کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, دہلی سمیت 75 انڈین اضلاع میں لاک ڈاؤن

    لاک ڈاؤن

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

    انڈیا میں حکومت نے ایک روزہ جنتا کرفیو کے بعد اتوار کی شام کو دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کی 22 ریاستوں کے 75 اضلاع میں 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

    آئی سی ایم آر اور وزارت صحت کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ وہ اضلاع ہیں جہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

  2. واٹس ایپ پر غلط معلومات کا پھیلاؤ

    واٹس ایپ

    ،تصویر کا ذریعہgetty images

    واٹس ایپ پر کورونا وائرس سے متعلق بہت سارا مواد شیئر کیا جارہا ہے جس میں بہت کچھ سچ نہیں ہے۔ خاص طور پر ایک پوسٹ جس میں کچھ معلومات صحیح اور کچھ غلط ہیں۔

    واٹس ایپ پر ایک وائس نوٹ شیئر کیا جا رہا ہے جسے گزشتہ چند گھنٹوں میں متعدد افراد نے بی بی سی کو بھیجا ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنے لوگ اسے سن چکے ہیں لیکن یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ وائس نوٹ وائرل وہ چکا ہے۔

    اس میں جس خاتون کی آواز سنائی دے رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص کا دوست سپین کے گرین کینیریا آئی لینڈ کے ایک ہسپتال میں کام کرتا ہے۔ اس نوٹ میں متعدد نسخے بتائے گئے ہیں جن میں چند فائدہ مند ہیں، مثال کے طور پر زیادہ مقدار میں گرم ڈرنکس پینا اور سطحوں کو دھونا۔ صفائی رکھنا اور جسم میں پانی کی مقدار بنائے رکھنا، بے شک ایک اچھا مشورہ ہے۔

    لیکن اس کے ساتھ ہی اس وائس نوٹ میں چند غلط مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سورج کی گرم شعاعوں اور ہر بیس منٹ بعد گرم مشروب پینے سے مر جاتا ہے۔ ان دعووں کے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں۔

  3. شمالی آئرلینڈ میں دوسری ہلاکت کی تصدیق

    شمالی آئرلینڈ میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک وائرس کے 108 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

  4. انڈیا میں کورونا وائرس سے سات افراد ہلاک

    انڈیا میں وفاقی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔

    اس کے علاوہ متاژرین کی تعداد بڑھ کر 360 ہو گئی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. سکاٹ لینڈ میں مزید تین اموات

    سکاٹ لینڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty images

    سکاٹ لینڈ میں تین مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وہاں مرنے والوں کی تعداد دس ہو چکی ہے۔

    سکاٹ لینڈ میں کورو وائرس کے متاثرین کی تعداد 416 تک پہنچ گئی ہے۔ صرف سنیچر کے روز متاثرین میں 43 معاملوں کا اضافہ ہوا۔

    سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں زندگی معمول پر نہیں معلوم ہونی چاہیے۔ اور اگر کسی کو اپنی زندگی معمول پر محسوس ہو رہی ہے تو انہیں ترز زندگی میں ضروری تبدیلیاں شامل کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

    انھوں نے ریستورانوں اور مے خانوں کو بند کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں لائسینس یافتہ دکانوں کو بند کرنے کے لیے حکومتی طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

  6. انڈین ریاست اتر پردیش کے پندرہ اضلاع میں لاک ڈاوٴن

    انڈین ریاست اتر پردیش کے پندرہ اضلاع میں لاک ڈاوٴن

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

    اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے پندرہ اضلاع میں لاک ڈاوٴن ک اعلان کیا ہے۔ یہ لاک ڈاوٴن 25 مارچ تک جاری رہے گا۔

    یوپی کے یہ اضلاع ہیں لکھنوٴ، بنارس، گورکھپور، کانپور، میرٹھ، بریلی، آگرا، پریاگ راج، غازی آباد، نوئڈا، علی گڑھ، سہارن پور، لکھیم پور، عاظم گڑھ اور مراد آباد۔

  7. میڈرڈ کے کانفرنس سینٹر میں یورپ کا سب سے بڑا عارضی ہسپتال

    میڈرڈ کا عارضی ہسپتال

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک کانفرنس سینٹر میں عارضی پسپتال قائم کیا گیا ہے۔ میڈرڈ ان شپروں میں شامل ہے جہاں کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

