ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب

  1. ملک ایک اوور کے بعد باہر، وہاب واپس

    شعیب ملک کے پہلے اوور میں 11 رنز کھانے کے بعد کپتان سرفراز نے ایک بار پھر وہاب ریاض کوبولنگ کے لیے بلایا ہے جنھوں نے اب تک دو اوورز میں 14 رنز دیے ہیں۔

    تاہم تیسرے اوور میں انھیں پچ کے درمیانی حصے پر دوڑنے کی وجہ سے دو بار وارننگ ملی ہے۔ وہاب سے قبل عامر کو بھی دو وارننگز مل چکی ہیں۔

  2. ایک طرف راہل تو دوسری جانب روہت

    کرکٹ کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کہتے ہیں کہ حالانکہ تمام توجہ عمدہ بیٹنگ کرنے والے روہت شرما پر مرکوز ہے لیکن دوسری طرف راہل نے بھی زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. ’مودی‘ کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ملی!

    mask

    مانچسٹر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی کپ کے میچ کے لیے آئے سینکڑوں انڈین شائقین کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے فیس کٹ آؤٹ میدان کے اندر لے جانے سے روک دیا گیا۔

    اولڈ ٹریفرڈ میں جس تعداد میں انڈین پوری دنیا سے میچ دیکھنے آئے ہیں ان میں پاکستانی شائقین کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ دنیا بھر سے مانچسٹر آنے والے انڈین شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کے چہرے کے ماسک بھی اٹھا رکھے تھے۔

    تاہم گراونڈ کے باہر موجود آئی سی سی کے ایک اہلکار، جس کے ہاتھوں میں درجنوں ایسے ماسک تھے، نے بی بی سی کے فراز ہاشمی کو بتایا کہ کسی قسم کے سیاسی نشانات یا پوسٹر اور دیگر اشیا میدان میں لے جانا منع ہے۔

    یاد رہے کہ انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھی آئی سی سی نے بھارتی فوج کی ایک یونٹ کے نشان والے دستانے پہننے سے روک دیا تھا۔

  4. انڈیا کے خلاف سپنرز کا استعمال سمجھ سے باہر

    کرکٹ تجزیہ کار حسن چیمہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا تاکہ فاسٹ بولرز کے ذریعے انڈیا پر دباؤ ڈالا جا سکے لیکن سرفراز نے الٹا پہلے 20 اوورز میں سے 11 اوور سپنرز سے کروا دیے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. حفیظ کا استقبال بھی چوکے، چھکے سے, انڈیا 23 اوورز میں 134/0

    محمد حفیظ اس اننگز میں پاکستان کی جانب سے بولنگ کرنے والے ساتویں بولر ہیں۔ انھیں روہت شرما نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر چوکا اور پھر لوکیش راہول نے چھکا لگایا۔ ان کے پہلے اوور میں بھی 11 رنز ہی بنے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  6. بریکنگ, پاکستان کی جانب سے بولنگ میں ایک اور تبدیلی, انڈیا 123/0

    پاکستان نے 22ویں اوور کے لیے شاداب خان کی جگہ شعیب ملک کو بولنگ کے لیے بلایا ہے جو پاکستان کی جانب سے آج کے میچ میں بولنگ کرنے والے چھٹے بولر ہیں۔ انھوں نے اپنے پہلے اوور میں 11 رنز دیے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. پاکستانی سپنرز انڈین بلے بازوں کے سامنے ناکام

    سنہ 2011 سے لے کر آج کے میچ سے قبل پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تمام ایک روزہ میچوں میں انڈیا کے سب سے خطرناک بلے باز وراٹ کوہلی، روہت شرما، دھونی اور ہاردک پانڈیا نے پاکستانی سپنرز کی 639 گیندوں کا سامنا کیا ہے اور صرف دو بار انھیں اپنی وکٹ کھونی پڑی ہے۔

