ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب

  1. اب تک میچ کا بہترین کھلاڑی کون رہا ہے؟

    انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادیو بلاشبہ بہترین بولر رہے ہیں جن کی وجہ سے انڈیا نے نہایت سرعت سے پاکستانی بیٹنگ کا بیڑا غرق کر دیا۔ انھوں نے لگاتار دو اوورز میں پاکستان کے دونوں کامیاب ترین بلے باز، بابر زمان اور فخر زمان کو آؤٹ کر دیا۔ لیکن روہت شرما کے شاندار 140 رنز شاید انھیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جتوا دیں کیونکہ انھوں نے ابر آلود اور بیٹنگ کے لیے ناسازگار حالات کے باوجود انتہائی عمدگی سے کھیلتے ہوئے سنچری بنائی۔ ان کی کارکردگی پر ہمارے نامہ نگارعبدالرشید شکور کا مضمون پڑھیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. ڈی ایل ایس کے مطابق پاکستان کا سکور 252/6 ہونا چاہیے

    35 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 166 ہے جبکہ اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ڈک ورتھ لوئس کے مطابق اس وقت پاکستان کا سکور 252/6 ہونا چاہیے تھا۔

    اگر بارش کے باعث مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا تو پاکستان یہ میچ 86 رنز سے ہار جائے گا۔

    ڈی ایل ایس

    ،تصویر کا ذریعہ@CricerzFantasy

  3. بریکنگ, بارش ایک بار پھر واپس

    35ویں اوور کے اختتام پر بارش ایک بار پھر حسب توقع شروع ہو گئی ہے جس کی ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی۔ ڈک ورتھ سسٹم کے مطابق اس وقت پاکستان مطلوبہ ہدف سے 86 رنز پیچھے ہے۔ اس وقت کریز پر شاداب خان ایک رن پر جبکہ عماد وسیم 22 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. بریکنگ, کپتان سرفراز احمد بھی ناکام، پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی, پاکستان 35 اوورز میں 166/6

    صرف 12 رنز بنا کر کپتان سرفراز احمد وجے شنکر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یاد رہے کہ یہ ورلڈ کپ میں شنکر کا پہلا میچ ہے اور انھوں نے میچ میں اپنی پہلی گیند پر امام الحق کو آؤٹ کیا تھا۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. شعیب ملک کے آؤٹ ہونے پر شائقین کا ردِ عمل, پاکستان 34 اوورز میں 165/5

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. شعیب ملک کی ناقص فارم, پاکستان 33 اوورز میں 157/5

    شعیب ملک پچھلے دو میچوں سے لگاتار صفر پر آؤٹ ہو رہے ہیں۔

    تجزیہ کار مظہر ارشد کے مطابق برطانیہ میں کم از کم 20 اننگز کھیلنے والوں میں شعیب ملک کی 13.07 کےساتھ چوتھی بری اوسط ہے۔ فہرست میں ان سے اوپر تین انگلش بولرز ہیں۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک اس سال 12 ون ڈے اننگز میں 83ء 20 کی اوسط سے صرف 250 رنز بنا سکے ہیں جس میں ایک صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔

    میچ سے ایک روز قبل کپتان سرفراز اور کوچ مکی آرتھر نے شعیب ملک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم میں شمولیت ضروری ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. جیت کے لیے فی اوور دس رنز درکار, پاکستان 32 اوورز میں 154/5

    پاکستان کے لیے جیت حاصل کرنا مشکل سے بڑھ کر نامکنات کی طرف بڑھتا جا رہا ہے۔ 32 اوور کے کھیل کے بعد انھیں فی اوور دس رنز سے زیادہ سکور کرنا ہے اور ان کے پاس صرف پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ اس وقت کھیل میں پانی کا وقفہ ہے۔

  8. آخری دس اوورز میں پاکستان کی چار وکٹیں گر گئیں, پاکستان 31 اوورز میں 146/5

    21 اوور سے لے کر 30ویں اوور تک کے کھیل میں جہاں پاکستان کو سکورنگ میں تیزی لانی تھی، وہاں انڈین بولرز، بالخصوص یادیو نے شاندار بولنگ کی اور صرف 49 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کر کے یقینی بنا لیا کے ان کی ٹیم جیت سے ہمکنار ہوگی۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. 120 گیندوں پر 197 رنز درکار، پانچ وکٹیں باقی, پاکستان 30 اوورز میں 140/5

