فائزر کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر

تازہ تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ ادویات بنانے والی عالمی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ہیں۔ ادھر جان ہاپکنز یونیورسٹی اور امریکی میڈیا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پہلی بار ایک دن میں چار ہزار اموات ہوئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کووڈ 19: پاکستان، زمبابوے اور میکسیکو جیسے ممالک کو ویکسین کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے

    پاکستان، زمبابوے اور میکسیکو جیسے کچھ ممالک کے لیے ویکسین کے حصول کی جنگ طویل اور اذیت ناک ہو سکتی ہے۔

    اب تک 189 ممالک ’کوویکس اِنیشی ایٹو‘ پر دستخط کر چکے ہیں۔ اس کوشش کا مقصد دنیا بھر کو ایک عالمی بلاک کی صورت میں متحد کرنا ہے تا کہ دوا ساز کمپنیوں سے سودے طے کرنا آسان ہوں۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  2. چینی سائنسدان: لیبارٹری سے وائرس نکلنے کے شبے کو دور کرنے کے لیے ’کسی بھی تحقیقاتی دورے‘ کا استقبال کریں گے

    china

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین کی ایک سائنسدان نے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کورونا وائرس ان کی لیبارٹری سے نکلا، کہا ہے کہ وہ اس شبے کو دور کرنے کے لیے ’کسی بھی قسم کےتحقیقاتی دورے‘ کا استقبال کریں گی۔

    پروفیسر شی زینگالی کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کووڈ 19 کی ابتدا کے بارے میں تحقیقات کرنے کے لیے آئندہ ماہ چین کے شہر ووہان جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

  3. کئی ممالک کے برطانیہ سے سفری رابطے منقطع

    اس ماہ کے آغاز سے برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک نے برطانیہ سے سفری رابطے منقطع کر دیے ہیں۔

    اس بارے میں دیکھیے ہماری یہ ویڈیو۔۔۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  4. عالمی ادارہ صحت: ’کورونا وائرس کی نئی قسم قابو سے باہر نہیں‘

    اس ماہ کے آغاز سے برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک نے برطانیہ سے سفری رابطے منقطع کر دیے اور اس حوالے سے دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    لیکن عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی چیف مائیک رائن نے کہا ہے کہ اس وبا کے پھیلاؤ کے دوران نئی قسم دریافت ہونا معمول کی بات ہے اور یہ ’قابو سے باہر‘ نہیں۔

    واضح رہے کہ اس کے برعکس اتوار کے روز برطانیہ کے سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے اس نئی قسم کے لیے ’سخت شدت‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. بریکنگ, پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں وینٹیلیٹر پر موجود 41 مریض ہلاک

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 82 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9474 ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مرنے والوں میں سے 41 مریض وینٹیلیٹر پر تھے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1704 کیس بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 460,672 ہو گئی ہے۔

  6. کورونا کی نئی قسم: برطانیہ سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی

  7. وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا متاثرین میں شامل

    عثمان بزدار، کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد انھوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ انھیں گذشتہ رات سے بخار اور فلو کی معتدل علامات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک اس صوبے میں کورونا سے ایک لاکھ 31 ہزار 933 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ یہاں اموات کی کُل تعداد تین ہزار 638 ہو چکی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. کورونا کے زمانے میں دس ہزار مہمانوں والی شادی کیسے ممکن؟

  9. کورونا وائرس کی شناخت ہونے والی نئی قسم کے متعلق ہم کیا جانتے ہیں؟

  10. برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی شناخت کے بعد یورپی یونین کے حکام کی ممکنہ اقدامات پر ملاقات، متعدد ممالک کی برطانیہ پر سفری پابندی

    pic

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی شناخت کے بعد یورپی یونین کے حکام اب ممکنہ اقدامات کے لیے ملاقات کریں گے جبکہ یورپ بھر میں کئی ممالک نے ابتدائی طور پر برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    جرمنی، فرانس، اٹلی ان چند ممالک میں شامل ہیں جنھوں نے برطانیہ جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ برطانیہ سے باہر جانے والی چینل ٹنل کی ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ کینیڈا نے بھی برطانیہ پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

