کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. امریکی ایئرپورٹس پر سکریننگ کے باعث افراتفری

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہCHRISTINA CLANCY

    کورونا وائرس کی سکریننگ کے دوران امریکہ میں کئی ایئرپورٹس پر افراتفری کے مناظر سامنے آئے ہیں۔

    کئی ایئرپورٹس پر یورپ سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے خاص اقدامات کیے گئے ہیں۔

    کسٹمز سے گزرنے سے قبل انھیں لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑا کیا گیا تاکہ سکریننگ کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

    امریکہ نے کورونا وائرس کے 2700 کیسز کی تصدیق کی ہے جبکہ 54 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے برطانیہ اور آئرلینڈ سمیت یورپ سے آنے والوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں مسافر ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر انتظار میں کھڑے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم کا پی ایم ہاوس میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کا حکم

    پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے پی ایم ہاوس میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    وزیراعظم ہاوس کے ترجمان راجہ وسیم نے بی بی سی کی تابندہ کوکب کو بتایا کہ مظفرآباد میں نو تعمیر شدہ وزیراعظم ہاوس کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کیا جائیگا جس کے لیے مطلوبہ انتظامات فوری طور پر کیے جائیں گے۔

    پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے لیے ابھی تک 6 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن میں سے چار کے ٹیسٹ منفی اور 2 کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

    حال ہی میں ایران سے آنیوالے 5 زائرین کو میرپور میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

  3. آسٹریلیا: ’بیرون ملک سے آنے والے خود آئسولیشن میں رہیں‘

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بیرون ملک سے داخل ہونے والے ہر شخص کو خود 14 دن کے لیے خود آئسولیشن میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

    سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ یہ اقدام آسٹریلیا کے لیے بہت اہم ہے۔

    دوسری طرف اسی طرح کے اقدامات نیوزی لینڈ نے بھی کیے ہیں۔ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے تاحال تقریباً 250 تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں جبکہ تین ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    ملک میں اگلے 30 دن تک غیر ملکی بحری جہازوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ تاہم سکولوں کو بند نہیں کیا گیا ہے۔

  4. پاکستان میں کل 30 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص

    کورونا پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق پاکستان میں 30 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ سندھ میں کووڈ 19 کے سب سے زیادہ 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    سندھ میں 308 افراد کے نمونے اکٹھے کئے گئے جن میں سے 291 کے نتائج منفی آئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

    بلوچستان میں چھ جبکہ گلگت بلتستان میں پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاحال کورونا وائرس کے کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    جن افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں انھیں آئسو لیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

  5. اسلام آباد ایئر پورٹ کے مناظر

    کورونا وائرس
  6. قرنطینہ میں رہنے والے ایک چینی جوڑے کی کہانی

    ،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس: قرنطینہ میں رہنے والے ایک چینی جوڑے کی آپ بیتی
  7. وائرس روکنے کے لیے ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟, پابلو اچھوا، بی بی سی ورلڈ سروس

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے چین کے کچھ اقدامات سے سبق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چین کے صوبے ہوبائی سے اس وبا کا آغاز ہوا تھا لیکن اب وہاں حالات کچھ حد تک قابو میں لگ رہے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر بروس ایلورڈ کے مطابق ’ہم نے چین سے سیکھا ہے کہ بات رفتار کی ہے۔ آپ نظام تنفس کو خطرہ پہنچانے والے وائرس یا بیکٹیریا کی روک تھام کر سکتے ہیں اگر آپ تیزی سے اقدامات کریں اور جلد کیسز کی نشاندہی کر لیں اور انھیں الگ تھلگ کر دیں۔ ایسے لوگوں کے قریبی ساتھیوں کو ڈھونڈ کر انھیں بھی الگ تھلگ کر دیں۔‘

    چین اپنے شہریوں کی زندگیوں پر گہری نظر رکھتا ہے اور اس نے اپنے وسائل تیزی سے استعمال کیے ہیں۔ تو کیا باقی دنیا چین کی حکمت عملی کی پیروی کر سکتی ہے؟

  8. بریکنگ, ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا نہیں ہے

    کورونا ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے معالجوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے لیے گئے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’سنیچر کی شام کو ملنے والی رپوٹس سے تصدیق ہوئی ہے کہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔‘

