کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. وفاقی وزیرِ تعلیم کا یکم جون تک تمام امتحان ملتوی کرنے کا اعلان

    پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ یکم جون سے پہلے کیمرج سکول سسٹم کےتحت امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹیوں کے ہاسٹل خالی کرا لیےگئے ہیں تاہم غیرملکی طلبا کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہو گی۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق یونیورسٹیوں میں داخلوں کو بھی ایک ماہ کے لیے آگے کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے اور 27 مارچ کو وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. پاکستان کے صدر کا دورہ چین پر ٹویٹ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. کووڈ-19 سے متعلق چند بنیادی سوالات اور ان کے جواب

    دنیا میں جیسے جیسے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، عام آدمی کے ذہن میں اس بیماری کے بارے میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا کا پہلا مریض

    پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطے میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی تصدیق کی ہے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق نے بتایا کہ میرپور سے تعلق رکھنے والا یہ شخص تفتان سے آیا تھا، جنھیں میرپور میں آئسیولیشن وراڈ میں رکھا گیا اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

    وزیراعظم راجہ فاروق نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں۔

  5. کرغزستان: مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی معطل

    کرغزستان میں مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے تاہم مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا اور روزانہ اذان دی جائے گی۔

    نمازیوں کو پانچ وقت کی نماز بھی گھر میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نماز جنازہ بہت کم افراد کی موجودگی میں ادا کی جائے گی۔

    کرغزستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق کرغزستان کے وزیر صحت نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والے تین شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہویی ہے۔

    کرغزستان نے ایک روز قبل ہی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

  6. کورونا وائرس: آسٹریلیا میں گلیاں سنسان

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر آسٹریلیا میں گھر کے اندر 100 سے زیادہ جبکہ گھروں سے باہر 500 افراد پر مشتمل غیر ضروری اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

    عوامی مقامات اور گلیوں میں گھومنے پھرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لوگ ایک دوسرے سے دور رہنے کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔

    لوگ گھر سے کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ شادی اور سالگرہ جیسی چھوٹی تقریبات بھی منسوخ ہو رہی ہیں۔

    آسٹریلیا

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    آسٹریلیا

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    آسٹریلیا

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  7. جنوبی کوریا میں شہریوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت

    جنوبی کوریا میں حکام نے اپنے شہریوں کو غیر ضروری بیرون ملک سفر ملتوی یا منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    بیرون ملک سے آنے والے تمام شہریوں کو دو ہفتے تک گھر میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  8. کورونا وائرس: تھائی لینڈ اور فلپائن میں صورتحال کیا ہے؟

    فلپائن میں چھ مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے ساتھ مریضوں کی تعداد 193 ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 14 ہے۔

    تھائی لینڈ میں مزید 35 کیسز کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 212 جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

  9. کلاسیکل دھن پر ہاتھ دھونے کا طریقہ

    ہاتھ دھونے کا بہترین طریقہ اور اس کی اہمیت کے بارے میں اب تک کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں اور ایسی ہی ایک ویڈیو ایران کے ایک مزاح نگار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

    Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
    Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    Instagram پوسٹ کا اختتام

  10. عالمی ادارہ صحت: جنوب مشرقی ایشیا میں ’سخت اقدامات‘ کی ضرورت ہے

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عالمی ادارہ صحت نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ’سخت اقدامات‘ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں 11 ممالک شامل ہیں، جن میں سے تقریباً سب میں کورونا وائرس کے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا خطے کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے کہا ہے کہ وائرس منتقلی کے مزید کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔

    ’ہمیں واضح طور پر زیادہ اور فوری کام کرنے کی ضرورت ہے‘

  11. پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 20 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر مندرجہ ذیل اقدامات کی منظوری دی ہے:

    سرکاری دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی تاہم دفاتر میں غیر ضروری نقل و حرکت سے ہر ممکن طور پر گریز کیا جائے گا۔

    20 مارچ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی جبکہ مال بردار گاڑیاں چلتی رہیں گی۔

    عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جو آج سے کام شروع کر دے گی۔

  12. کورونا وائرس: امریکہ اپنے شہریوں میں پیسے بانٹے گا

    امریکہ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث ایک ٹریلین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں سے 250 ارب براہ راست شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

    امریکی سیکرٹری خزانہ سٹیون منوچن نے کہا ہے کہ ’ہم امریکیوں کو فوری طور پر چیک بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔‘

    چیک میں ملنے والی رقم اور کون لوگ اس کے اہل ہوں گے، جیسی تفصیلات ابھی زیربحث ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. امریکہ: کورونا وائرس 50 ریاستوں میں پھیل گیا، متعدد شہروں میں لاک ڈاؤن

    نیو یارک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ کی ریاست ویسٹ ورجینیا کے ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب ملک کی پچاس کی پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔

    اب تک امریکہ میں کورونا کے تقریباً 6000 مریض سامنے آئے ہیں اور ملک بھر میں وائرس سے 105 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

