کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. آپ اپنے سمارٹ فون کو کیسے صاف رکھ سکتے ہیں؟

    ،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس: فون کو جراثیم سے پاک کرنے کا صحیح طریقہ

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے ہم میں سے کئی لوگ روزانہ اپنے ہاتھ تو صاف کر ہی رہے ہیں لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ہمارے سمارٹ فونز تقریباً ہر وقت ہی ہمارے ہاتھوں میں رہتے ہیں۔ اسی لیے صحت کے ماہرین نے سمارٹ فونز کو بھی صاف رکھنے پر زور دیا ہے۔

    بی بی سی کی اس ویڈیو میں آپ سیکھ سکتے ہیں کہ موبائل فونز کو کیسے صاف رکھا جا سکتا ہے اور ان کی صفائی کے لیے کیا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  2. امریکہ: ’ان افراد کے لیے ٹیسٹ مفت جنھیں اس کی ضرورت‘

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ارب ڈالرز کے مجوزہ بل کی منظوری دے دی ہے۔

    اس کے تحت امریکی عوام کے لیے:

    • کورونا وائرس کی تشخیص ان افراد کے لیے مفت ہوگی جنھیں اس کی ضرورت ہو
    • تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں کی سہولت
    • بیماری کی صورت میں بھی تنخواہ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی

    کورونا وائرس کے حوالے سے امریکہ میں منظور کیا جانے والا یہ دوسرا ریلیف بل ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ ہی 8.3 ارب ڈالرز کا پیکیج تشکیل دیا گیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے 1.3 کھرب کے پیکیج کی تشکیل پر مذاکرات جاری ہیں جس کے ذریعے ممکنہ طور پر 500 ارب ڈالرز کی رقم براہ راست امریکی عوام کو فراہم کی جائے گی۔

  3. انڈیا: وزیراعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کریں گے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو قوم سے خطاب کریں گے۔

    ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

    ان کا خطاب پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ مختلف ریاستوں میں سینکڑوں افراد قرنطینہ مراکز میں موجود ہیں یا انھوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔

    ملک بھر کے سکول اور کالجز کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ بڑے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنی تقریر میں ان تمام خدشات پر بات کریں گے۔

  4. بریکنگ, چین: کوئی نیا ’مقامی‘ کورونا مریض سامنے نہیں آیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    جمعرات کو چین سے آنے والی خبروں کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا مقامی مریض سامنے نہیں آیا۔

    دسمبر 2019 میں اس وبا کے پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک دن میں چین کے باشندوں میں کسی نئے مریض کی تشخیص نہ ہوئی ہو۔

    بدھ کو سامنے آنے والے تمام 34 مریض وہ تھے جو دوسرے ممالک سے چین آئے تھے۔ چین کی حکومت انھیں ’درآمد شدہ کیس‘ تصور کرتی ہے۔

  5. آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا غیر ملکی افراد کے لیے سرحدیں بند کرنے کا اعلان

    کورونا وائرس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، غیر ملکی افراد کے لیے سرحدیں بند

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے غیر ملکی افراد کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ اس کا اطلاق جمعے کو کیا جائے گا۔

    دوسری طرف نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ جمعرات کی شب سے غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

    نیوزی لینڈ نے عمارتوں کے اندر 100 سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق تعلیمی اداروں، دفاتر، سپر مارکیٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر نہیں ہوگا۔

  6. مردان کی یونین کونسل منگہ ’حساس علاقہ‘ قرار

    کورونا وائرس، مردان

    کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت واقع ہونے پر ضلعی انتظامیہ مردان نے یونین کونسل منگہ کو فوری طور پر حساس علاقہ قرار دیتے ہوئے بند کر دیا گیا ہے۔

    ہمارے نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق یہاں سے کسی کو اندر داخلے کی اجازت ہے نہ باہر جانے کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کی سکریننگ کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

  7. بلوچستان: مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل منقطع

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل کو فوری طور پر منقطع کرتے ہوئے کوچز اور منی بسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    اجلاس میں کوئٹہ شہر میں بھی لوکل بسوں، کوچز اور منی بسوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسافروں کی بین الاضلاعی نقل و حمل والی مذکورہ ٹرانسپورٹ پر دو دن بعد پابندی عائد ہو گی۔

    اس کے علاوہ مندرجہ ذیل فیصلہ کیے گئے ہیں:

    • بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریستوران بند کیے جائیں گے
    • تفتان بارڈر پر زائرین کے لیے خصوصی عمارت بنائی جائے گی اور زائرین کے لیے کھانے پینے کا انتظام اور علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا
    • دفاتر میں کورونا وائرس سے متعلق کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپ ڈیٹ کرے گا
    • ایران سے واپس آنے والے زائرین کو ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جائے
    • تمام ضلعی ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جائیں گے
    • دوسرے صوبوں کے زائرین بسوں کے ذریعے ان کے صوبوں تک بھیج دیا جائے گا اور تفتان میں صرف بلوچستان کے زائرین رہ جائیں گے
  8. گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہازوں کی آمد پر پابندی

    گڈانی شپ بریکنگ یارڈ

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

    اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات بلوچستان کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہازوں کے لنگر انداز ہونے پر چار ہفتوں کے لیے احتیاطاً پابندی عائد کی گئی ہے۔

    ان کے مطابق یہ پابندی کورونا وائرس کی روک تھام اور محنت کشوں کی صحت اور تحفظ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔

    پابندی ختم ہونے کے بعد تمام ناکارہ بحری جہازوں کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز ہونے کے لیے حکومت بلوچستان کے متعلقہ محکموں سے مکمل اجازت نامہ اور کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے ساتھ بحری جہاز کے عملے کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  9. برطانیہ: جمعہ سے سکول بند کرنے کا فیصلہ

