ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب

  1. مانچسٹر میں سورج نظر آ گیا!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. بریکنگ, مانچسٹر میں بارش رک گئی

    مانچسٹر

    اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے اور سورج نے بادلوں کی اوٹ سے جھانکنا شروع کر دیا ہے

  3. اولڈ ٹریفرڈ میں بارش: چھت تعمیر کریں یا میدان میں شیٹ ڈالیں؟

    2019 میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ منتظمین کے لیے بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کافی دشوار رہا ہے۔ اب تک ورلڈ کپ کے چار میچ بارش کی نظر ہو چکے ہیں اور آج کے میچ میں بھی خدشہ ہے کہ پاکستان کی اننگز کے دوران تیز بارش ہوگی۔ لیکن بارشوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ چند پریشان مداحوں کی جانب سے متبادل پیش کیے گئے ہیں لیکن یہ متبادل آخر کتنے معقول ہیں؟ ان متبادل ذرائع کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. ڈک ورتھ لوئس نظام کیا ہے؟

    بارش

    ،تصویر کا ذریعہget

    ڈک ورتھ لوئس نظام سے ایک روزہ کرکٹ میں ایسے مقابلوں کا فیصلہ کرنے میں مدد لی جاتی ہے جو بارش سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس کا نام فرینک ڈک ورتھ اور ٹونی لوئس کے ناموں پر رکھا گیا ہے جنھوں نے ریاضی کا یہ فارمولا تیار کیا۔

    اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر بارش کی وجہ سے اوورز کی تعداد کم کرنی پڑے تو بھی میچ کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ ڈک ورتھ لوئس نظام میں ریاضی کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کس تناسب سے مقررہ ہدف میں تبدیلی لائی جائے۔

    اگر میچ شروع ہونے کے بعد بارش ہو جائے تو میچ کے دوبارہ آغاز پر نتیجہ مقررہ اوورز کی تعداد میں کمی اور ایک نئے مطلوبہ ہدف کی صورت میں نکلتا ہے۔

    مثلاً اگر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم کی اننگز بارش سے متاثر ہو تو اکثر دوسری ٹیم کے لیے مقررہ ہدف بڑا ہوتا ہے۔

    تاہم اگر دوسری اننگز بارش سے متاثر ہو تو اکثر پہلے سے مقررہ ہدف میں کمی کی جاتی ہے لیکن اس کا تعلق وکٹوں کی تعداد سے بھی ہوتا ہے۔

  5. مانچسٹر کے فین زون میں بارش نے شائقین کا جوش ٹھنڈا کر دیا

    fans
    fans
    fans
  6. بارش کے بارے میں آئی سی سی کے قوانین کیا کہتے ہیں؟

    آئی سی سی کے قوانین کے تحت میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے لازم ہے کہ ون ڈے میچ کی ایک اننگز میں کم از کم 20 اوورز کا کھیل ہو۔

    اگر میچ کے آغاز کے بعد بارش کی وجہ سے پہلی اننگز میں 20 اوور کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوتا تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

    اگر بارش دوسری اننگز میں ہو اور بلے بازی کرنے والی ٹیم 20 اوورز نہ کھیل پائے تو پہلی اننگز کی تکمیل کے باوجود میچ منسوخ تصور کیا جاتا ہے۔

    امپائر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. بریکنگ, بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا

    بارش

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈین اننگز کے 47ویں اوور میں امپائر نے بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا ہے۔ جب کھیل رکا تو انڈین کپتان وراٹ کوہلی 70 اور وجے شنکر 3 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور انڈیا کا سکور 305 رنز تھا۔

  8. بریکنگ, انڈیا کے 300 رنز مکمل, کوہلی 70، وجے شنکر 1

    انڈین اننگز کے 300 رنز 46ویں اوور میں مکمل ہوئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بقیہ چار اوورز میں وراٹ کوہلی اپنی ٹیم کا سکور 350 کے سنگِ میل تک لے جانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