    برطانیہ میں صحت حکام کے مطابق وائرس کی نئی قسم 70 فیصد زیادہ وبائی ہے لیکن ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ہی کہ یہ پہلے سے زیادہ موذی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے کہ وائرس کی یہ قسم ویکسین کے خلاف مختلف طریقے سے رد عمل کرتی ہے۔

    pic

    ،تصویر کا ذریعہepa

    برطانیہ پر مختلف دورانیے کی سفری پابندیاں عائد کرنے والے دیگر ممالک میں آئرلینڈ، بیلجئیم، آسٹریا، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور بلغاریہ شامل ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ملک کی وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اتوار سے ملک میں آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم جو پراوزیں ملک میں موجود ہیں انھیں باہر جانے کی اجازت ہے۔ خبر میں مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب میں زمینی اور سمندری راستے سے آنے والے سفر پر بھی اگلے ایک ہفتے تک پابندی ہوگی۔

  11. امریکی ایوان نمائندگان کا 900 ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج پر اتفاق

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کئی ماہ کی رساکشی کے بعد امریکی قانون سازوں نے کورونا کے وبا کے پیش نظر تقریباً 900 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج پراتفاق کیا ہے۔ اس امدادی پیکیج میں کاروبار اور بے روزگاری کے پروگراموں کے لیے بھی رقم شامل ہے۔

    اگلے نو ماہ کے دوران سرکاری امور کو فنڈ دینے کے لیے 1.4 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کے ایک بڑے قانون کے ساتھ اس رقم کو مختص کیا گیا ہے۔

    اس امدادی پیکیج پر ایک ایسے وقت میں اتفاق کیا گیا ہے جب رواں ماہ کے آخر میں کووڈ 19 کے ضمن میں دینے جانے والے بہت سے امدادی پروگرام ختم ہونے کو تھے۔

    تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ امریکیوں کو بے روز گاری کی صورت میں ملنے والی مراعات کھو جانے کا خطرہ ہے۔

    توقع ہے کہ پیر کو امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ اس پیکیج پرووٹ ڈالیں گے۔ جس کے بعد اسے قانونی شکل دینے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کی ضرورت ہو گی۔

  12. برطانیہ میں وائرس کی نئی شکل: مختلف ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی متعدی اور تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد متعدد یورپی ممالک نے برطانیہ سے سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    آئرلینڈ، جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈس اور بیلجیئم نے برطانیہ کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ تاہم مختلف ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات ابتدائی طور پر قلیل مدتی ہیں۔

    بیلجیئم نے فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ٹرین کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    اٹلی نے چھ جنوری تک برطانیہ کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق، اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    فرانس نے اتوار کی شب سے 48 گھنٹوں کے لیے برطانیہ کے ساتھ مال بردار لاریاں سمیت تمام سفری رابطوں کو معطل کر دیا۔

    اسی طرح سوئزلینڈ اور ترکی نے بھی برطانیہ سے تمام پروازوں پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    پیر کی صبح یورپی یونین کے ہونے والے اجلاس میں مزید مربوط اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سنیچر کو متاثرہ علاقوں میں چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کروائی تھی، جس کے بعد مسیحی مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر کی جانے والی نرمی کو ختم کیا گیا ہے اور اس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  13. سڈنی: وبا کے مزید پھیلتے ہی نئی پابندیوں کا اعلان

    سڈنی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نے کوویڈ ۔19 کی بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پانے کی کوشش میں گریٹر سڈنی کے علاقے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

    گھریلو اجتماعات 10 افراد اور دیگر مقامات پر 300 افراد کے اجتماع ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو پہلے ہی گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کورونا کے یہ کیسز شہر کے شمالی ساحل کے علاقے میں پائے گئے جہاں سنیچر سے پانچ روزہ لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا۔

  14. جان جائے پر مردانہ قوت نہ جائے

  15. , پشاور میں شادی ہال میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مینیجر گرفتار

    CORONA

    ،تصویر کا ذریعہDC PESHAWAR

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے جانےوالے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کراؤن کلب اور پیرا ڈائز شادی ہال کے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے رنگ روڈ اور دلہ زاک روڈ پر شادی ہالوں کا معائنہ کیا۔ وہاں پابندی کے باوجود مہمانوں کو ہال کے اندر کھانا کھلایا جا رہا تھا۔

    اس صورتحال کے باعث حکام نے ہوٹلوں کے منیجرز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  16. کورونا ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر دعووں کی حقیقت کیا ہے؟

  17. تھائی لینڈ: یومیہ متاثرین میں ریکارڈ اضافے کے بعد 10 ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

    reuters

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے بعد 10ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    متاثرین میں بیشتر مہاجر اور مزدور شامل ہیں جن کا تعلق دارالحکومت کے قریب ایک جھینگا بازار سے پایا گیا ہے۔

