کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. انڈیا کے ’یوگا گرو‘ کا کورونا کا علاج تلاش کرنے کا دعویٰ

    بابا رام دیو

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے معروف یوگا گرو بابا رام دیو کے کورونا وائرس کا آیورویدک علاج ڈھونڈنے کے دعوے پر طبی ماہرین نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    رواں ہفتے بابا رام دیو کو ایک تشہیری ویڈیو میں اپنی کمپنی پتانجلی کے بنائے پودے کے نمونے کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں زعفرانی رنگ کے کپڑے پہنے بابا رام دیو کا کہنا تھا ’ہم نے آشواگندھا پر سائنسی تحقیق کی ہے اور پایا ہے کہ یہ کورونا پروٹین کو انسانی پروٹین سے ملنے نہیں دیتا۔‘

    انھوں نے اس سائنسی تحقیق کا کوئی ثبوت تو فراہم نہیں کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تحقیق ایک بین الاقوامی جریدے کو بھیج چکے ہیں، جس کا انھوں نے نام نہیں بتایا۔

    فی الوقت کووِڈ-19 کا علاج یا اس کی روک تھام کے لیے کوئی ویکسین یا دوا منظور نہیں کی گئی ہے اور تمام دوائیں اور ویکسینز اب تک صرف تحقیقی مرحلے میں ہیں۔

    انڈیا کی پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن کے پروفیسر ڈاکٹر گیریدھر بابو نے بابا رام دیو کے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے دعوے پر حکومت سے ایسی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے ’اس طرح کے پیغامات لوگوں کو تحفظ کی جھوٹی اُمید فراہم کرتے ہیں۔ جو لوگ تعلیم یافتہ نہیں ہیں وہ اس سے گمراہ ہوسکتے ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں بظاہر بے ضرر محسوس ہونے والی ٹویٹ بھی لوگوں کو الجھا سکتی ہے۔

    بابا رام دیو اور پتانجلی کو اس حوالے سے کئی ای میلز بھیجی گئیں اور فون کالز بھی کی گئیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    دوسری جانب بابا رام دیو نے یوگا فار کورونا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سلسلہ وار ٹویٹس میں انڈیا کی عوام کو یوگا کے ذریعے قوت مدافعت میں اضافے کی ترغیب دی ہے۔

    آیورویدک ادویات کے شعبے میں پتانجلی کمپنی کا شمار انڈیا کے معروف ترین برانڈز میں ہوتا ہے جو اپنی ادویات کے ذریعے عوام کو قوت مدافعت بڑھانے کی تشہیر کر رہی ہے تاکہ وہ خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔

    آیوروید جڑی بوٹیوں پر مبنی دواؤں، ورزش اور غذائی ہدایات پر مبنی ایک قدیم نظام ہے۔

  2. ’آپ ہسپتال نہیں چلیں گی تو ہم فوج کو بلا لیں گے‘

    کورونا وائرس کے مریضوں کو ہسپتال جانے پر آمادہ کرنے میں حکومت کو کیا دشواریاں پیش آ رہی ہیں؟

    وارڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں کیا فرق ہے؟

    اس موسم میں جب نزلے زکام کے باعث چھینک یا کھانسی آئے تو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ عام فلُو ہے یا پھر خطرناک کورونا وائرس اور اس سے بچا کیسے جائے؟

    کھانسی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. پاکستانی صدر عارف علوی اور چین کے صدر شی جن پنگ کا مصافحہ

    اور ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کے سے بچاؤ کے لیے ہر لیڈر مصافحہ نہ کرنے کی پالیسی پر عمل نہیں کر رہا ہے۔ اس تصویر میں پاکستان کے صدر عارف علوی اور چین کے صدر شی جن پنگ کو بیجنگ میں ملاقات کے دروران ہاتھ ملاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صدر علوی کا کہنا تھا کہ ’کچھ طاقتیں‘ اس وبا کی آڑ میں چین کو بدنام اور تنہا کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گی۔

    پاکستان کے صدر عارف علوی اور چین کے صدر شی جن پنگ

    ،تصویر کا ذریعہCCTV

  5. پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں شامیانے اور کیٹرنگ کے سامان کی ترسیل پر پابندی

    نوٹیفیکیشن

    ،تصویر کا ذریعہDistrict Magistrate Muzaffarabad

  6. سینیٹ میں 50 سال سے زائد عمر کے بیمار ملازمین کو تین اپریل تک چھٹیاں

    سینیٹ میں 50 سال سے زائد عمر کے وہ ملازمین جنھیں ذیا بیطس یا دل کا کوئی مرض لاحق ہے، کو تین اپریل تک چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر ایوان بالا کی خواتین ملازمین کو بھی تین اپریل تک دفتر آنے سے استثنی مل گیا ہے جبکہ ایڈیشنل، جوائنٹ اور ڈپٹی سیکرٹریز کو متبادل ڈیوٹیاں کرنے کا کہا گیا ہے۔

    سینیٹ سیکریٹریٹ کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق ملازمین نو سے دو بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

