کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہے، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے خدشہ ہے کہ ملک میں چینی کی طرح پھرذخیرہ اندوزی کی جا سکتی ہے اس سلسلے میں معاشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتا ہوں عوام کی تکلیف سے فائدہ اٹھانے کی کوشش پر کارروائی ہو گی۔

  2. پاکستان میں کورونا سے وہ حالات نہیں جو امریکہ اور یورپ میں ہیں،وزیراعظم عمران خان

  3. نو لاکھ افراد کی ملک میں سکریننگ کی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا کے حوالے سے 15 جنوری کو اقدامات کرنا شروع کیے، اب تک نو لاکھ افراد کی ملک میں سکریننگ کی گئی ہے۔

  4. ’کورونا وائرس کے حوالے سے ملک میں افراتفری پھیلنے کا خوف ہے‘ وزیر اعظم عمران خان

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا منگل کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے خوف ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق ملک میں افراتفری پھیل رہی ہے۔‘

  5. کورونا وائرس کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی قائم کی، وزیراعظم

  6. خیبرپختونخوا: مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان کا کہنا ہے کہ صوبے کے شہر ایبٹ آباد میں ایک اور کیس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 16 ہوگئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. کورونا وائرس سے بچاؤ: پانچ اہم باتیں

    کورونا وائرس: خود ساختہ تنہائی کے بارے میں یاد رکھنے والی پانچ اہم باتیں کون سی ہیں؟ جانے ہماری ساتھی ثمرہ فاطمہ کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  8. پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. بریکنگ, برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1,950

    برطانیہ میں احتجاج

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ کے صحت کے ادارے نے تصدیق کی ہے کہ منگل 9 جی ایم ٹی تک کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1,950 ہوگئی ہے۔

    یہ پیر کے مقابلے میں 407 کیسز کا اضافہ ہے جو اب تک برطانیہ میں ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    برطنیہ میں کسی ایک دن میں سب سے زیادہ 6337 ٹیسٹ کیے جانے کے بعد یہ تعداد سامنے آئی ہے۔

    اب تک کل 50,442 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 48,492 کیسز میں کوروناکا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

  10. تفتان سے 700 مزید زائرین سندھ روانہ

    بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان سے مزید 700 زائرین سندھ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان مکران ڈویژن کے کمشنر ایاز مندو خیل کے مطابق تفتان میں قائم قرنطینہ مرکز میں موجود 700 زائرین کو 18 بسوں کے ذریعے سندھ کے علاقے سکھر بھیجا گیا ہے۔

    جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دیگر صوبوں کے وزرا اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ دیگر صوبے فوری طور پر تفتان میں موجود اپنے زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں اور براہ راست اپنے زیر انتظام بنائے گئے قرنطینہ مراکز تک رسائی دیں۔

  11. برازیل میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

    برازیل کے شہر ساؤ پالو میں پہلا شخض کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا ہے۔

    برازیل میں 234 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ برازیل نے ابھی اپنی سرحدیں بند نہیں کی ہیں لیکن ریو ڈی جنیرو میں سکول، یونیورسٹیاں کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام عوامی اجتماعات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    لاطینی امریکہ میں میں ایشیا، یورپ اور امریکہ کی طرح کیسز سامنے نہیں آئے ہیں لیکن اس خطے کے ممالک رِسک نہیں لے رہے ہیں۔

    پیرو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے سرحدیں بند کر دی ہیں اور تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہیں۔ ادھر چلی میں کورونا وائرس کے کیسز دگنے ہو کر 155 پر پہنچنے کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ وہ سرحدیں بند کر رہے ہیں۔

  12. کیا نازنین زاغری ریٹکلف کو رہا کر دیا گیا ہے؟

    نازنین زاغری ریٹکلف

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    سابق برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے موجود وزیر خارجہ ڈومنِک ریب سے سوال کیا ہے کہ آیا ایرانی نژاد برطانوی کارکن نازنین زاغری ریٹکلف بھی ان قیدیوں میں شامل ہیں جنھیں ایران نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رہا کیا ہے۔

