کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. انڈیا میں پھنسے پاکستانی بچے کی واپسی

    کورونا وائرس کی صورتحال میں پاکستان اور انڈیا کی طرف سے سرحدیں بند کرنے کے بعد کئی شہری دونوں اطراف پھنس گئے۔ انڈیا میں پھنسے ایک 12 سالہ پاکستانی بچے کو جمعے کو پاکستان داخلے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ تفصیل دیکھیے اس رپورٹ میں

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  2. افریقہ کی صورتحال کیا ہے؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اب پورے افریقہ میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 850 ہوگئی ہے، جو صرف ایک ہفتہ قبل ریکارڈ کی جانے والی تعداد سے چھ گنا زیادہ ہے۔

    پورے براعظم میں ممالک نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائےہیں جن میں سینیگال اور تیونس سمیت چند ممالک نے تمام مذہبی اجتماعات کو معطل کر دیا ہے۔

  3. سماجی دوری کیسے قائم کی جائے؟

    سماجی دوری قائم کرنے کے طریقے
  4. سندھ میں 11 نئے مریض، ملک میں متاثرین کی کل تعداد 478 ہو گئی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبے سندھ میں کورونا وائرس کے 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 249 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں تعداد 478 تک پہنچ گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے تین روز مکمل طور پر خود کو تنہائی میں رکھیں۔

  5. شادیوں سے وبا کا پھیلاؤ

    آسٹریلیا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے کم از کم 35 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    اے بی سی نیوز کے مطابق یہ شادی 6 مارچ کو نیو ساؤتھ ویلز میں ہوئی تھی۔

    ادھر یوروگوائے میں ایک شادی میں شرکت کے بعد 44 مہمانوں کو ایک ایسے شخص سے وائرس منتقل ہوا ہے جو یورپ سے ہو کر آیا تھا۔

  6. کورونا وائرس: انڈیا کا شہر ممبئی لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہا ہے

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کا معاشی دارالحکومت ممبئی کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج ممبئی، پونے، پمپری چنچواڑ اور ناگپور سمیت ریاست کے بڑے شہروں میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔

    ریاست مہاراشٹرا ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے اور یہاں مجموعی طور پر 52 کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ممبئی میں اس سے اب تک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

    لاک ڈاؤن کے حوالے سے مندرجہ ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

    1. تمام نجی دفاتر، دکانیں، مالز، عوامی مقامات، تھیئٹرز کو 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔ نجی دفاتر تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

    2. شہر میں صرف اشیا خوردو نوش کی دکانیں، دودھ کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور بینک کھلے رہیں گے۔ سرکاری دفاتر صرف 25 فیصد افرادی قوت کے ساتھ کام کریں گے۔ تمام ملازمین روٹیشن میں کام کریں گے۔

    3. سکول اور کالج 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس تعلیمی سال کے بیشتر گریڈز کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور چند کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

    تاہم ریاست میں اب تک ٹرینیں، بسیں اور دیگر عوامی ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی۔ لیکن اگر صورتحال خراب ہوئی تو حکومت ان کی بندش کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

    حکومت نے تمام عوامی، سماجی، سیاسی تقاریب کی اجازت پہلے ہی منسوخ کر دی ہے اور شہریوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

  7. پی ڈی ایم اے سندھ نے کورونا آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

    پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے میں کویڈ-19 سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہمات کاآغاز کیا ہے جن میں ہاتھوں کی صفائی کی متعلق مہم اور آگاہی مہم شامل ہے۔

    اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے میں رضاکار شامل ہو رہے ہیں جو سڑکوں پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کوویڈ 19 کے خلاف حقیقی معنوں میں اگلے محاذ پر لڑنے والے ثابت ہو رہے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. پاکستان میں اب تک وائرس قابو میں ہے: وزیر اعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تفتان سے آنے والے کیسز کے علاوہ پاکستان میں اب تک یہ وائرس قابو میں ہے اور ’ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر شہری ڈیڑھ ماہ تک عوامی مقامات پر نہ جائیں اور اگر کسی میں بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو وہ خود کو محدود (قرنطینہ) کر لے اور یہ ہسپتال جانے سے زیادہ ضروری چیز ہے کیونکہ 90 فیصد لوگوں کو ہسپتال کی ضرورت نہیں ہے۔

  9. امریکہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت

    نیو جرسی کا خاندان

    ،تصویر کا ذریعہFamily photo / Go Fund MeCopyright

    نیو جرسی میں ایک ماں اور اس کے تین بالغ بچے کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایک ساتھ کھانے کے بعد اب ان افراد کے مزید تین رشتہ دار ہسپتال میں ہیں۔

    73 سالہ گریس فُسکو اور ان کے تین بچوں کی موت بدھ اور جمعرات کو ہوئی۔ ان کے مزید تین بچے ہسپتال میں ہیں۔

