کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. لندن: بے گھر افراد کے لیے ہوٹلوں میں کمروں کا انتظام

    لندن

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    لندن میں بے گھر افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہوٹلوں میں کمرے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    اس ہفتے کے اختتام پر ابتدائی طور پر بے گھر افراد کے لیے 300 کمروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ لندن کے میئر صادق خان کا دفترانٹر کونٹیننٹل ہوٹلز گروپ کے ساتھ مل کرکم قیمت پرآئندہ 12 ہفتے کے لیے کمروں کا انتظام کر رہا ہے۔

  2. کورونا وائرس:اٹلی کا مزید سخت اقدامات کا اعلان

    اٹلی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی کے شمالی علاقے لمبارڈے میں مزید سخت اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

    فیس بک پر اس علاقے کے صدر اتیلو فونتانا نے اعلان کیا ہے کہ کھلی فضا میں کھیل اور جسمانی سرگرمی پر پابندی ہو گی۔

    اس کے علاوہ وینڈنگ مشینوں پر پابندی اور تمام ہفتہ وار مارکیٹوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔

    ہسپتالوں، سڑکوں اور ریلوے پر کام کرنے کے علاوہ عمارتوں کی تعمیر کے دیگر مقامات پر کام کو روک دیا جائے گا۔

    اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 793 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جن میں سے 546 اموات لمبارڈے میں ہوئی ہیں۔

    • برطانوی وزیراعظم کی مدر ڈے کے حوالے سے وارننگ

      کورونا وائرس

      ،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

      برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کے روز مدر ڈے پر اپنے پیاروں سے نہ ملیں۔

      انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر لوگوں نے کورونا وائرس کے’تیز رفتار‘ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام نہ کیا تو ملک کی قومی صحت کی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔

      واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے 233 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    • بریکنگ, ریال میڈریڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس سے ہلاک

      لورینزو سانز

      ،تصویر کا ذریعہReuters

      فٹبال کلب ریال میڈریڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

      76 برس کے لورینزو سانز سنہ 1995 سے 2000 تک ریال میڈریڈ کے صدر رہے اور اس دوران ریال میڈریڈ نے دو بار چیمیئن لیگ جیتی۔

      لورینزو کے بیٹے نے ٹوئٹر پر لکھا: ’میرے والد دم توڑ گئے ہیں۔ وہ اس طرح کے اختتام کے مستحق نہیں تھے۔‘

    • شمالی کوریا: ’ٹرمپ نے کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کی پیشکش کی ہے‘

      کم جانگ ان، ڈونلڈ ٹرمپ

      ،تصویر کا ذریعہEPA

      شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جانگ ان کو ایک خط میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

      شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جانگ ان کی چھوٹی بہن کم یو جانگ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ’دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو آگے بڑھانے کے اپنے منصوبے کی وضاحت کی اور وبائی مرض سے متعلق کام میں باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔‘

      یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’امریکی صدر، کم جونگ ان کی طرف سے اپنے لوگوں کو وبا کے سنگین خطرے سے بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔‘

      وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر ابھی کوئی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جبکہ شمالی کوریا کے میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خط کب موصول ہوا ہے۔

    • ’بدترین صورتحال ابھی آنی ہے‘

      کورونا

      ،تصویر کا ذریعہAFP

      سپین کے صدر نے کہا ہے کہ ’افسوس کے ساتھ‘ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو گا تاہم انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ’بدترین صورتحال ابھی آنی ہے‘ اور ’آنے والے دن بہت مشکل ہیں۔‘

      سنیچر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔

      واضح رہے کہ سپین میں اب تک کورونا وائرس کے 24926 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 1326 ہے۔

    • گلوکارہ ریحانہ کا 50 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ

      ریحانہ

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      امریکی گلوکارہ ریحانہ نے کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

      گلوکارہ ریحانہ کی غیر منافع بخش تنظیم کلارا لیونل فاؤنڈیشن(سی ایل ایف) نے متاثرہ افراد کی مدد کرنے والی تنظیموں کے لیے 50 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

      سی ایل ایف کے مطابق اس امداد سے فوڈ بینکوں کے ذریعہ خطرے سے دوچار کمیونٹیز کو فائدہ جبکہ ڈاکٹروں کو طبی تربیت اور آلات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

    • نائجیریا کا سوموار سے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

      نائجیریا میں کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 22 ہو گئی ہے۔

      نائجیریا کی حکومت نے سوموار سے تمام بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسافر ٹرینوں کو بھی اسی روز معطل کر دیا جائے گا۔

      نائجیریا

      ،تصویر کا ذریعہReuters

    • کورونا وائرس: برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی

      برطانیہ کے محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5018 ہو گئی ہے۔

      برطانوی حکام کے مطابق ابھی تک 73000 افراد کو ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

      سنیچر کو جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

      برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 233 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    • بریکنگ, فرانس میں مزید 112 افراد ہلاک

      فرانس

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      فرانس میں کورونا وائرس سے مزید 112 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