    سکول

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جمعے سے سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن کے مطابق صرف وہ سکول کھلے رہیں گے جہاں لازمی ملازمین یا ’کی ورکرز‘ کے بچے پڑھتے ہیں یا وہ جو خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

    برطانیہ میں ’کی ورکر‘ ایسے سرکاری ملازمین کو کہا جاتا ہے جو زندگی کے لازمی شعبوں میں کام کرتے ہیں مثلاً اساتذہ، پولیس یا فوجی اہلکار یا صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد۔

    انگلینڈ اور ویلز نے اس سال کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔

    برطانیہ میں 33 مزید اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 104 ہوگئی ہے۔

  10. اٹلی: ایک ہی دن میں 475 اموات

    italy

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    اٹلی میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے ہونے والی 475 ہلاکتوں میں کی وجہ سے ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد تقریباً 3000 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ وائرس پھیلنے کے بعد ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    سب سے زیادہ اموات اٹلی کے علاقے لومبارڈی میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہی دن میں 319 لوگ ہلاک ہوئے۔

    اٹلی میں اس وقت 35713 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور 4000 سے زائد لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اٹلی اس وقت چین کے بعد کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور وہاں پچھلے تقریباً دو ہفتوں سے مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے۔

  11. یورپ: مرکزی بینک کا 820 ارب ڈالر کے ایمرجنسی پیکج کا اعلان

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    یورپ کے مرکزی بینک نے یورو زون ممالک کی معیشت کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بدحالی سے بچانے کے لیے 820 ارب ڈالر مالیت کے ایمرجنسی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے ذریعے مرکزی بینک اٹلی اور یونان جیسے مملاک کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے قرضے ادا کرے گا۔

    مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ یورو کرنسی کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

  12. بریکنگ, صدر ٹرمپ کا کورونا کے خلاف ’جنگ‘ کا اعلان

    Trump

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو ایک ’جنگی صورتحال‘ کا صدر کہتے ہوئے اس عزم کا ارادہ کیا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف ’مکمل جیت‘ حاصل کرے گا۔

    انھوں نے امریکہ-کوریائی جنگ کا ایک اقدام دوبارہ متعرف کروا دیا ہے جس کے ذریعے امریکہ اہم میڈیکل اشیا کی پروڈکشن بڑھا سکے گا۔

    یاد رہے کہ امریکہ میں دو اراکینِ کانگریس کے کورونا کے ٹیسٹ پوزیٹیو آ چکے ہیں۔ امریکہ میں مجموعی طور پر 9000 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 150 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  13. وہ دس ممالک جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس وقت عالمی ادارہِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 170 ممالک میں 205000 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے مختلف پیلٹ فارم ہیں جن میں کچھ دیگر سے زیادہ قابلِ اعتماد ہیں۔ مندرجہ ذیل فہرست ان ممالک کی ہے جہاں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نے امریکہ میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جمع شدہ اعداد و شمار یا مختلف سرکاری محکمہِ صحت کے اعداد و شمار کے ذریعے یہ فہرست بنائی ہے۔

    • چین: 81,102
    • اٹلی: 35,713
    • ایران: 17,361
    • سپین: 13,910
    • جرمنی: 12,327
    • فرانس: 9,134
    • جنوبی کوریا: 8,413
    • امریکہ: 7,757
    • سوئٹرزلینڈ: 3,028
    • برطانیہ: 2,626
  14. کورونا وائرس: پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی ایران سے آنے والے زائرین کے پہنچنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔

    بدھ کو آٹھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ منگل کو پنجاب میں 25 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق ان میں سے 20 ان زائرین میں سے تھے جو تفتان کے قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد پنجاب لائے گئے تھے۔ ان کے مطابق اس کے علاوہ لاہور میں چھ، ملتان میں پانچ جبکہ گجرات میں دو مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

  15. بلوچستان حکومت کا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ا نھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ 20 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران رضا کا ر تنظیمیں اور امدادی ادارے بھی فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. کورونا وائرس: پاکستان میں دو ہلاکتوں کی تصدیق

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. بریکنگ, اٹلی: 24 گھنٹوں میں 475 ہلاکتیں

    پچھلی 24 گھٹنوں میں کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں ہلاکتوں تعداد بڑھ کر 475 ہو گئی ہے۔

    اس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 19 فیصد اضافے کے ساتھ 1978 ہو گئی ہے۔

    اٹلی یورپی ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد 35713 ہو گئی ہے۔

  18. افریقی ملک برکینا فاسو میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    جنوبی افریقی ممالک میں برکینا فاسو نے کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    62 سالہ روز میری جو برکینا فاسو کی قومی اسمبلی کی نائب صدر تھی اور انھیں ذیابطیس کا مرض لاحق تھا۔

    ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ پہلے ہی سے صحت عامہ کی ناکافی سہولیات کے ساتھ اس وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا شکار درپیش ہوگی۔ لہذا حکومتیں اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔

    نائیجیریا کا کہنا ہے کہ سنیچر سے بیرون ملک آمد پر پابندی لگا دی جائے گی، ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز ہیں۔

    بہت سے افریقی ممالک نے یورپ سے قبل ہی بیشتر علاقوں میں سکولوں کو بند کر رکھا۔

  19. کورونا وائرس: برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

    برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں مزید 32 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سکاٹ لینڈ میں مزید ہلاکت کی اطلاع ہے۔

    نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق مرنے والے مریضوں کی عمریں 59 سے 94 برس تھیں اور وہ پہلے ہی صحت کی مسائل کا شکار تھے۔

    Coronavirus
  20. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

    کورونا وائرس سے بچنا کیسے ممکن ہے اور اسے روکا کس طرح سے جا سکتا ہے؟

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images