کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. سماجی دوری یا خود ساختہ تنہائی کا مطلب کیا ہے؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ یا ’سیلف آئسولیشن‘ جیسی اصطلاحات بھی کچھ ایسے ہی الفاظ ہیں۔ بی بی سی کے اس مضمون کی مدد سے جانیے کہ سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی اختیار کرنے کا مطلب کیا ہے اور یہ کہ آپ ان اقدامات کی وجہ سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

  2. فلسطینیوں کو صحت کی ضروری سہولیات فراہم کی جائیں: اقوام متحدہ

    فلسطین

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر مائیکل لائنک نے غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس سے ہونے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ’وہاں صحت کا نظام وبا سے پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا۔ وہاں ادویات کا ذخیرہ انتہائی کم ہے۔ پینے لائق پانی کے قدرتی ذخائر بڑی حد تک آلودہ ہیں۔ بجلی کی قلت ہے۔ وہاں خوراک کی کمی بڑھ رہی ہے۔‘

    فلسطینی اتھارٹی نے اب تک مغربی کنارے میں کووِڈ 19 کے 47 کیسز رپورٹ کیے ہیں اور تقریباً 4000 فلسطینیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    مائیکل لائنک نے اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی اور حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مغربی کنارے اور غزہ میں لوگوں کو صحت کی ضروری سہولیات فراہم کریں۔

  3. سندھ میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی گنجائش میں اضافہ

    سندھ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریف کیا کہ انڈس ہسپتال نے اپنی گنجائش 200 سے بڑھا کر 800 کر دی ہے، ضیاءالدین ہسپتال میں 50 ٹیسٹ، ایس آئی یو ٹی میں 100 ٹیسٹ، اوجھا میں 100 اور آغا خان نے 200 ٹیسٹ یومیہ تک گنجائش بڑھا دی ہے۔ جس کے بعد صوبے میں روزانہ 1250 ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔

  4. تفتان سے 88 زائرین لاڑکانہ پہنچ گئے, ریاض سہیل، بی بی سی اردو، کراچی

    تفتان سے 88 زائرین سندھ کے شہر لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں جنھیں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور آریجا کیمپس میں قائم قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہاں فوری طور پر ٹیسٹنگ کٹس بھیجی جائیں۔

    گذشتہ روز تفتان سے 757 زائرین سکھر پہنچے تھے۔

  5. سندھ میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض بھی صحتیاب

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا مریض بھی صحتیاب ہو گیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹویٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. کورونا وائرس: سوئٹزرلینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

    سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 33 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں تصدیق شدہ کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 3438 ہو گئی ہے۔

    سوئس حکام کے مطابق مزید 450 افراد جن کا ابتدائی طور پر ٹیسٹ مثبت آیا تھا کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق سوئٹزرلینڈ کورونا وائرس سے متاثرہ چین، اٹلی، ایران، سپین، جرمنی، امریکہ، فرانس اور جنوبی کوریا کے بعد نویں نمبر پر ہے۔ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اموات کی شرح کے اعتبار سے سوئٹزلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

  7. بریکنگ, انگلینڈ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلینڈ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حالیہ 29 مریضوں کی عمر 47 سے 96 برس کے درمیان تھی اور انھیں پہلے سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

  8. عوام خود پر کرفیو نافذ کرے: وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل

    مودی

    ،تصویر کا ذریعہMohd Zakir / Hindustan Times via Getty Images

    کورونا وائرس کے بارے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو سب لوگ اپنے اوپر کرفیو نافذ کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات کے 9 بجے تک اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عوام ایسا ٹیسٹ کے طور پر کرے تاکہ خود کو آنے والے چیلنـجز کے لیے تیار کر سکے۔

    ان کا کہنا تھا ’جنتا یعنی عوامی کرفیو‘ کے تحت کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ کسی بھی سماجی تقریب میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ صرف بے حد ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نکلیں‘۔

    نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا ایک سنجیدہ مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ’عام طور پر جب کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو وہ بعض ممالک اور ریاستوں تک محدود ہوتی لیکن اس بار اس آفت نے پوری دنیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

    ’ان دو ماہ میں 130 کروڑ بھارتیوں نے کورونا وائرس کی وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ضروری احتیاط برتی ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ ہم ابھی تک اس وبا سے بچے ہوئے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اس وبا سے بچ جانے کے بارے میں سوچ کر کچھ اقدامات نہ کرنا صحیح سوچ نہیں ہے۔ ہر بھارتی شہر کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔‘

  9. موناکو کے پرنس ایلبرٹ میں کورونا کی تشخیص

    موناکو کے شاہی محل کے مطابق پرنس ایلبرٹ دوئم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    فرینچ میڈیا میں رپورٹ ہونے والے بیان کے مطابق ان کی صحت سے متعلق فی الحال کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔

  10. بی بی سی اردو سیربین: 19 مارچ، بدھ کا پروگرام

  11. بریکنگ, پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جمنیزیم اور سنوکر کلب بند کرنے کے احکامات

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تمام نجی تقریبات، عوامی اجتماعات اور گھروں میں نجی محفلوں پر پابندی عائد کی ہے۔ صوبے میں تمام جِمنیزیم اور سنوکر کلبوں کو بھی بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

    اس پابندی کا اطلاق چار اپریل 2020 تک ہوگا۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGOP

  12. خیبر پختونخوا کے دو شہروں میں لاک ڈاؤن

    پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے دو افراد کی ہلاکت اور وائرس کے شبہ میں کچھ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ مردان اور پشاور کے ایسے علاقے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد موجود تھے اور ان کا رابطہ مقامی لوگوں سے رہا ہے وہاں انتظامیہ نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ مردان کی یونین کونسل منگاہ کے رہائشی حکومتی اقدامات سے مطمئن نظر نہیں آرہے، پشاور سے بلال احمد کی رپورٹ

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  13. انڈیا کا تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    انڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کسی بھی بین الاقوامی پرواز کو ملک میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    مرکزی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کے تمام ملازمین گھر سے کام کریں، ماسوائے ان کے جو ضروری اور ہنگامی خدمات کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے 65 برس سے زیادہ عمر کے افراد اور 10 سال سے کم عمر بچوں کو گھر ہی پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    اگرچہ انڈیا میں کووِڈ 19 کے متاثرہ کیسز کی تعداد ابھی کم ہے، مگر صحت عامہ کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ وائرس سے متاثرہ افراد کی محدود جانچ اور کم رپورٹنگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

  14. ملکہ برطانیہ بکنگھم پیلس سے ونڈزپر چلی گئیں

    بکنگھم پیلس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنبکنگھم پیلس ملکہ کے جانے کے بعد اندر سے تو ویران ہوا ہی ہے لیکن کئی دنوں سے اس کے باہر بھی ویرانی ہے کیوں کے وبا کی وجہ سے سیاح نہیں آ رہے ہیں

    بی بی سی کے نامہ نگار برائے شاہی خاندان جونی ڈائمنڈ کے مطابق ملکہ برطانیہ کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں بکنگھم پیلس سے ونڈزر محل کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

    شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کا ونڈزر محل کا دورہ ایسٹر کے موقع پر تھا جسے ایک ہفتہ آگے کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ ایسٹر کے بعد بھی وہیں قیام کریں گی۔

    یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شاہی محل نے جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کا دورہ برطانیہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دورے کا منصوبہ موسم بہار کے لیے بنایا گیا تھا تاہم اب اس کی نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

  15. کورونا وائرس: سرینگر اور بیشتر علاقوں میں کرفیو

    کورونا وائرس کے خوف نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ سرینگر سے نامہ نگار ریاض مسرور کی رپورٹ

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  16. کورونا وائرس: بنگلہ دیش میں اجتماعی دعائیہ تقریب پر تنقید

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جنوبی بنگلہ دیش میں بدھ کو کورونا وائرس سے نجات کے لیے ہونے والی اجتماعی دعائیہ جس میں ہزاروں افراد کی شرکت کی پر تنقید کی جا رہی ہے۔

    بنگلہ دیش کے علاقے رائے پور میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شریک 10 ہزار افراد ملک کو کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعائیں کرتے نظر آئے۔ ایک مقامی پولیس چیف نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ منتظمین نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے حکام سے اجازت نہیں لی تھی۔

    اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز جن میں لوگ ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو کر دعا کرتے دکھائی دے رہے ہیں، پر بہت سے بنگلہ دیشیوں نے حیرت اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

    بنگلہ دیش میں سرکاری طور پر کورونا وائرس کے 14 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ماہرین کو خدشہ ہے کہ ملک میں بیشتر آبادی کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے ہیں اور بہت سے متاثرہ افراد میں تشخیص نہیں کی گئی ہے۔

  17. او پی ڈی بند کرنے کا شوق نہیں، حکومت ماسک فراہم کرے: پِمز ڈاکٹرز, شہزاد ملک، نامہ نگار بی بی سی اردو

    پمز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یعنی پمز کی آل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر اسفند یار نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹاف کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کٹ فراہم کریں۔

    اُنھوں نے کہا کہ جنگ بغیر اسلحے کے نہیں لڑی جاتی بلکہ یہ خودکشی تصور ہوتی ہے۔

    ڈاکٹر اسفندیار کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک ماسک تک فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور پورے پاکستان میں ڈاکٹر رو رہے ہیں لیکن میڈیا کو ’سب اچھا ہے‘ کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔

    اُنھوں نے کہا کہ پمز میں روزانہ 10 ہزار مریض آتے ہیں ’اگر ایک بھی مریض کا نتیجہ مثبت آیا تو پورے ہجوم کو متاثر کر دے گا۔‘

    اُنھوں نے کہا کہ ’ہمیں او پی ڈی بند کرنے کا شوق نہیں لیکن حکومت ہمیں ماسک تو فراہم کرے۔۔۔ ہمیں تنخواہ بھی نہیں چاہیے، صرف کِٹ فراہم کی جائیں اور یہ کام 23 مارچ تک کیا جائے۔‘

    اُنھوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو وہ او پی ڈی بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر اسفندیار نے مزید مطالبہ کیا کہ آئسولیشن وارڈز ہسپتالوں کے باہر بنائے جائیں۔

  18. , پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہو گئی

    پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا ان میں سے 60 افراد وہ زائرین ہیں جنھیں بلوچستان کے علاقے تفتان میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے لاہور میو ہسپتال میں چار مصدقہ مریض ہیں۔ سب کی طبعیت ٹھیک ہے۔

    طبی رملے کو میسر سہولیات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال میں عملہ مکمل کٹ میں ہیں۔ جس شخص میں ٹیسٹ منفی آتا ہے اسے گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ جس کا ٹیسٹ پازیٹیو آتا ہے انہیں الگ کر دیا جاتا ہے۔

    738 افراد بلوچستان تفتان سے آئے ہیں جن کی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور جلد ہی 1200 اور آئیں گے جن کی سکینگ ہو گی۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGovernment of Punjab