امریکہ میں بیروزگاری: 1982 اور اب

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث کاروبار بند پیں اور بیروزگاری ریکارڈ سطح کو پہنچ گئی ہے۔
ڈپارٹمنٹ آف لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ تک بیروزگاری کی وجہ سے معاوضے کی درخواستیں دینے والے افراد کی تعداد کم از کم 30 لاکھ ہے۔
اس سے پہلے ایسا ریکارڈ 1982 میں قائم ہوا تھا جب تقریباً 7 لاکھ افراد نے معاوضوں کے لیے درخواستیں دی تھیں۔
ملک کے مختلف ریاستوں میں ریستوران، بارز، سنیما، ہوٹل اور جِم بند ہیں۔ گاڑیاں بنانے والی فیکٹریوں نے پروڈکشن بند کر دی ہے اور فضائی کاروبار میں انتہائئ کمی آئی ہے۔














