انڈیا: وزیر اعظم مودی کی جانب سے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. روس کے ہسپتال میں آتشزدگی، کورونا کے پانچ مریض ہلاک

    کورونا وائرس، روس، آگ، ہسپتال، وینٹی لیٹر

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں آتشزدگی سے کورونا وائرس کے پانچ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

    روسی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ آگ وینٹی لیٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

    اطلاعات کے مطابق وینٹی لیٹرز کی کمی کے علاوہ موجودہ مشینوں کی حالت نامناسب ہے۔

    ابتدائی معلومات اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’ایک مشین پر اس کی صلاحیت سے زیادہ بوجھ پڑنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔‘

    ان اطلاعات میں ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار سے بیان لیا گیا تھا۔

    مرنے والے تمام مریض وینٹی لیٹرز کی مدد سے سانس لے رہے تھے۔

    حکام کے مطابق اس آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور ہسپتال سے 150 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

    تاحال یہ واضح نہیں کہ کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مجرمانہ تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

  2. ایران میں امام بارگاہیں عارضی طور پر کھول دی گئیں

    ایران میں مساجد عارضی طور پر کھول دی گئیں

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ایران میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس کے تحت منگل سے امام بارگاہیں عارضی طور پر کھول دی گئی ہیں۔

    ماہِ رمضان میں مخصوص عبادات کے لیے تین راتوں کے دوران امام بارگاہیں کھلی رہیں گی۔ لیکن یہاں حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

    خبر رساں ادارے فارس کے مطابق یہ واضح نہیں کہ آیا امام بارگاہیں اس دوران کھلی رہیں گی۔

    پیر کو ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے حکام سے کہا کہ رمضان میں لوگوں کی عبادت کی ضرورت پر غور کریں۔

    گذشتہ ہفتے کے دوران کم متاثرہ علاقوں میں امام بارگاہیں کھول دی گئی تھیں۔ لیکن اکثر علاقوں میں دو ماہ تک عبادت گاہیں بند رکھی گئی ہیں۔

    ملک میں 109,286 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 6685 اموات پیش آئی ہیں۔

  3. وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار, محمد کاظم، بی بی سی اردو، کوئٹہ

    qta

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور عوام اور دکانداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ قواعد پر عملدرآمد نہ کیا تو حکومت کو مجبوری کے طور پر لاک ڈاؤن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دکاندار اور دیگر لوگ حکومت سے تعاون کرتے ہوئے رش ختم کریں۔

    انھوں نے کہا کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر بہتر طور پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے علما کرام کے شکر گزار ہیں۔

    qta

    واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں کورونا کے مقامی منتقلی کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 92 فیصد کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔

    چار روز قبل جب بلوچستان حکومت نے لاک ڈاﺅن کو ختم کرکے اسے اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں تبدیل کیا تو اس کے ساتھ تاجروں پر بہت ساری پابندیاں عائد کی گئی تھیں لیکن ان پابندیوں پر بہت زیادہ عملدرآمد نہیں ہورہا ہے ۔

    اس صورتحال کے پیش نظر کورونا سے متعلق بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ مارکیٹ جاتے ہوئے ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ فاصلے پر رہیں اور ہر چیز کو چھونے سے گریز کریں ۔

    گھروں میں رہنے والے بزرگوں اور والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے شاپنگ کے لیے جانے والی خواتین اور نوجوانوں کو ایس او پیز واحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند کریں کیونکہ شہر میں دیکھا گیا ہے کہ لوگ مجمعے کی صورت میں جمع ہوتے ہیں اور اسی طرح دکانوں میں داخل ہوتے ہیں۔

    qta
  4. ڈیموکریٹس اپنے صدارتی امیدوار کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ کر سکتے ہیں

    جو بائڈن

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے ان کی جماعت منگل کو الیکٹرونک ووٹنگ کے عمل کی منظوری سے جو بائڈن کو رواں سال امریکی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کر سکتی ہے۔