    30 اوورز کے مرحلے پر پاکستان کی اننگز انتہائی مشکل میں ہے اور جیت کی امیدیں تقریباً معدوم ہو چکی ہیں۔ انڈیا نے اس موقع پر اپنی اننگز کے دوران ایک وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

  10. اور لائن لگ گئی

    117/1 سے 129/5، پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر میچ کے ایک اہم موڑ پر لڑکھڑا گئی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. عماد وسیم کا پانڈیا کو چوکا, پاکستان 29 اوورز میں 137/5

    29ویں اوور کی پہلی گیند پر پانڈیا ہیٹ ٹرک کے نزدیک تھے لیکن سرفراز نے گیند روک لی۔ اوور کی آخری گیند پر عماد وسیم نے ایک چوکا لگایا۔ اس اوور کے اختتام پر پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز درکار ہیں۔

  12. کلدیب یادو کی عمدہ گیند

    پاکستان کے بہترین بلے باز بابر اعظم اس وقت کریز پر جم چکے تھے اور 48 رنز کی اننگز کھیل چکے تھے۔ ایسے میں کلدیپ یادو نے ایک عمدہ گیند کرائی جو کرکٹ پر تبصرے اور تحقیق کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق پانچ اعشاریہ آٹھ ڈگری سپن ہوئی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. بریکنگ, پاکستان کی اننگز مشکلات میں گھر گئ، حفیظ اور ملک بھی آؤٹ, پاکستان 27 اوورز میں 129/5

    اگلے ہی اوور میں پاکستان کے ان فارم بلے باز محمد حفیظ نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا تو ان کا وجے شنکر نے کیچ لے لیا اور اس کے بعد اگلی ہی گیند پر شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  14. بریکنگ, کلدیپ یادیو کی بہترین بولنگ، فخر بھی آؤٹ, پاکستان 26 اوورز میں 126/3

    پاکستان کی اننگز مشکلات میں گھر گئی ہے۔ کلدیپ یادیو نے لگاتار دوسرے اوور میں دوسری کامیابی حاصل کی جب فخر زمان ان کی گیند پر سوئیپ کرتے ہوئے 62 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس اوور میں انھوں نے کوئی رن بھی نہیں دیا۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. محمد حفیظ کا آتے ہی چھکا!, پاکستان 25 اوورز میں 126/2

    بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے محمد حفیظ نے یوزویندرا چہل کو زوردار چھکا رسید کیا۔

  16. بریکنگ, انڈیا کی بڑی کامیابی! بابر اعظم آؤٹ, پاکستان 24 اوورز میں 117/2

    کلدیپ یادیو نے انتہائی خوبصورت گیند کے ذریعے بابر اعظم کو 48 رنز پر بولڈ کر دیا جس سے پاکستان کی جیت کی امید مدہم ہو گئی ہے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. ’پاکستان کو 163 رنز کو ہدف سمجھ کر بیٹنگ کرنی چاہیے‘

    صحافی دانیل رسول کہتے ہیں کہ اگر پاکستان کی ایک وکٹ ہی گری رہتی ہے تو پاکستان کو 30ویں اوور کے اختتام پر 163 رنز بنانے ہوں گے۔ کیونکہ ایک گھنٹے میں بارش متوقع ہے اس لیے پاکستان کو 163 رنز کو ہدف سمجھ کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. بریکنگ, فخر اور بابر کی 100 رنز کی شراکت قائم

    فخر زمان اور بابر اعظم نے 109 گیندوں پر 100 رنز کی شراکت قائم کر لی ہے۔ فخر اس وقت 58 اور بابر 46 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  19. فخر کے بعد بابر کا بھی چھکا!, پاکستان 23 اوورز میں 113/1

    ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان اب شاید بیٹنگ میں تیزی اختیار کرنے کی حکمت عملی پر عمل کرنے کے لیے پر تول رہا ہے۔ فخر زمان کے بعد بابر اعظم نے بھی شاندار چھکا لگایا۔

    بابر

    ،تصویر کا ذریعہ@TheRealPCB

  20. بریکنگ, فخر زمان کی نصف سنچری مکمل, پاکستان 21 اوورز میں 95/1

    فخر زمان نے اپنی 11ویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے یہ سنگِ میل پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے عبور کیا۔ چہل کی گیند پر مڈ وکٹ پر انھوں نے اونچا شاٹ کھیل کر چھکا لگایا اور سنگ میل عبور کیا۔

    فخر

    ،تصویر کا ذریعہAFP