انڈیا: وزیر اعظم مودی کی جانب سے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. ڈاکٹر انتھونی فاؤچی: ’کم از کم آٹھ ویکسینز کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے‘

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر، ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ کم از کم آٹھ ویکسینز کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور اگر ان میں سے ایک بھی کامیاب ہو گئی تو یہ اگلے سال سے پہلے استعمال کے لیے دستیاب ہو گی۔

    سینٹ کمیٹی کی سماعت میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موسم خزاں کے آخر اور موسم سرما کے اوائل میں معلوم ہو جائے گا کہ ہم کامیاب ہوئے یا نہیں۔

    سینٹ کمیٹی کی اس سماعت کا عنوان ’کووڈ 19: بحفاظت کام اور سکول میں واپسی‘ ہے۔

    بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے ڈائریکٹر (سی ڈی سی) رابرٹ ریڈ فیلڈ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ امریکی اپنی زندگی کے معمولات بحفاظت شروع کرسکیں، ملک میں ’وسیع پیمانے پر تیز رفتار ٹیسٹنگ کی سہولت میسر‘ ہونی چاہیے۔

    پیر کے روز صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسے تمام امریکی جو ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں، کروا سکتے ہیں۔

    لیکن محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے اسسٹنٹ سیکریٹری بریٹ گیروئر جو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے انچارج ہیں، نے واضح کیا کہ صرف ایسے افراد کی ٹیسٹنگ کی جا سکتی ہے جن میں کوئی علامات موجود ہوں۔

    ایسے افراد جن میں کوئی علامات نہیں لیکن وہ کورونا وائرس کے کیریئر ہوسکتے ہیں، انھیں اب بھی باآسانی ٹیسٹ تک رسائی ممکن نہیں۔

  2. بلوچستان: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 97 نئے متاثرین

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبہ بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہاں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 2158 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 12 مئی (منگل) کو کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور صوبے میں ہلاکتوں کی کُل تعداد بدستور 27 ہے۔

    صحت حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 428 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 97 مثبت آئے ہیں۔ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 15751 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک 256 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

  3. بریکنگ, سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا سے صحت یاب

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے آگاہ کیا کہ ’میری کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آ جائے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو مکمل صحت عطا فرما۔ میں تمام خیر خواہوں کا شکرگزار ہوں جنھوں نے میری صحت یابی کے لیے دعا کی۔‘

    اس سے قبل کورونا وائرس کا شکار سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہسپتال سے ان کی سرکاری رہائش گاہ، سپیکر ہاؤس، منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور بعد ازاں طبعیت کی خرابی پر انھیں گھر سے اسلام آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. ’انڈیا سے ادویات کے خام مال کی درآمد پر پابندی کورونا کے خلاف جنگ کو متاثر کر سکتی ہے‘

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں ادویہ ساز کمپنیوں کی تنظیم نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پڑوسی ملک انڈیا سے دوائیں بنانے والے خام مال کی درآمد پر پابندی سے ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

    صحافی تنویر ملک کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت کورونا وائرس کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے اور اس صورت حال میں ملک میں دوائیں بنانے کے لیے خام مال کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔

    ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق انڈیا اور دوسرے ممالک سے یہ خام مال ایک ریگولیٹری نظام کے تحت درآمد کیا جاتا ہے جس کی نگرانی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور دوسرے ادارے کرتے ہیں۔

    ایسوی ایشن کے مطابق پاکستان میں دوائیں بنانے کے خام مال کے علاوہ باقی تمام اشیا کی انڈیا سے درآمد پر پابندی ہے۔

    تاہم گذشتہ دنوں ایسی اطلاعات سننے میں آئیں جن میں انڈیا سے فارما انڈسٹری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد پر وفاقی حکومت کو پابندی لگانے کی تجویز دی گئی تھی۔

  5. مختلف شہروں میں ٹریفک کی صورتحال: تصویری جھلکیاں

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پیر کے دن سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کی کثیر تعداد بازاروں اور سٹرکوں پر نظر آ رہی ہے۔