    سابق صدر بائڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے واحد صدارتی امیدوار ہوں گے اور ان کا مقابلہ موجودہ امریکی صدر اور رپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔ صدارتی انتخابات کی ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی۔

    ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرز نے بھی جو بائڈن کی حمایت میں اپنی مہم ختم کر دی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ہرانے کے لیے سب اکٹھے ہوجائیں۔

    جماعت کی ایک باقاعدہ تقریب میں جو بائڈن کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ یہ کنونشن 17 اگست کو ہوگا اور اسے جولائی کے وسط کی تاریخ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    رپبلیکن پارٹی کا کنونشن 24 سے 27 اگست کو ہوگا اور اس کی تاریخ میں کوئی تبدیلی تاحال نہیں کی گئی۔

  5. برطانیہ کی تازہ صورتحال

    برطانیہ کی تازہ صورتحال

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں اس وقت کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 224,332 ہے جبکہ 32,141 اموات پیش آئی ہیں۔ اموات کے لحاظ سے یہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

    پیر کو انگلینڈ میں لوگوں کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بارے میں مزید معلومات سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    حکومت نے کہا ہے کہ ایسے لوگ جو گھر سے کام نہیں کر سکتے وہ بدھ سے دفاتر آنا شروع کر دیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران دوسروں سے رابطے سے گریز کریں۔

    انگلینڈ میں گھر سے باہر کچھ سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    لوگوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بند جگہوں پر ماسک پہنیں اور ایسی جگہوں پر بھی جہاں سماجی فاصلہ ممکن نہیں۔

    حکومت نے ایسے لوگوں کے لیے قرنطینہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو حال ہی میں بیرون ملک سے لوٹے ہیں۔ لیکن اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

    سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئیر لینڈ کی حکومتوں نے اپنے لوگوں کے لیے الگ ہدایات جاری کی ہیں جو کہ انگلینڈ کی ہدایات سے زیادہ سخت ہیں۔

    برطانوی وزیر خزانہ رشی سُونک کی جانب سے نوکریوں سے متعلق ایک سکیم کا اعلان متوقع ہے۔

  6. جاپان کی بیس بال لیگ کا جون سے آغاز متوقع

    baseball

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جاپان کی بیس بال لیگ کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں ملتوی ہونے والی لیگ اب جون میں دوبارہ شروع ہوگی۔

    نپون پروفیشنل بیس بال نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ لیگ میں شامل تمام 12 ٹیموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جون سے لیگ دوبارہ شروع ہوگی اور اس کے لیے وہ اپنی تمام تر تیاریاں کریں گے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

    بیس بال کا کھیل جاپان میں انتہائی مقبول ہے اور حتی ہے کہ بچوں کے لیے کھیلے جانے والی یوتھ لیگ بھی ٹی وی پر دکھائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب دنیا بھر کی فٹبال لیگز بھی کورونا سے متاثر ہوئی تھیں لیکن جرمنی اب دنیا کا پہلہ ملک بننے جا رہا ہے جو اس لیگ کو دوبارہ شروع کرے گا اور 16 مئی سے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

  7. لاک ڈاؤن میں 20 ہزار کلو سبزیاں مفت تقسیم کرنے والی خاتون

  8. اوکاڑہ کے نوجوان نے کیسے اپنے گاؤں میں سینیٹائزر عام کیے

  9. سماجی دوری: کورونا سے بچاؤ کے لیے پانچ اہم باتیں

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار ہیں، یا آپ کسی ایسے شخص سے رابطے میں رہے ہیں جسے کورونا وائرس ہو چکا ہے، یا کسی ایسی جگہ ہو کر آئے ہیں جہاں اس وائرس کے بہت سارے کیسز موجود ہیں، تو خود کو سب سے الگ تھلگ کر لیں۔