  9. حسن علی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سب سے مہنگے بولر, انڈیا 45 اوور، 298/3

    اب تک نو اوورز میں 84 رنز دینے والے حسن علی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے ہیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. بریکنگ, عامر کی دوسری وکٹ، دھونی بھی آؤٹ, انڈیا 298/4

    ایسا لگ رہا ہے کہ انڈین ٹیم کا مقابلہ صرف محمد عامر سے ہی ہے جنھوں نے اس میچ میں آٹھ اوورز میں 31 رنز کے کر دو وکٹیں لی ہیں۔ اس کے برعکس دیگر پاکستانی بولر بہت مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔

    میدان میں موجود پاکستانی شائقین بھی عامر عامر کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. بریکنگ, وراٹ کوہلی کے 11 ہزار رن مکمل, ایک روزہ میچوں میں 11000 رنز بنانے والے تیز ترین کھلاڑی

    انڈین کپتان نے اس میچ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 11 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔ یہ سنگِ میل انھوں نے اپنے 230ویں میچ کی 222ویں اننگز میں 51 نصف سنچریوں اور 41 سنچریوں کی مدد سے عبور کیا ہے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہgett

  12. محمد عامر کی پہلی وکٹ، انڈیا کو تیسرا نقصان, انڈیا 44 اوور، 286/3

    44ویں اوور میں محمد عامر نے میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی جب ہاردک پانڈیا نے ’ہیلی کاپٹر شاٹ‘ کھیلا لیکن لانگ آن پر بابر اعظم نے باؤنڈری نے ان کا کیچ لے لیا۔ انھوں نے دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے ۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. انڈیا 43 اوور، 274/2

    حسن علی کے آٹھویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے پہلے چھکا لگایا جب گیند بیٹ کے اوپری حصے سے لگتے ہوئے باؤنڈری کے پیچھے چلی گئی اور اس کے فوراً بعد انھوں نے ایک فل ٹاس پر چوکا لگایا اور 43ویں اوور میں 13 رنز حاصل کیے۔

  14. وراٹ کوہلی کی بھی نصف سنچری!

    کپتان وراٹ کوہلی اس اننگز میں انڈیا کے تیسرے بلے باز بن گئے جنھوں نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. انجری کے باوجود دھون انڈیا کے 12ویں کھلاڑی

    دھون

    ،تصویر کا ذریعہGoogle

  16. انڈیا 42 اوور، 261/2

    انڈین کپتان کوہلی نصف سنچری سے تین رنز دور ہیں اور ہاردک پانڈیا 10 رن پر کھیل رہے ہیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. انڈیا 41 اوور، 254/2

    آخری نو اوورز کا کھیل باقی اور کپتان کوہلی کے ساتھ ہاردک پانڈیا کریز پر موجود ہیں۔

  18. انڈین اننگز کے 40 اوور مکمل, 248/2: وراٹ کوہلی 37، ہاردک پانڈیا 05

    انڈین اننگز کے آخری دس اوورز باقی بچے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی اسی موقع پر واپسی کی تھی۔

    دیکھنا یہ ہے کہ کیا آج بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے یا انڈیا 350 سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہتا ہے۔

  19. عماد وسیم کی کفایتی بولنگ

    باقی بولنگ لائن اپ کی پٹائی کے باوجود عماد وسیم نے انڈین بیٹسمینوں کو رنز بنانے کے مواقع فراہم نہیں کیے۔ انھوں نے اپنے دس اوورز میں صرف 49 رنز دیے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. روہت شرما آؤٹ!, انڈیا 238/2، 39 اوورز

    پاکستان کو بالآخر دوسری وکٹ مل گئی۔ حسن علی کو سپیل کے لیے واپس لایا گیا اور انھوں نے اپنی دوسری ہی گیند پر روہت شرما کو 140 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا جن کا کیچ وہاب ریاض نے لیا۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images