    محتلف شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک جام کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ مختلف شہروں کی سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال دیکھیے تصاویر میں۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو حکومت مجبوراً دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دے گی۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  6. کورونا اور محبت: سماجی دوری کے زمانے میں محبتیں کیسے بڑھ رہی ہیں؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں زندگی کے دوسرے معاملات اب الیکٹرانک روپ اختیار کر رہے ہیں، وہیں آن لائن ڈیٹنگ کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔‍اس ڈیجیٹل ویڈیو میں دیکھیے کہ سماجی دوری کے زمانے میں ڈیٹنگ کے لیے نوجوان کیا طریقے اختیار کر رہے ہیں۔

  7. ’ڈنمارک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں‘

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    جرمنی میں لاک ڈاؤن میں نرمیوں کے بعد وائرس پھیلنے کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس نے اس خدشے کو جنم دیا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے کی صورت میں انفیکشن دوبارہ بڑھ سکتے ہیں۔

    ڈنمارک لاک ڈاؤن اقدامات نافذ کرنے والے پہلے یورپی ممالک میں سے ایک تھا، اور سب سے پہلے ان اقادمات میں نرمی بھی ڈنمارک نے ہی کی۔

    ڈنمارک میں پرائمری سکول کے طلبا 15 اپریل کو کلاسوں میں واپس آئے اور کچھ ہی دن بعد پارلر اور سیلون بھی کھل گئے۔

    اب وہاں ریستوران اور شاپنگ مالز بھی دوبارہ کھل رہے ہیں اور انفیکشن کو روکنے اور ان کی ٹریسنگ یا سراغ لگانے کے لیے نئے اقدامات مرتب کیے گئے ہیں۔

    وبائی امراض کے ماہر کِرے مولبک نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تمام پابندیوں کے خاتمے کے باوجود بھی، انفیکشن کی شرح کم ہے اور انھیں ایسا نہیں لگتا کہ دوسری لہر آنے کا کوئی امکان موجود ہے۔

    ان کا کہنا تھا ’ابھی تک کسی بھی ملک نے دوسری لہر نہیں دیکھی۔ کچھ ممالک میں وائرس کا پھیلاؤ بڑھا یا کم ہوا ہے۔ لیکن آج کے ڈیٹا کے مطابق ڈنمارک میں وائرس کی دوسری لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔‘

  8. ’عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جائے گی‘

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں نرسوں کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرامز ترتیب دے گی۔

    نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہیلتھ ریفارمز ایجنڈے میں نرسوں کی جدید خطوط پر تربیت کا پروگرام بھی شامل ہے۔

    اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ظفر مرزا نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور عالمی ادارہ صحت میں ایک معاہدے ہوا ہے جس کے تحت پروفیشنل ہیلتھ ورکرز کورونا سے نمٹنے کے لیے آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو حفاظت کے اصولوں کی بابت ٹریننگ دی جائے گی۔

  9. ’فٹ بال پر ابھی بات بھی نہیں ہونی چاہیئے‘

    ڈینی روز

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    انگلینڈ اور ٹوٹنیہم کے فٹ بالر ڈینی روز نے پریمیئر لیگ کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے پر تنقید کی ہے۔

    روز نے کہا کہ جب تک مرنے والوں کی تعداد انتہائی کم نہیں ہو جاتی ’فٹ بال کے متعلق بات بھی نہیں کرنی چاہیئے۔‘

    کھیلوں کی دیگر خبروں میں اگلے سال ہونے والے خواتین کے ورلڈ کپ کے لیے جولائی میں سری لنکا میں ہونے والا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

  10. وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ٹائیگر فورس کا اعلی سطحی اجلاس

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹائیگر فورس سے متعلق ایک اعلی سطح اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ہے۔

    وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اس اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی، صوبائی چیف سیکریٹریز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹس پیش کی گئیں۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور اس کا دائرہ کار ضلع, تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک بڑھایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس سے احساس مزدور رجسٹریشن پراگرام میں بھی مدد لی جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور مشکل وقت میں قوم کے لیے وقت نکالنے والے نوجوان قوم کے ہیرو ہیں۔ وزیر اعظم نے صوبائی انتظامیہ کو انتظامی سطح پر بہترین حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  11. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 88

    کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہM.A.JARRAL

    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک سرکاری ہسپتال میں فرائض سرانجام دینے والے ایک اہلکار میں کورونا کی تشخیص کے بعد اس خطے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

    کمشنر میرپور محمد رقیب خان کے مطابق متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے 40 افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 68 ہو گئی ہے۔

    اس خطے کے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود 78 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

  12. کورونا وائرس آپ کے جسم کے ساتھ کرتا کیا ہے؟

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس بیماری میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد میں اس بیماری کا اتنا اثر نہیں ہوتا اور وہ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں، تاہم کچھ افراد اس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ وائرس جسم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک کیوں ہو رہے ہیں اور اس بیماری کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

  13. ’باڈی بیگ‘ کی وائرل ویڈیو میں دعوے غلط ہیں, ماریئنا سپرنگ، بی بی سی رپورٹر

    برازیل فائل فوٹو

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک وائرل ویڈیو کو جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی مریض ایک بوڑھی عورت کو اس وقت ہی باڈی بیگ میں ڈال دیا گیا جبکہ وہ ابھی زندہ تھی، انتہائی گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔

    اس ویڈیو کا آغاز برازیل سے ہوا اور یہ وٹس ایپ اور فیس بک پر کافی وائرل ہوئی ہے۔ اس کے کئی ورژن لاکھوں مرتبہ شیئر کیے جا چکے ہیں جن میں انگریزی زبان کے سازشوں کو ہوا دینے والے گروہ بھی شامل ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پلاسٹک شیٹوں کے اوپر ایک عمر رسیدہ خاتون سانس لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن نیچے لکھے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے خاندان کو بتایا گیا کہ وہ مر چکی ہے۔

    لیکن سچ اتنا ڈرامائی نہیں ہے۔ شمالی برازیل میں واقع ایبلارڈو سینٹوس ہسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ خاتون کووڈ۔19 کی مریضہ تھیں جنھیں ایک دوسرے بیڈ پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ پلاسٹک شیٹنگ بیڈ کے تحفظ کے لیے کوور تھا نا کہ کوئی باڈی بیگ جیسا کہ دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

    اس عورت کی اب وفات ہو چکی ہے۔

    فیس بک پر پرتگالی زبان میں لگائی گئی کچھ پوسٹس میں یہ تنبییہ کی گئی ہے کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے۔

  14. امریکی معیشیت دوبارہ کھولنے کی صورت میں ’غیر ضروری تکالیف اور اموات‘ کا خطرہ، ڈاکٹر فاؤچی

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وائٹ ہاؤس کی کورونا رسپانس ٹیم کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ امریکی سینیٹ کو معیشیت دوبارہ کھولنے کے خطرے سے خبردار کریں گے۔

    نیو یارک ٹائمز کو کی گئی ای میل میں ڈاکٹر انتھونی نے منگل کو سماعت پر پیش کیے جانے والے اپنے دلائل کے متعلق بتایا ہے۔

    انھوں نے اخبار کو بتایا ’اگر ہم امریکہ کو دوبارہ کھولتے ہوئے ہدایات کا خیال نہیں رکھتے تو اس صورت میں متعدد بار وبا پھوٹنے، غیر ضروری تکالیف اور اموات کا خطرہ ہے۔‘

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق صرف امریکہ میں ہی کورونا وائرس کے 13 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ متاثرین موجود ہیں، جو کسی بھی دوسرے ملک سے چھ گنا زیادہ ہیں۔ امریکہ میں اس وائرس سے 80000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  15. پشاور کے بازاروں میں جراثیم کُش سپرے کی مہم کا آغاز