    خاندان کے ترجمان کے مطابق خاندان کے 19 افراد اب خود ساختہ تنہائی میں ہیں اور ایک ہفتے سے اپنے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق ’خاندان کے افراد جو کہ ہسپتال میں نہیں ہیں ان کے ٹیسٹ کے تنائج کیوں نہیں دیے جا رہے۔ ایسا کیوں ہے کہ ایتھلیٹس اور معروف شخصیات جن میں علامات بھی نہیں ہیں، انہیں اس خاندان سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے جو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔‘

  10. بریکنگ, تفتان میں برے حالات کا علم تھا، وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب قُم سے زائرین آنا شروع ہوئے تو ہم ایران کی حکومت سے مسلسل رابطے میں تھے کہ کس طرح صورتحال سے نمٹا جائے اور اس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزا خود تفتان گئے اور انھوں نے صورتحال دیکھ کر ہمیں بتایا کہ بہت برے حالات ہیں۔

  11. بریکنگ, وزیر اعظم عمران خان: پاکستان میں کرفیو لگانا بہت مشکل کام ہے

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا مطلب ہے کہ ملک میں کرفیو نافذ کر دینا، ’اس وقت یہ کرنا ممکن نہیں کیونکہ اس کے وسائل پاکستان کے پاس نہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم لوگوں کو کلسٹر میں لاک ڈاؤن کریں گے۔‘

  12. بریکنگ, کورونا کے درست اعداد و شمار منظر عام پر آنا حکومتی مفاد میں ہے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں گے اور چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے جبکہ جو بھی صورتحال ہوگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے درست اعداد و شمار منظر عام پر آنا حکومت کے مفاد میں ہے۔

  13. بریکنگ, پاکستان لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا: وزیراعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس سے 'ہمیں خطرہ ہے کہ معاشرے میں افراتفری پھیلے گی، کمزور طبقہ مشکل کا شکار ہو گا۔ دوسرا خطرہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن سے ہسپتالوں میں طبی عملہ بھی متاثر ہو گا، ادویات کی فراہمی میں مشکل ہو گی۔ ہمیں سماجی دوری کا خیال رکھنا چاہیے اور عوام خود سے اس پر عمل کریں۔‘

  14. بریکنگ, مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی سہولت فراہم کرنا مشکل ہو گا، وزیر اعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا پھیلی تو 4 سے 5 فیصد مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت پڑے گی اور ان کو یہ سہولت فراہم کرنا مشکل ہو گا۔

  15. بریکنگ, عالمی برادری ایران پر سے پابندیاں اٹھائے، وزیر اعظٌم عمران خان

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا کی وبا سے بہت مشکل صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور عالمی برادری کو چاہیے اس وقت ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لے۔

  16. بریکنگ, میں ہفتے میں دو مرتبہ عوام سے خطاب کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سنئیر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کو کورونا کی صورتحال پر آگاہ رکھیں گے اور ہفتے میں دو مرتبہ خطاب کریں گے

  17. ایکسپو سینٹر کراچی میں قرنطینہ قائم کر دیا گیا

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صوبائی حکومت اور پاکستان کی فوج نے مل کر ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن مرکز قائم کردیا گیا ہے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہSyed Kazim Raza

  18. پنجاب میں 16 نئے مریض، ملک میں کل تعداد 467 ہو گئی

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 16 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 96 اور ملک میں کل تعداد 467 تک پہنچ گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. افراتفری میں خریداری کرنے والے افراد کے نام!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے ایک ٹویٹ میں افراتفری میں خریداری کرنے والے افراد کے لیے ایک خالی فہرست ٹویٹ کی ہے یعنی یہ بتایا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو آپ کو افراتفری میں خریدنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خدشات کے باعث گذشتہ چند روز کے دوران افراتفری میں خریداری کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ حکام اس حوالے سے شہریوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے رہے ہیں۔

  20. ممبئی لاک ڈاؤن کے قریب!

    ممبئی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا میں کریانے کی دکانوں، دواخانوں اور دیگر ضروری سروسز دینے والی جگہوں کے علاوہ تمام نجی کاروباری مقامات کو 31 مارچ تک بند کرنے حکم دیا گیا ہے۔ یہ کسی بھی انڈین شہر میں کیے جانے والے سخت ترین اقدامات ہیں۔

    ممبئی اور دیگر شہروں میں سکول، کالج، شاپنگ مال اور سینما گھر پہلے ہی بند کر دیے گئے تھے۔ انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں 47 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ وہی ریاست ہے جہاں ممبئی شہر واقع ہے۔

    انڈیا میں مجموعی طور سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 206 ہو چکی ہے۔ ممبئی شہر سے انڈیا کے جی ڈی پی کو چھ فیصد اور انکم ٹیکس ریوینیو کو 30 فیصد ملتا ہے۔