یورپی یونین رکن ممالک میں ماسک اور وینٹی لیٹرز تقسیم کرے گا
یورپی یونین نے رکن ممالک کے لیے طبی سامان جیسے کہ ماسک اور وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے لیے 90 فیصد مالی معاونت وہ فراہم کرے گا اور اس سامان کو ان ممالک میں تقسیم کیا جائے گا جن کو اس کی ضرورت ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یورپی یونین کو کوویڈ 19 سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں سے نمٹنے والی متعدد ریاستوں کی حمایت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ یورپی یونین بیرون ملک پھنسے رکن ممالک کے شہریوں کو وطن واپس لانے میں مدد بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وطن واپسی کی لاگت کا 75 فیصد حصہ یورپی یونین کے ذریعہ پورا کیا جاتا ہے۔