    امریکی صدر نے چند دن پہلے فلوریڈا میں اپنے گھر پر برازیل کے وفد سے ملاقات کی تھی ان میں سے بعض میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    بیان کے مطابق برازیل کے وفد کے ساتھ عشائیے کے بعد بھی صدر ٹرمپ میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    70 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کے بعد خود کو تنہا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں اس بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے۔

    تاہم ایک نیوز کانفرنس میں کیے جانے والے سوالات کے بعد انھوں نے کہا کہ کہ وہ ٹیسٹ کروا لیں گے۔

    جمعے کے روز کے ٹیسٹ لیے گئے جو اب منفی آئے ہیں۔

  9. بریکنگ, بلوچستان کے پیشتر سرکاری محکمے 22 مارچ تک بند

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے پانچ محکموں کے سوا باقی تمام سرکاری محکموں کو 22 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ محکموں کے سوا سول سیکریٹریٹ کوئٹہ کے تحت آنے والے انتظامی محکمے اور بلوچستان بھر میں تحصیل آفسز اور ریونیو کورٹس 22 مارچ تک بند رہیں گے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق جو محکمے بند نہیں ہوں گے ان میں محکمہ داخلہ، محکمہ صحت، محکمہ خزانہ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات شامل ہیں۔

    اسی طرح بلوچستان بھر میں سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ اور انٹرویوز کو بھی تاحکم ثانی ملتوی کیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں غیر ضروری ملاقاتیوں کی آمد کو محدود کریں۔

  10. بریکنگ, فرانس اور اٹلی میں لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی، پیر سے پورا اٹلی لاک ڈاؤن

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یورپی یونین کے دو بڑے ممالک سپین اور فرانس نے اٹلی کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں کورونا کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    سپین میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب انہیں صرف ضرورت کا سامان یا دوائیں لینے یا صرف کام پر جانے کی اجازت ہو گی۔

    اٹلی کے بعد سپین 191 اموات کے ساتھ یورپ کا سب سے متاثر ہونے والا ملک ہے۔

    فرانس میں اب تک 91 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب کیفیز، ریستوران، سینیما اور زیادہ تر دکانیں بند ہیں۔

    اٹلی میں 1440 اموات ہو چکی ہیں وہاں پیر سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

    عالمی ادارہ صحت نے کہ ہے کہ یورپ اب اس عالمی وبا کا نیا مرکز ہے۔

  11. جرمنی: برلن میں اجتماعات اور تمام تقریبات پر پابندی

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جرمنی کے شہر برلن میں ایسی تمام سرکاری اور نجی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جن میں 50 سے زائد افراد شریک ہوں اور یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

    یہ پابندی شہر میں تمام شراب خانوں، سینیما، کلبز، جمز اور جوا کھیلنے کے مقامات پر بھی عائد ہو گی۔

    فی الحال ریستوانوں کھلے رہیں گے۔

    جرمنی میں کورونا وائر سے متاثرہ افراد کی تعداد 3795 ہو چکے ہیں جبکہ اب تک آٹھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

  12. بریکنگ, پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی بند رکھنے کا فیصلہ

    cornoa

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاسکتان کے شہر پشاورمیں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں او پی ڈی سروس کو بند کردیا گیا۔

    پشاور میں ہسپتال کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا ایل آر ایچ کی ایمرجنسی 24/7 کھلی رہے گی تاہم ایک بیمار کے ساتھ صرف ایک تیماردار کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

    انھوں نے عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔

    پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اوپی ڈی میں روزانہ تقریبا 5000 مریض آتے ہیں۔ ممکنہ خطرے کے پیش نظر پیر کے روز سے ایل آر ایچ کی اوپی ڈی بند رہے گی۔

  13. بریکنگ, بلوچستان: عدالتوں میں موکلین کے داخلے پر پابندی عائد

    بلوچستان پولیس کے ان ملازمین کو ڈیوٹی سے 14یوم کے لیے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جو کہ ماضی قریب یا حال ہی میں خود یا ان کا کوئی رشتہ دار ایسے بیرونی ممالک سے آئے ہیں جہاں پر کرونا وائرس پھیل گیا ہے۔

    اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اسٹیبلیشمنٹ) پولیس کے ایک مراسلہ کے مطابق ان ممالک میں چین، ایران، افغانستان اور اٹلی کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔

    ان ملازمین کو حفظ ماتقدم کے طور پر 15 یوم کے لئے سرکاری ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہ پولیس ٹریننگ کالج، اے ،ٹی ،ایف اور آر ٹی سی سینٹرز میں ہونے والے تمام ٹریننگ کورسز 2 ہفتوں کے لیے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    بلوچستان ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے خدشے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت عدالت عالیہ اور ماتحت عدالت کے تمام جج صاحبان کے چیمبر میں ہر قسم کی ملاقات پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کرنے کے علاوہ قیدیوں کو کیسوں میں حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

    ایک اعلامیہ کے مطابق موکلین پر ہائی کورٹ اور سول کورٹس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی اور وکلا اپنے موکلوں کے کیسوں کی خود پیروی کریں گے جبکہ دائر کیے جانے والے نئے کیسوں کی وصولی ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی گیٹ پر کی جائے گی۔

    عدالتوں کے ملازمین اور وکلا کے لیے دفتر اور عدالت میں جانے سے قبل ہاتھ دھونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے دفاتر اور عدالتوں میں سینیٹائزرز رکھوا دیے گئے ہیں۔

    ساتھ ہی عدالتی عملے کی تعداد کو کم کرنے کے لیے نصف عملے کو متبادل دنوں میں چھٹی دی جائے گی۔

  14. بلوچستان میں دفعہ 144 کے باوجود ڈی ایچ اے کوئٹہ کی تقریب

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہمارے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق اگرچہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت دس یا دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کوئٹہ شہر میں سنیچر کے روز ڈی ایچ اے کوئٹہ کی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔

    اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی تھے۔

  15. سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہو گئی

    کراچی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے اور ان میں سے دو کیسز ہفتے کے روز سامنے آئے ہیں۔

    سندھ سیکریٹری صحت زاہد عباسی کے مطابق ایک مریض سعودی عرب سے کراچی آئے تھے جبکہ دوسرے مریض کے والد حال ہی میں برطانیہ سے آئے تھے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے والد کا بھی سیمپل لینے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سے قبل، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مستقل طور پر کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں پورے سندھ میں ہر طرح کے سماجی، سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر رہا ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کے لیب ٹیسٹ کے لیے 26 نمونے بھیجے گئے ہیں اور ان کے نتائج آنا باقی ہیں۔

    حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی کابینہ کے فیصلوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے جبکہ امتحانات کو ری شیڈیول کیا جائے گا۔

    حکم نامے کے مطابق صوبے کے تمام ہی اقسام کے شادی ہال، سینما گھر تین ہفتوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ تمام سماجی، مذہبی، اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    اسی طرح مزارات بھی آئندہ تین ہفتوں کے لیے زائرین کے لیے بند ہوں گے جبکہ رسموں کی ادائیگی، دھمال اور شاہ لطیف کے مزار پر گائیکی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    تمام ہسپتالوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تیمارداروں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ملاقات کا وقت کم سے کم کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ سطح پر خاندانوں کا ڈیٹا لینا شروع کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو ان کی خوراک، ادویات اور دیگر متعلقہ سامان اور مدد مہیا کی جا سکے۔

    ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سینما گھروں، شادی ہالوں، لانز، مزاروں اور عرس پروگرام کو بند کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ’ہم کلبوں میں شادی کے پروگرام کی اجازت نہیں دے سکتے مگرلوگ شادی کی تقریبات کو اپنے گھروں تک محدود رکھ سکتے ہیں۔‘

    ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر سکھر نے اجلاس کو بتایا کہ سات بسوں میں 293 زائرین سکھر پہنچ گئے ہیں اور ان سب کو آئیسولیشن سینٹر لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور دیگر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر سکھر کو تمام 293 زائرین کے نمونے جمع کر کے انھیں ٹیسٹ کے لیے کراچی بھیجنے کی ہدایت کی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سکھر میں ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت موجود نہیں لہٰذا انھوں نے اپنا ہیلی کاپٹر سکھر روانہ کیا تاکہ تفتان سے آئے ہوئے 293 زائرین کے نمونے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لائے جا سکیں۔

    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر سکھر کو مزید ہدایت کی کہ وہ تمام زائرین کا ڈیٹا تیار کریں تاکہ آئندہ کی حکمت عملی کے لیے ان کے گھر کے پتے کا اندراج ہونا چاہیے۔

