ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب

  1. فخر زمان بچ گئے!, پاکستان 20 اوورز میں 87/1

    کلدیپ یادیو کے اوور میں فخر کے خلاف سٹمپ کی اپیل ہوئی لیکن تھرڈ امپائر نے فخر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ 20 اوورز کے بعد انڈیا کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز تھا۔

    فخر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. پاکستان کو اب آٹھ رنز فی اوور درکار, پاکستان 19 اوورز میں 86/1

    چہل نے اپنے اگلے اوور میں مزید بہتر بولنگ کی اور صرف دو رنز دیے۔

  3. پاکستان کب جارحانہ انداز اپنائے گا؟, پاکستان کے 18 اوورز میں 84/1

    ایک بار انڈین سپنر کلدیپ یادیو نے صرف پانچ رنز دیے۔

    بابر

    ،تصویر کا ذریعہge

  4. چہل کے اوور میں چار رنز, پاکستان 17 اوورز میں 79/1

    لیگ سپنر یوزویندرا چہل نے اپنے اوور میں صرف چار رنز دیے۔ پاکستان کو اس وقت 7.81 کی اوسط سے رنز درکار ہیں۔

  5. پانڈیا کو فخر زمان کا چوکا, پاکستان 16 اوورز میں 75/1

    فخر زمان نے 16ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کو پہلے لیگ اور پھر آف سائیڈ پر دو خوبصورت چوکے لگائے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ شاٹس فخر کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  6. سٹیڈیم میں جگہ نہیں ملی نہ سہی دوست کا فلیٹ جو ہے۔۔۔

    fans

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  7. پانی کا وقفہ

  8. پاکستان کی محتاط بلے بازی جاری, 15 اوور، 64/1

    پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے محتاط انداز میں کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور 15 اوورز کے بعد بھی رن بنانے کی اوسط چار رنز فی اوور ہی ہے۔

    فخر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. پاکستان کے 50 رنز 13ویں اوور میں مکمل, بابر اعظم 23، فخر زمان 19

    13 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور اس میں پاکستان نے فخر زمان کے چوکے کی مدد سے سات رنز بنائے ہیں اور سکور 58 رنز پر پہنچ گیا ہے۔

  10. ’بھونیشور کمار زخمی ہو کر میچ سے باہر‘

    بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ کی تکلیف کی وجہ سے اب باقی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انگلینڈ کے سابق سپنر گریم سوان نے ٹیسٹ میچ سپیشل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھونیشور کمار کا زخمی ہو جانا انڈیا کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، لیکن پانڈیا کی صورت میں انڈیا کے پاس ایک اچھا متبادل موجود ہے۔

    کمار

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. پاکستان 12 اوور، 49/1

    وجے شنکر کے اوور میں بابر اعظم نے گیند کو گیپ میں کھیلتے ہوئے تین اوور کے بعد پہلا چوکا لگایا۔

  12. پاکستان: 11 اوور، 41/1

    ہاردک پانڈیا نے اپنا دوسرا اوور بہتر کرایا اور اس میں چار رنز دیے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستانی بلے باز کب تک بیٹنگ میں محتاط انداز اپنائیں گے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر بادلوں کا بسیرا

    بادل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. پاکستان دس اوور، 38/1

    امام الحق کے آؤٰٹ ہونے کے بعد پاکستان نے سنبھل کر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انڈیا کا اننگز کے اس موقع پر سکور 53 رنز تھا اور ان کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔

  15. بولنگ میں تبدیلی، پانڈیا اٹیک میں, پاکستان نو اوور، 34/1

    انڈیا وجے شنکر کی جگہ بولنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کو لایا ہے جن کی تیسری گیند پر بابر اعظم نے آف سائیڈ پر شاندار چوکا لگایا۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. ’یہ تو اپنی روایت ہے‘, پاکستان آٹھ اوور، 29/1

    تجزیہ کار حسن چیمہ کا کہنا ہے سارو گنگولی نے پاکستان کے خلاف ظہیر خان، اشیش نہرا، ایشانت شرما اور بالاجی سے زیادہ وکٹیں لی ہیں۔ اس لیے امام الحق کا وجے شنکر کی بولنگ پر آؤٹ ہو جانا کوئی انہونی بات نہیں ہے، یہ تو اپنی روایت ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. پاکستان سات اوور، 25/1

    وجے شنکر کے پہلے مکمل اوور میں انھوں نے پانچ رن دیے جس میں فخر کا ایک چوکا شامل ہے۔ البتہ اس کے علاوہ دیگر گیندوں پر پاکستانی بلے باز کچھ فائدہ نہ اٹھا سکے۔

  18. پاکستان چھ اوور، 20/1

    امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے ہیں اور بھمرا سے ان کا مقابلہ میچ کا فیصلہ کرنے میں شاید اہم ترین مقابلہ ہوگا۔

  19. انڈیا کو پاکستان سے زیادہ سوئنگ ملنے لگی

    کرکٹ پر تبصرے اور تحقیق کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق انڈیا کے بولرز کو پہلے چار اوورز میں پاکستان سے ریادہ سوئنگ ملی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. بریکنگ, وجے شنکر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ, پاکستان پانچ اوورز میں 14/1

    بھونیشور کا میدان سے جانا انڈیا کے لیے نیک شگون ثابت ہوا جب ان کے متبادل بولر وجے شنکر نے اپنی پہلی ہی گیند پر امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کر دیا

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    imam

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images