سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کر لیے
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قبول کیے اور استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گیے ہیں۔
جن ارکان اسمبلی کے استعفے قبول کیے گئے ان میں علی محمد خان (NA-22)، فیصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہرالنسا شیریں مزاری (مختص نشست) اور شاندانہ گلزار خان (مختص نشست) شامل ہیں۔
اس بیان کے تحت پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