  8. ’جو بھی جیتے میچ اچھا ہونا چاہیے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. بریکنگ, لوکیش راہول کی بھی نصف سنچری

    روہت شرما کے بعد لوکیش راہول نے بھی شعیب ملک کو چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ش

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  10. ’انڈیا اور پاکستان کے شائقین سٹینڈز میں ایک ساتھ بیٹھے ہیں‘

    بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ایگنیو کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے ترسیل کا فائدہ یہ ہوا کہ انڈیا اور پاکستان کے شائقین سٹینڈز میں ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ یہ قدم ایک مثبت پیغام بھیجنے میں مدد کرے گا۔

    شائقین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. وکٹ وکٹ وکٹ! وکٹ کہاں ہے, انڈیا 21 اوورز میں 112/0

    انڈین اوپنرز نے 21 ویں اوور میں سات رنز بنائے ہیں۔ پاکستانی بولر رنز بنانے کی رفتار تو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن انڈین بیٹنگ لائن اپ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو میچ میں واپس آنے کے لیے وکٹوں کی ضرورت ہے۔

  12. انڈین اننگز کے 20 اوورز مکمل, 105/0

    پاکستانی سپنرز سپیل کے آغاز میں زیادہ سکور دینے کے بعد اب بہتر گیند کر رہے ہیں۔ 20ویں اوور میں بھی صرف دو رن بنے ہیں۔

  13. پانچ اوورز بغیر باؤنڈری کے

    پاکستانی بولرز نے گذشتہ پانچ اوورز میں قدرے بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور آخری 30 گیندوں پر انڈیا نے 20 رنز تو حاصل کیے ہیں مگر اس میں کوئی باؤنڈری شامل نہیں تھی۔

    imad

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  14. اولڈ ٹریفرڈ میں نیلے رنگ کا سمندر

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. انڈیا 103/0, روہت شرما 62، لوکیش راہول 38

  16. آسٹریلیا کے بعد انڈیا کی بھی بڑی اوپننگ شراکت

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی پاکستان نے ابر آلود موسم میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی لیکن ادھر بھی فنچ اور وارنر نے 146 رنز کی شراکت جوڑی تھی۔ آج ایک بار پر وہی وہی حالات ہیں کہ لوکیش راہول اور روہت شرما نے بھی بیٹنگ کے لیے ناسازگار حالات میں سو رنز کی اوپننگ شراکت قائم کر لی ہے اور پاکستانی بولرز مکمل طور پر بے بس نظر آ رہے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے محمد عامر کی بدولت کم بیک کرتے ہوئے انھیں صرف 308 تک محدود رکھا تھا۔ کیا آج بھی پاکستان ویسی کارکردگی دہرانے میں کامیاب ہو سکے گا؟

  17. بریکنگ, پاکستان کے پاس سوچ بچار کا موقع

    اننگز میں اس وقت پانی کا وقفہ ہے اور سرفراز احمد کے پاس موقع بھی کہ وہ اپنی حکمتِ عملی کا جائزہ لیں

  18. رن آؤٹ چانس ضائع کرنا مہنگا پڑنے لگا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. انڈیا کتنا سکور کر سکتا ہے؟

    سکور پریڈیکٹر یعنی سکور کی پیشن گوئی کے مطابق انڈیا اپنی اننگز میں 342 رنز بنائے گا۔ اگر انڈیا ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کی جیت کا امکان بہت بڑھ جائے گا۔ اب تک ورلڈ کپ کے میچوں میں ہر وہ ٹیم جس نے پہلی اننگز میں 250 سے زیادہ سکور بنایا ہے وہ فاتح رہی ہیں۔

  20. بریکنگ, انڈیا کی اننگز کے 100 رنز مکمل, روہت شرما 60، لوکیش راہول 37

    انڈین اننگز کے 100 رنز 18 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مکمل ہو گئے ہیں اور اس دوران روہت شرما اور لوکیش راہول نے 10 چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں۔اس وقت کھیل میں پانی کا وقفہ ہے۔