    لیکن اس خود ساختہ تنہائی کا مطلب کیا ہے اور اس کا درست طریقہ کیا ہے؟ خود ساختہ تنہائی کے بارے میں یاد رکھنے والی پانچ اہم باتیں جانیے ہماری ساتھی ثمرہ فاطمہ کی اس ڈیجیٹل ویٹیو میں

  10. ’لوگ کہتے ہیں ہم مریض مارنے کے پیسے لیتے ہیں‘

  11. کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد کن ممالک میں ہیں؟

    کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد کن ممالک میں ہیں؟

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین مندرجہ ذیل ممالک میں موجود ہیں:

    امریکہ 1,347,916

    سپین 227,436

    برطانیہ 224,332

    روس 221,344

    اٹلی 219,814

    فرانس 177,547

    جرمنی 172,576

    برازیل 169,594

    ترکی 139,771

    ایران 109,286

    چین 84,011

    کینیڈا 71,264

  12. پاکستان میں کورونا وائرس سے کل اموات 706، ہلاک ہونے والوں میں سے 75 فیصد مرد

    pak

    تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کووڈ 19 سے اب تک 706 اموات ہو چکی ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت کی تعداد یعنی تقریباً پچاس فیصد افراد کی عمر 60 سے 79 برس کے درمیان تھی جبکہ کل ہلاکتوں میں سے 75 فیصد مرد ہیں۔

    40-59 برس کے مریض:

    مرد - 12.29 فیصد

    خواتین - 8.1 فیصد

    60-79 برس کے مریض:

    مرد - 35.51 فیصد

    خواتین - 13.84 فیصد

  13. پاکستان میں مجموعی کورونا متاثرین میں سے 77 فیصد مرد

    bbc

    ،تصویر کا ذریعہhttp://www.covid.gov.pk/stats/pakistan

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 32 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے جس میں سے 77 فیصد مرد ہیں۔

    عمر کے لحاظ سے متاثرین کی ترتیب:

    20 سے 39 برس کے مریض:

    مرد - 33.36 فیصد

    خواتین: 9.15 فیصد

    40 سے 69 برس کے مریض:

    مرد - 24.7 فیصد

    خواتین: 6.13 فیصد

  14. آسٹریلیا میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ

    آسٹریلیا میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کئی ہفتوں بعد اب آسٹریلیا کے اراکین پارلیمان چیمبرز میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    ملک میں وائرس پر کچھ حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن لاک ڈاؤن اور کاروبار کی بندش سے معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    جون تک آسٹریلیا کی مجموعی پیداوار یا جی ڈی پی 10 فیصد سے زیادہ تک گر سکتی ہے۔ ملک کے وزیر خزانہ کے مطابق یہ سب سے بڑی کمی ہوگی۔

    14 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

    ہوائی سفر 97 فیصد تک کم ہوچکا ہے۔

    گذشتہ ایک ماہ میں سٹاک مارکیٹ اپنی ایک تہائی قدر کھو چکا ہے۔

    ایک تہائی افراد، جو رہائش یا کھانے پینے کی صنعت سے وابستہ تھے، اپنی نوکریاں کھو چکے ہیں۔ تفریح کی صنعت سے وابستہ ایک چوتھائی لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

  15. پاکستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو سکتی ہے؟

    پاکستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو سکتی ہے؟

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ 'اگر حفاظتی تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔'

    پاکستان میں بھی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو ڈر ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ملک میں صحت کا نظام اس بوجھ کو برداشت نہیں کر پائے گا کیونکہ تمام تر سرکاری ہسپتالوں کو ملا کر بھی مریضوں کی اتنی گنجائش نہیں۔

    کورونا کے تمام متاثرین کو ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن اگر ان میں سے نصف یا ایک چوتھائی افراد بھی ہسپتال آ گئے تو کیا ان کے لیے وہاں جگہ ہوگی بھی یا نہیں؟

    پاکستان میں موجود ہسپتالوں اور ان میں میسر سہولیات کے حوالے سے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدشات حقیقت پر مبنی ہیں۔

