کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. عالمی ادارہ صحت کی نوجوان افراد کو تنبیہ

    ٹڈروس اڈہانم گیبرائسس

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے نوجوانوں کو کورونا وائرس سے متعلق تنبیہ کی ہے۔

    ٹڈروس اڈہانم گیبرائسس نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یہ معلوم ہو رہا ہے کہ اگرچہ عمر رسیدہ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں لیکن کم عمر افراد بھی اس سے محفوظ نہیں رہے ہیں۔

    ’کئی ممالک کا ڈیٹا یہ واضح کرتا ہے کہ 50 برس سے کم عمر افراد کی ایک بڑی تعداد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے‘۔

    ان کے مطابق ’آج میرے پاس نوجوان افراد کے لیے پیغام ہے: آپ ناقابل تسخیر نہیں ہیں۔ وائرس آپ کو کئی ہفتوں کے لیے ہسپتال بھیج سکتا ہے، یہاں تک کے آپ کو مار سکتا ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا ’آپ بیمار نہ بھی ہوں تو آپ کا کہیں بھی جانے کا انتخاب کسی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کر سکتا ہے‘۔

  2. فرانس میں مزید 78 اموات

    فرانس میں کورونا وائرس سے جمعے کو 78 اموات رپورٹ کی گئی ہیں اور اب اموات کی کل تعداد 450 ہوگئی ہے۔ ملک میں کل کیسز 12,612 ہیں۔

  3. کورونا وائرس: سعودی عرب سے ایران تک مساجد بند تو پاکستان میں کیوں نہیں؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو نظر میں رکھتے ہوئے سعودی عرب سمیت مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک نے سرحدوں کی بندش اور اجتماعات پر پابندی کے ساتھ ساتھ مساجد میں نماز کی ادائیگی بھی روک دی ہے۔

    سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر عمرے کو موقوف کر کے مسجد الحرام کو خالی کروایا ہے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. کشمیر میں دفعہ 144، کورونا وائرس کے 4 کیسز

    سرینگر

    ،تصویر کا ذریعہSrinagar District Administration

    انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کورورنا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے۔

    کشمیر میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور یہ تعداد بڑھ کر چار ہو چکی ہے جس میں 3 کیس جموں کے علاقے سے ہیں۔

    انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جمعہ کے روز کئی مقامات پر جمعے کی نماز کے اجتماعات بھی نہیں ہوئے۔ جہاں پر نماز ہوئی بھی وہاں لوگوں کی تعداد کم تھی اور نماز کے ٹائم کو بھی کم رکھا گیا۔

    سرینگر میں نامہ نگار عامر پیرزادہ کے مطابق خطے میں کورونا وائرس کی پہلی مریضہ ایک 67 سالہ خاتون ہیں جو حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کر کے لوٹی ہیں۔

    پی ٹی آئی کے مطابق ان کے گھر کے گرد 300 میٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور حکام گھر گھر جا کر لوگوں کو چیک کر رہے ہیں۔

  5. پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد 495

    پاکستان میں جمعے کو کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 تک پہنچ گئی ہے۔

    وفاقی اور صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 249، پنجاب میں 96، بلوچستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 23, گلگت بلتستان میں 21 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 متاثرین موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

  6. ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں 'لاکھوں ماسک' بنائیں گی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ ’لاکھوں ماسک‘ بنائے جائیں گے اور انھیں امریکی عوام تک پہنچائیں گے۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ​​ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ کا استعمال کریں گے۔ یہ وہ قانون ہے جو کورین جنگ سے متعلق ہے جس کے تحت حکومت امریکی صنعتوں کو حکومت کو مطلوبہ اشیا تیار کرنے کی ہدایت کر سکتی ہے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. جنوبی امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو

    برازیل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنبرازیل کی ریو ڈی جنیرو ریاست سمیت کوپاکا بانا اور ایپنیما ریاستوں نے اپنے ساحل سمندر پر لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے

    جنوبی امریکہ کے ہر ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس موجود ہیں تاہم ابھی تک چند ممالک سے اموات کی اطلاع نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک برازیل ہے جہاں 621 متاثرین اور چھ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