    ’آئیسولیشن مرکز میں زائرین کے کمروں میں ٹی وی سیٹس لگائیں تاکہ وہ تنہائی محسوس نہ کریں اور انھیں ایسا لگے کہ ان کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کمشنر کو بتایا کہ 648 زائرین کا ایک اور قافلہ تفتان سے سکھر آنے کے لیے تیار ہے، لہٰذا ان کے رہائش کے انتظامات اسی مناسبت سے کیے جائیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک نے اپنے 10 ملین ڈالر کے فنڈ کو سندھ ریزلینس پروجیکٹ کو کورونا وائرس سپورٹ پروگرام میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے جو حکومت سندھ کے ذریعہ شروع کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ و ینٹیلیٹر، آکسیجن سلنڈرز، بیڈ اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے رقم استعمال کریں۔

    سکریٹری صحت زاہد عباسی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جمعہ کی شام تک 3300 مسافر جناح ٹرمینل پہنچے، ان میں سے سات کو مشتبہ سمجھا گیا تھا اور انھیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے لیے گئے ہیں۔

  16. برطانیہ اور آئرلینڈ پر امریکی سفری پابندی کی تصدیق

    امریکی نائب صدر مائیک پینس نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ اور آئرلینڈ سے امریکہ سفر کرنے پر پابندی مشرقی وقت کے مطابق پیر کی رات 12:00 بجے (4:00 جی ایم ٹی منگل) لگا دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی شہری اور امریکہ میں قانونی طور پر رہنے والے پابندی کے باوجود ان ممالک سے واپس آ سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں خاص ہوائی اڈوں سے لایا جائے گا اور کہا جائے گا کہ وہ خود کو تنہا کر لیں۔

    امریکی نائب صدر مائیک پینس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. صدر ٹرمپ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا

    ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے جمعے کی شب کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے اور انھیں اس ٹیسٹ کے نتائج اگلے دو دنوں میں حاصل ہو جائیں گے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جڈ ڈیر کا کہنا تھا کہ صدر ڈانلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ رابطے میں آنے والے ہر شخص کا درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لیے ہر اس شخص کا درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے جو صدر یا نائب صدر کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔‘

    صحافی کورٹنی سبرامینیئن نے ٹویٹ کیا کہ ایک رپورٹر کو وائٹ ہاؤس بریفنگ روم سے اس وقت باہر نکالا گیا جب ان کا درجہ حرارت بہت زیادہ پایا گیا۔

  18. برطانیہ اور آئرلینڈ پر بھی امریکی سفری پابندیاں لگانے کا امکان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ دوسرے یورپی ممالک کے بعد کورونا وائرس کے بڑھتے ہویے کیسز کی وجہ سے برطانیہ اور آئرلینڈ سے لوگوں کے امریکہ جانے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔ انھوں نے کہ اقدامات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے کہا کہ اس کا اعلان ہونے والا ہے۔

  19. جو بھی ٹرمپ سے رابطے میں رہا اس کا درجہ حرارت ٹیسٹ ہو گا

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیئری نے کہا ہے کہ جو بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا نائب صدر مائیک پینس سے ملا ہے اس کا درجہ حرارت چیک ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ انتہائی احتیاط کے طور پر ان تمام افراد کے درجہ حرارت چیک کیے جا رہے ہیں جو صدر یا نائب صدر سے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔ صحافی کرٹنی سبرامنیم نے ٹویٹ کیا کہ ایک رپورٹر کو وائٹ ہاؤس کی بریفنگ سے باہر لے جایا گیا جس کا درجہ حرارت زیادہ تھا۔ سنیچر کو صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لوگوں سے کہا تھا کہ کس طرح کورونا وائرس محفوظ رہنا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. پیرس: پابندی کے باوجود حکومت مخالف مظاہرہ

    ایفل ٹاور

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    فرانس کی پیلی ویسٹ کی تحریک نے سنیچر کو سو سے زیادہ لوگوں کی حکومتی پابندی کے باوجود پیرس میں جلوس نکالا۔ متععد لوگوں نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا جس کے بعد پولیس نے 17 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ گروہ اکثر اسٹیبلشمنٹ مخالف احتجاجی مظاہرے کرتا رہتا ہے جن میں روز مرہ کی چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، خصوصاً تیل کی قیمت، کے مسئلے کو اجاگر کیا جاتا ہے۔