  16. جرمنی میں انفیکشن کی شرح کم ہو رہی ہے

    Germany

    ،تصویر کا ذریعہRobert Koch Institute

    اوپر آپ جرمنی میں روزانہ نئے متاثرین سے متعلق ایک گراف دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ملک کے محکمہ صحت نے جاری کیا ہے۔

    زرد رنگ ان متاثرین کے بارے میں بتاتا ہے جن میں اس روز کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ جبکہ نیلے رنگ سے ان افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    20 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی اور چھوٹی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    کچھ سکولوں میں طلبہ آنا شروع ہو جائیں گے۔ تب تک ملک کی مختلف ریاستیں مزید نرمی کر لیں گی۔

    کچھ علاقوں میں ریستوران اور بار کھولنے کی بھی اجازت مل جائے گی۔

    روزانہ نئے متاثرین ایک ہزار سے کم ہوچکے ہیں اور اپنی سب سے بڑی تعداد یا پیک سے کافی گِر چکے ہیں۔ یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے نئے متاثرین بڑھ سکتے ہیں۔

    تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک روز کے دوران جرمنی میں 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

  17. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کورونا وائرس کی دو اہم علامات ہیں۔ یہ بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے۔

    مگر آپ کیسے جانچ سکتے ہیں کہ آپ کو کورونا وائرس کے سلسلے میں اپنے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے یا آپ جو محسوس کر رہے ہو سکتے ہیں وہ شاید عام نزلہ اور زکام ہے؟

  18. جنوبی کوریا: سیول کے نائٹ کلبز سے جڑے 101 نئے متاثرین

    جنوبی کوریا: سیول کے نائٹ کلبز سے جڑے 101 نئے متاثرین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی کوریا میں حکام نے کہا ہے کہ سیول میں نائٹ کلبز سے جڑے 101 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    متاثرین میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کے اقدامات میں نرمی کے بعد ہوا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران احکامات میں نرمی لانا کتنا مشکل ہے۔

    حکام نے سکولوں کو کھولنے کے فیصلے کو ایک ہفتے کے لیے مزید ملتوی کر دیا ہے۔

    جنوبی کوریا وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کر کے بغیر ملک گیر لاک ڈاؤن کیے، اپنے روزانہ کے کورونا کیسز کو دس سے کم کی سطح پر لے آیا تھا۔

    تاہم اس علاقے میں کانٹیکٹ ٹریسنگ اس لیے بھی مشکل ہے کیونکہ یہاں پر بہت سارے ایسے کلبز ہیں جہاں ہم جنس پرست افراد کا آنا جانا زیادہ ہے اور ایسے کلبز میں لوگ اپنی شناخت چھپاتے ہیں۔

  19. سٹون ہینج پر سالانہ عوامی اجتماع منسوخ کر دیا گیا

    سٹون ہینج

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    رواں سال موسمِ گرما پر سٹون ہینج کے مقام پر تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں کیونکہ یہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔

    روایتی طور پر یہاں اس موقع پر 10 ہزار سے زیادہ افراد اکٹھے ہوا کرتے تھے۔ یہ تہوار 21 جون کو موسم گرما کے وسط میں منایا جاتا ہے۔

    انگلش ہیرٹیج نے کہا ہے کہ وہ ’شرکا، رضاکاروں اور عملے کی حفاظت کے لیے‘ تقریب منسوخ کر رہے ہیں۔

    تاہم یہ تقریب سوشل میڈیا پر لائیو سٹریم کی جائے گی۔

    اس موقع پر طلوعِ آفتاب اس مقام کے عقب سے ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں یادگار کے بیچ میں چمکتی ہیں۔

  20. ’ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے، دوسرا اُدھر سے نشتر چلاتا ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجوی فواد چوہدری نے دو ٹویٹس پر مشتمل ایک پیغام میں لکھا کہ انھوں نے اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو ایک خط میں لکھا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیاسی معاملات کے بجائے ممبران اسمبلی کو کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے، دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے۔‘