    اس عارضی ہسپتال میں 5500 بستر لگائے جائیں گے اور یہ یورپ میں اپنے طرز کی سب سے بڑآ ہسپتال ہوگا۔ اس کے ڈارئریکٹر اینتونیوں ذاپاٹیرو نے اخبار ایل مونڈو نیوز کو بتایا کہ وہاں ابتدائی طور پر 300 مریضوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ سپین میں اب تک اس وائرس سے 1700 سےہ زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ ملک میں 28572 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سپین میں اس وقت لاک ڈاؤن میں ہے۔

    سخت اقدامات کے باوجود سنیچر کو وزیراعظم پیڈرو سنچیز نے خبردار کیا ہے کہ ابھی حالات مزید خراب ہوں گے اور اس کا موازنہ انھوں نے 1930 کی دہائی میں سپین میں ہونے والی خانہ جنگی کے اثرات سے کیا۔ سپین میں صحت کے نظام کی مدد کے لیے 14 ہزار ریٹائرڈ ڈاکٹروں اور ارسوں کو واپس بلایا گیا ہے۔

  8. انڈیا میں عوام کا خود ساختہ کرفیو: وزیرا عظم نریندر مودی نے کہا یہ طویل جنگ کا آغاز ہے

    انڈیا میں عوام کے خود ساختہ کرفیو کو کامیاب بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے دن رات محنت کرنے والے ہیلتھ ورکرز، مزدوروں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ملک بھر میں عام لوگ اور سیاسی رہنما بھی گھروں کی چھتوں پر نظر آئے۔

    نریندر مودی نے ایک ٹوئیٹ کر کے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک طویل جنگ کا آغاز ہے۔ سبھی کو طویل جنگ کے لیے صبر کے ساتھ تیار رہنا چاہیے اور خود کو سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ باندھ لینا چاہیے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. پیر صبح چھ بجے سے دلی بند

    دلی کے وزیرا علیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاوٴن کا اعلان کیا

    ،تصویر کا ذریعہArvind Yadav/Hindustan Times via Getty Images

    کورونا وائرس کے خطرے کے مد نظر دلی میں پیر صبح چھ بجے سے لاک ڈاوٴن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    وزیرا علیٰ اروند کیجریوال نے بتایا کہ لاک ڈاوٴن 31 مارچ رات بارہ بجے تک جاری رہے گا۔ اس لاک ڈاوٴن کے دوران دلی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور سرحد سیل کر دی جائے گی۔

    انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صحت، خوراک، پانی اور بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

    اروند کیجریوال نے بتایا کہ ’ڈیری کی اشیاء کی دکانیں، ادویات کی دکانیں، پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے اور بے حد ضروری کام کے لیے باہر نکلنے والوں کو آنے جانے کی چھوٹ ہوگی۔’

    اروند کیجریوال نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کو اس سے تکلیف ہوگی، لیکن کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے لاک ڈاوٴن ایک ضروری قدم ہے۔’

    دلی میں کورونا وائرس کے اب تک چھ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. انڈیا میں جنتا کرفیو پر مثالی عمل درآمد کے مناظر

    امرتسر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنامرتسر میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کے گرد سنسان سڑکیں
    ٹرینیں

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنجنتا کرفیو کے دوران ٹرینیں بھی معطل کی گئیں اور صرف چند محدود مقامی ٹرینوں کو چلانے کی اجازت دی گئی
    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنوزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے تمام کاروبار بند کرنے کی ہدایت دی گئی
    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنانڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں سنسان سڑکوں کا خوبصورت منظر
    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشندلی کی مشہور جامعہ مسجد بھی ویران پڑی ہے اور اس کے آس پاس کی گلیاں بھی
    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنممبئی میں خالی ساحل سمندر کا منظر
  11. کورونا وائرس: ایران نے تعاون کی امریکی پیشکش مسترد کردی

    ص

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کو امریکی امداد کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہو سکتا ہے۔

    ٹی وی پر اپنے خطاب میں ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ نے متعدد بار کورونا وائرس کے خلاف تعاون کی پیشکش کی ہے، جس کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ یہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، امریکی پیشکش اس وجہ سے بھی عجیب ہے کہ وہ خود کورونا کے خلاف طبی سہولیات کے فقدان کا سامنا کر رہا ہے۔

