آسٹریلیا: سڈنی میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ، نئی پابندیوں کا اطلاق

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست سڈنی میں کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے گریٹر سڈنی کے علاقے میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بدھ تک، گھریلو دعوتوں میں 10 افراد جبکہ ہوٹلوں اور دیگر تقریبات کے مقامات پر 300 افراد تک کے جمع ہونے کی اجازت ہو گی۔ ان علاقوں کے رہائشیوں کو پہلے ہی گھر میں رہنے کا کہا گیا ہے۔
متاثرین کی نئی تعداد شہر کے شمالی ساحل کے علاقے میں ہے، جہاں سنیچر کے روز پانچ روزہ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
کرسمس سے قبل سڈنی کے رہائشی شہر چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں ہزاروں افراد نے ہمسایہ ریاست وکٹوریہ کا سفر کیا جس کے بعد ریاست وکٹوریا آدھی رات سے گریٹر سڈنی اور این ایس ڈبلیو وسطی ساحل کے رہائشیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کررہی ہے۔
اس کےعلاوہ شہریوں کو 14 دن قرنطینہ میں بھی رہنا ہو گا۔