    سینیٹ

    ،تصویر کا ذریعہSenate Secretariat

  7. X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. خیبر پختونخوا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 19 ہو گئی

    خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔

    ان میں 15 متاثرین تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان لائے گئے تھے جبکہ ایک شخص گزشتہ روز مانسہرہ سے آیا ہے۔

    بدھ کو تصدیق ہونے والا ایک کیس مردان میڈیکل کملیکس میں زیر علاج ہے جس نے سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔

    ضلع ہنگو سے ایک کیس لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آیا ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق بونیر سے بتایا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. ایرانی صدر: ’قُم اور گیلان میں وبا اب اپنی ’انتہا‘ پر نہیں‘

    صدر روحانی

    ،تصویر کا ذریعہPRESIDENCY OF IRAN / HANDOUT

    ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ صوبوں قُم اور گیلان میں وبا اب اپنی ’انتہا‘ پر نہیں ہے۔

    انھوں نے یہ بات ایرانی سال 1398 کے کابینہ کے آخری سیشن کے بعد خطاب میں کہی جسے انگریزی زبان کے چینل پریس ٹی وی نے براہ راست نشر کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی ان صوبوں میں بات ہوئی ہے جہاں ’تھوڑا مسئلہ‘ تھا۔

    ’میری گیلان اور قُم میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے سربراہان سے بات ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب وہاں وبا اپنی انتہا پر نہیں ہے اور یہ بہت ہی اہم ہے۔‘

    17 مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں 16,169 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 988 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  10. ’کورونا وائرس پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آیا‘

    سپریم کورٹ

    پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے کورونا وائرس پی آئی اے اور حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آیا۔

    چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اگر سکیورٹی کا یہی حال رہا تو نجانے کون کون سی بیماریاں ملک میں آ جائیں گی۔

    چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایئر مارشل ارشد ملک کو قومی ایئر لائن کا سربراہ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا اور ہمیں کہہ دیا کہ عدالتی کام روک دیں۔

  11. جرمنی سے مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا

    یورپ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یورپی یونین کی جانب سے غیر یورپی شہریوں کے لیے اپنی سرحدوں پر پابندی کا نفاذ ہوگیا ہے اور مسافروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

    ترکی سے جرمنی کے فرینکفرٹ میں سب سے بڑے ائیرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کو روک لیا گیا ہے۔

    یہ واضح نہی کہ آج اس 30 روزہ پابندی سے کتنی پروازیں متاثر ہوں گی۔ جرمن حکومت اپنے ان ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو بھی واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے جو بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

    ادھر پولش میڈیا کے مطابق ملک میں واپس آنے والہ افراد کی سرحد پر 40 کلومیٹر لمبی قطار ہے۔

  12. کورونا وائرس: ’برطانیہ میں شرح طلاق میں اضافہ ہو سکتا ہے‘

    برطانیہ میں طلاق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ کی ایک نمایاں وکیل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے زیادہ وقت گھر میں گزارنے کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    بیرونس شاکلٹن جو گلوکار پال میک کارٹنی، شہزادہ چارلس اور میڈونا جیسی شخصیات کی وکیل رہ چکی ہیں، کا ماننا ہے کہ باہر نکلے بغیر اور زیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ گزارنے سے، بہت کم جوڑے ہی نمٹ پائیں گے۔

    برطانوی پارلیمان میں بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا ’گرمیوں کی تعطیلات اور کرسمس کے بعد ہمارے ہاں طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔‘

    ’کسی کو صرف یہ تصور کرنا ہو گا کہ جب خاندانوں کو طویل عرصے تک کسی پراپرٹی میں بند کردیا جائے تو یہ کیسا ہو گا؟‘

  13. ’فاصلہ رکھیں، نہیں تو کورونا ہو جائے گا‘, سحر بلوچ، بی بی سی اردو

    پوسٹر

    ،تصویر کا ذریعہUsman Ahmed

    ،تصویر کا کیپشنپنجاب کے شہر چناب نگر سے تعلق رکھنے والے دو گرافک ڈیزائنرز عثمان احمد اور ارسلان قمر نے کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی اور بچاؤ کے لیے اردو اور پنجابی میں پوسٹرز بنائے ہیں۔
    کورونا وائرس سے متعلق پوسٹرز

    ،تصویر کا ذریعہUsman Ahmed

    ،تصویر کا کیپشنعثمان احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اب تک کورونا وائرس سے متعلق پیغامات پہنچانے اور سمجھانے میں خاصی مشکل کا سامنا ہے۔ جس کے لیے ایسے پوسٹرز جتنے زیادہ آن لائن شئیر ہوں گے اتنا لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔‘
    کورونا وائرس سے متعلق پوسٹرز

    ،تصویر کا ذریعہUsman Ahmed

    ،تصویر کا کیپشنعثمان احمد نے بتایا کہ پنجابی اور اردو کے علاوہ اب اُن کی ٹیم سرائیکی اور پشتو میں بھی کورونا وائرس سے متعلق پوسٹرز بنائے گی۔
  14. فیس بک کی جانب سے بی بی سی کی پوسٹس کی غلط نشاندہی