  12. سڈنی اور میلبرن میں لاک ڈاون ہونے جا رہا ہے

    سڈنی اور میلبرن میں لاک ڈاون ہونے جا رہا ہے، آسٹریلیا، کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کے دو بڑے شہروں سڈنی اور میلبرن میں آنے والے 48 گھنٹوں میں تمام غیر ضروری کاروبار بند ہونے جا رہے ہیں۔

    ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ریاستی حکومتوں کے اعلان کے بعد ملکی دارالحکومت کینبرا کے علاوہ سڈنی اور میلبرن میں تمام کیفے، پب اور ریستوران بند ہو جائیں گے۔

    وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ وبا روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

    گذشتہ ہفتوں کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد 1315 ہوگئی ہے۔

    ریاست نیو ساؤتھ ویلز، جہاں سڈنی واقع ہے، میں سب سے زیادہ 533 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔

    وکٹوریا، جہاں میلبرن واقع ہے، میں 296 کیسز ہیں۔ کوئنزلینڈ میں 259 کیسز ہیں۔

    تمام کاروبار بند رکھے جائیں گے جبکہ سپر مارکیٹس، پٹرول سٹیشن، دوا خانے اور ہوم ڈیلیوری سروس کھلی رہے گی۔

    نیو ساؤتھ ویلز میں سکول کھلے ہیں جبکہ وکٹوریا میں سکول منگل سے بند ہو جائیں گے۔

  13. جنتا کرفیو: انڈیا میں لاک ڈاؤن سے کاروبار بند، نقل و حمل محدود

    دلی، لاک ڈاؤن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کے بعد ملک بھر میں 14 گھنٹے کا ’جنتا کرفیو‘ نافذ کیا گیا ہے۔

    یہ اقدام کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اعلان کے بعد ملک بھر میں نقل و حمل محدود جبکہ ٹرینیں بند ہیں۔

    کرفیو سے پہلے سے چلنے والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں سنسان ہیں اور لوگ گھروں میں موجود ہیں۔

    دلی میں صرف وہ دکانیں کھلی ہیں جن سے ضروری سامان اور ادویات خریدی جا سکتی ہیں۔

    انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بھی لاک ڈاؤن کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

    سرینگر، کشمیر، انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں لاک ڈاؤن کا منظر

    نریندر مودی نے قوم سے کہا ہے کہ وہ اتوار کی شب اپنے گھروں کی بالکونی پر آکر ڈاکٹروں، نرسوں اور صفائی کرنے والے عملے کے لیے تالیاں بجائیں۔

    انڈیا میں اب تک 315 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ملک کے کچھ علاقوں میں کاروبار بند رکھے گئے ہیں جبکہ انڈیا نے برطانیہ اور یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں پر سرحدی پابندی عائد کی ہے۔

    دوسرے ممالک سے آنے والے کئی لوگوں کے ویزا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ تاج محل سمیت کئی سیاحتی مقامات بھی بند ہیں۔

    کورونا وائرس، انڈیا، ٹرین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنانڈیا میں سب سے مصروف رہنے والے ٹرین نیٹ ورک کو بھی بند رکھا گیا ہے
  14. بنگلہ دیش میں ہائی سکول کی کلاسز ٹیلی ویژن پر

    بنگلہ دیش

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بنگلہ دیش محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے ذریعے بہترین اساتذہ کے ریکارڈ کیے گئے لیکچرز نشر کرے گا تاکہ سکول بند ہونے کے باعث طلبا کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث سکول اور کالج 31 مارچ تک بند کر دیے گئے تھے۔ پرائمری تعلیم کا محکمہ بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے پر غور کر رہا ہے اور آج ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ متوقع ہے۔

    سکول اور کالجز کی بندش کے باعث ملک میں تقریباً چار کروڑ طلبا گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جن میں سے ایک کروڑ 75 لاکھ یہ کلاسز صبح نو بجے سے رات نو بجے کے درمیان ایک مضمون پر کم از کم 35 کلاسز نشر کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش میں اب تک 25 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  15. دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے زیادہ, تین لاکھ سے زائد میں کووڈ 19 کی تشخیص، 92,373 صحتیاب

