کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس: امریکہ میں تازہ صورتحال کیا ہے؟

    کورونا، امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہg

    کورونا وائرس کے پیش نظر امریکہ کی جانب سے کینیڈا سے متصل سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ امریکہ کی تازہ صورتحال کیا ہے؟

    • ملک بھر میں کم سے کم 6496 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 114 افراد کی ہلاک ہوئے ہیں۔
    • منگل کو صدر ٹرمپ نے امدادی منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ہر امریکی شہری کو ایک ہزار ڈالر کا چیک بھیجا جائے گا۔
    • ریاستی اور مقامی حکومتیں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات کر رہی ہیں جیسا کہ کیلیفورنیا کے بے ایریا میں ’گھروں میں رہنے‘ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور شہریوں کو ماسوائے ’اہم ضروریات‘ کو پورا کرنے کے علاوہ تین ہفتوں تک گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    • ریاست واشنگٹن میں جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، طبی عملے نے ادویات اور طبی سامان کی کمی کے سبب مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے عارضی ماسک بنانے کا سہارا لیا ہے۔
  2. امریکہ اور کینیڈا: سرحد کی عارضی بندش کا اعلان

    امریکہ کینیڈا سرحد

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تمام غیر ضروری سفر کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سرحد بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس سے تجارت متاثر نہیں ہوگی۔

    دونوں ممالک پہلے ہی دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں لیکن اب تک ایک دوسرے سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔

    کینیڈا اپنی 75 فیصد برآمدات کے لیے امریکہ پر انحصار کرتا ہے اور سے سے پہلے جسٹن ٹروڈو اپنے انتہائی اہم تجارتی پارٹنر کے ساتھ سرحد بند کرنے سے متعلق بات چیت سے گریز کرتے رہے ہیں۔

    منگل کو کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فریلینڈ کا کہنا تھا ’ہر روز تقریباً دو لاکھ افراد وہاں سے گزرتے ہیں اور وہاں ہونے والی آمد و رفت سرحد کے دونوں جانب کے لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔‘

    دونوں ممالک کی سرحد پر روزانہ تقریباً دو ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

  3. بریکنگ, برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تقریباً 700 کا اضافہ

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 676 ہوگئی ہے۔

    حکومت کے مطابق بدھ کی صبح 9 جی ایم ٹی تک 2,626 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    منگل کو اسی وقت تک برطانیہ میں کیسز کی تعداد 1,950 تھی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. پی آئی اے کی کورونا ٹیسٹ کے بغیر انٹرنیشنل سفر پر پابندی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. پنجاب میں بھی دکانیں، ریستوران جلد بند کرنے کا اعلان

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت صوبے میں خریداری کے بڑے مراکز، رسیتوران اور دکانیں رات 10 بجے بند کر دی جائیں گی جبکہ شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کے صوبے کے سب سے مقبول سیاحتی مقام مری کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہاں کے مقامی لوگوں کو بھی اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا کہا ہے۔

    حکومت پنجاب کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق صرف ضروری سرکاری ملازمین کو دفتر آنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ دیگر ملازمین سے گھروں میں رہنے کو کہا جائے گا۔ دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

  6. بریکنگ, امریکہ کا کینیڈا کے ساتھ سرحد کی عارضی بندش کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ضروری آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر کینیڈا کے ساتھ اپنی سرحد کو بند کر رہے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. فون کو جراثیم سے پاک رکھنے کا طریقہ

    ہم اپنی روز مرہ زندگی میں موبائل فون کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فون کو جراثیم سے پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اس بارے میں دیکھیے ہماری یہ ڈیجیٹل ویڈیو:

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  8. ایران میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1135 ہو گئی

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجسنی اسنا کے مطابق ایرانی حکام نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1192 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کووِڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 17361 ہو گئی ہے۔

    جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 147 ہے اور ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1135 تک پہنچ گئی ہے۔

