شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے لیے 15 ارب روپے گرانٹ، بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے اور اب کے پی کے لیے بھی 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان می سیلاب سے 1162 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

لائیو کوریج

  1. عمران خان کی فنڈ مہم، پی ٹی آئی کا پانچ ارب روپے کے اعلانات کا دعوی

    پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ٹیلی تھان کے دوران پانچ ارب روپے کی مدد کے اعلانات ہوئے۔

    یہ ٹیلی تھان تحریک انصاف چیئرمین نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کے سوموار کی رات کی تھی۔

    رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹؤٹر پر دعوی کیا کہ تین گھنٹوں کے دوران پانچ سو کروڑ روپے اکھٹے ہوئے۔

    دوسری جانب پنجاب کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد کے مطابق پنجاب حکومت کے فنڈ میں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے جبکہ 10 لاکھ امریکی ڈالر جمع ہوئے۔

  2. پاکستان اور اقوام متحدہ آج مشترکہ طور پر ’فلڈ رسپانس پلان‘ کا اعلان کریں گے

    پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکہ طور پر آج ملک میں سیلابی صورت حال کے تناظر میں ’فلڈ رسپانس پلان‘ کا اعلان کریں گے۔

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد اور جینیوا میں بیک وقت منگل کے دن رسپانس پلان کا اعلان کیا جائے گا جس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال خطاب کریں گے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز سیشن کو بریفنگ دیں گے۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک اور متعلقہ ایجنسیاں شرکت کریں گی۔

  3. بریکنگ, سندھ: دادو میں ہنگامی حالات کا اعلان

    سندھ کے شہر دادو کے ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔

    کچے، کاچھو، خیرپور ناتھن شاہ، میھڑ اور جوہی سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس وقت دریا میں سیلابی صورتحال ہے اور سپڑیو بند اور ایف پی بند کو شگاف پڑ چکا ہے، منچھر میں مزید پانی کی گنجائش نہیں ہے اس لیے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

  4. ترکی کے چار طیارے امدادی سامان کی کھیپ لے کر کراچی پہنچ گئے

    mofa

    ،تصویر کا ذریعہMOFA

    پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے ترکی کے چار طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچے ہیں۔

    ترک حکومت کی طرف سے بھیجی گئی یہ امداد صدر رجب طیبب اردوغان کی جانب سے پاکستانی قوم کی ہر مشکل وقت میں مدد کے عزم کا حصہ ہے۔

    کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل سیمل سانگو نے یہ کھیپ پاکستانی حکام کے حوالے کیں۔

    امدادی سامان میں خیمے، ادویات، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

  5. کوئی حکومت اس نقصان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، صرف ایک قوم ہی کر سکتی ہے، عمران خان

    PTI

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا امتحان ہے اور سارا ملک اس سیلاب سے متاثر ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ساری قوم کو اس میں شامل کریں تاکہ ساری قوم اس کا سامنا کرے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس سیلاب سے ایک ہزار ارب سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت اس نقصان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، صرف ایک قوم ہی مل کر اس کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

    PTI

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    PTI

    ،تصویر کا ذریعہPTI

  6. سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    gettyimages

    ،تصویر کا ذریعہgettyimages

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے اور 1500 سے زائد ہلاک جبکہ تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد انسان متاثر ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے علاقوں پر مشتمل چاروں صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد نے اپنی تمام مال و متاع کو گنوا دیا ہے اور ہر پاکستانی کو مصیبت کا شکار اپنے ہم وطنوں کے لیے ہر ممکن اقدام بروئے کار لانا چاہیے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. سندھ کا بیشتر حصہ زیر آب: پانی پمپ کرکے کہاں نکالیں؟ ہر طرف پانی ہے، شریں رحمان

    پاکستان کی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شریں رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ کا بیشتر حصہ زیر آب ہے۔

    انھوں نے سیلاب زدہ علاقے کی ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فصلیں تباہ ہو گئیں، زندگیاں تباہ ہو گئیں، روزی روٹی اجڑ گئی، سڑکیں بہہ گئیں، مکانات تباہ ہو گئے یا بمشکل کھڑے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بحریہ اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی تعینات ہے۔ پانی پمپ کرکے کہاں نکالیں؟ ہر طرف پانی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. لاڑکانہ: سینکڑوں سیلاب متاثرین ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارمز پر رہ رہے ہیں

    سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سینکڑوں سیلاب متاثرین ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارمز پر کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

    مزید جانیے ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل سے۔۔

  9. بریکنگ, پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، نریندر مودی

    انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا۔

    مودی نے متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صورتحال جلد معمول کی جانب لوٹ آئے گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. سیلاب سے سوات کا معروف سیاحتی مقام فضہ گھٹ بری طرح متاثر, عزیز اللہ خان، سوات

    bbc

    سوات کا معروف سیاحتی مقام فضہ گھٹ بھی حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    اس تفریحی پارک کے مالک خالد خان کے مطابق یہ پارک دریا سے 400 فٹ کے فاصلے پر ہے مگر پانی اتنا زیادہ تھا کہ اس پارک میں لگے جھولے اور کھانے پینے کے سٹال وغیرہ سب کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    یہ پارک خواتین اور بچوں میں خاصا مقبول تھا جن کے لیے دن مختص ہوتے تھے۔

    BBC
    BBC
  11. سندھ: سیہون کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی کو حادثہ، 10 افراد ہلاک

    سندھ میں سیہون کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انھیں اس حادثے کی خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔

    انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ فوری ریسکیو آپریشن کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔

  12. یونیسف: متاثرہ خاندانوں میں 10 لاکھ مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے

    اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا کہ سیلاب کے باعث متعدد متاثرہ علاقوں تک رسائی منقطع ہونے کے باوجود انھوں نے متاثرہ خاندانوں میں 10 لاکھ ڈالر مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔

    یونیسف کے مطابق مزید 13 لاکھ ڈالر مالیت کا امدادی سامان جلد تقسیم کیا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہونے کا تخمینہ: این ڈی ایم اے

    NDMA

    ،تصویر کا ذریعہNDMA

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ کی آبادی متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    اس کے مطابق اس وقت 72 اضلاع متاثر ہیں جس میں بلوچستان کے 31، سندھ کے 23 اور خیبرپختونخوا کے 9، گلگت بلتستان کے 6 اور پنجاب کے 3 ضلع شامل ہیں۔

  14. ساڑھے دس لاکھ سے زائد گھر و عمارتیں تباہ، سات لاکھ 35 ہزار سے زیادہ مویشی بہہ گئے: این ڈی ایم اے

    ndma

    ،تصویر کا ذریعہNDMA

    این ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے گلگت بلتستان میں پانچ پل اور 14 کلومیٹر طویل شاہراوں کو نقصان پہنچنا ہے۔

    مجموعی طور پر 14 جون سے اب تک سیلاب سے 3471 کلومیٹر طویل سڑکیں، 162 پُل اور 170 دکانیں تباہ ہوئی ہیں۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں جبکہ 8231 مویشی بہہ گئے جن میں سے 7804 خیبرپختونخوا اور 427 سندھ میں متاثر ہوئے۔

    اب تک مجموعی طور پر ساڑے دس لاکھ سے زائد گھر اور عمارتیں جبکہ سات لاکھ 35 ہزار سے زیادہ مویشی بہہ گئے ہیں۔

  15. جھڈو میں برساتی نالے میں شگاف، پانی کا رخ بدین کی طرف, ریاض سہیل، بی بی سی اردو

    میرپور خاص کے علاقے جھڈو میں برساتی نالے میں پڑنے والے شگاف کے بعد پانی بدین کی طرف بڑھ رہا ہے اور شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک سو فٹ چوڑا شگاف پڑا تھا اور اس سے تین یونین کونسل متاثر ہو رہی ہیں۔

    ان کے مطابق اس وقت پانی کا رخ ملکانی شریف اور پنگریو کی طرف ہے اور وہاں سے یہ پانی دوبارہ ایل بی او ڈی میں شامل ہوجائے گا۔

    وزیرِ آبپاشی کا کہنا تھا کہ اس شگاف کی وجہ سے ایل بی او ڈی پر دباؤ میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔

  16. سیلاب سے پاکستان میں مزید 59 ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 1136 ہو گئی: این ڈی ایم اے

    ndma

    ،تصویر کا ذریعہNDMA

    پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث ملک میں مزید 59 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سب سے زیادہ 31 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئیں جبکہ پنجاب میں 25، بلوچستان میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 14 جون سے اب تک سیلاب اور بارشوں سے 1136 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں 386 بچے، 227 خواتین اور 501 مرد شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں 160 بچوں سمیت 402 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 258، بلوچستان میں 244 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 168، کشمیر میں 41، گلگت بلتستان میں 22 اور اسلام آباد میں ایک فرد ہلاک ہوا ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 1634 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

  17. ڈیرہ غازی خان کو بلوچستان سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا

    ڈیرہ غازی خان میں تحصیل درابن کے گاؤں گنڈی عاشق کے قریب ٹویہ نالہ کے مقام پر پل ٹوٹ گیا ہے۔

    یہ پل بلوچستان اور ڈیرہ غازی کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔

    مقامی کونسلر متین بابر کے مطابق یہ پل کئی دنوں سے ٹوٹا ہوا ہے اور دونوں اطراف کے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی ان کی مدد کو نہیں پہنچا۔

    انھوں نے بتایا کہ کل سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو دوسرے کنارے تک پہنچا رہے ہیں۔

    مقامی کونسلر کے مطابق گذشتہ روز رسیوں کے ذریعے دوسری جانب جانے کی کوشش کرنے والے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے جن کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

    اس کے علاوہ اسی مقام پر ایک ٹرک پانی میں جا گرا ہے جس پر سوار تین افراد لاپتہ ہیں۔

    انھوں نے حکومت اور فوج سے عارضی پل تعمیر کرنے کی درخواست کی ہے۔

  18. جنوبی پنجاب میں سیلاب: ’سردار نے کہا بند میں شگاف کیوں ڈالوں، ڈوبتے ہو تو ڈوب جاؤ‘

  19. لوئر دیر میں 11 افراد ہلاک: انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان

    bbc

    خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ ضلع لوئر دیر میں حکام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ سیلاب سے ضلع میں 11 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے جبکہ 164 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    اس کے علاوہ 16 مکان مکمل تباہ اور 202 مکانات، آٹھ پلوں اور 32 سڑکوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

    ضلعے میں 78 سکول اور پانی کی فراہمی کی 30 سکیمیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جبکہ متاثرہ انفراسٹرکچر کو بھی بحال کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے تحصیل بلامبٹ اور تحصیل خال کے لیے 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    bbc
  20. پاکستان میں سیلاب: کہاں پانی کھڑا ہے اور کہاں مدد پہنچی ہے؟

    پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور اس کے بعد ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے بارے میں بی بی سی اردو کا فیس بک لائیو۔