    تھائی لینڈ کووڈ 19 ٹاسک فورس کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکام، بدھ تک جنوب مغربی صوبے سموت ساخون کے علاوہ قریبی صوبوں، سمت سونگھرم اور نکھون پاتھوم اور تائیسن وسانیوتھین میں 10 ہزار 300 افراد کے ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا ’ملک بھر کے متعدد صوبوں میں فعال متاثرین کی چھان بین کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘

  18. شادی تو ہوگی چاہے کورونا ٹیسٹ مثبت ہی کیوں نہ آئے!

    شادی والے دن کورونا کا ٹیسٹ مثبت آئے تو کیا کرنا چاہیے؟ انڈیا میں ایک جوڑے کا خیال ہے کہ شادی تو کسی صورت نہیں رکنی چاہیے۔

    انڈیا کی ریاست راجھستان میں ایک جوڑے نے پی پی ای یا حفاظتی لباس پہن کر اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

    اس شادی کا ماحول کیسا تھا؟ دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  19. برطانیہ میں وائرس کی نئی شکل: عالمی ادارہِ صحت کا برطانوی حکام سے رابطہ

    Reuters

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی شکل کے بارے میں برطانوی عہدیداروں کے ساتھ ’قریبی رابطے‘ میں ہے۔

    کورونا وائرس کی یہ نئی شکل، پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، لیکن ابھی تک یہ خیال نہیں کیا جا رہا کہ یہ زیادہ مہلک ہے۔

    وائرس کی اس تیزی سے پھیلتی شکل پر قابو پانے کے لیے لندن سمیت جنوب مشرقی انگلینڈ کے بڑے حصے اب نئی اور سخت پابندیوں کے زیرِ اثر ہیں۔

    وائرس کی اس نئی شکل کے وجود میں آنے کے بعد نیدرلینڈز نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کررہا ہے۔

    ڈچ حکومت نے بتایا کہ یہ پابندی اتوار سے نافذ العمل ہے اور یکم جنوری تک برقرار رہے گی۔

    یہ اقدام اس ماہ کے شروع میں نیدرلینڈ میں ایک متاثرہ مریض کے نمونے لینے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس مریض میں کورونا وائرس کی اسی قسم کا انکشاف ہوا تھا جو برطانیہ میں پائی گئی ہے۔

    برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے مطابق وائرس کی اس نئی شکل میں ریپروڈکشن نمبر R کی شرح میں 0.4 یا اس سے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

  20. کورونا وائرس سے خواتین کے مقابلے میں زیادہ مرد کیوں ہلاک ہو رہے ہیں؟

    Getty Images

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    20 جنوری 2020 کو جب چین کے علاقے ووہان سے سامنے آنے والی سانس کی پراسرار بیماری کے بارے میں زیادہ معلومات بھی نہیں تھیں، تب ماہرِ جینیات شیرون ماؤلم نے ٹوئٹر پر ایک بے باک پیش گوئی کی۔

    امریکہ میں مقیم 43 سالہ کینیڈین ڈاکٹر نے پوچھا تھا ’ووہان میں دریافت ہونے والی سانس کی بیماری سے زیادہ مرد کیوں مر رہے ہیں؟‘

    ان کا قیاس درست تھا۔

    گلوبل ہیلتھ 50/50 ڈیٹا بیس کے مطابق جن ممالک سے اعداد و شمار میسر ہیں ان کے مطابق کووڈ 19 سے خواتین کی بہ نسبت مرد زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں۔

    30 نومبر کے بعد یمن میں ہونے والی ہلاکتوں میں تین چوتھائی تعداد مردوں کی تھی، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، ملاوی اور نائجیریا میں بھی یہی تناسب تھا جبکہ افغانستان اور پاکستان میں بھی لگ بھگ یہی صورتحال تھی۔

    ترکی، سربیا، کرغستان اور ہانگ کانگ میں یہ تعداد اندازاً 62 فیصد تھی۔

    ایسے ممالک جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ رہی ان میں سے انڈیا اور میکسیکو میں 64 فیصد، برازیل میں 58 فیصد اور امریکہ میں 54 فیصد مرنے والے مرد تھے۔

    اسی ڈیٹا سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ انفیکشن سے دونوں اصناف یکساں متاثر ہوئی ہیں۔