    ایران کے ڈپٹی وزیر صحت علی رضا رئیسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 5710 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  9. کورونا وائرس: پاکستان میں 271 متاثرین

    دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِانتظام کشمیر میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 271 تک پہنچ گئی ہے۔

    وفاقی اور صوبائی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 189، پنجاب میں 26، خیبر پختونخوا میں 19، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 13 اور اسلام آباد میں کورونا کے سات متاثرین موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اس طرح پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے کے زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 271 ہے جبکہ دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بس اڈہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. ویران پیرس

    پیرس

    ،تصویر کا ذریعہMARTIN BUREAU,LIONEL BONAVENTURE,JOEL SAGET/AFP

    بدھ کو پیرس کے سیاحتی یا عمومی طور پر مصروف مقامات کے مناظر

  11. بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر جب اپنا ٹیسٹ کروانے گئیں

    ترہب اصغر

    چند روز قبل گلے میں ہلکا درد محسوس ہوا جسے میں نے ہر عام شخص کی طرح نظر انداز کر دیا اور آفس کے کام سے ٹوبہ ٹیک سنگھ چلی گئی۔ پورا دن کام کرنے کے بعد جب لاہور واپس آئی تو تھکن کے ساتھ ساتھ جسم میں بھی درد ہونے لگا۔ میں نے زیادہ توجہ نہیں دی اور درد شکن گولی کھا کر گھر آ کر سو گئی۔

    رات بھر مجھے کھانسی ہوتی رہی۔ صبح ہوئی تو مجھ میں اٹھنے کی ہمت نہیں تھی اور ہلکا بخار بھی ہو رہا تھا۔ خیر، میں نے ہمت کر کے کچھ کھایا اور پھر سے بخار دور کرنے والی دوا کے ساتھ ایک اینٹی الرجی کھا لی جس سے میرا بخار اتر گیا۔

    لیکن کورونا وائرس کے ڈر کے پیش نظر میں نے اپنے آپ کو گھر والوں سے علیحدہ کر لیا۔

  12. کورونا وائرس آپ کے جسم کے ساتھ کرتا کیا ہے؟

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہBSIP

    کورونا وائرس جسم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک کیوں ہو رہے ہیں اور اب تک اس بیماری کا علاج کیسے کیا جارہا ہے؟

  13. کورونا وائرس: عالمی سطح پر کم از کم 849 ملین طلبہ کی تعلیم متاثر

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں سکولوں کی بندش کے معاملے پر اقوام متحدہ کے ثقافتی اور تعلیم کے ادارے یونیسکو کا کہنا ہے کہ 100 سے زیادہ ممالک میں سکولوں اور یونیورسٹیوں کو بند کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق ان بندشوں کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بھر میں 849 ملین بچے اور نوجوان اپنی معمول کی کلاسیں نہیں لے پا رہے۔

    اس ضمن میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک چین ہے جہاں 233 ملین سے زیادہ طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں 44 ملین سے زیادہ بچوں اور نوجوان کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

  14. تفتان سے 750 زائرین سکھر پہنچ گئے

    تفتان سے تقریباً 750 زائرین کو 13 بسوں کے ذریعے سکھر پہنچایا گیا ہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے ان زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    گذشتہ روز بلوچستان حکومت نے انھیں تفتان میں قائم قرنطینہ مرکز سے سکھر کے لیے روانہ کیا تھا۔

    ان زائرین کو سندھ حکومت کی جانب سے سکھر کی لیبر کالونی میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں مختلف بلاکس میں رکھا جائے گا۔

    ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق ڈرائیورز اور دیگر سٹاف کے 70 افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سکھر کے قرنطینہ میں تفتان سے آنے والے 193 زائرین پہلے سے مقیم ہیں جن میں سے 143 میں کورونا وائرس پازیٹو آچکا ہے۔

  15. چین کے سوشل میڈیا پر صارفین پر امید

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد ملک کے سوشل میڈیا پر صارفین پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