      فرانسیسی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 562 ہو گئی ہے۔

    • امریکی نائب صدر بھی کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

      Mike Pence

      ،تصویر کا ذریعہEPA

      امریکی نائب صدر مائیک پینس، جو وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ سنیچر کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائیں گے، کیونکہ انھیں علم ہوا ہے کہ ان کی ٹیم کے ایک رکن کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

      مائیک پنس کا کہنا تھا کہ ان کے وہ رکن گذشتہ سوموار سے وائٹ ہاؤس نہیں آ رہے اور وہ خیریت سے ہیں۔ البتہ ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    • بریکنگ, انگلینڈ میں 53 مزید ہلاکتوں کی تصدیق

      london

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      برطانیہ کے صحت عامہ کے ادارہ نیشنل ہیلتھ سروس نے انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ جس کے بعد ملک میں اموات کی کل تعداد 220 تک پہنچ گئی ہے۔

      نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے مریضوں کی عمریں 41 سے 94 برس کے درمیان تھیں اور ان تمام کو صحت کے دیگر مسائل کا سامنا تھا۔

      اس سے قبل ویلز میں دو، سکاٹ لینڈ میں ایک اور شمالی آئرلینڈ میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

    • بریکنگ, کورونا وائرس: اٹلی میں تقریباً 800 مزید ہلاکتیں

      Italy

      ،تصویر کا ذریعہAFP

      اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 793 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 6500 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

      اٹلی میں اب تک 4825 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 53500 سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

    • کورونا وائرس: سنگاپور، فن لینڈ اور ماریشس میں پہلی ہلاکتوں کی تصدیق

      سنگاپور، فن لینڈ اور ماریشس نے کورونا وائرس سے متاثرہ پہلی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

      صحت کے حکام کے مطابق سنگاپور میں سنیچر کو دو اموات ہوئیں۔ جن میں ایک 75 سالہ خاتون، جو پہلے ہی نمونیے کے مرض میں ممبتلا تھیں اور ایک 64 سالہ انڈونیشیا کے مرد شامل تھے، جن کی صحت آٹھ روز قبل سنگاپور آنے کے بعد بگڑ گئی تھی۔

      فن لینڈ میں پہلی ہلاکت کا اعلان سنیچر کے روز ملک کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے صحت و بہبود نے کیا۔

      مقامی یل نیوز ویب سائٹ کے مطابق فن لینڈ کے محکمہ صحت و بہبود کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص دارالحکومت ہیلسنکی کا ایک بزرگ رہائشی تھا۔ ادارے نے مریض کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

      ماریشیس میں بھی حکام نے ملک کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص حال ہی میں بیلجیم سے دبئی کے راستے آیا تھا۔ حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    • ’عوام خریداری کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں‘

      برطانیہ کے وزیر خوراک و ماحولیات جارج یوسٹس نے زور دیا ہے کہ عوام گھبرا کر خریداری نہ کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کی ضرورت سے زیادہ خوراک ملک میں موجود ہے۔

      وزیر خوراک نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خریداری کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

      برطانوی ریٹیل کنسورشیم کے ہیلن ڈکسنسن نے کہا کہ خوردہ فروش ایسی پالیسیاں نافذ کریں گے جو کمزوروں کو سب سے زیادہ فائدہ دیں گی۔

      برطانیہ کہ صحت عامہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروس کے سٹیفن پوس کا کہنا تھا کہ عوام ضرورت سے زیادہ خریداری کرتے وقت نیشنل ہیلتھ سروس کے عملہ کے بارے میں بھی سوچیں۔

      برطانیہ

      ،تصویر کا ذریعہPA

    • ’ایرانی صوبے فارس میں وائرس سے زیادہ اموات الکوحل پینے سے ہوئیں‘

      Iran

      ،تصویر کا ذریعہAFP

      ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے فارس میں زیادہ تر افراد خود کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کی کوشش میں الکوحل پی کر ہلاک ہوئے ہیں۔

      صوبے کے ایمرجنسی سروسز سنٹر کے ڈائریکٹر محمد جواد مورادیان نے اسنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کوویڈ 19 نے صوبہ فارس میں 13 افراد کو ہلاک کیا جبکہ 66 افراد صنعتی مقاصد کیالکوحل پینے کے بعد ہلاک ہوئے ہیں۔

      ایران میں مسلسل پھیلائی جانے والی ایک افواہ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ الکوحل پینے سے افراد کو وائرس سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

      ایران میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 20610 افراد کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ ملک میں 1556 اموات ہو چکی ہیں۔

    • دنیا بھر سے اب تک کی صورتحال

      Coronavirus

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      پرتگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات 6 سے بڑھ کر 12 ہو چکی ہیں۔ جبکہ 260 سے زیادہ نئے مریضوں کی بھی اطلاع ہے ، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر یہ تعداد 1280 ہوگئی ہے۔

      سپین میں اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سنیچر کو 324 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1326 تک پہنچ گئی ہے۔

      یہ اٹلی اور چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ملک سمجھا جاتا ہے اور مقامی میڈیا کے مطابقملک میں ہسپتال اس وبا سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