    اس کے علاوہ دیگر ممالک کی صورتحال یہ ہے:

    ارجنٹائن میں لاک ڈاؤن کا نفاذ آدھی رات سے کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو صرف گروسری کی خریداری کے لئے اپنے گھر سے نکلنے کی اجازت دی گئی۔

    چلی کی کانگریس نے ملک کے آئین کو دوبارہ سے لکھنا ہے یا نہیں اس بارے میں ریفرنڈم کو چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ 26 اپریل کو ہونے والی تھی لیکن ملک میں 300 سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    برازیل کی ریو ڈی جنیرو ریاست سمیت کوپاکا بانا اور ایپنیما ریاستوں نے اپنے ساحل سمندر پر لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جبکہ ملک بھر کے ریاستوں اور شہروں نے دیگر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کرفیو کے ممکنہ نفاذ سے قبل ہی قرنطینہ کے عمل کو اپنا رہا ہے جبکہ رات کے اوقات میں کرفیو کے تحت مختلف شہر پہلے ہی بند ہیں۔

    ایکواڈور میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو لینے کے لیے بھیجے جانے والے ایک طیارے کو گویا کوائیل کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے روک دیا گیا تھا کیونکہ مقامی میئر نہیں چاہتے تھے کہ ہسپانوی عملہ وہاں اتر جائے۔ ہوائی جہاز کو بعد میں دارالحکومت کوئٹو میں اترنے کی اجازت دی گئی۔

  8. کورونا وائرس: اٹلی میں ایک ہی دن میں 627 اموات

    italy

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جمعہ کو وائرس سے ہونے والی اموات 627 ہو گئی ہیں جبکہ ملک میں مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتیں 4032 تک پہنچ گئیں ہیں۔

    اٹلی میں اس وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 47021 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ شمالی علاقہ لومبارڈی میں نازک صورتحال ہے اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    ملک بھر میں 5129 افراد اب اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مگر 2655 مریض ابھی بھی انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

  9. بلوچستان حکومت کا تمام شاپنگ مالز، عوامی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلوچستان حکومت نے تمام شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریستورانوں میں لوگوں کے بیٹھنے پر پابندی ہوگی۔ ریستوران صرف عوام کو گھر میں کھانا فراہم کر سکیں گے یا شہری وہاں سے خود حاصل کر سکیں گے۔

    اسی طرح تین ہفتوں کے لیے تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کے علاوہ شہروں کے اندر لوکل بسوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہGOB

  10. بریکنگ, ’ٹیک اویز‘ کو استثنیٰ

    بورس جانسن کے مطابق آج رات لگو ہونے والے نئے احکامات سے ’ٹیک اویز‘ کو استثنیٰ حاصل ہے۔

    ان نئے احکامات پر ہر ماہ غور کیا جائے گا۔

  11. بریکنگ, بورس جانسن: آج شام باہر نہ جائیں

    بورس جانسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج شام باہر نہ نکلیں۔ ’ہم چاہتے ہیں کہ آپ گھر پر رہیں تاکہ این ایچ ایس کو تحفظ ملے اور وہ زندگیاں بچائیں‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ آزادی سے پیار کرنے والے برطانوی افراد کے نظریات کے خلاف ہے لیکن ’ہم اس کا ایک ساتھ سامنا کریں گے اور اس وائرس کو شکست دیں گے‘

  12. بریکنگ, کیفیز، پبز، بارز اور ریستورانوں کو بند کرنے کا حکم

    بورس جانسن کا کہنا ہے کہ حکومت اس ہفتے کے آغاز میں کیے گئے اقدامات میں سختی کر رہی ہے۔

    ’ہم کیفیز، پبز، بارز اور ریستورانوں کو کہہ رہے ہیں کہ آج جب مناسب ہو وہ بند کریں اور کل نے کھولیں‘۔

    نائٹ کلبز، سنیما اور جمز پر بھی یہی لاگو ہوگا۔

  13. بریکنگ, ’ہم کورونا وائرس کو شکست دیں گے‘۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی آج کی پریس کانفرنس کا آغاز یہ کہہ کر کیا ہے کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے ذریعے ’ہم کورونا وائرس کو شکست دیں گے‘۔

