ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔
لائیو کوریج
ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب
بولنگ میں تبدیلی، حسن علی کی جگہ وہاب ریاض, انڈیا 8 اوورز میں 42/0
آٹھویں اوور کے لیے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو حسن علی کی جگہ لایا گیا جنھوں نے اس اوور میں سات رنز دیے جن میں آخری گیند پر لگنے والا چوکا بھی شامل ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک ایک وکٹ لینے والے حسن علی نے آج اپنے تین اوورز میں 26 رنز دیے ہیں جن میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

عامر کی نپی تلی بولنگ, انڈیا 7 اوورز میں 35/0
سات اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور انڈیا کی رن بنانے کی اوسط پانچ رنز فی اوور تک پہنچ گئی ہے۔ انڈین بلے باز محمد عامر کو تو محتاط انداز سے کھیل رہے ہیں لیکن حسن علی کے خلاف دوسرے اینڈ سے آزادانہ شاٹس کھیل رہے ہیں۔

یہ اعداد و شمار ورلڈ کپ سے پہلے کے ہیں۔ عامر نے اس ورلڈ کپ میں ایک اننگز میں پہلی دفعہ پانچ وکٹیں آسٹریلیا کےخلاف حاصل کی تھیں۔
عامر کو آج کیا ہو گیا ہے؟
تجزیہ کار عثمان سمیع الدین کہتے ہیں کہ انھوں نے آج تک محمد عامر کو پچ پر دوڑنے کی وجہ سے وارننگ ملتے نہیں دیکھی اور آج انھیں تین اوورز میں دو دفعہ یہ وارننگ مل چکی ہے جو سمجھ سے باہر ہے۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
روہت شرما نے میچ کا پہلا چھکا لگا دیا, انڈیا چھ اوورز میں 32/0
انڈین بلے بازوں نے ابتدا میں محتاط انداز اپنانے کے بعد اب کھل کر کھیلنا شروع کیا ہے اور حسن علی کے تیسرے اور اننز کے چھٹے اوور میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
روہت شرما کا ایک اور چوکا
حسن علی کے خلاف انڈین بلے بازوں کا جارحانہ انداز جاری ہے اور روہت شرما نے انھیں چھٹے اوور میں ایک اور چوکا لگایا ہے۔ یہ شرما کا تیسرا چوکا تھا۔
بریکنگ, محمد عامر کو دوسری باضابطہ وارننگ!
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
محمد عامر کو امپائر مارائیس ایراسمس نے دوسری بار پچ کے درمیانی حصے میں دوڑنے پر تنبیہ کی ہے۔ اگر اب انھوں نے ایسا دوبارہ کیا تو وہ اس اننگز میں دبارہ بولنگ نہیں کر سکیں گے۔
بھارتی اداکار رنویر سنگھ میچ سے پہلے کمنٹری کرنے لگے
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈیا 20/0, لوکیش راہول 6 ، روہت شرما 14
محمد عامر نے اپنے تیسرے اور انڈین اننگز کے پانچویں اوور میں چار رنز دیے ہیں۔ اب تک انھوں نے تین اوورز میں مجموعی طور پر چھ رنز ہی دیے ہیں
لوکیش راہول کا پہلا چوکا
محمد عامر کو ان کے تیسرے اوور میں لوکیش راہول نے مڈ وکٹ پر پُل کرتے ہوئے اپنا پہلا چوکا لگایا لیکن اب تک عامر نے بہت نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔
عامر کو پچ پر دوڑنے پر امپائر کی وارننگ
محمد عامر کو اپنے دوسرے اوور میں امپائر مارائس ایراسمس نے پچ کے بیچ میں دوڑنے پر باضابطہ طور پر وارننگ دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
انڈیا 16/0, روہت شرما 14، لوکیش راہول 2
چار اوورز کھیل مکمل ہو چکا ہے اور انڈین بلے بازوں نے ابھی تک پراعتماد انداز میں محتاط طریقے سے بلے بازی کی ہے اور چار رنز فی اوور کی اوسط سے ہی رن بنائے ہیں۔
روہت شرما کا ایک اور چوکا
انڈین بلے بازوں نے حسن علی کو اپنے نشانے پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے دوسرے اوور میں بھی ایک چوکا لگا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters
اسلام آباد میں موسم کے ساتھ جذبات بھی گرم
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
محمد عامر کا ایک اور اچھا اوور, انڈیا 3 اوورز میں 11/0
محمد عامر نے اپنے سپیل کے آغاز سے ہی عمدہ لائن اور لینتھ پر بولنگ کی ہے اور اپنے دوسرے اوور میں صرف دو رنز ہی دیے ہیں۔
انڈیا 9/0, لوکیش راہول 0 ، روہت شرما 9
دو اوور کے اختتام پر جہاں لوکیش راہول نے تاحال اپنا کھاتہ نہیں کھولا وہیں روہت شرما نے ایک چوکے کی مدد سے نو رنز بنا لیے ہیں۔
انڈیا کا پہلا چوکا!
حسن علی کی تیسری گیند تیزی سے اندر آئی لیکن روہت شرما کی نہایت خوش قسمتی کہ گیند بلے کا اندرونی کنارا چھوتے ہوئے باؤنڈری کراس کر گئی۔
دوسرے اینڈ سے حسن علی کا آغاز
2017 کی چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین بولر حسن علی کو دوسرے اینڈ سے بولنگ کے لیے بلایا گیا ہے جن کا سامنا کرنے کے لیے روہت شرما موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
خان صاحب خود تو ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے تھے
تجزیہ کار حسن چیمہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے انڈیا کے خلاف 24 میچ کھیلے جن میں انھوں نے دس بار ٹاس جیتا۔ ان میں سے خان صاحب نے سات دفعہ ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ان میں سے چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی، لیکن آج وہ سرفراز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیتے نظر آئے۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, محمد عامر کا پہلا اوور میڈن
لوکیش راہول نے محتاط انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا ہے اور انڈین اننگز کا پہلا اوور میڈن رہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images