روس: برطانیہ سے آنے والی پروازوں کی معطلی میں توسیع کر دی گئی

،تصویر کا ذریعہEPA
روسی خبر رساں اداروں کی اطلاع کے مطابق، روس نے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی میں 12 جنوری تک توسیع کردی ہے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں ماسکو میں کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ ’آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پابندیوں کی مدت کو 12 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔‘
برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت کے بعد، روس نے 22 دسمبر کو برطانیہ کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
کئی دوسری حکومتوں نے بھی برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سے جنوبی کوریا اور فن لینڈ سمیت کئی ممالک میں اس نئی قسم کے متاثرین کی اطلاعات ہیں۔