    پشاور

    ،تصویر کا ذریعہRESCUE 1122

    صوبہ خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے پشاور کے مختلف بازاروں میں جراثیم کش سپرے کرنے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

    پشاور

    ،تصویر کا ذریعہRESCUE 1122

    ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق مختلف بازاروں، اندرون شہر اور رش والے مقامات پر روزمرہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔

    پہلے دن یعنی منگل کو اندرون صدر، شفیع مارکیٹ، گورا بازار، فوڈ سٹریٹ اور ارد گرد کے ملحقہ بازاروں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔

    پشاور

    ،تصویر کا ذریعہRESCUE 1122

    ریسکیو کے موٹر سائیکل فائر ٹینڈر، الٹرین ویکلز اور حالیہ نئی متعارف کی گئیں گاڑیاں مہم کا حصہ ہیں۔

  16. ’احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو دوبارہ لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا‘

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی اس لیے برتی گئی تھی تاکہ لوگوں کا روزگار کا مسئلہ حل ہو سکے مگر کل سے حالات دیکھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے جیسے عوام سمجھ رہی ہے کہ کورونا ختم ہو چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر عوامی سطح پر احتیاط نہ کی گئی تو حکومت کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہو گا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن سخت ترین پابندیوں کے تحت لگایا جائے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالات جلد ہی بہتر ہو جائیں گے۔

  17. بریکنگ, خیبر پختونخوا: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10 اموات، 146 نئے متاثرین

    صوبہ خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 5021 ہو گئی ہے۔

    اسی دورانیے میں مزید 10 افراد وبا کے باعث ہلاک بھی ہوئے ہیں اور اب خیبرپختونخوا میں اموات کی کُل تعداد 267 ہو گئی ہے۔

    منگل کو ہلاک ہونے والے 10 افراد میں سے پانچ کا تعلق پشاور، تین کا مردان جبکہ ایک، ایک کا تعلق صوابی اور مالاکنڈ سے ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کُل 49 مریض گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور اب صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1305 ہو گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. کورونا کی وجہ سے سماجی دوری، یہ دو میٹر ہوتا کتنا ہے؟

    تین آسٹریلوی کوالا ہوں یا ایک مائیکل جورڈن یا پھر نصف واکس ویگن بیٹل، یہ وہ فاصلہ ہے جتنا آپ کو کسی بھی فرد سے کورونا کی وبا کے دوران سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے رہنا چاہیے اور اگر بات سمجھ نہیں آئی تو یہ ویڈیو دیکھ کر سمجھ لیں۔

  19. لندن: تھوک پھینکے جانے کے بعد ریلوے ٹکٹ کلرک دم توڑ گئیں

    لندن کے ایک ریلوے ٹکٹ دفتر میں کام کرنے والے کارکن دورانِ ڈیوٹی تھوکے جانے کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئیں۔

    47 سالہ بیلی مجنگہ مارچ میں لندن کے وکٹوریہ سٹیشن میں ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں جب ایک شخص نے یہ بتانے کے بعد کہ وہ کووڈ 19 کا شکار ہے، بیلی اور ان کی ساتھی پر پہلے کھانسا اور اس کے بعد ان پر تھوک پھینکا۔

    حملے کے کچھ ہی دن بعد دونوں خواتین وائرس سے متاثر ہوگئیں۔

    ٹریڈ یونین کے مطابق مجنگہ پہلے ہی سانس کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ حملے کے بعد انھیں بارنیٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا اورفوراً وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا لیکن 5 اپریل کو وہ ہلاک ہو گئیں۔

    برطانیہ میں ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین پر تھوکنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    Family handout

    ،تصویر کا ذریعہFamily handout

  20. پشاور ہائی کورٹ 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پشاور ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ کل بروز بدھ سے 31 مئی تک بند رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق تمام عدالتیں، بارروم، ڈسنپسری سمیت احاطہ ہائی کورٹ میں موجود تمام دفاتربند رہیں گے۔

    کل سے صرف دوسنگل بنچ ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