کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. پاک افغان چمن بارڈر پر قرنطینہ مرکز کی تیاری

    قرنطینہ کیمپ

    ،تصویر کا ذریعہGovernment of Balochistan

  2. عالمی ادارہ صحت:’ٹیسٹ، ٹیسٹ، ٹیسٹ‘

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے دنیا بھر کے ممالک کو ’ٹیسٹ، ٹیسٹ، ٹیسٹ‘ کا پیغام دیا ہے۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے ہدایت کی ہے کہ ہر مشتبہ کیس کا ٹیسٹ کیا جائے اور متاثرہ افراد کو الگ رکھا جائے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ رہنے والے کسی بھی شخص میں اگر کوئی علامات پائی جاتی ہیں تو ان کا بھی ٹیسٹ لازمی کیا جائے۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او 120 ممالک میں پندرہ لاکھ ٹیسٹ کٹس روانہ کر چکا ہے۔

  3. سنہ 1918 کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ کی سپریم کورٹ بند

    امریکہ کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ میں کسی مقدمے کی سماعت نہیں کرے گی۔

    سنہ 1918 کے بعد یہ پہلی بار ہوا کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایسا سخت اقدام اٹھایا ہے۔

    اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے انیسویں صدی میں ہسپانوی فلو اور اٹھارویں صدی کے دوران زرد بخار کے پھیلاؤ کے دوران عدالت کی بندش کا حوالہ دیا۔

    امریکی سپریم کورٹ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  4. برطانیہ میں مزید 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

    محکمہ صحت برطانیہ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مزید 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد برطانیہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1372 سے بڑہ کر 1543 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ میں اب تک تقریباً 44105 لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 42562 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

  5. تفتان میں قرنطینہ سے زائرین کو ان کے صوبوں میں بھیجنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں قرنطینہ میں درپیش مسائل کے باعث دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو ان کے صوبوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق کل (منگل) سے تفتان سے زائرین کی براہ راست ان کے صوبوں کو واپسی شروع کردی جائے گی۔

  6. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں کی آمد پر پابندی

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے علاقے میں آنے والے سیاحوں پر تین ہفتوں کے لیے پابندی عائد دی ہے۔

    حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ آج کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. ترکی میں با جماعت نماز کی ادائیگی معطل

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ترکی میں محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباس کے مطابق ترکی میں باجماعت نماز کی ادائیگی معطل کر دی گئی ہے۔

    انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’مساجد اور نماز کے کمروں میں باجماعت نماز کی معطلی کورونا وائرس کے خطرے کے ختم ہونے تک ایک ضرورت بن گئی ہے۔‘

    تاہم انھوں نے کہا کہ مساجد ان افراد کے لیے کھلی رہیں گی جو اکیلے نماز ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    اس وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت ترکی پہلے ہی سکولوں، یونیورسٹیوں اور تفریحی مقامات کو بند کر چکا ہے۔

    ترکی میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 18 ہے جبکہ اس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

  8. ڈاکٹر فیصل محمود: ’کورونا کا علاج تین بار تبدیل ہوچکا ہے‘

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آغا خان کی ماہر لیبارٹری ڈاکٹر زہرہ حسن کا کہنا ہے کہ صرف امید ہی کی جا سکتی ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ کووڈ-19 میں کمی آئے گی کیونکہ مارچ اپریل تک نزلے و زکام کا سیزن ختم ہوجاتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دنیا بھر میں موسم یکساں نہیں ہے۔

    پھیلنے والے امراض کے ماہر ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کا علاج تین بار تبدیل ہوچکا ہے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ صرف سپورٹ تھراپی فراہم کر رہے ہیں یعنی اگر بخار ہے تو اس کو کم کر رہے ہیں اگر پیٹ خراب ہے تو اس کی ڈرپ دے رہے ہیں لیکن اس کے لیے کوئی مختص دوائی نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کچھ دوایئوں پر تحقیق ضرور ہے اور ان میں سے چند یہاں دستیاب بھی ہیں لیکن یہ ادوایات شدید بیمار افراد کو دی جا رہی ہیں۔

    آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیصل محمود حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ان کے مطابق تحقیق میں وقت لگتا ہے اور کورونا وائرس کو آئے ابھی دو ماہ ہوئے ہیں۔

  9. ہالینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں اضافہ

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ہالینڈ کے قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 278 سے بڑھ کر 1413 ہو گئی ہے۔

    اتوار کے روز ہالینڈ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار سے بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔

  10. فرانس کے صدر نے ملک میں لاک ڈاؤن کی افواہوں کی تردید کر دی

    فرانس کے صدر ایمنیوئل میکخواں نے ملک میں فوری لاک ڈاؤن کے دعووں کی تردید کی ہے۔

    فرانس کے صدر آج شام ٹی وی پر عوام سے خطاب کریں گے۔ اس بارے میں قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں کہ فرانسیسی صدر اٹلی اور سپین جیسے اقدامات کا اعلان کر سکتے ہیں تاہم اے ایف پی کے مطابق حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس میں تمام کاروبار جن میں ریستوران، کیفے اور شراب خانے شامل ہیں، پہلے سے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔

    اتوار تک فرانس میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 127 ہے۔

    فرانس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. کورونا وائرس: برطانیہ میں اب تک کی صورتحال اور انتظامات

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • اتوار کے روز برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی کل تعداد 35 ہو گئی ہے۔
    • ویلز میں مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
    • برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ تازہ ترین صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس کی جائے گی۔
    • شہریوں کو ’نئی اور مسلسل‘ کھانسی اور بخار کی صورت میں سات روز کے لیے اپنے گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    • گھر میں رہنے والے ایسے افراد جن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں، کے ٹیسٹ اب نہیں کیے جا رہے۔
    • نیشنل ہیلتھ سروس غیر ہنگامی آپریشنز کو بھی بند کر رہی ہے۔
    • مینوفیکچررز سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ طبی سامان جیسے کہ وینٹی لیٹرز وغیرہ کی پیداوار میں اضافہ کریں۔
    • پیر کے روز ایک اور رکن پالیمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
  12. بریکنگ, پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 130 سے بڑھ گئی

    پیر کی شام صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد پاکستان میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    سندھ کے محکمۂ صحت کے مطابق پیر کی شام تک صوبے میں 103 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت نے بھی 15 مریضوں کی تصدیق کی ہے۔

    ان کے علاوہ وفاقی اعدادوشمار کے مطابق پیر کو بلوچستان میں پانچ، اسلام آباد میں چار، گلگت بلتستان میں تین اور لاہور میں ایک مریض موجود تھا۔

  13. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں کورونا کے 15 مریض

    صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں تفتان سے آنے والے جن 19 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے ان میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. تفتان کا قرنطینہ موثر ثابت نہیں ہوا: مراد علی شاہ

    وزیرِاعلٰی سندھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ تفتان میں قرنطینہ میں 14 روز گزارنے کے بعد سندھ بھیجے جانے والے تمام افراد کو دوبارہ قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے کیونکہ تفتان میں قرنطینہ کی سہولیات ناکافی ثابت ہوئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تفتان میں موجود افراد میں سے سب سے پہلے 853 افراد کا تعلق سندھ سے بتایا گی تھا اور کہا گیا تھا کہ ان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور قرنطینہ میں بھی رکھا گیا ہے جس کے بعد وہاں سے سکھر پہنچنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق صوبائی حکومت کے لیے تشویش ناک تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ میں 2048 افراد کی جگہ موجود ہے اور قرنطینہ مرکز میں ایک فلیٹ میں ایک ہی شخص کو رکھا گیا ہے۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تفتان سے آئندہ ایک، دو روز میں مزید 664 افراد سندھ میں لائے جائیں گے جن کے لیے یہی طریقۂ کار اختیار کیا جائے۔

  15. ’ماس ٹیسٹنگ‘ کی استعداد ہی نہیں ہے: مراد علی شاہ

    murad

    پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تاحال اس وائرس کے مریضوں کی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ نہیں کی جا رہی۔

    پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت ماس ٹیسٹنگ نہیں کر رہی۔ صوبائی حکومت نے دس ہزار کٹس منگوائی تھیں لیکن مسئلہ کٹس کا نہیں بلکہ ٹیسٹنگ سہولیات کا ہے۔ ’ہم یومیہ دو سو ٹیسٹ ہی کر سکتے ہیں۔ پی سی آر مشین ایک وقت میں 45 ٹیسٹ کر سکتی ہے اور اس پورے عمل میں چھ سے آٹھ گھنٹے لگتے ہیں‘۔

    مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں ٹیسٹ کرنے والے تربیت یافتہ عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے اور اسی وجہ سے اب تک سندھ میں 394 افراد کے ہی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جس میں سفری ریکارڈ کے حامل یا متاثرہ افراد سے براہ راست رابطے میں آنے والے افراد کو ترجیح دی گئی ہے۔

    ان کے مطابق ’جن کا نتیجہ پازیٹو آیا ہے ان سے جو رابطے میں رہے ہیں ان کا ٹیسٹ لے رہے ہیں۔‘

  16. ایران:24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 129 ہلاکتیں

    reuters

    ،تصویر کا ذریعہreuters

    ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 129 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی ایران میں کُل ہلاکتوں کی تعداد 853 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14991ہے جو کہ چین اور اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

  17. سپین میں کورونا سے ہلاکتیں 300 کے قریب

    سپین کے ہیلتھ ایمرجنسی سنٹر کے سربراہ فرنینڈو سائمن کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار مریضوں کے اضافے کے بعد 8,744 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 297 ہے۔

    spain

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  18. بریکنگ, سندھ میں مزید 11 مریضوں کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 100 سے بڑھ گئی

    quarantine

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ پیر کو سکھر میں موجود مزید ایسے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ایران سے پاکستان آمد کے بعد تفتان میں بنائے گئے قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو بھیجے گئے تھے۔

    تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 88 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 107 ہے جن میں سے دو افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ اتوار کو تفتان سے آنے والے 50 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ پیر کو مزید 11 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    کراچی کے متاثرین کی معلومات فراہم کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں جن 27 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے آٹھ شام، تین دبئی، تین ایران، پانچ سعودی عرب، ایک قطر اور ایک کوئٹہ سے کراچی آیا تھا جبکہ پانچ کیس مقامی منتقلی کے ہیں۔

  19. کورونا وائرس اور امریکی فوجی لیبارٹری کا کیا تعلق ہے؟, بی بی سی مانیٹرنگ

    afp

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    چین کے سرکاری خبر رساں ادارے گلوبل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر ایک درخواست آئی ہے جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوج کی جانب سے وباؤں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے کی گئی تحقیق کی تفصیلات دیں۔

    گلوبل ٹائمز کے مطابق چین میں انٹرنیٹ صارفین اور ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی فورٹ ڈیریک لیبارٹری کا کورونا وائرس کے ساتھ کوئی تعلق ہے کیونکہ اتفاق سے لیبارٹری کی بندش ایک ایسے وقت میں ہوئی جب دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا۔

    گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کے بند ہونے سے متعلق انگریزی زبان میں شائع ہونے والی متعدد رپورٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا، جس سے وائرس اور لیبارٹری کے آپس میں تعلق کے بارے میں شک مزید بڑھا ہے۔

    چین کا سرکاری میڈیا اور سفارت کار کے ساتھ اس نوعیت کے بیانات دے رہے ہیں جس میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ یہ وائرس چین میں سامنے ضرور آیا تاہم یہ پیدا کسی دوسری جگہ ہوا ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اور پاکستان میں تعینات سابق سفیر لی یانگ ژاؤ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں یہاں تک کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ووہان میں یہ وبا لے کر آنے والے امریکی فوجی ہی ہوں۔‘

  20. بیلجیئم میں کورونا وائرس سے مزید 170 افراد متاثر، پانچ ہلاکتیں

    belgium

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    بیلجیئم میں گذشتہ روز بھی 172 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ملک میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,058 ہوگئی ہے۔

    بیلجیئم میں اس وقت 252 افراد کو ہسپتالوں میں رکھا گیا ہے جن میں سے 53 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ متاثرین میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