    دوسری جانب نیو یارک کو لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ شہر کے میئر بِل ڈی بلازیو کے مطابق وہ دو دن کے اندر یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا نیو یارک کے باسیوں کو ’جہاں ہیں وہیں پناہ لے لیں‘ کے اصول کے تحت رہنے کے احکامات دیے جائیں گے یا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا: ’یہ ایک انتہائی مشکل فیصلہ ہے۔ ہم پہلے کبھی یہاں نہیں آئے۔ نیو یارک کی تاریخ میں ہم نے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔‘

    کیلیفورنیا کا شہر سان فرانسسکو پہلے سے ہی 7 اپریل تک لاک ڈاؤن میں ہے۔

    covid

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ حکومت وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کے لیے فوج کی مدد لے سکتی ہے۔

    منگل کو ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی کور آف انجینیئرز سے کہا جا سکتا ہے کہ یا تو موبائل آرمی سرجیکل یونٹ، یعنی فیلڈ ہسپتال قائم کریں یا موجودہ ہسپتالوں کی سہولیات میں اضافہ کریں۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا: ’ہم پورے ملک کو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔ یہ ایک بڑا قدم ہے اور امید ہے کہ اس کی نوبت نہ آئے لیکن ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔‘

  14. آسٹریلیا: 100 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

    australia

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آسٹریلیا نے 100 سے زائد افراد پر مشتمل ’غیر ضروری‘ اجتماعوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بدھ کو نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت ملک سے باہر سفر کرنے کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔

    تاہم ملک میں سکول، پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات کھلے رہیں گے۔

    آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے 450 مریض سامنے آئے ہیں اور وائرس سے پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  15. امریکہ، برطانیہ میں جنازوں میں ’لائیو سٹریمگ‘ کے ذریعے شرکت

    جنازہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کے ڈر کے پیشِ نظر وہ اپنے پیاروں کی آخری رسومات میں شمولیت کے لیے انٹرنیٹ پر ویڈیو کے ذریعے ’لائیو سٹریمنگ‘ کا سہارا لیں۔

    امریکہ کی نیشنل فیونرل ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن اور سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے کہا ہے کہ جنازوں میں کم سے کم افراد شرکت کریں اور اسے سوگواراں کے لیے لائیو سٹریم کیا جائے۔

    اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں سے وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ ہے، بلکہ یہ احکامات امریکہ میں رائج ’سوشل ڈسٹنسنگ‘ یا فاصلہ رکھنے کی پالیسی کے تحت دیے گئے ہیں۔

  16. بریکنگ, یورپی یونین نے اپنی سرحدیں بند کر دیں

    EU

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 30 دن کے لیے یورپی یونین باہر سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر رہا ہے۔

    اس بندش کا اطلاق یورپی یونین کے 26 اراکین کے علاوہ آئس لینڈ، لیکٹن سٹائن، ناروے اور سوئٹزرلینڈ پر بھی ہوگا تاہم برطانوی شہری حسبِ معمول یورپ کا سفر کر سکیں گے۔

    اس سفری پابندی سے وہ تمام لوگ متاثر ہوں گے جو کہ یورپی یونین کے نہیں ہیں۔ جو افراد لمبے عرصے سے یورپ میں رہ رہے ہیں یا جو کسی یورپی شہری یا سفارت کار کے رشتہ دار ہیں، ان پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

    صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  17. وزیراعلیٰ سندھ کی دیہی علاقوں میں 10 لاکھ صابن مہیا کرنے کی ہدایت, ریاض سہیل، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

    وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہیں کہ وہ دیہی علاقوں کی یونین کونسلوں کو 10 لاکھ صابن مہیا کریں تاکہ لوگ اپنے ہاتھ دھو سکیں۔ انھوں نے چیف سکریٹری کو مشورہ دیا کہ وہ صابن کمپنیوں سے بات کریں اور صابن سبسڈی پر حاصل کریں۔

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نوری آباد، کوٹری، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں نو تعمیر شدہ مزدور کالونیوں کو سکھر ماڈل کی طرح قرنطینہ کے مراکز کے طور پر تیار کیا جائے۔

  18. وکلا 18 اور 19 مارچ تک عدالتوں میں پیش نہ ہوں، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

    کورونا وائرس کے پیش نظر، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلا کو 18 اور 19 مارچ تک عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بغیر سکریننگ کے ملزمان کو بھیجنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو بغیر اسکریننگ کے عدالت سے جیل نہ بھیجا جائے۔ چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی ملازم کے اہلخانہ کورونا وائرس سے متاثر ہوں تو وہ عدالت نہ آئے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہSHCBA

  19. گھبرانےکی ضرورت نہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے، وزیراعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ گھبرانےکی ضرورت نہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے، کرونا وائرس کی جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی، عوام سے مشکل وقت میں مکمل ذمہ داری لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو موسمی زکام یا نزلہ ہے تو وہ فوراً ہسپتال ٹیسٹ کروانے مت جائے، حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہر کسی کا ٹیسٹ کر سکے، عوام بڑے اجتماعات سے گریز کریں

  20. اگر کورونا کی وبا پھیلی تو وینٹی لیٹرز درکار ہوں گے، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کی بیماری پھیلی تو وینٹی لیٹرز درکار ہوں گے جس کے لیے این ڈی ایم کو متحرک کر کے یہ کام سونپ دیا ہے۔