    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک دنیا بھر میں 13,049 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 307,278 افراد میں اس کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

    اب تک دنیا کے 171 ممالک کو اس وائرس نے متاثر کیا ہے اور اب تک برِاعظم یورپ میں اس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

    اٹلی میں اب تک اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4825 ہو چکی ہے اور کل اٹلی میں دنیا بھر میں ایک دن میں اب تک کی ریکارڈ 793 اموات ہوئیں۔

    اگرچہ یہ وائرس چین کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا لیکن اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں اٹلی سرِفہرست ہے۔

    سپین میں اب تک کورونا وائرس کے 25,496 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 1381 ہے جبکہ فرانس میں کل 112 اموات ہوئیں جس سے ملک میں کل اموات 562 ہو گئی ہیں۔

    اٹلی اور چین کے بعد اس وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا جہاں اب تک 1556 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  16. برطانیہ میں بے روزگاری کی لہر

    جاب

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں معمولات زندگی تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، جس سے کاروبار اور ملازمین کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔ کئی شعبوں میں ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ مزید ملازمین کو بھی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔

    28 برس کی ہولی آئر کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ناراض نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اس کے لیے کسی کو مورد الزام ٹھہراتی ہیں۔

    وہ نیو کیسل میں آٹھ سال رہنے کے بعد اپنی پسندیدہ بار اور ریسٹورنٹ کے منیجر کی ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ لیڈز دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔ ہولی آئر کی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار پاؤنڈ بنتی تھی۔

    ہولی آئر کا کہنا ہے کہ وائرس کی وجہ سے ریسٹورنٹ کا آدھا عملہ برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سفری پابندیوں سے متعلق اعلان کیا گیا تو انھیں صارفین کی طرف سے بکنگ منسوخی کی کالز آنا شروع ہو گئیں۔

    ہولی آئر جنھوں نے انگلش زبان میں ماسٹرز کر رکھا ہے اب اپنا شعبہ تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا خیال میں آئندہ چند ماہ میں ہوٹل کا شعبہ مزید زبوں حالی کا شکار ہو گا۔

  17. کورونا وائرس نے دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کو کیسے بے نقاب کیا؟

  18. آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کا لاک ڈاؤن کا عندیہ

    آسٹریلیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ مورسن

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ مورسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔

    ان اقدامات کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب سماجی دوری کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد سنیچر کو سڈنی کے ساحل سمندر پر مختلف جگہوں پر جمع ہوئی۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر پر اس قدر زیادہ لوگوں کا جمع ہونا آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے کہ اب اس وائرس سے بچاؤ جیسے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

    اس بحران کے دور میں ملک کی معیشیت کو سہارا دینے کے لیے انھوں نے مالی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اس وائرس سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

  19. جنتا کرفیو: کلکتہ کی گلیاں سنسان!

    کلکتہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنتا کرفیو کے نفاذ کے بعد کلکتہ کی سڑکیں اور عام طور پر مصروف مقامات اتوار کے روز خالی دکھائی دیے۔

    14 گھنٹے طویل اس ’جنتا کرفیو‘ کے دوران عوام سے سماجی دوری اختیار کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

    اس کا نفاذ آج صبح سات بجے سے رات نو بجے تک ہو گا۔ عام طور پر مصروف مقامات جیسے دلہاؤس، ایسپلیناڈ، ایئرپورٹ اور ریلوے سٹیشن سب ہی سنسان دکھائی دیے۔

    تاہم جن افراد کے ذمے ضروری سروسز فراہم کرنا ہے وہ ضرور باہر نظر آئے۔ مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے نے دو زونز سے آنے والی تمام ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق اتوار کی صبح چار بجے سے رات دس بجے تک ہو گا۔

    تاہم چند مقامی ٹرینیں ضرور چلتی رہیں گی۔ ریاست میں اب تک کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار ہو چکی اور ریاستی حکومت پہلے ہی مصروف مقامات، ریستوارنوں، شراب خانوں، پارکس، میوزیمز اور چڑیا گھروں کو بند کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

  20. کورونا وائرس: مشکل گھڑی میں انسانیت کے لیے پانچ حوصلہ افزا باتیں