ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب

  1. انڈیا 37 اوور میں 220/1

    روہت شرما اس وقت 128 رنز اور وراٹ کوہلی 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ اس اوور کے ساتھ عماد وسیم نے اپنے دس اوور کا سپیل بھی مکمل کر لیا ہے جس میں انھوں نے بغیرکوئی وکٹ حاصل کیے 49 رنز دیے ہیں۔

  2. پاکستانی بولنگ کی صورتحال, 35 اوورز کے بعد پاکستان نے اب تک صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے

    • محمد عامر - چھ اوور، ایک میڈن، 18 رنز، کوئی وکٹ نہیں
    • حسن علی - پانچ اوور، کوئی میڈن نہیں، 45 رنز، کوئی وکٹ نہیں
    • وہاب ریاض - پانچ اوور، کوئی میڈن نہیں، 25 رنز، ایک وکٹ
    • عماد وسیم - نو اوور، کوئی میڈن نہیں، 44 رنز، کوئی وکٹ نہیں
    • شاداب خان - آٹھ اوور، کوئی میڈن نہیں، 51 رنز، کوئی وکٹ نہیں
    • شعیب ملک - ایک اوور، کوئی میڈن نہیں، 11 رنز، کوئی وکٹ نہیں
    • محمد حفیظ - ایک اوور، کوئی میڈن نہیں، 11 رنز، کوئی وکٹ نہیں
    cricket

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  3. بریکنگ, انڈیا کے 200 رنز 35ویں اوور میں مکمل, روہت شرما 113 ، وراٹ کوہلی 24

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. انڈیا 191/1, روہت شرما 106، وراٹ کوہلی 22

    انڈین اننگز کے 33 اوورز مکمل ہو چکے ہیں اور انڈیا 5.7 رنز فی اوور کی اوسط سے رن بنا رہا ہے جبکہ اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

  5. عماد وسیم بولنگ کے لیے واپس

    33ویں اوور کے لیے پاکستان نے عماد وسیم نے بولنگ کے لیے دوبارہ بلایا ہے جنھوں نے اب تک سات اوورز میں 33 رنز دیے تھے۔

  6. کیا انڈیا 30 اوور کے سکور کو دگنا کر سکے گا؟

    ایک روزہ کرکٹ میں اچھے سکور کے لیے کہا جاتا ہے کہ 30 اوورز میں بنائے جانے والے سکور کو دگنا کر لیا جائے لیکن اس کے لیے وکٹوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انڈیا نے 30 اوورز کے بعد 172 رنز بنائے ہیں اور ان کے پاس نو وکٹیں باقی ہیں۔ کیا وہ اگلی 120 گیندوں پر سکور کو 350 سے اوپر لے جانے میں کامیاب ہو سکیں گے؟

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہreu

  7. بریکنگ, کوہلی اور شرما کی 50 رنز کی شراکت, انڈیا 32 اوورز میں 187/1

    اوپنرز کی 136 رنز کی شراکت کے بعد دوسری وکٹ کے لیے روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے بھی آٹھ اوورز میں 50 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

  8. بریکنگ, روہت شرما کی ورلڈ کپ میں دوسری سنچری, انڈیا 31 اوورز میں 181/0

    پاکستان کو روہت شرما کے دو رن آؤٹ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا ہے اور انھوں نے اس ورلڈکپ میں اپنی دوسری سنچری 85 گیندوں پر مکمل کر لی ہے۔

    ان کی اس سنچری میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

    وہ اس وقت ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر ہر ہیں۔

    یہ روہت کے کریئر کی 24ویں ون ڈے سنچری ہے۔ روہت نے اپنے ایک روزہ کریئر میں تین ڈبل سنچریاں بھی بنائی ہیں اور اس تعداد میں اضافے کے لیے آج ان کے پاس سنہرا موقع ہے۔

    پاکستان کے خلاف روہت شرما نے آخری میچ گذشتہ سال ستمبر کے ایشیا کپ میں کھیلا تھا جہاں انھوں نے ناقابل شکست 111 رنز بنائے تھے۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  9. ’ایسی فیلڈنگ کرنی ہے تو ورلڈ کپ کو بھول جائیں‘

    تجزیہ کار روہا ندیم کہتی ہیں کہ اگر ایسی ناقص فیلڈنگ کرنی ہے تو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے خواب نہیں دیکھنے چاہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. کیا محمد عامر وکٹ لینے میں کامیاب ہو سکیں گے؟, انڈیا 29 اوور میں 165/0

    پاکستان نے ایک بار پھر بولنگ میں تبدیلی کی ہے اور 29ویں اوور کے لیے حسن علی کی جگہ محمد عامر کو واپس لایا گیا ہے جنھوں نے اپنے اس پانچویں اوور میں صرف ایک رن دیا اور اب تک انھوں نے پانچ اوورز میں صرف نو رنز دیے ہیں۔

  11. انڈیا 164/1, روہت شرما 93، وراٹ کوہلی 07

  12. پاکستان کی پہلی وکٹ پر مانچسٹر میں جشن

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. روہت شرما کا ایک اور چھکا, انڈیا 27 اوورز میں 160/1

    حسن علی کی خراب کارکردگی جاری ہے اور ان کے پانچویں اوور میں 9 رن بنے ہیں۔ حسن اس میچ میں مہنگے ثابت ہو رہے ہیں اور انھوں نے اب تک پانچ اوور میں نو رنز کی اوسط سے 45 رنز دیے ہیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. کوہلی کو بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کے خلاف مشکلات

    ویسے تو کوہلی کو آؤٹ کرنا بہت مشکل ہے لیکن بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کے خلاف ان کی اوسط سب سے کم ہے اور اننگز کے آغاز میں ان کا آؤٹ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. بریکنگ, انڈیا کے 150 رنز مکمل, انڈیا 26 اوورز میں 151/1

    26ویں اوور میں انڈیا نے اپنے 150 رنز مکمل کر لیے ہیں اور ان کی اب تک صرف ایک وکٹ گری ہے۔

  16. مانچسٹر کے فین زون سے شائقین کے ساتھ بی بی سی اردو کا فیس بک لائیو

  17. وراٹ کوہلی کریز پر, انڈیا 25 اوورز میں 146/0

    انڈین اننگز اپنے نصف پر پہنچ گئی ہے اور اوپنرز کی 136 رنز کی شراکت کے بعد اب وراٹ کوہلی اور روہت شرما اسے ایک بڑے سکور کی جانب لے جا رہے ہیں۔

    kohli

    ،تصویر کا ذریعہg

  18. حسن علی کی بولنگ میں واپسی

    اپنے پہلے تین اوور کے سپیل میں 26 رنز دینے والے حسن علی کو کپتان سرفراز نے بولنگ کے لیے دوبارہ بلایا ہے لیکن ان کے چوتھے اوور میں بھی دس رنز بنے ہیں

  19. مانچسٹر کے ’فین زون‘ میں گہما گہمی

    Fan Zone
    Fan Zone
    Fan Zone
  20. بریکنگ, پاکستان کی پہلی کامیابی، لوکیش راہول آؤٹ, انڈیا 24 اوورز میں 136/1

    وہاب ریاض نے امپائر کی وارننگ کے بعد جب راؤنڈ دا وکٹ گیند کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلی ہی گیند پر انھیں لوکیش راہول کی وکٹ مل گئی۔ انھیں بابر اعظم نے کیچ کیا۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images