    ایرانی نژاد برطانوی کارکن نازنین ریٹکلف کو 2016 میں جاسوسی کے الزام میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ ان الزامات سے انکار کرتی ہیں اور برطانوی حکومت بھی اس بات پر اصرار کرتی ہے کہ وہ بےگناہ ہیں۔

    اس سوال کے جواب میں ڈومنک ریب کا کہنا تھا ’ہم انفرادی کیسز سے متعلق تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔ میں محتاط رہنا چاہتا ہوں اور اس وقت تک انتظار کروں گا جب تک کوئی تصدیق نہیں ہو جاتی‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ حکوت کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ کہ انھوں نے اس معاملے پر ایرانی حکومت کے ساتھ بات کی ہے۔

  13. سندھ میں بدھ سے ’لاک ڈاؤن‘

    نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں جزوی ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا ہے اور وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو گھروں تک محدود کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر یہ وائرس پھیلا تو ہسپتال کم پڑ جائیں گے۔۔

    حکام کے مطابق صوبے کے تمام ریستوران اور شاپنگ مراکز بدھ سے 15 دن کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاہم کریانہ سٹورز کے علاوہ سبزی اور گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

    یہ فیصلہ منگل کو وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق صوبے کے عوامی پارک اور کراچی میں ساحلِ سمندر بھی کل سے بند کر دیا جائے گا جبکہ تمام اقسام کی اجتماعات کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں سرکاری دفاتر بھی جمعرات سے بند کر دیے جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری جاری کریں گے۔

    اس کے علاوہ شہروں کے درمیان بس سروس بھی جمعرات سے بند کر دی جائے گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. اسلام آباد میں تمام درگاہیں، مزار، جمنازیم 3 ہفتے کے لیے بند

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں تمام درگاہیں، مزارات، فٹنس جمنازیم، ٹریننگ کیمپ اور بچوں کے پلیئنگ ایریاز کو تین ہفتے کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    ضلعی حکومت کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہDistrict Government

  15. کیا تفتان پاکستان کا ووہان بن سکتا ہے؟, اعظم خان، بی بی سی اردو

  16. خیبر پختونخوا میں احکامات کی خلاف ورزی پر سخت سزا

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGovernment of Khyber Pakhtunkhwa

    خیبر پختونخوا کی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وفاقی یا صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکام کے مطابق این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 سیکشن 33 کے تحت کار سرکار میں مداخلت پر افسران کو کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔

    احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزا مل سکتی ہے جبکہ قید کی سزا میں دو سال تک توسیع بھی ممکن ہے۔

  17. پنجاب میں مریضوں کی تعداد 26 ہو گئی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. پاکستان میں شرح سود میں کمی

    سٹاک ایکسچینج کا منظر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی حکومت نے کورونا وائرس کے بعد بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری میں اچانک کمی کے بعد شرح سود میں کچھ کمی کی ہے۔

    سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی مانیٹری پالیسی کے مطابق پالیسی ریٹ کو 13.25 سے کم کر کے 12.50کر دیا گیا ہے۔

  19. خیبرپختونخوا: محکمہ بلدیات نے یکم اپریل تک خواتین ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ بلدیات نے کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کی تحت یکم اپریل تک خواتین ملازمین کو چھٹیاں دے دیں ہیں۔

    صوبائی محکمہ بلدیات کے معاون کامران بنگش نے ہدایت دی ہیں کہ خواتین ملازمین کل سے آفس نہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے متعلق اجلاس میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

  20. برطانوی شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

    ڈومنک ریب

    برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک ریب نے کہا ہے کہ برطانوی شہری دنیا میں کہیں بھی کسی بھی قسم کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

    ان کا کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کو بڑے پیمانے پر سرحدوں کی بندشوں کا سامنا ہے اور جس تیزی سے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

    ان کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ رسک نہیں لینا چاہتے کہ برطانوی شہری کہیں بیرون ملک پھنس جائیں‘

    ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ہدایت 30 دن کے لیے ہے اور اس کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔

    برطانوی شہریوں کو جاری کردہ ہدایات کی تفصیل کے لیے کلک کریں