    بعض صارفین نے ایسی پوسٹ شائع کیں جن میں ایسے طبی عملے پر توجہ مرکوز کروائی گئی جنھوں نے مہینوں اس وائرس کی روک تھام کے لیے متاثرہ علاقوں میں کام کیا اور اب آخر کار وہ اپنے گھروں کو واپس جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    اسی طرح ووہان میں اپنے چہروں سے ماسک ہٹاتے ہوئے مسکراتے ڈاکٹروں کی تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں۔

    ایک مخصوص پوسٹ میں ایک پرواز جو چین کے سب سے متاثرہ صوبے ہوبائی سے طبی عملے کو واپس لے کر آئی تھی اس پر دو پانی والے ٹینکروں کی جانب سے پانی پھینک کر قوس قزاح بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ عمل ہوا بازی میں سلام پیش کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

  16. کورونا وائرس: پاکستان میں 265 متاثرین

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِانتظام کشمیر میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 265 تک پہنچ گئی ہے۔

    وفاقی اور صوبائی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 183، پنجاب میں 26، خیبر پختونخوا میں 19، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 13 اور اسلام آباد میں کورونا کے سات متاثرین موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اس طرح پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے کے زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 263 ہے جبکہ دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  17. دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 201530 ہے جبکہ اس سے 8007 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    چین میں اب بھی سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیس 81102 ہیں، جبکہ اٹلی دوسرے نمبر پر جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31506 ہے۔

  18. کورونا وائرس: یورپ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یورپ اور ایشیا کے بازار حصص میں ایک بار پھر مندی کا رحجان ہے اور کووِڈ 19 وائرس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کردہ حکومتی معاشی پیکجز سٹاک مارکیٹوں میں بہتری نہیں لا سکے ہیں۔

    لندن، فرینکفرٹ اور پیرس کی سٹاک مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز میں ہی چار فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ یورپی یونین نے سرحدی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور عوام کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

  19. برطانیہ میں ڈاکٹروں کو بھی ٹیسٹ تک رسائی حاصل نہیں

    ہسپتال

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں اس بات پر تنازع ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کس کا کیا جائے اور کس کا نہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق صرف ہسپتال اور گھر میں زیرنگرانی افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    لیکن نیشنل ہیلتھ سروس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے ٹیسٹ ہونے چاہییں تاکہ ان میں یا ان کے گھر والوں میں اگر کوئی علامات ہیں تو ان کا پتہ لگایا جا سکے کہ آیا وہ وائرس ہے کہ نہیں۔

    25 سالہ ازی لوڈ گرمزبی ہسپتال میں کام کرتی ہیں اور دیگر پانچ ڈاکٹروں کے ساتھ رہتی ہیں جو کہ سب سکیئنگ سے لوٹنے کے بعد بعض علامات کی وجہ سے 14 دن کے لیے خود ساختہ تنہائی میں رہ رہے ہیں۔

    ان کا بی بی سی سے کہنا تھا ’ہم جوان اور فٹ ہیں جبکہ ہمارے ساتھی ہم سے عمر میں بہت بڑے ہیں۔ ہمیں اس وقت ہسپتال میں کام پر ہونا چاہیے۔

    ’ٹیسٹ کے بغیر لوگوں کو خود ساختہ تنہائی میں بھیجنے کے اثرات گہرے ہو سکتے ہیں۔ اگر کسی کو سردی کی علامات اگلے چند ماہ تک رہتی ہیں تو کیا ہم بار بار 14 دن کے لیے ایسا کریں گے۔ یہ پریشان کن ہے!

    ’این ایچ ایس پر بہت دباؤ ہے اور اگر اب ہمارے ٹیسٹ کر کے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہمیں وائرس نہیں ہے تو ہم ایک یا دو دن میں کام پر واپس جا سکتے ہیں نہ کہ دو ہفتوں میں۔‘