    فیس بک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی ’سپیم‘ کے طور پر نشاندہی غلطی کا نتیجہ تھا۔

    سوشل میڈیا کمپنی نے کہا ہے کہ ’اس کی وجہ فیس بک کے اینٹی سپیم سسٹم میں خرابی تھی‘

    کمپنی کی جانب سے یہ بیان فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کی بڑے پیمانے پر شکایتوں کے بعد سامنا آیا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں یہ نوٹیفیکشنز موصول ہوئے ہیں کہ بی بی سی، ایگزیوس اینڈ دی ایٹلانٹک کا وہ مواد جسے انہوں نے شیئر کیا تھا، کمپنی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز سے اختلاف رکھتا ہے۔

    ایسا فیس بک کے اُس اعلان کے ایک روز بعد ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر کمپنی مواد پر نظر رکھنے والے اپنے ملازمین گھر بھیج رہی ہے۔

    فیس بک کے ایک اعلٰی عہدیدار گائے روزن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم نے غطلی سے غیر ضروری قرار دی جانے والی نہ صرف کورونا وائرس سے متعلق بلکہ دیگر موضوعات کی بھی تمام پوسٹس کو ری سٹور کردیا ہے۔‘

    فیس بک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. کورونا وائرس: چین کی ’ہیلتھ سلک روڈ‘ بنانے کی تجویز

    چین نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور عالمی سطح پر کوششوں کو مربوط کرنے میں مدد کے لیے ’ہیلتھ سلک روڈ` تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اس ’وبا کے خلاف جنگ اور ہیلتھ سلک روڈ کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون میں شراکت کے لیے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے دستیاب ہے۔‘

    گزشتہ ماہ چین کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ وبا کے خلاف مشترکہ لڑائی میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے سلک روڈ کا آغاز کیا جائے گا۔

    سلک روڈ چین اور مغربی ممالک کے مابین قدیم تجارتی راستہ تھا۔ چین جہاں سے یہ وبا پھوٹی ہے، دوسرے ممالک میں اپنے طبی کارکن اور امداد بھیج رہا ہے۔

  16. فرانس میں جرمانے کی رقم 135 یورو کر دی گئی

    فرانس میں آج شہریوں کو ان کے گھر تک محدود رکھنے کی پابندی کا دوسرا روز ہے۔

    فرانسیسی اخبار لے مونڈ کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب 135 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو منگل کے روز 38 یورو تھا۔

    اخبار کے مطابق پابندی کے پہلے روز پولیس کی جانب سے نرمی اختیار کی گئی اور لوگوں کو جرمانہ نہیں کیا گیا لیکن اگر آپ بغیر کسی وجہ کے پیرس کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں تو آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    فرانس

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  17. کم جونگ ان نے پیانگ یانگ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    کم جونگ ان

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے منگل کے روز صوبہ پیانگ یانگ میں ایک نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

    اس ہسپتال کی تعمیر کا کورونا وائرس کی وبا سے کوئی تعلق تو نہیں بتایا گیا لیکن سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کم جانگ ان ماسک پہنے بغیر اور ہاتھ میں بیلچہ اٹھائے نظر آئے۔

    شمالی کوریا نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں کوویڈ 19 کے کیسز نہیں ہیں لیکن اس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

  18. جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے نئے کیسز پر تشویش

    korea

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی کوریا میں ملک بھر سے مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے رجحان میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور یہ اُمید کی جا رہی ہے کہ چین کے بعد ایشیا میں اس وبا سے سب سے متاثر ہونے والے ملک میں اس بیماری کا زور کم ہو رہا ہے۔

    تاہم جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس کے مریضوں کی تعداد 8400 ہوگئی ہے۔

    یہ تمام مریض ایک ایسے ہسپتال سے آئے ہیں جہاں معمر افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت سیئول کے قریب واقع ایک ہسپتال سے بھی کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    ان مریضوں میں اس کلینک کے سربراہ بھی شامل ہیں جو گذشتہ دنوں میں ملک کے مزیرِ صحت سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

    جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس کے مریضوں کی تعداد 8400 ہوگئی ہے۔

  19. جاپان میں اولمپک کھیلوں کے تربیتی کیمپ منسوخ

    جاپان کے قومی نشریاتی ادارے کے مطابق کئی ممالک نے ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کے لیے اپنی قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ منسوخ یا ملتوی کر دیے ہیں۔

    کولمبیا کی ٹیبل ٹینس اور جمناسٹک کی ٹیمیوں نے جاپان کے شہر کیتا کیشو میں اپنی ٹریننگ منسوخ کر دی ہے۔

    برطانیہ کی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم نے بھی اپنے کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق خدشات کے پیش نظر ٹوکیو کے قریب شہر اراسو میں پریکٹس منسوخ کر دی ہے۔

    اولمپکس

    ،تصویر کا ذریعہReuters