  14. ’مرودں میں اموات کی شرح دگنی‘

    وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے مطابق اٹلی سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق مردوں میں اموات کی شرح خواتین سے دگنی ہے۔

  15. کیسے معلوم ہو کہ آپ کورونا سے متاثر تو نہیں؟

    کورونا وائرس کی دو اہم علامات ہیں۔ یہ بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے۔ مگر آپ کیسے جانچ سکتے ہیں کہ آپ کو کورونا وائرس کے سلسلے میں اپنے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے یا آپ جو محسوس کر رہے ہو سکتے ہیں وہ شاید عام نزلہ اور زکام ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  16. نیویارک میں نئی پابندیاں

    نیویارک کے گورنر اینڈیو کوومو نے تمام افراد کو غیر اہم کاموں کے لیے باہر نہ نکلنے اور گھر پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاست میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے رہائشی اور کمرشل جگہوں سے کسی کو نکالنے پر بھی 90 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔

    ان کا کہنا ہے ’16 روز قبل ہم صفر پر تھے آج (وائرس کے کیسز) 2900 پر ہیں۔ اس وجہ سے ہم یہ اقدامات کر رہے ہیں۔‘

    مسٹر کوومو نے شہریوں کو خاص ہدایات جاری کی ہیں۔ کمزور یا پہلے سے بیمار افراد صرف تنہا ورزش کے لیے باہر جائیں، پبلک ٹراسپورٹ سے گریز کریں اور ماسک پہنیں۔ دیگر افراد پر گھر سے باہر غیر اہم اجتماعات میں شرکت پر پابندی ہے جس میں گروپ میں ورزش کرنا شامل ہےاور ایک دوسرے سے دو میٹر کے فاصلے پر رہنا شامل ہے۔

    گورنر کا کہنا ہے ’یہ معمول کی زندگی نہیں ہے، اسے قبول کریں اور نبھائیں‘۔

    ان ہدایات پر اتوار سے عمل کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر جرمانہ ہو سکتا ہے اور کاروبار بند کیے جا سکتے ہیں۔

    گورنر کے مطابق ریاست میں کیسز میں اضافہ اس لیے بڑھا ہے کیوں کہ ٹیسٹ زیادہ ہو رہے ہیں اور جمعرات کی رات دس ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں جو کہ فی کس چین اور جنوبی کوریا سے بھی زیادہ ہیں۔

  17. ایران میں نیا سال منانے کے لیے وائرس کے باعث لگی پابندیوں کی خلاف ورزی

    کورونا ایران

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ایران میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوروز کی دو ہفتوں کی تعطیلات کے آغاز پر رشتے داروں کے گھروں پر جانے اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔

    لیکن دارالحکومت تہران میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی اور چھٹیوں کی تیاری کرتے ہوئے اپنے پیاروں کے لیے تحفے خریدنے نکل رہے ہیں۔ نوروز فارسی کے کیلنڈر کے لحاظ سے سب سے اہم تہوار ہے۔

    تاہم اب بھی ملک کے متعدد علاقوں میں وائرس کے اثرات کے باعث خوف ہے اور فائر فائٹرز تہوار سے قبل سڑکوں پر جراثیم کُش سپرے کر رہے ہیں۔

  18. مصری کارکنوں کی رہائی

    مصر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مصر میں 196 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور 6 اموت ہوئی ہیں۔ حکام نے ان چار کارکنوں کو رہا کر دیا ہے جو وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان پر غیر قانونی مظاہرے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام لگائے گئے ہیں۔

  19. سعودی عرب میں صورتحال

    خانہ کعبہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سعودی عرب میں 238 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مکہ کی مسجد الحرام اور اور مدینہ میں مسجد نبوی میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اب نمازی ان دونوں مساجد کے باہر مطاف میں نماز ادا نہیں کر سکیں گے۔ ملک کی باقی مسجدوں میں بھی باجماعت نماز کی ادائیگی کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

  20. بریکنگ, کورونا وائرس: انگلینڈ میں مزید 39 ہلاکتیں

    انگلینڈ کی صحت عامہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروس نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 39 ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے۔

    جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے۔

    Coronavirus

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images