہلاک ہیں۔

    محکمہ صحت گلگت بلستان کے مطابق اس وقت تک مجموعی طور پر 8257 لوگوں کی ٹیسٹنگ ہوئی ہے جس میں 7266 منفی ہیں۔

    اس وقت گلگت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 102 ہے۔

    استور میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 19 جبکہ ہنزہ میں اٹھارہ تک پہنچ گئی ہے۔

  16. غریب ترین ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جائے: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔

    اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقی پزیر ممالک اور یہاں تک کہ متوسط آمدنی والے ممالک انتہائی غیر محفوظ ہیں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دب جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’کووڈ 19 کا مقابلہ کرنا اور اس سے نکلنے پر پیسہ لگے گا اور ایسا نہ ہوا تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہوگا۔‘

    ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب جی 20 کے ممالک نے گذشتہ ماہ دنیا کے 77 غریب ترین ممالک کی قرضوں کی اقساط کو باقی کے سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے اجلاس کو بتایا کہ شرائط پر پورا اترنے والے نصف ممالک نے اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے لیکن قرضوں میں طویل مدتی رعایت کی ضرورت ہے۔

  17. دارالحکومت میں مزید تین اموات، 136 نئے مصدقہ مریض

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وجہ مزید تین ہلاکتوں کے بعد کل تعداد 22 ہو گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1879 سے بڑھ کر 2015 ہو گئی ہے۔

    اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

  18. گھروں کے باغیچے خاندانوں کے ملنے کے لیے محفوظ کیوں ہیں؟, فلیپا راکسبی، بی بی سی نیوز

    باغیچہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آخر انگلینڈ میں بالغ افراد اپنے والدین سے مل سکیں گے اور بچوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنے داد/دادی اور نانا/نانی سے مل سکیں۔

    ایسا آخری مرتبہ آٹھ ہفتوں سے بھی پہلے ہوا تھا۔

    برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے روزانہ کی کورونا بریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ خاندانوں کا دوبارہ ملاپ پارکس کی بجائے، اب نجی باغیچوں میں ہو سکتا ہے، لیکن شرط یہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

    کیونکہ گھروں کے اندر کی نسبت آؤٹ ڈورز یا کھلی جگہوں پر لوگوں کے درمیان وائرس پھیلنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔

    باہر کم سطح انفیکٹڈ ہو سکتی ہے اور چھوٹے ڈراپلیٹس کے تازہ ہوا میں پھیلنے کے بھی امکانات کم ہیں۔

    لیکن خطرہ اب بھی ختم نہیں ہوا، اس لیے سماجی دوری پھر بھی ضروری ہے۔

    • انڈیا میں لاک ڈاؤن: جھارکھنڈ کے مزدور ہوائی جہاز پر گھر پہنچے

    • سندھ: 24 گھنٹوں میں صوبے میں 4101 ٹیسٹ

      COVID

      ،تصویر کا ذریعہSNDH GOVERNMENT

      صوبہ سندھ میں حکام کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ کےمطابق جمعرات کو کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 1103 ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 13723 ہے۔

      گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 4101 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

      صوبے میں کل اموات کی تعداد 396 ہو چکی ہے اور کراچی 323 اموات کے ساتھ سر فہرست ہے۔

      صوبے میں اب تک 11190 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