بریکنگ, بھونیشور اٹیک سے باہر!
پانچویں اوور کے دوران انڈیا کو دھچکا لگا جب ان کے انتہائی اہم بولر بھونیشور کمار ٹانگ میں پٹھے کھنچ جانے کی وجہ سے اپنا اوور مکمل کرائے بغیر میدان سے باہر چلے گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب
پانچویں اوور کے دوران انڈیا کو دھچکا لگا جب ان کے انتہائی اہم بولر بھونیشور کمار ٹانگ میں پٹھے کھنچ جانے کی وجہ سے اپنا اوور مکمل کرائے بغیر میدان سے باہر چلے گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈین بولنگ کی اوپننگ جوڑی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستانی بلے بازوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ جارحانہ بیٹنگ کرنے سے گریز کریں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان نے قدرے محتاط آغاز کیا ہے اور اب تک تین اوورز کے بعد انھوں نے بغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے ہیں جس میں امام کے چھ رنز اور فخر کے پانچ رنز شامل ہیں۔ دونوں نے ایک ایک چوکا لگایا ہے۔
فخر زمان نے بھمرا کو چوکا لگا کر اپنے عزائم کا اظہار کیا! یہ بھمرا ہی تھے جن کی نو بال کی مدد سے فخر نے 2017 میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی میچ میں شاندار سنچری سکور کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بھونیشور کمار نے اپنے پہلے اوور میں صرف دو رنز دیے ہیں۔ فخر اور امام کی جوڑی نے اپنے کھاتے کھول لیے لیکن دوسرے اینڈ سے اب انھیں انڈیا کے سب سے خطرناک بولر جسپریت بھمرا کا سامنے کرنا ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کے بھونیشور کمار نے بولنگ کا آغاز کیا ہے جہاں امام الحق نے پہلی گیند کو لیگ سائیڈ پر کھیل کر ایک رن حاصل کیا۔
پاکستانی اوپنرز میدان میں آئے تھے لیکن انھیں واپس جانا پڑا جبکہ انڈین کھلاڑی میدان میں موجود ہیں۔
پچ پر دوبارہ کور ڈال دیے گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق کے درمیان اب تک پانچ نصف سنچری جبکہ چار سنچری شراکتیں ہو چکی ہیں۔ لیکن حالیہ میچوں میں فخر کو جلدی آؤٹ کرنے کی یہ ترکیب سامنے آئی ہے کہ انھیں آف سٹمپ کے باہر گیند کرائی جائے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی وہ ایسے ہی آؤٹ ہوئے تھے۔
جبکہ دوسری طرف امام الحق نے لیگ سٹمپ کے باہر کی گئی شارٹ پچ گیندوں پر آؤٹ ہونے کی عادت ڈال لی ہے۔ وہ اس ورلڈ کپ میں دو مرتبہ اس انداز میں آؤٹ ہو چکے ہیں۔
امام کو پچھلے میچ کے بعد اپنے سست کھیل پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ایک محتاط آغاز ہی پاکستان کے لیے ایک بڑے ہدف کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی بڑی تعداد میں شائقین پاکستان اور انڈیا کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے ہوٹلوں میں جمع ہیں۔




پاکستان کے گذشتہ دو میچوں میں محمد عامر نے 20 اوورز میں 77 رنز دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے باقی بولرز نے 79 اوورز میں 554 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والے محمد عامر نے انڈیا کے خلاف 10 اوورز میں 47 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر چار میچوں میں اپنی وکٹوں کی تعداد 13 کر لی ہے۔
وہ ایک مرتبہ پھر اس ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولروں کی فہرست میں سب سے اوپر آ گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے بھی 13 وکٹیں لی ہیں لیکن انھوں نے یہ وکٹیں 5 میچوں میں حاصل کی ہیں۔
انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
انڈین اننگز کی خاص بات روہت شرما کے 140 رنز اور وراٹ کوہلی اور لوکیش راہول کی نصف سنچریاں تھیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ بقیہ بولروں کی کارکردگی کچھ خاص نہیں تھی۔
آخری دس اوورز میں انڈیا نے 88 رنز بنائے اور اس کی تین وکٹیں گریں۔ یہ اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر سب سے بڑا سکور ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لاہور کے ریس کورس پارک میں شائقین کے لیے لگائی گئی سکرینوں پر گرمی کے باوجود لوگوں کا رش لگا رہا۔ ہمارے ساتھی عمر دراز نے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔
محمد عامر کی کامیابی کے بعد انڈیا کے پاس دو نئے بلے باز اس وقت موجود ہیں جو کیدھار جادھو اور وجے شنکر ہیں۔
محمد عامر نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کر لی جب انھوں نے انڈین کپتان کوہلی کو 77 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بارش کی وجہ سے 50 منٹ کے وقفے کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے اور وہاب ریاض نے اپنے اوور کی آخری دو گیندیں کرائیں جن پر کوہلی اور شنکر نے چھ رن مزید حاصل کیے۔
کرکٹ کے حوالے سے سب سے معتبر ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پچ پر موجود کور ہٹائے جا رہے ہیں اور امپائرز میدان کا جائزہ لے رہے ہیں اور وکٹیں بھی اپنی جگہ پر لگا دی گئی ہیں۔ اس صورتحال کا مطلب یہ ہے کہ اگلے دس اوورز میں میچ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے اور انڈیا اپنی اننگز کے پورے 50 اوورز کھیلے گا۔
تاہم بارش کی وجہ سے ہونے والے وقفے کے باعث اننگز کے دوران وقفہ صرف 15 منٹ کا ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہPA
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میدان میں موجود کورز کو ہٹایا جا رہا ہے جبکہ پچ اور اس کے اطراف کے حصے ابھی بھی ڈھکے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ اگر بارش جاری رہتی ہے اور پاکستان کو 20 اوورز بیٹنگ کرنی ہو تو انھیں 184 رنز کا ہدف ملے گا لیکن اگر بارش رک جائے تو انھیں 46 اوورز میں 327 رنز بنانے ہوں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images