      جنوبی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر شہریوں نے ملک میں اجتماعات نہ کرنے کی پابندی کو نظرانداز کیا تو اسے مذہبی، کھیلوں اور تفریحی مراکز کو بند کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکام نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 100 نئے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تصدیق کی ہے۔

      دریں اثنا، چین نے پہلی بار گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اندرونی طور پر کوئی نیا منتقلی کیس رپورٹ نہیں کیا ہے۔ لیکن جمعہ کو ملک میں بیرونی آمد کے باعث انفیکشن کے 41 نئے واقعات سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 14 بیجنگ اور نو شنگھائی میں رپورٹ ہوئے۔

      جارجیا کے وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے ملک کے صدر سے کورونا وائرس پر ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کو کہا ہے۔ حکام نے قومی سطح پر 47 کیس رپورٹ کیے ہیں۔

      جبکہ امریکہ میں اس وبائی مرض کے دوران امریکی گھرانوں کی امداد کے لیے ایک کھرب کے اقتصادی پروگرام کی تفصیلات پر امریکی کانگریس میں آج بھی بات چیت جاری رہے گی۔

    • سپین: ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ

      سپین، کورونا وائرس

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      سپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی کل تعداد 1326 ہوگئی ہے جبکہ ایک دن میں 324 ہلاکتوں کے ساتھ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

      جمعے کو ہلاکتوں میں اضافہ 235 تھا۔

      کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سپین کا نمبر تیسرا ہے اور یہاں اب تک 21571 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    • سوشل ڈسٹین سنگ اور خود ساختہ آئسولیشن میں کیا فرق؟

      سوشل ڈسٹین سنگ‘، خود ساختہ آئسولیشن، سماجی دوری، سیلف آئسولیشن، تنہائی

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      سوشل ڈسٹین سنگ

      عوامی صحت کے تناظر میں سماجی دوری یا سوشل ڈسٹین سنگ کا مطلب وہ اقدامات ہیں جن کے ذریعے آپ لوگوں کے بڑے گروہوں سے دور رہ سکتے ہیں۔

      عام فہم انداز میں اگر سماجی دوری کا مطلب نکالا جائے تو وہ یہ ہے کہ باقی لوگوں سے تمام غیر ضروری رابطہ ختم کر دیا جائے اور کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر سے بھی گریز کیا جائے۔

      گر آپ سماجی دوری اختیار کر رہے ہیں تو آپ کو ایسے تمام افراد سے رابطہ منقطع یا کم سے کم کر دینا چاہیے جن سے ملنا انتہائی ضروری نہیں۔

      یعنی کہ آپ شاپنگ مراکز، سنیما، کلب یا باغات جیسے عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

      ممکن ہو تو دفتر بھی نہ جائیں اور گھر سے کام کریں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ایسے مقام کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں جائے بغیر آپ کا گزارہ نہ ہو۔

      اگر آپ کسی فرد سے مل بھی رہے ہیں تو کوشش کریں کہ اس سے آپ کا فاصلہ کم از کم ایک میٹر ہو۔

      سیلف آئسولیشن

      سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی سماجی دوری سے ایک قدم آگے کی بات ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ خود کو دنیا بھر سے الگ کر لیں اور اپنے گھر میں بھی رابطہ محدود کریں۔

      یہ عمل ایسے افراد اختیار کر رہے ہیں جو یا تو کسی ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں کورونا موجود تھا یا پھر ان کے کسی قریبی فرد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

      اس سلسلے میں 'عام فہم' اقدامات میں ایک ہوادار کمرے میں رہنا شامل ہے جس کی کھڑکیاں کھل سکیں۔ اس کے علاوہ آپ کو گھر کے باقی لوگوں سے دور رہنا ہو گا اور آپ سے ملاقات کے لیے مہمان نہیں آ سکتے۔

      اگر آپ کو سودا سلف، ادویات یا دیگر سامان کی ضرورت ہو تو کسی کی مدد حاصل کریں۔ دوستوں، خاندان والوں یا سامان پہنچانے والے ڈرائیور کی مدد سے سامان حاصل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    • کلورو کوئن: کیا اسے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

      کلورو کوئن: کیا اسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      کلورو کوئن کو کئی برسوں تک ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن اب یہ سوال ہو رہا ہے کہ آیا اسے کووڈ 19 کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

      جمعرات کو صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں صحت عامہ کے انتظامی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے اسے منظور کر لیا ہے۔ تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

      یہ ملیریا اور کچھ دوسری بیماریوں کے لیے منظور شدہ دوا ہے۔ لیکن سائنسدانوں نے اس کی مدد سے کورونا وائرس کے علاج سے متعلق امید ظاہر کی ہے۔

      بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا تاثر ملا ہے کہ اس دوا نے کچھ مریضوں کی مدد کی ہے۔ لیبارٹری کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس دوا سے وائرس رُک جاتا ہے۔

      تاہم یہ ایک اہم موڑ ہے اور طبی آزمائش جاری ہے۔